اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ، مرکزی قیادت کی شرکت ، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ، جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہاں زرداری ہاﺅس میں پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ہٹانے کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت اور رابطے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے حوالے سے مہم کا جواب دینے کے لیے پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری تمام امور کی خود نگرانی کریں گے تا ہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومت سے مدد نہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،صدر پی پی پنجاب قمر الزمان کائرہ ، سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر شیری رحمان ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیب کے چئیرمین کے عہدے کے لیے ناموں کو پر غور کیا گیا تا ہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تبدیلی کی تحریک کو لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ایسا ایشو چھیڑا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی۔ جمعہ کو سابق صدر آصف علی زر داری کی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کا اظہار کیا گیاپارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ اس دوران آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیرمین کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زر داری نے کہاکہ کہا کہ پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے، ایک صوبے میں پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور ایک میں اپوزیشن میں، تو دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، مخالفین اگر یہ کہیں تو ٹھیک ہے لیکن میڈیا بھی کہہ رہا ہے جو افسوسناک ہے، مک مکا کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، کسی مک مکا کا حصہ تھے ہیں اور نہ رہیں گے، اگر سسٹم بچانے کو مک مکا کہتے ہیں تو کہتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایم کیو ایم یہ خود کر رہی ہے یا ان سے کروایا جا رہا ہے، کچھ ہو رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکے انتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جو شیئرنہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم کریں گے اور ہر معاملے پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے پیغام رساں نہیں، وہ ذاتی حیثیت میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے، اگر ہم نے کوئی خفیہ سفارت کاری ہی کرنا ہے تو میڈیا کو بتا کر کیوں کی جائے گی، وہ رات کے اندھیرے میں بھی ہوسکتی ہے۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے، ہمیں خورشید شاہ پر مکمل اعتماد ہے۔چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے الائنس سے بڑا کوئی سیاسی مک مکا نہیں، ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا اور اگر پی ٹی آئی کے پاس کوئی فرشتے ہیں تو سامنے لے آئیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا مگر نواز شریف آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہمارے پارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہرجگہ اور ہر ایشو کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ۔
- اسلام آباد، فائر سیفٹی ٹریننگ میں پمز ہسپتال کے ایچ آر و دیگر کا گروپ فوٹو۔
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کامیابی کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کیک کاٹ رہے ہیں ۔
- ٹیکسلا :راجہ سرفراز اصغر کی میاں حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے موقع پر فوٹو ۔
- رائیونڈ: عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
- اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈولاور کمیشن کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج
- وزیر دفاع خواجہ آصف، پاکستان میں اٹلی کے سفیر یوگو سیارلاتانی، اطالوی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل پاولو سٹیلا اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج، اطالوی اتحاد اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں۔
- سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.6 ریکارڈ
- پولیو مہم ‘3 روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
- فارمولہ دودھ کے ڈبوں پر ماں کے دودھ کی افادیت بارے جملہ لکھنا لازمی قرار ‘ڈریپ کا مراسلہ جاری
- متوفی کا شناختی کارڈ منسوخی کیلئے رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے: نادرا
- گوجرخان تجاوزات اور گراں فروشی کیخلاف پیرا فورس کی کارروائیاں
- پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلئے لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق
- 26PMIF ، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت
- فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
- قطر ی وزیرِاعظم کے سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- مری محکمہ مال کے مسائل میں اضافہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
- بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں رچائی،شوہر کو2ماہ جیل
- پشاور، گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
- کویت ‘ بنگلادیشی باشندے کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا
