میئر اور 9 ڈپٹی میئرز کا دوبارہ الیکشن الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمی لاہور کی49نشستوں کو خالی قرار دے دیا ۔ان میں میئر لاہور اور نو ڈپٹی میئرز کی نشستیں بھی شامل ہیں جنپروہ منتخب قرار پا ئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے تفصیلات محکمہ بلدیات کو فراہم کر دی ہیں تاکہ خالی نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے میں معاونت حاصل کی جا سکے ۔لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیکنو کریٹس کی خالی نشست جس پر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید منتخب ہوئے ، پر نئے سرے سے الیکشن کروایا جائے گا ۔یونین کونسل نمبر 184‘ 27‘ 83‘ 95‘ 76‘ 31‘20 اور یونین کونسل نمبر197میں چیئرمین کی نشستوں کو خالی قرار دے کر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔بلدیہ عظمی لاہور کی ایک ورکر کی مخصوص نشست پر بھی دوبارہ ووٹنگ ہو گی جس پر نذیر احمد سواتی کو کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی میئر بنایا گیا ہے ۔یونین کونسل نمبر ایک کی واحد خالی نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،دیگر پر تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔یونین کونسل نمبر 255 کے چیئرمین،یوسی107کے وائس چیئرمین ، یوسی 46,224,242کے جنرل ممبرز کی نشستوں کو ممبران کے وفات پانے کے باعث خالی قرار دیا گیا ہے ۔یونین کونسل نمبر 41‘ 64‘ 67‘91‘ 92‘97‘101‘107‘ 125 126‘ 134‘ 136‘ 142‘ 156‘ 158‘ 159‘ 161‘ 163‘ 164‘ 166‘ 169‘ 181‘ 207‘ 210‘ 229‘ 238‘ 242‘ 246‘ 254 اور 259 کی ایک ایک خالی نشست پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔

مسلمانوں کا اب امریکہ جانا آسان نہیں ….ٹرمپ نے اہم حکمنامہ جاری کر دیا

ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کو امریکا میں داخل ہونے کے لیے کڑی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ 7 مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرنے والے تھے۔ تاہم عوامی سطح پر سامنے آنے والے اعتراض کے سبب اس معاملے میں تاخیر کا سامنا ہوا۔حلف برداری کے بعد حالیہ انٹرویو میں نئے امریکی صدر میں کئی اہم معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں اوباما کیئر سے لے کر امیگریشن اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ تک کے معاملات شامل تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کا دھیان ان افراد کی جانب ہے جو بری نیت سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں ان کا تعلق داعش سے ہے اور وہ جھوٹی شناخت سے یہاں آرہے ہیں۔ انٹرویو کرنے والے ڈیوڈ میور کے اس سوال پر کہ پابندی عائد کیے جانے والے ممالک میں افغانستان، پاکستان اور سعودی عرب کیوں شامل نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کڑی کا مطلب کہ بہت سخت، اور اگر ہمیں ذرا سے بھی مسئلے کا امکان محسوس ہوتا ہے تو ان افراد کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا میں داخلہ بہت مشکل کردیا جائے گا، اس وقت امریکا میں داخل ہونا بہت آسان ہے تاہم اسے اتنا آسان نہیں رہنے دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنے حالیہ اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بعض مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی پورے عالم اسلام پر پابندی نہیں۔ وائس ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ میکسیکو سے درآمدات پر ٹیکس عائد کر کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات پورے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ دیوار پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے اپنا طے شدہ دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سے درآمدات پر 20 فیصد ٹیکس سے اندازہ سالانہ دس ارب ڈالر حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی پالیسی ہے کہ ملک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاءپر ٹیکس لیا جائے جبکہ ملک میں آنے والی اشیاءکو مفت میں آنے دیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا مقصد سرحد پار سے منشیات کے عادی اور جرائم پیشہ افراد کا امریکہ داخلہ روکنا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کے چیف سٹرنیچسٹ سٹوبینن نے ملک کے مین سٹریم میڈیا کو اپوزیشن جماعت قرار دیتے ہوئے اسے اپنا منہ بند رکھنے کا کہا ہے۔ سٹیوبینن نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اخباری ادارں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیب کا قبل از وقت اندازہ لگانے میں ناکام رہنے پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ بارے اہم خبر….نام ای سی ایل سے نکلا یا نہیں

