بیجنگ(این این آئی)چین میں اعلیٰ سطح پر بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے تحت شنگھائی
کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ پولٹ بیورو کے رکن چن جننگ کے خلاف پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں مرکزی انسدادِ بدعنوانی ادارے نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چن جننگ دو ہزار بائیس سے چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی کے پارٹی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اس سے قبل وہ بیجنگ کے میئر اور وزیرِ ماحولیات بھی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ سن دو ہزار پچیس کے آخر سے اب تک زیرِ تفتیش آنے والے پولٹ بیورو کے چوتھے رکن ہیں۔

