شارجہ (آئی این پی ) انگلینڈ کے آل رائونڈر پال والٹر نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی غیر معمولی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔پال والٹر نے یہ گفتگو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20(آئی ایل ٹی 20)میں شارجہ واریئرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے ۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بابر اعظم کی مقبولیت کے باعث ڈیزرٹ وائپرز کو ملنے والی ہوم گرانڈ سپورٹ نے شارجہ واریئرز کی کارکردگی کو متاثر کیا؟اس پر پال والٹر کا کہنا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں پاکستان میں بابر اعظم کے ساتھ کھیل چکا ہوں اور دیکھ چکا ہوں کہ بابر جہاں بھی کھیلتے ہیں وہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر یقینا ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں، انہیں کھیلتے دیکھنا اچھا لگتا ہے، تاہم میں چاہتا تھا کہ بابر جلد آئوٹ ہو جائیں۔