کراچی( خصوصی رپورٹ) ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف اور امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی عدالتوں کی اجازت سے بیرون ملک گئے لیکن واپس نہیں آئے، اسی طرح ایان علی بھی ملک سے باہر جانے کی صورت میں واپس نہیں آئیں گی، درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دینا متعلقہ مقدمے کی سماعت کرنیوالی عدالت کا اختیار ہے۔ اس لئے سندھ ہائیکورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ارم اعظم کو سیریل ”رسمِ دنیا“میں اہم رول مل گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ارم اعظم کوپروڈیوسر نویدبھٹی کی زیرتکمیل ڈرامہ سیریل”رسم دنیا“کے اہم کردارمیں کاسٹ کرلیا گیاہے جس کی ریکارڈنگ کے لئے وہ آئندہ ہفتے دوبارہ لاہور آئیں گی جہاں ایک ماہ سے ریکارڈنگ جاری ہے جس کی کاسٹ میں ارمینارانا،دیا مغل،نداممتاز،بلال عباس خان،ثمینہ پیرزادہ اور جاویدشیخ سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔اس سیریل کا سکرپٹ ظفرمعراج نے لکھا ہے جس کے ڈائریکٹررومی انشاءہیں۔ارم اعظم نے اس بارے میں ”خبریں“کوبتایا کہ میرارول بہت ہی اچھا ہے اور ویسے بھی سیریل کا سکرپٹ چونکہ ظفرمعراج نے لکھا ہے تو اس میں سب کچھ ہی اچھا ہے۔مجھے ایسے کردار زیادہ اچھے لگتے ہیں جو منفردہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرداروں کے انتخاب کے معاملے پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتی ۔ان دنوں آن ایئر سیریل”مقابل“میں بھی میری پرفارمنس پسندکی جارہی ہے ۔جبکہ مجموعی طور پر یہ ڈرامہ پہلے دن سے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں آصف رضامیر،کبریٰ خان ،سیفی حسن، صبا حمیداورمحسن عباس حیدر نے اپنے اپنے کردار بہت خوبصورتی سے اداکئے ہیں۔

راگنی میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کےلئے یور پ روانہ

لاہور (شوبز ڈیسک ) گلوکارہ و اداکارہ راگنی مےوزےکل شو مےں پرفارم کرنے کے لئے ےور پ روانہ ہوگئےں ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ 2ہفتے تک ےورپ کے مختلف ممالک مےں اپنے فن کا مظاہر ہ کرےں گی ،ان کا پہلا شو آج لند ن مےں ہوگا ۔اس کے بعد وہ اٹلی ، فرانس ،جرمنی اورسپےن مےں ہونے والے شوز مےں پرفارم کرےںگی ۔ راگنی دو ہفتے تک ےورپ مےں قےام کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ جائےں گی ۔

حدیقہ کیانی کی واپسی ”چھاپ تِلک“پرپرفارم کرتی نظر آئیں گی

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم ‘چھاپ تِلک’ پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کافی عرصے سے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا اور اب ان کی واپسی ایک شاندار گانے کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔گلوکارہ ‘وجد’ نامی نئی میوزک البم پر کام کررہی ہیں، جس کے ایک گانے ‘چھاپ تِلک’ کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔اس ویڈیو کی چند جھلکیاں آن لائن ریلیز کردی گئیں، جن میں مقبول ڈیزائنر علی ذیشان، ماڈل حسنین لہری اور انوشے مغل بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آئے۔حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم ‘چھاپ تِلک’ پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی، جو ایک روایتی مہندی کی تقریب پر مبنی ہے۔اس گانے کی ویڈیو فوٹوگرافر اور فلم ساز عبداللہ حارث نے بنائی ہے۔جو اس گانے میں مہندی کی تقریب کا جشن پیش کرنا چاہتے تھے، یہ مہندی ایونٹ اور ویڈیو آئمہ جعفر نے ڈیزائن کی، جسے لاہور کی تاریخی یوسف صلاح الدین حویلی میں شوٹ کیا گیا۔

