لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سر فہرست ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر ہر آ گئے۔بھارت کے شبھمن گل تین درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ بھارت کے یشسوی جیسوال 5 درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن 10 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 13 درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئے۔ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

