لاہور: (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ کےلئے خوش آئند ہے۔ پاکستان کے طویل عرصے سے ویران میدان رواں ماہ ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے اور ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جارہی ہے جب کہ ورلڈ الیون کے دورے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ طویل عرصے سے نہیں ہورہی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ملک کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں7 ٹی 20 میچز کاپاکستان میں انعقاداچھی خبر ہے اور کھلاڑی اچھا کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ شائقین بھی سپورٹ کریں گے۔دوسری جانب فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شائقین لمبے عرصے سےانٹرنیشنل کرکٹ کے منتظر تھے اور یہ موقع ہے کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔
بریکنگ نیوز
- اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
- آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
- پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
- ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
- سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
- کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
- امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
- کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
- سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
- ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
- بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
- این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں سیلاب اور گلوف الرٹ جاری قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز
- یکم سے 10 محرم تک ایک لاکھ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور سٹی پولیس چیف لاہور
- لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر
- گیل گیڈوٹ: "اسرائیل کی حمایت پر میری فلموں کا بائیکاٹ کرنا ناانصافی ہے
- الوداع چیمپئن زورو! ایہدِ وفا کا محبوب اسٹار کتا 9 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگیا
- میسی ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ گول اسکورر بن گئ
- بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر