جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