سلمان خان ہندو ہیں یا مسلمان ؟ اہم انکشاف

جودھپور( خصوصی رپورٹ ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق مقدمے میں جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے سلمان خان سے کئی سوالات کیے گئے جس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں اور میں بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی ہوں جب کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

لاہورئیے ہوشیار ہو جائیں ، زہر سے بنی اشیاءمارکیٹ میں آ گئی

لاہور (رانا عامر) پنجاب سمیت ملک بھر کی1 سو 38 صابن بنانے والی فیکٹریاں جھوٹے اعداد و شمار کے باعث سالانہ 40 ارب روپے کا بیرون ممالک سے تیل اور بناسپتی حاصل کرنے کے بعد ضرورت سے کہی زیادہ بچ جانے والے جانوروں کی چربی سے حاصل ہونے والے آئل کو مشہور برانڈ کے کوکنگ آئل فروخت کرنے والے اداروں کو فروخت کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کا ظاہر کرکے فروخت کرنے لگیں ،فیکٹریوں کے کھاتوں میں خراب کوکنگ آئل اور بناسپتی بھی بیکریوں اور فاسٹ فورڈ کے کاﺅنٹر لگانے والے استعمال کرنے لگے،دودھ میں کیمیکل کا استعمال کے بعد بناسپتی اور آئل کی کوالٹی بھی مشکوک ہو گئی ہے ،چاکلیٹ ،کینڈی ،مٹھائیاں ،چپس ،میونیز ،سموسے بھی انسانی رگو ں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صابن بنانے والی فیکٹریاں گذشتہ کئی سالوں صابن میں استعمال ہونے والے جانورو ں کی چربی سے تیار کردہ آئل خرید کر انہیں صابن میں ڈال کر صابن کی افادیت کو بڑھایا جاتا ہے ذرائع کا کہنا ہے سالانہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے 40 ارب روپے کا آئل 34 کمپنیوں کی مدد سے دیگر ممالک سے منگوایا جاتا ہے جبکہ ملک میں چربی سے تیار کردہ آئل کی فیکٹریاں اس کے علاوہ ہیں جو کہ مختلف صابن کمپنیوں کو آئل فراہم کرتی ہیں ذرائع کا کہناہے کہ 1 سو 38 رجسٹرڈ صابن کمپنیاںاپنی ضرورت سے زائد آئل حاصل کرتے ہیں مگر صابن کی تیاری میں تقریبا 30 فیصد استعمال کیا جاتا ہے باقی غیر قانونی طور پر کوکنگ آئل کمپنیوں کو فروخت کردیا جاتا ہے جہاں درآمد ہونے والے آئل کو بناسپتی گھی اور آئل کی مقدار میں ملا کر پروڈکشن میں اضافہ کرلیا جاتا ہے اور ان کو اعلیٰ کوالٹی ظاہر کرکے خوبصورت پیکنگ میں ڈال کر ملک بھر میں موجود اپنے ڈسٹری بیوٹروں کو بھجوا دیا جاتا ہے جبکہ انہی ڈسٹری بیوٹروں کی مدد سے کھلا آئل فروخت کرتے ہوئے عام مارکیٹ میں فروخت کردیا جاتا ہے جہاں سے شہروں میں گلی محلوں اور چھوٹے بازاروں میں کھلا آئل فروخت کرنے والے سستے داموں خرید کر لے جاتے ہیں اور انہیں بعدازان چاکلیٹ ،کینڈی ،ٹافیاں ،مٹھائیا ں ،چپس ،نمکو اور بیکریوں میں تیار ہونے والی سوغاتوں میں استعمال کیا جارہا ہے ،ذرائع کے مطابق کراچی میں صابن بنانے والی 55 فیکٹریاں ،لاہور کی 23]فیصل آباد کی 8 ،ملتان اور حیدر آباد میں تین تین ،گوجرانوالہ میں 9 پشاور میں 2 اوراسلام آباد میں 1 رجسٹرڈ فیکٹریوں کے ساتھ 138 خوشبو والے ٹوئلٹ سوپ بنانے والی فیکٹریاں جبکہ 81 کپڑے دھونے والے صابن تیار کرنے والی فیکٹریاں سیالکوٹ ،صوابی ،لاہور ،کراچی ،روالپنڈی ،کوئٹہ ،ملتان میں موجود ہیں جہاں سالانہ 10 ارب کا آئل صابن کی تیاری میں لگایا جاتا ہے جبکہ 30 ارب کا آئل کھانے کا تیل تیار کرنے والی فیکٹریاں لے جاتی ہیں جن میں صابن بنانے والی فیکٹریوں نے صابن کے ساتھ کوکنگ آئل اوربناسپتی بنانے کے بھی یونٹ لگا رہے ہیں اور صابن کے آئل کو کوکنگ آئل بنا کر فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا جس کیلئے مختلف سرکاری اداروں جن میں پنجاب فورڈ اتھارٹی کی سابقہ ہیڈ عائشہ ممتاز اور محکمہ انڈسٹری کی جانب سے بھی کوکنگ آئل فیکٹریوں میںبنائے جانے والے آئل میں صابن بنانے کے دوران استعمال ہونے والے آئل کی ملاوٹ کرنے بارے رپورٹ دی گئی مگر بااثر کوکنگ آئل فیکٹریوں اور ان سے ملنے والے سالانہ اربوں روپے کے ٹیکسوں میں نقصان کے خدشے کے باعث کارروائی کو معطل کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق ساﺅتھ افریقہ ،بھارت ،نیپال ،ویت نام ،سری لنکا ،چین ،تھائی لینڈ ،سنگا پور سے درآمدہونے والے آئل میں حرام جانوروں کی چربی کا استعمال ہوتا ہے جس میں سور ،گدھے ،گھوڑے ،گائے ،مرغی ،بکرے اور دیگر جانوروں کی چربی کو پگھلا کر آئل تیار کیا جاتا ہے جو کہ دنیا بھر میں صابن بنانے والی فیکٹریوں میں صابن کی تیاری کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اور بچ جانے والے آئل کو ہوٹلوں اور دیگر کھانے کی اشیاءبنانے والی فیکٹریاں سستے داموں خرید کر لے جاتی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے کے آئل اور بناسپتی کی تیاری میں قدرتی اشیاءسے آئل بنانے کی ضرورت پوری نہیں ہوتی جس کے باعث کوکنگ آئل اور بناسپتی بنانے والی کمپنیاں انپی پروڈکشن میں صابن کی تیاری میں استعمال ہونے والے جانوروں کی چربی سے تیار آئل کو استعمال کرکے اپنی پروڈکشن میں اضافہ کرتے ہیں۔

آسکرز 2017‘ پاکستانی سینماٹو گرافر کی فلم نامزد

لاس اینجلس(آئی این پی) 89 ویں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ہوچکا ہے اور اس بار پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون سینماٹو گرافر نوشین دادا بھائی کی فلم کو بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پاکستانی نژاد سینماٹو گرافر نوشین دادا بھائی کی فلم La Femme et le TGV دا ریل روڈ لیڈی کو لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔فلم ایک خاتون کے متعلق ہے جو اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے والی ٹرین سے ایک انوکھا تعلق قائم کرلیتی ہے۔نوشین دادا بھائی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون سینماٹو گرافر ہیں۔نوشین دادا بھائی نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ وہ اس سے قبل مہرین جبار کے ’جیکسن ہائیٹس‘، ’دا گراو¿نڈ بینتھ دیئر فیٹ‘، اور ’جوش۔ انڈپینڈنس تھرو یونیٹی‘ نامی فلموں کی عکس بندی میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔آسکر ایوارڈز کی تقریب 26 فروری کو کیلی فورنیا میں منعقد ہوگی۔

کرینہ کپور کے وزن میں کمی‘ حسن پر اورنکھار آگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورگزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل ننھے تیمور کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے کے باعث موٹی نظر آنے لگی تھیں، ان کے اس روپ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔لیکن کرینہ بھی فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، ان کے لئے وزن کم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ،انہوں نے ہمیشہ خود کو فٹ رکھا ہے اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کرینہ کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے لوگوں کو دوبارہ حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ ڈیڑھ ماہ قبل والی کرینہ ہیں؟۔ بے بو نہ صرف وزن میں کمی لائی ہیں بلکہ میک اوور بھی کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں،نئے طرز کا خوبصورت ہئیر اسٹائل ان پر بیحد جچ رہا ہے۔