لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور 16 کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، بنچ نے کیس کسی دوسرے بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری اعجاز شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ بنچ کے رکن جسٹس امجد پرویز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ کیس نہیں سن سکتے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی او قانون میں شخصی آزادی سلب کرنے کے لیے واضح اور موثر حفاظتی ضمانتیں موجود نہیں، جبکہ حفاظتی حراست فوجداری انصاف کا متبادل نہیں بن سکتی۔ درخواست گزار کے مطابق بغیر شواہد اور معقول وجوہات کے کسی شہری کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی۔ ایم پی او کی دفعہ 16 میں اظہارِ رائے پر عائد وسیع پابندیاں بھی آئین سے متصادم ہیں۔ اپیل میں خوف یا الارم اور عوامی نظم کے لیے مضر سرگرمی جیسی اصطلاحات کے قانونی معیار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری قانون نے فل بنچ کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ اپیل میں آزادیِ اظہار، آزادیِ نقل و حرکت اور شخصی آزادی کے آئینی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
- لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
- مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
- شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں
- بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست
- دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
- پاکستان اور قطر میں زرعی شراکت داری کی جانب پیشرفت
- عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کیلئے درخواست، ضمانت منظور ہونے کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت
- برائلر گوشت مزید7روپے مہنگا’ فارمی انڈے 306روپے درجن ہو گئے
- سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ،ترکیہ کا سیسمک ریسرچ جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
- مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت روڈ سیفٹی یقینی بنائی جائے،IG پنجاب
- تیل و گیس کی تلاش و پیداراری شعبہ کو113.7 ارب کا بعد از ٹیکس منافع
- برطانیہ ‘ انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے اراکین کو قید کی سزا
- جنوبی افریقی بیٹر کی ریکارڈ ساز اننگز دو سالہ بیٹے کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل
- نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لئے درخواست جمع کروادی
- مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان
- بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری
- سندر:وین اور لوڈ ر رکشے کے درمیان تصادم سے 2نوجوان جاں بحق
- غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید
