”لالہ“نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اشارہ دےدیا

کراچی(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی کھیل چکا ہوں اب ٹوئنٹی 20 لیگز ہی کھیلوں گا۔سابق کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں، صرف ٹوئنٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، اس فارمیٹ میں بھی اپنا آخری میچ انہوں نے گزشتہ سال مارچ میں بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران کھیلا تھا۔ جامعہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان عمران خان کی جانب سے میری فٹنس کی تعریف کا مطلب ہے کہ میں ابھی مزید کھیل سکتا ہوں لیکن میں نے جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی وہ کھیل چکا ہوں، اب ٹوئنٹی 20 لیگ کرکٹ کے مزے لینا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین فائٹر اور ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں ترین ہیں، تینوں فارمیٹس میں انہیں قیادت سونپنا بورڈ کا اچھا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے لیکن ملکی کرکٹ کو لیگ کے اصل فوائد تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ اور لاہور کے علاوہ کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی میچز کھیلے جائیںگے۔

بھارت پاکستان کیساتھ ہاکی کھیلنے سے مکر گیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) بھارت نے پاکستان پر ویزوں کے لئے دیر سے درخواست دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، ہاکی انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی 2014 سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے معاملہ پر ایک بار پھر معافی کا مطالبہ کیا ہے اور تحریری معافی نامہ نہ ملنے تک دو طرفہ سیریز کھیلنے کے امکان کو بھی رد کر دیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو بروقت درخواست دینے کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا تو بھارت سٹپٹا گیا اور الٹا پاکستان پر ویزوں کیلئے لیٹ اپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کر ڈالی۔انڈین ہاکی کے عہدیدیدار آر پی سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ اتار کر جشن منانے کے معاملہ کو ایک بار پھر اٹھایا ہے حالانکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت کی ایماءپر فورا 2 پاکستانی پلیئرز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے توثیق احمد اور امجد جرمنی کے خلاف فائنل میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہباز احمد نے میڈیاکو بتایا کہ بھارت کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد پاکستان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ ہاکی انڈیا کے ترجمان ڈاکٹر آر پی سنگھ نے کہا کہ ’یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر 2014 کے ایف آئی ایچ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعے کو بہانے کے طور پر استعمال کیا اور جونیئر ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان ٹیم کی عدم شرکت کے پیچھے اپنی نااہلی کو بھارت پر الزام تراشی کرکے چھپانے کی کوشش کی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پی ایچ ایف کی جانب سے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے کی جانے والی غلط بیانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاکی انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پاکستان 2014 چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے غیر مہذب اور غیر پیشہ وارانہ رویے اور ہاکی انڈیا کے خلاف میڈیا میں آکر مسلسل جھوٹ بولنے پر تحریری و غیر مشروط معافی نامہ جمع نہیں کراتا بھارت پاکستان سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلے گا‘۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ’ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف کو اپنی نااہلی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اپنے شائقین کو خوش کرنے کے لیے بھارت پر الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے‘۔ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ایک ادارے کے طور پر کام کرنا سیکھے اور اپنے داخلی مسائل کا ذمہ دار دوسروں کا ٹھہرانا بند کرے‘۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہباز احمد نے میڈیاکو بتایا کہ بھارت کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد پاکستان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ ہاکی انڈیا کی جانب سے وضاحتی بیان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کے دسمبر میں دیے جانے والے بیانات کے تقریباً ایک ماہ بعد جاری کیا گیا یے۔یکم دسمبر 2016 کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو جونیئر ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے مقررہ وقت پر ویزا کی درخواست دی لیکن پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کیلئے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔اس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت سے روکتے ہوئے ملائیشیا کی جونیئرٹیم کو شرکت کی دعوت دے دی تھی۔ایف آئی ایچ نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی دفعہ رابطہ کرنے کے باوجود پاکستان نے اترپردیش میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈ کپ کے لیے ویزے کی درخواست مقررہ تاریخ کے بعد دی اور مقررہ تاریخ تک دیگر معاملات بھی طے نہیں کرپائے۔پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 24 اکتوبر کو مقررہ وقت پر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کیلئے ویزا کی درخواست دی تھی اور حکومت پاکستان کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ہندوستان نے ہمیں ویزہ جاری نہیں کیا۔اب ہاکی انڈیا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ نومبر 2016 کو دبئی میں ہاکی انڈیا کے صدر نریندر دھروف بٹرا نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کانگریس کے دوران ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او کی موجودگی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندوں سے مذاکرات کیے تھے۔بیان کے مطابق مذاکرات کے بعد یہ طے پایا تھا کہ پاکستان اور بھارت چیمپیئنز ٹرافی 2014 کے واقعے کو دوبارہ نہیں اٹھائیں گے۔ہاکی انڈیا کے مطابق اس کے بعد 2016 میں اترپردیش میں ہونے والے مینز جونیئر ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم مکمل طور پر قواعد و ضوابط اور ویزا کے حوالے سے دیگر قانونی تقاضوں کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکی۔ہاکی انڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’پاکستان ہاکی فیڈریشن قانون کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد سے 60 دن پہلے کھلاڑیوں کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرانے میں ناکام رہا لہٰذا اس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کی شرکت کو منسوخ کرنے کا الزام بھارت پر نہیں لگایا جاسکتا اور بھارت کا اس فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں‘۔خیال رہے 2014 میں بھوبھنیشور میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے ہندوستان کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پاکستانی ٹیم کی فتح پر اسٹیڈیم میں موجود ہندوستانی شائقین پر سکتہ طاری ہو گیا تھا جبکہ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا۔لیکن اصل تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب فتح کا جشن مناتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس اتار کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب لہرائیں۔پاکستانی ٹیم کے اس رویے پر عالمی ہاکی تنظیم ایف ا?ئی ایچ نے بھی سرزنش کی تھی جس پر پاکستانی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے معافی مانگ لی تھی۔تاہم بعد میں ہاکی انڈیا کے صدر نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہندوستان میں جا کر کھییلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کھلاڑیوں کے رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ریال میڈرڈکی سوسیڈاڈکو3-0سے مات

لاہور (نیوزایجنسیاں) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کو تین صفر سے ہرا دیا جبکہ بارسلونا اور ریال بیٹیس کے درمیان کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ہسپانوی فٹبال لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ اور ریال سوسائیڈڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ میڈرڈ کی بڑی ٹیم نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول میچ کے 38ویں منٹ میں داغ دیا۔ اس کے بعد سٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو نے 51 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی۔رونالڈو کی ٹیم نے تیسرا گول 82 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکے۔ ایونٹ میں کھیے گئے ایک اور میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا اور ریال بیٹیس میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

نیا گورنر سندھ کون؟, اہم شخصیت کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے وزیر مملکت چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ مقرر کردیا ہے، صدر نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری پر دستخط کردئیے، گورنر سندھ کا عہد سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سے خالی تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اور وزیراعظم ملاقات میں محمد زبیر کو گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا، ان کی حلف برداری جمعرات کو متوقع ہے۔ وہ سندھ کے 32 ویں گورنر ہوں گے، ان کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر کو موصول ہوئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردئیے، محمد زبیر کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے جبکہ ان کے بھائی اسد عمر تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی 11 جنوری 2017 کو شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ محض 2 ماہ اس عہدے پر فائز رہے، ان کے بعد سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات تھے، خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد بہت سی شخصیات کو نیا گورنر سندھ بنانے کے بارے میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں تاہم یہ قرعہ محمد زبیر کے نام نکل آیا ہے، دوسری جانب محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ سندھ بہت حساس صوبہ ہے اس میں مختلف زبان بولنے والے افراد رہتے ہیں جن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اسی لیے کوشش کروں گا کہ سندھ سے متعلق جو ترجیحات ہوں ان پر پورا اتر سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ 20 ، 25 سال سے اچھی نہیں تھی جو ہماری حکومت میں کراچی آپریشن کے بعد بہتر ہوئی۔ واضح رہے کہ 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد جسٹس(ر( سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھاسکے اور 12 جنوری 2017 کو انتقال کرگئے، محمد زبیر حکمران مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت نجکاری کمیشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اسد عمر کے بھائی ہیں اور محمد زبیر وزیر مملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے 18 دسمبر کو تعینات ہوئے اور تاحال اِس عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ محمد زبیر 12جولائی 2013 سے 17 دسمبر 2013 تک سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین رہے۔ 2012اور2013میں مسلم لیگ(ن) کی اقتصادی، ٹیکس اصلاحات اور میڈیا یا کمیٹیوں کا حصہ رہے۔1981سے2007تک امریکا کی بڑی آئی ٹی کمپنی آئی بی ایم میں کام کیا اور اِس دوران پیرس، روم، میلان اور دبئی میں اہم بین الاقوامی ذمہ داریاں اد ا کیں۔آئی بی ایم میں اپنے 26 سال کیئریر کے دوران انہوں نے کئی ممالک میں اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔محمد زبیر نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔1980میں طالب علم نمائندے کے طور پر آئی بی اے کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے منتخب ہوئے۔1980سے1986 تک آئی بی اے کراچی کے شام کے کیمپس میں فنانشل مینجمنٹ کا مضمون پڑھایا۔

ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی اولین ترجیح

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے اور پی ایس ایل اس کا ایک ذریعہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے سے امید ہے کہ اسی سال غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیکا اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کمپنی سے بات چیت کریں گے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی صرف کھیل کی واپسی ہی نہیں بلکہ اس سے دنیا بھر میں پرامن پاکستان کا تاثر اجاگر ہو گا، پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا جبکہ سپر لیگ سے قومی ٹیم کیلیے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

بھارتی کر کٹرسہواگ سوشل میڈیاپرلاکھوں روپے کمانے لگے

ممبئی (آئی این پی)آجکل کرکٹر ز بھی ہاتھی کی مثال بن کررہ گئے ہیں جو سابقہوکربھی اپنی آمدن کامیٹر رکنے نہیں دیتے۔بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندرسہواگ اس کی زندہ مثال ہیں جو گھربیٹھے سوشل میڈیا پر محض شغل میلہ سے لاکھوں روپے کمانے لگے ہیں ۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزکو انٹرویو میں سہواگ نے انکشا ف کیاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انہوں نے ٹوئٹرکے ذریعے 30لاکھ روپے کمائے ہیں۔بہت سے برانڈاپنی تشہیری مہم کیلئے وریندرسہواگ سے رابطہ کرتے ہیں اوران کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہیں جس سے سابق بھارتی اوپنرزکو خاصامالی فائدہ بھی حاصل ہوتاہے۔واضح رہے کہ اس وقت ٹوئٹرزپروریندرسہوا گ کے فالوورز کی تعداد آٹھ ملین سے بھی زائد ہوچکی ہے۔

آندرے رسل پر اینٹی ڈوپنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

کنگسٹن(یو این پی) آندرے رسل کے بارے میںاینٹی ڈوپنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔خودمختار پینل اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ رسل نے 2015 میں تین مرتبہ ویئر اباﺅٹ کی شق پر عملدرآمد نہ کرکے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔گر اس کیس میں رسل قصور وار پائے جاتے ہیں تو پھر واڈا کوڈ کے تحت ان پر 2 برس کی پابندی عائد کردی جائیگی۔ یاد رہے کہ رسل کو 2015 میں یکم جنوری اور یکم و 25جولائی کو ویئر اباﺅٹ فائل کرنے کو کہا گیاہے۔ اس حوالے سے جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ان سے فون، ای میل اور بذریعہ خط رابطہ کیا مگر دوسری جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

گیل کا50سال کی عمر تک ٹی20 کرکٹ کھیلنے کاعزم

کنگسٹن (نیوزایجنسیاں) کرس گیل نے 50سال کی عمر تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہر کر دیا جبکہ وہ دو ہزار اٹھارہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں دوبارہ واپسی چاہتے ہیں۔ کرس گیل کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ایک روز ان کی نو ماہ کی بیٹی کریسالینا انہیں گراو¿نڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ پچاس برس کی عمر تک کھیل سے وابستہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی بھی خارج ازمکان نہیں، دو مرتبہ وہ ٹرپل سنچریاں بنا چکے تاہم اس فارمیٹ میں چار سو رنز بنانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کے حکم کیخلاف بڑا پلان تیار, 16اٹارنی جنرل میدان میں آگئے

