لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین اور لوڈر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹو وے روڈ پر پیش آیا جس میں لوڈر رکشے پر سوار دونوں نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث وین کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
