Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان
    • بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری
    • سندر:وین اور لوڈ ر رکشے کے درمیان تصادم سے 2نوجوان جاں بحق
    • غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید
    • پی آئی اے کے جدہ اور مدینہ آپریشنز میں تکنیکی و انتظامی مسائل، پروازوں کی شیڈولنگ متاثر ہونے کا خدشہ
    • انڈونیشیا شدید طوفان اور موسلادھار بارش کے دوران شہریوں کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل
    • لندن میں 4 بجے غروب آفتاب کا آخری دن کل سے دن لمبے ہوں گے
    • خلائی پرواز پاکستان میں نئے دور کا نقطہ آغاز ہے: احسن اقبال
    • شنگھائی کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع
    • پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا
    • 26 نومبر احتجاج: بشری بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
    • سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن
    • مولانا فضل الرحمانکی مبینہ نظر بندی کیس غیر قانونی اقدام کا خمیازہ بھگتنا ہو گا لاہور ہائی کورٹ
    • سرکاری و نجی سکولوں کے باہر قائم غیر معیاری فوڈ سٹالز فوری ہٹانے کا حکم
    • بھارت میںفضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، متعددشہروںمیںتعلیمی ادارے بند
    • بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب’ عوامی مقبولیت کی بڑی لہر نہ لاسکا
    • ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت تمام سٹیک ہولڈر ز مل بیٹھیں پرویز پرویزالٰہی
    • صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • رائیونڈ:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان تبلیغی مرکز کے اکابرین سے مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • خواتین کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کا تحفظ ہے:حافظ نعیم الرحمن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جنیوا (نیوز ایجنسیاں)عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق 95 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں مودی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رپورٹ میں جمہوری اداروں کی کمزوری، اپوزیشن کے خلاف تحقیقاتی اداروں کے استعمال، مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف تشدد اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے 2014 سے بھارت کے جمہوری اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کو سیاسی مخالفین اور اپوزیشن رہنماں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئینی اداروں کی کمزوری کے باعث مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اپوزیشن کے 146 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے متنازع قوانین منظور کرائے، جنہیں شہری آزادیوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت کے تحقیقاتی اداروں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی ) کے 95 فیصد مقدمات اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بنائے گئے، جبکہ بی جے پی میں شامل ہونے والے 23 اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف تحقیقات روک دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت گرفتاریوں میں اضافہ ہوا، تاہم ان مقدمات میں سزا کی شرح صرف 3.8 فیصد رہی۔ ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے ملزمان میں 84 فیصد مسلمان تھے۔ہیومن رائٹس واچ نے انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کے نام خارج کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے خواتین، غریب طبقے اور مذہبی اقلیتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، جبکہ مسلمانوں کے ناموں کا اخراج بھی باعث تشویش ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی 173 انتخابی تقاریر میں سے 110 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے گئے، جبکہ بھارتی الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مودی اور بی جے پی رہنماں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا۔عدلیہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عدالتیں بنیادی حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ کی مداخلت روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ حکومت مخالف فیصلے دینے والے ججوں کے تبادلوں اور ان کی ترقی روکنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں اقوام متحدہ سے منسلک ادارے کی جانب سے بھارتی انسانی حقوق کمیشن کا درجہ کم کرنے کی سفارش کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی انسانی حقوق کمیشن اپنی آزادی برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔رپورٹ میں جولائی 2026 میں پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں آزادی صحافت پر بڑھتی پابندیوں، عدلیہ پر دبائو اور آمرانہ طرز حکمرانی میں اضافے کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
    ہیومن رائٹس

    Khabrain News

      Keep Reading

      غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید

      انڈونیشیا شدید طوفان اور موسلادھار بارش کے دوران شہریوں کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل

      لندن میں 4 بجے غروب آفتاب کا آخری دن کل سے دن لمبے ہوں گے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.