واشنگٹن(این این آئی)کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر ڈائین فائن سٹین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل (منگل کو)صدر ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق حکم نامے کے خلاف دو بل متعارف کروائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایک قانون میں ان کے حکم نامہ کو منسوخ کیا جائے گا۔دوسرے قانون کے تحت صدر ٹرمپ کو تارکینِ وطن کی آمد پر پابندی لگانے سے روکا جائے گا۔تاہم یاد رہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں صدر ٹرمپ کی پارٹی کی اکثریت ہے۔ امریکی شہری آزادی کی تنظیم اے سی ایل یو نے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی آمد کو روکنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ 36گھنٹے کے دوران اپنی سالانہ اوسط سے پانچ گنا زیادہ عطیات جمع کرلیے ، اے سی ایل یو ہی وہ تنظیم ہے جس نے ہوائی اڈوں پر پناہ گزینوں کو روکے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اے سی ایل نے ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے ہفتے سے لیکر پیر تک تین دنوں میں اپیل پر دولاکھ 90ہزار لوگوں سے امداد جمع کی،یبان میں کہاگیا کہ ایک کروڑ 94لاکھ ڈالر سے زائد اکٹھے کرلیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈز پر دستخط کیے۔ جن کے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈز پر دستخط کیے۔ جن کے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ادھر ٹرمپ کی طرف سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کیخلاف امریکا بھر میں احتجاج جاری ہے، 16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کیخلاف دائر مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے اور دو امریکی کمپنیوں نے غیر ملکی تارکین وطن کو ملازمتیں فراہم کرنے اور ان کی ہر طرح سے امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے غیر ملکی تارکین کے ساتھ ساتھ امریکی سرحدوں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی ان کے اتحادیوں نے بھی مخالفت کی ہے۔ ٹرمپ کی ایک اعلیٰ مشیر نے کہاہے کہ وفاقی جج کی جانب سے تارکین وطن اور سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر عائد پابندی پر عارضی طور پر عمل درآمد رکوانے کے ہنگامی آرڈر کا ’کوئی اثر نہیں ہوگا۔ سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بعد ٹرمپ کو سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود صدر ٹرمپ اپنے موقف پر ڈٹے رہتے نظر آتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صدر ٹرمپ کے ایک مشیر نے کہاکہ ہمارے ملک کو اس وقت مضبوط سرحدوں اور سخت جانچ پڑتال کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہم اس بربریت کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ٹرمپ کی جانب سے 7مسلمان ملکوں سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی 90 روز تک امریکا میں داخلے پر پابندی پر اندرون اور بیرون ملک شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فیصلے کا ہدف مسلمان نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دو طرفہ تعاون اور اہم عالمی وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ ٹی کے مطابق شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والے بات چیت کے دوران شام میں پناہ گزینوں کے لیے محفوظ زون کے قیام، یمن میں جاری جنگ اور خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا۔ ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ کے حکام نے صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے بعد درجنوں افراد کو استنبول سے امریکہ سفر کرنے سے روک دیا ۔ ایئر فرنس کی پرواز سے امریکا جانے والے 21 مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر فرانس کی پرواز سے مسلم ممالک کے 21 مسافر فرانس سے امریکا جارہے تھے، جنہیں وہاں کے عملے نے روک دیا۔

انگلینڈکابھارتی امپائرکیخلاف قانونی کاروائی کافیصلہ

ناگپور(نیوزایجنسیاں) انگلینڈ جوئے روٹ کو غلط ایل بی ڈبلیو قرار دینے پر میزبان بھارتی امپائر کی ریفری سے شکایت کرے گا۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کیلئے صرف 8 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں، جوئے روٹ 38 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، مہمان ٹیم کی یقینی فتح کی امیدوں کو بھارتی امپائر چتیتھودی شمس الدین نے اس وقت خاک میں ملا دیا جب انہوں نے پہلی گیند پر واضح ان سائیڈ ایج کے باوجود بولر جسپریت بمراہ کی عادتاً کی گئی اپیل پر جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ قرار دے دیا ۔جس کا نتیجہ انگلینڈ کو بھارت سے میچ میں شکست کی صورت میں کرنا پڑا اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ میچ میں اس سے قبل ویرات کوہلی کے خلاف واضح ایل بی ڈبلیو کی اپیل کو بھی بھارتی آفیشل خاطر میں نہیں لائے تھے