پاک بھارت ایٹمی جنگ ….حیرت انگیز انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے۔ یونائٹڈ سٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی داخلی اور خارجہ پالیسی میں قابل ذکر کامیابی نظر نہیں آتی۔ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت میں نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ مستقبل میں امریکا کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آ کر اقلیتوں کیلئے قانون سازی کرے گی۔ جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے ۔ امید کرتا ہوں بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ پاکستان کو مسئلہ نہیں مسئلے کے حل کا حصہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر کی ناکامی نے دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ افغانستان کو امن عمل میں پہل کرنا ہوگی ،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ افغانستان پاکستان کے استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔امریکا نے افغان جہاد کے بعد پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔اس جنگ میں پاکستانی شہریوں اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

کسانوں کیلئے وزیراعظم پیکج ناکام, بڑی وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) کسانوں کیلئے وزیراعظم کا پیکیج جس کے بارے میں بڑا شور مچایا جا رہا تھا وہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اس کا اعلان 14ستمبر 2015ءکو ہوا تھا۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کی مالی امداد کیلئے 40بلین روپے رکھے گئے تھے لیکن اس میں سے صرف 25بلین جاری کئے گئے ہیں۔ پیکیج کے دوسرے پہلوﺅں پر بھی عملدرآمد کی رفتار انتہائی سست ہے۔ متعلقہ وزارت کے ایک اعلیٰ افسر کے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ پیکیج کے تحت کسانوں کیلئے مالی امداد حاصل کرنے کا طریق کار انتہائی مشکل ہے‘ صرف بااثر لوگ ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی زیربحث آیا جہاں اپوزیشن کے ارکان نے الزام لگایا کہ حکومت اپنے چہیتوں کو نواز رہی ہے‘ خصوصاً مالی امداد اور کھاد پر سبسڈی کے سلسلے میں غریب کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پیکیج میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کو 147بلین روپے کا براہ راست فائدہ ہو گا جبکہ 194بلین روپے کے زرعی قرضے دیئے جائیں گے۔ صدر پاکستان کسان اتحاد پنجاب کا کہنا ہے کہ 40میں سے 25بلین روپے کاٹن پیدا کرنے والوں کو 5ہزار فی ایکڑ اور چاول پیدا کرنے والوں کو بھی 5ہزار فی ایکڑ کے حساب سے دیئے جانے تھے۔ بدقسمتی سے حکومت نے یہ رقم بااثر زمینداروں اور چہیتوں میں بانٹ دی ہے۔
کسان پیکیج

ایران ،عراق کے بعد پاکستان کا ”امریکہ“ کو کھرا جواب, بڑا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے اگر پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگائی تو جواب میں اسلام آباد امریکہ سے تعاون ختم کرسکتا ہے۔ ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی صورت میں ہم امریکہ کے ساتھ کیسے تعاون جاری رکھ سکتے ہیں؟ ایسی پابندی کے بعد امریکہ اور پاکستان کا اتحاد خودبخود ختم ہوجائے گا۔ ایک اور عہدیدار نے اس ممکنہ پابندی کے تناظر میں کہا کہ اس کے بعد افغانستان میں استحکام کا امریکی مشن خطرے میں پڑھ جائے گا۔ دو روز قبل وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف نے کہا تھا کہ ویزا پر پابندی کا معاملہ پاکستان تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹیڈیز کے سینئر فیلو برائے جنوبی ایشیا راہول رائے چودھری نے کہا کہ اس پابندی کے بعد پاکستان بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے لئے ویزا کی پابندی سخت ترین کردے گا۔
بغداد (خصوصی رپورٹ) عراق نے بھی امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی شہریوں پر بھی ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کیلئے قرارداد منظور کرلی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق سمیت سات مسلم ممالک پر 90 روز کی پابندی عائد کی گئی جس پر ایران کے بعد عراق نے بھی جواباً کارروائی کے طور پر امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

