Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
    • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
    • بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
    • این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں سیلاب اور گلوف الرٹ جاری قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
    • سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز
    • یکم سے 10 محرم تک ایک لاکھ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور سٹی پولیس چیف لاہور
    • لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر
    • گیل گیڈوٹ: "اسرائیل کی حمایت پر میری فلموں کا بائیکاٹ کرنا ناانصافی ہے
    • الوداع چیمپئن زورو! ایہدِ وفا کا محبوب اسٹار کتا 9 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگیا
    • میسی ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ گول اسکورر بن گئ
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جے آئی ٹی پرحسین نواز کے اعتراضات، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

    By Daily Khabrainمئی 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme court of pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات مسترد کردیے ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے حسین نواز کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان پر اعتراض کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کیوں نہیں آئے۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ سعید احمد کیا نیشنل بینک والے ہی ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سعید احمد کے جواب کی زبان ملاحظہ کریں، وہ کہتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو پیش ہوں گا، وقت محدود ہے جو وقت ضائع کرے اس پر احکامات جاری کئے جائیں، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ صدر نیشنل بینک کل ہر صورت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، کسی کو سمن کریں تو وہ سوال جواب شروع کر دیتا ہے، جو پیش نہ ہو پہلی صورت میں اس کے قابل ضمانت اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں۔جسٹس عظمت سعید نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے استفسار کیا کہ آپ نے کسی کو بلایا تھا جو نہیں آیا جس پر واجد ضیا نے بتایا کہ باوجود جے آئی ٹی نوٹس کے حماد بن جاسم اور کاشف محمود قاضی نہیں آئے، کاشف مسعود کو سیکیورٹی خدشات ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ تحفظات ہیں تو آپ انتظامات کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر حماد بن جاسم پیش نہ ہوئے تو ان کے خط کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔حسین نواز کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایک تحقیقاتی ٹیم قائم کی ہے، ہم تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں،حسین نواز سعودی عرب سے آئے اور انھیں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تو وہ فوراً پیش بھی ہوگئے۔ تحقیقات اور گواہوں کے ساتھ رویے میں توازن ہونا چاہیے لیکن طارق شفیع کو 13 گھنٹے بٹھایا گیا، انہیں اپنا بیان حلفی واپس لینے کو کہا گیا۔ تفتیش کے دوران ایک لمبا چوڑا شخص طارق شفیع پر چلاتا رہا۔ جے آئی ٹی کے ممبران غیر جانبدار ہو کر کام کریں، سپریم کورٹ نے بہت سے فیصلوں میں بدنیتی ثابت ہونے پر افسران تبدیل کئے، جس پر جسٹس اعجاز افضل کا استفسار کیا کہ بتائیں بدنیتی کہاں شامل ہے۔ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ بلا ل رسول میاں اظہر کے بھانجے ہیں، ان کی اہلیہ 2013میں مسلم لیگ (ق) کی مخصوص نشست پر امیدوار رہیں، بلال رسول کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹ شیئر کیں،جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ بلال رسول سرکاری ملازم ہیں، ہمیں ان باتوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کے مخالف ہیں کہ کوئی کسی کوہراساں کرے، ہم چاہتے ہیں کہ جو پیش ہو اس کی عزت کی جائے، ہم نے جے آئی ٹی کو 60 دن میں کام مکمل کرنے کا کہا ہے، ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور کوئی چھٹی بھی نہیں کر رہی اور آپ کمیٹی ارکان پر اعتراض کر رہے ہیں۔ مذکورہ شخص کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا تھا چائے پارٹی کے لیے نہیں۔خواجہ حارث نے طارق شفیع کا بیان حلفی عدالت میں پڑھ کرسنایا تو عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ بیان حلفی درست ہے یا نہیں، آپ ٹیم کے ایک ممبر کو نشانہ بنا رہے ہیں جو اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اس کیس میں وڈیو آڈیو رکارڈنگ کی جارہی ہے، میرے موکل کے معاملے میں عدالت اسے دیکھ لے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسے سماج میں رہتے ہیں جہاں کسی کے خلاف بات کی جائے تو اسے جانبدار کہا جاتا ہے، کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر جے آئی ٹی کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہوگا، شکوک کی بنیاد پر کسی کو ٹیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اگر ایسا کیا تو پھر تحقیقات کے لیے آسمان سے فرشتے بلانے پڑیں گے، جے آئی ٹی کے کسی ممبر کو تبدیل نہیں کررہے ، ہم جے آئی ٹی کو ہدایت دیتے ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے، جے آئی ٹی پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا خیال رکھے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز

    تازہ ترین

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز

    یکم سے 10 محرم تک ایک لاکھ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور سٹی پولیس چیف لاہور

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.