لاہور(شوبزڈیسک)خوبرواداکارہ مومنہ اقبال شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے دیے گئے سرپرائز پر جذباتی ہو گئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں سرخ گلابوں، موم بتیوں اور کیک سے سجی خوبصورت سجاوٹ کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔مومنہ اقبال نے شوہرحمزہ کیلئے پیغام میں لکھا کہ آپ میری زندگی کی روشنی ہیں۔
، آپ نے میری دنیا میں ایسے رنگ بھر دیے ہیں جنہوں نے زندگی کو مزید خوبصورت اور بامقصد بنا دیا ہے، پہلے انہیں لگتا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ محبت کی شدت کم ہو جاتی ہے لیکن ان کے شوہر ہر گزرتے دن کے ساتھ اس خیال کو غلط ثابت کر رہے ہیں۔مومنہ اقبال نے حمزہ کو دنیا کا بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ان کی اہلیہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب مئی 2026 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