شہریوں پر ”کوڑا“ ٹیکس لگ گیا, دیکھئے بڑی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) گلی‘ محلے کی صفائی اور کوڑا اٹھانے کے بھی اب پیسے لگیں گے۔ خواجہ احمد حسان اور لارڈ میئر کی زیرصدارت اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان اور لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی میئرز لاہور میاں طارق‘ حاجی اللہ رکھا‘ رانا اعجاز حفیظ‘ مشتاق مغل‘ راﺅ شہاب الدین سمیت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ شہر کو مختلف درجات پر تقسیم کرتے ہوئے گھروں سے 15سے 35روپے فی مرلہ ویسٹ چارجز وصول کئے جائیں تاکہ ویسٹ کمپنی کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں یہ پیسے پوش علاقوں سے وصول کئے جائیں گے تاہم بعدازاں دیگر علاقوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ مذکورہ تجویز پر ڈسٹرکٹ اسمبلی سے قانون سازی کے بعد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ لاہور شہر کو 3 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کیٹیگری ون‘ ٹو اور تھری کو شامل کیا گیا ہے۔ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے بتایا کہ شہر کے پوش ایریاز سے اس کا آغاز کیا جائے گا۔ علاقوں کی صفائی کی مد میں لاہور کے رہائشیوں سے ان کے مکانات کے حساب سے رقم وصول کی جائے گی جس کے مطابق 15 روپے سے 35 روپے فی مرلہ کے حساب سے شہریوں سے صفائی کی مد میں وصولی کی جائے گی اور اس کیلئے باقاعدہ اجازت ڈسٹرکٹ اسمبلی سے لی جائے گی۔
کوڑا ٹیکس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(آئی ا ین پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16روپے71پیسے فی لٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی۔سمری میںپٹرول کی قیمت میں4روپے16پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4روپے29پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں16 روپے71پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت(آج)منگل کو کریگی۔تفصیلات کے مطابق ملک میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16روپے71پیسے فیلیٹر تک اضافے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی۔سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل4روپے 29پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سمری میںپٹرول کی قیمت میں 4 روپے 16 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے 71پیسے ،لائٹ ڈیزل 12 روپے 53 پیسے اور ایچ او بی سی 12 روپے47پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی سفارشات پر حکومت (آج)منگل کو فیصلہ کرےگی۔

مسجد میں فائرنگ سے 6نمازی شہید, حملہ آور کون؟, اہم انکشاف

اوٹاوا(اے این این) کینیڈا کے شہر کیوبیک کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے6افراد جاں بحق ¾ متعدد زخمی نماز عشاءکے وقت مسجد میں 40 کے قریب نمازی موجود تھے ¾ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ¾ حملے کے بعد کیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ¾ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ¾ کینیڈین وزیراعظم کا واقعہ پر اظہار افسوس ¾ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر پورا ملک سوگوار ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر میں اتوار کی شب پیش آیا جب سینٹر میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا اور اس واقع کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکام اس دہشت گردی کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن یہ بہت ہی افسوسناک واقع ہوا ہے۔ مختلف مذاہب، زبان، نسل کے لوگوں کا مل جل کر رہنا ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے اور ہم بحیثیت کینیڈین ان اقدار کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیا اور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو شائع کی جس میں پولیس کی موجودگی دکھائی دیتی ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن انھوں نے اس بات کے تصدیق نہیں کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تین گن مین اس واقع میں ملوث ہیں۔

عدالت نے ”ایان علی“ کو بڑی خوشخبری سُنادی

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایان علی کا نام تو آپ نے تیسری بار ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، بتائیں کہ حکومت نے قتل کے کتنے ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالا، لگتا ہے کہ آپ ہر قیمت پر ملزمہ کو روکنا چاہتے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل صاحب ہم آپ سے دائرہ اختیار کا پوچھ رہے ہیں اور آپ اپیل کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ایک تفتیشی افسر کو قتل کر دیا گیا، کیا پنجاب حکومت نے کوئی شکایت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ ایان علی کے خلاف مقدمہ کب درج ہوا تھا، جس پر ایڈیشل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2 جون 2015 کو ایان علی کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر کے ہم سے مدد مانگ رہے ہیں۔

مشرف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا, اہم اعلان

اسلام آباد (آن لائن) عبدالرشید غازی قتل کیس میں اہم پیش رفت، پرویزمشرف نے کیس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،کیس کی تیاری کرنے کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کے لیے سیکورٹی بھی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے پرویز مشرف کے ریڈ روانٹ جاری کر کے انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی درخواست پرسماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر کی جگہ نئے وکلاءاختر شاہ اور عبدالوحید صدیقی پیش ہوئے اور عبدالوحید صدیقی نے اپنا وکالت نامہ بھی جمع کرایا۔ سابق صدر کے وکلاءنے سماعت کے دوران فاضل جج سے استدعا کی کہ سابق صدر کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر دلائل دینے کے لیے وقت دیا جائے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ اے میں مشرف کا پلاٹ ہولڈ کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے یا نہ کرنے پردلائل ہوں گے اور پرویز مشرف کی طرف سے آنے والی درخواست کوبھی دیکھیں گے ۔ فاضل جج نے ان ریمارکس کے بعد کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی ۔

ٹی وی انڈسٹری جلد انٹرنیشنل معیار کے ڈرامے بنائیگی

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل مہوش حےات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلےم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہےں اور تعلےم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشتگردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔ اداکارہ نے کہاکہ مےری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہےں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعےار دےگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے مےں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معےار کے ڈراموں کی صف مےں شامل ہوجائے گی ۔

امریکی ویزوں پر پابندی, وزیرداخلہ کے حیران کُن انکشافات

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جماعت الدعوةپر پابندی کے حوالے سے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی،اسلامی ممالک پر امریکی ویزوں کی پابندی سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا،دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ہے،سابق امریکی صدر اوباما کی صدارت میں 60ممالک کے اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی تھی جس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑاجانا چاہیے،عمران خان نے پاکستانیوں پر امریکی ویزوںکی پابندی کا بیان ناجانے کیوں دیاہے،کسی کوغائب کرناحکومتی پالیسی نہیں۔تمام گمشدہ افرادبخیریت گھروں کوپہنچ چکے ہیں،ملک بھر میں 74نئے پاسپورٹ آفس کھولنے کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ وہ پیر کو اسلام آباد بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔وزیرداخلہ سے جب امریکہ کی طرف سے کالعدم تنظیم جماعت الدعوةپر پابندی عائد کرنے سے متعلق اخباری خبروں پر سوال کیاگیا تو وزیرداخلہ نے کہاکہ اس حوالے سے صورتحال ایک دو روز میں واضح ہوجائے گی،اقوام متحدہ کی قرارداد بھی اس ضمن میں موجود ہے،عمران خان کی طرف سے پاکستانیوں پر امریکی ویزوں کی پابندی عائد کرنے اور امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سات اسلامی ممالک کے باشندوں کے امریکہ کے داخلے پر پابندی کے بارے میں سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ امریکی پالیسیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچے گا اور اس پابندی کا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مظلوم لوگ مزید تنگ ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ہے اور بعض طاقتوں کو اسلامی فوبیا سے باہر نکل کر مثبت سوچ اپنانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ڈیڑھ ارب آبادی مسلمانوں کی ہے اور اس میں سے چند سو یا چند ہزار بھٹک گئے ہیں تو ان کو اسلام سے جوڑنا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے جہاں تک لاپتہ افراد کا تعلق ہے موجودہ حکومت کی یہ واضح پالیسی ہے کہ کسی کو بھی غیرقانونی طریقے سے پابند سالاسل نہ کیا جائے،اسلام آباد کے ایک پروفیسر سلمان حیدر سمیت دیگر لاپتہ افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کا جو بھی کردار رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،گذشتہ روز میری ہدایت پر متعلقہ پولیس افسر کو پروفیسر سلمان حیدر کے گھر بھیجاتھا تاہم انہوں نے پولیس کو نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی پولیس میں رپورٹ درج کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے میڈیا خود جاکران سے پوچھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نے سینیٹ میں جو بیان دیا تھا حکومت کی وہی پالیسی ہے موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں کسی کو غائب نہیں کیاگیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ گذشتہ سال واشنگٹن میں ایک عالمی کانفرنس میں شریک ہوئے تھے جس کی صدارت سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کی تھی اس کانفرنس میں ایک قرارداد پاس کی گئی تھی جس میں یہ بات واضح طور پر تسلیم کی گئی تھی کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب سے نہیں ملایاجائے گا،اب نئی امریکی حکومت اسی قرارداد کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویزہ کی پابندی سے دہشتگردوں کا تو کچھ نہیں بگڑے گا لوگوںکو پریشانیاں ہی ہوں گی۔