لندن(خبریں ڈیجیٹل) لندن میں سال کا آخری ایسا دن ہے جب سورج شام 4 بجے غروب ہوگا۔ کل سے شام کے اوقات بتدریج روشن ہونا شروع ہو جائیں گے اور دن کی
روشنی کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔ گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں شام 4 بجے ہی اندھیرا چھا جاتا تھا، جس کے باعث لوگوں کو کام سے واپسی پر بھی دن کی روشنی دیکھنے کو نہیں ملتی تھی۔ اگرچہ بہار کی آمد میں ابھی وقت ہے، لیکن شام کی روشنی میں یہ معمولی اضافہ شہریوں کے لیے خوشگوار تبدیلی ثابت ہوگا۔

