Monthly Archives: January 2017
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار کون؟
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا تہذیبی ورثہ ہزاروں برسوں پر محیط ہے
مردم شماری میں پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مدد دینگے

محمد خفیظ اور عمر اکمل بارے اہم خبر
لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں بدترین شکستوں اور ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت سمیت ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر چکا ہے، وہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں فوری طور پر تبدیلی کے مخالف مکی آرتھردورہ ویسٹ انڈیز تک مصباح الحق کو ہی کپتان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سلیکٹرز سمیت بورڈ کے اعلیٰ مصباح کو قیادت سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ہیڈ کوچ کو خدشہ ہے کہ ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم میں ایک ساتھ فوری تبدیلی کے ٹیم پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ادھر بورڈ میں ایک بڑا حلقہ 29 سالہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا خواہشمند ہے لیکن مصباح کی قیادت کے حامی آرتھر اس فیصلے کی راہ میں حائل ہیں اور شاید ایسا نہ ہونے دیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آخری موقع فراہم کردیا گیا ہے اور انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی اب پاکستان سپر لیگ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔25 سالہ اوپنر احمد شہزاد قومی ٹیم سے اخراج کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کر رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

مصباح کی کپتانی …. مکی آرتھر بھی میدان میں اتر آئے

جیکی چن کی لو سٹوری پر ….!مزید پڑھیے
ممبئی(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اداکار جیکی چین نے بالی ووڈ میں لو سٹوری پر مبنی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔فلم”کنگ فو یوگا“ کی تشہیر کرنے بھارت کے دورے پر موجود جیکی چین نے کہا کہ وہ ایکشن فلمیں کرتے ہوئے تھک گئے ہیں اور اب وہ بڑے پردے پر رومانوی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ جیکی نے کہا وہ بالی وڈ فلم میںکام کرنا چاہتے ہیں۔ بالی وڈ فلم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سکرپٹ پر بات نہیں بن پائی تاہم اب 11 سال بعد میں یہاں ہوں۔جیکی چین نے کہا کہ بالی وڈ فلم کرنا میرا ایک خواب ہے اور وہ واپس بھارت ضرور آنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ کنگ فو یوگا میں جیکی چین کے ساتھ سونو سود، دشا پٹانی اور امائرہ دستور کی فلم 27 جنوری کو ریلیزکی گئی ہے ۔

نئے کپتان بارے چیف سلیکٹر کے تہلکہ خیز انکشافات
لاہور(ویب ڈیسک )چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں فٹنس لیول کی کمی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی ہم بھی محسوس کررہے ہیں، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان ہونا چاہیے،ایک کپتان کو تمام اختیارات دیں گے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انضمام کا کہنا تھاکہ آسٹریلیا کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا تھا،سیریز کے دوران کسی کو مشورہ نہیں دے سکتا۔اب سیریز کا اختتام ہوگیا توتمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔مصباح الحق کے بارے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مصباح کو خود کرنا ہے،یہ نہیں کہنا چاہیے کہ 35 سال کے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا جائے گا۔آخر می انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق مجھ پر کوئی دباو¿ نہیں ہے،پی ایس ایل کے اچھے کھلاڑی ٹیم میں ضرور آئیں گے۔ محمد حفیظ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاپچھلے سال محمد حفیظ ون ڈے کا بہترین کھلاڑی تھا۔

میٹرک کے طلباءکیلئے اہم خبر
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ایگزیمینشن کمیشن نے 18لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھجوا دیں،امتحان دوفروری سے شروع ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ پیک کے تحت رواں سال امتحان میں 23لاکھ 95ہزار امیدواروں پانچویں اور آٹھویں کا امتحان دیں گے ،صوبہ بھر میں پیک کا امتحان دو فروری سے لیا جائے گا۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھیجوا دی گئی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ باقی پانچ لاکھ امیدواروں کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپ پہنچائی جارہی ہیں۔پیک حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس میں امیدوار کو امتحانی سنٹراور پیپروں کے اوقات کار بھی بتائے گئے ہیں۔امیدوار قریبی کلسٹر سنٹرزسے بھی رولنمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں ۔پیک انتظامیہ نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں اپنے سکول سے رابطہ کریں تاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ منظر عام پر …. ہیڈ کوچ نے سارا کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا
ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں مکمل ناکامی کی اصل وجہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی شاندار کارکردگی ہے۔فیلڈنگ کا شعبہ کبھی بھی پاکستان کا خاصہ نہ تھا لیکن سڈنی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں شرمناک حد تک خراب فیلڈنگ پاکستانی کوچ کے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔دوسری جانب ڈیوڈ وارنر کی برق رفتار بیٹنگ ان کے لیے پورے دورے میں درد سر بنی رہی۔ انھوں نے کہا: ‘ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ اور ہماری خراب فیلڈنگ دونوں ٹیموں کے درمیان مرکزی فرق تھا۔’مکی آرتھر نے کہا کہ باو¿لرز کی کارکردگی مجموعی طور پر مناسب رہی لیکن خراب فیلڈنگ کی وجہ سے وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔’آپ یقین کریں یا نہ کریں، ہم نے فیلڈنگ پرسب سے زیادہ دھیان دیا تھا۔ ہم سات مہینے سے ٹیم کے ساتھ محنت کر رہے ہیں تاکہ ان کی صحت، فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری آسکے لیکن کچھ درستگی کی باوجود حقیقت یہ ہے کہ ہم بقیہ ٹیموں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔’انھوں نے مزید کہا: ‘ہمارا اگلا دورہ ویسٹ انڈیز کا ہے اور ایک دفعہ پھر ہماری ساری توجہ فٹنس اور فیلڈنگ پر مرکوز ہوگی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم ہونے کے بعد ہم کیمپ لگائیں گے اور مزید محنت کریں گے۔’مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ نتائج کے اعتبار سے دورہ آسٹریلیا بہت مایوس کن تھا۔’یہاں آنے سے پہلے ہم بہت پر امید تھے کہ اچھا کھیل کے جائیں گے، خاص طور پر ٹیسٹ میچوں میں ہمیں بہت امید تھی۔ البتہ ایک روزہ میچوں میں ہمیں بہت بہتری لانی ہے۔ ہم اس طرز کی کرکٹ میں آٹھویں درجے پر ہیں جبکہ آسٹریلیا پہلے درجے پر اور اس سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان فرق صاف ظاہر ہے۔’مکی آرتھر نے پاکستان کی ہار پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ کے علاوہ دوسری بڑی مشکل ڈیوڈ وارنر کو قابو کرنا تھا جنھوں نے پاکستان کے تمام حربوں کو ناکام بناتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں 71 کی اوسط کے ساتھ 356 رنز سکور کیے، جن میں دو برق رفتار سینچریاں بھی شامل تھیں۔