Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت روڈ سیفٹی یقینی بنائی جائے،IG پنجاب
    • تیل و گیس کی تلاش و پیداراری شعبہ کو113.7 ارب کا بعد از ٹیکس منافع
    • برطانیہ ‘ انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے اراکین کو قید کی سزا
    • جنوبی افریقی بیٹر کی ریکارڈ ساز اننگز دو سالہ بیٹے کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل
    • نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لئے درخواست جمع کروادی
    • مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان
    • بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری
    • سندر:وین اور لوڈ ر رکشے کے درمیان تصادم سے 2نوجوان جاں بحق
    • غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید
    • پی آئی اے کے جدہ اور مدینہ آپریشنز میں تکنیکی و انتظامی مسائل، پروازوں کی شیڈولنگ متاثر ہونے کا خدشہ
    • انڈونیشیا شدید طوفان اور موسلادھار بارش کے دوران شہریوں کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل
    • لندن میں 4 بجے غروب آفتاب کا آخری دن کل سے دن لمبے ہوں گے
    • خلائی پرواز پاکستان میں نئے دور کا نقطہ آغاز ہے: احسن اقبال
    • شنگھائی کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع
    • پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا
    • 26 نومبر احتجاج: بشری بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
    • سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن
    • مولانا فضل الرحمانکی مبینہ نظر بندی کیس غیر قانونی اقدام کا خمیازہ بھگتنا ہو گا لاہور ہائی کورٹ
    • سرکاری و نجی سکولوں کے باہر قائم غیر معیاری فوڈ سٹالز فوری ہٹانے کا حکم
    • بھارت میںفضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، متعددشہروںمیںتعلیمی ادارے بند
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تیل و گیس کی تلاش و پیداراری شعبہ کو113.7 ارب کا بعد از ٹیکس منافع

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان ( جنرل رپورٹر) پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) کے شعبے نے بڑے چیلنجزکے باوجود مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی کا آغاز نسبتاً مضبوط بنیادوں پر کیا، انہوں نے پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 113.7 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے۔جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتوں، ہائیڈروکاربن کی بہتر پیداوار اور گیس کی زیادہ بہتر قیمتوں سے مدد ملی۔ تاہم، اس شعبے کی بحالی یکساں نہیں، جبکہ تلاش کے بڑھتے اخراجات، پرانے ہوتے ہوئے گیس و تیل کے ذخائر اور گردشی قرضوں سے متعلق واجبات بدستور بڑے چیلنجز ہیں۔ای اینڈ پی کی چار بڑی لسٹڈ کمپنیوں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، ماری انرجیز (ماری) اور پاکستان آئل فیلڈز (پی او ایل) کی مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں فروخت 32 فیصد اضافے سے 279 ارب روپے جبکہ مجموعی منافع 35 فیصد بڑھ کر 169 ارب روپے ہوگیا۔ شعبے کا مجموعی منافع کا مارجن 60.5 فیصد جبکہ خالص منافع کا مارجن 40.7 فیصد رہا۔اس بہتری کی بنیادی وجہ قیمتوں میں سازگار اضافہ تھا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد بڑھ کر تقریباً 90 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ پاکستانی کنوؤں سے حاصل ہونے والی گیس کی نظرثانی شدہ قیمتوں نے بھی اضافی معاونت فراہم کی۔ پیداوار میں اضافے نے بھی اس بہتری میں کردار ادا کیا، کیونکہ سہ ماہی کے دوران ملک میں تیل کی پیداوار 10 فیصد اور گیس کی پیداوار 6 فیصد بڑھ گئی۔آپریشنل اعتبار سے بھی سہ ماہی کے دوران حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ او جی ڈی سی کی تیل کی پیداوار میں 13 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ نئے فیلڈز سے اضافی پیداوار تھی۔ پی پی ایل کو بھی زیادہ پیداوار سے فائدہ پہنچا، جبکہ ماری کی گیس کی پیداوار 7 فیصد بڑھ گئی۔ پی او ایل کی گیس کی پیداوار میں 27 فیصد اضافہ ہوا، تاہم تیل کی پیداوار 5 فیصد کم ہوگئی۔کمپنیوں کی انفرادی کارکردگی میں او جی ڈی سی سب سے بڑا حصہ دار رہا، جس نے شعبے کی مجموعی آمدنی میں نصف سے زیادہ حصہ ڈالا۔ کمپنی کا منافع 53 فیصد اضافے سے 58.5 ارب روپے ہوگیا۔ پی پی ایل کی آمدنی 25 فیصد بڑھ کر 25.2 ارب روپے، جبکہ ماری کا منافع 39 فیصد اضافے سے 21.8 ارب روپے رہا۔ پی او ایل نے 51 فیصد اضافے کے ساتھ 8.2 ارب روپے منافع حاصل کیا، جس کی وجہ بہتر قیمتیں، گیس کی زیادہ پیداوار اور تلاش کے اخراجات میں نمایاں کمی تھی۔تاہم تیل و گیس کی تلاش کے اخراجات میں صورتحال ملی جلی رہی۔ چاروں کمپنیوں کے مجموعی تلاش کے اخراجات 45 فیصد اضافے سے 10.2 ارب روپے ہوگئے، جو خالص فروخت کا 3.7 فیصد بنتے ہیں، جبکہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح تقریباً 3.3 فیصد تھی۔ پی پی ایل کے اخراجات میں ایک خشک کنویں کی وجہ سے نمایاں اضافہ ہوا، جس سے فروخت کے مقابلے میں تلاش کے اخراجات کا تناسب 4.3 فیصد تک پہنچ گیا۔ او جی ڈی سی کے اخراجات بھی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث بڑھے، جبکہ ماری اور پی او ایل کے تلاش کے اخراجات میں کمی ہوئی۔ مالی سال 2026 کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو چاروں کمپنیوں نے مجموعی طور پر تقریباً 460 ارب روپے سالانہ منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ تھا۔ تاہم، اس اضافے کا بڑا حصہ 77.8 ارب روپے کے یکمشت سپر ٹیکس کی واپسی سے حاصل ہوا۔ ان ایڈجسٹمنٹس کو نکال دیا جائے تو مالی سال 2026 میں منافع میں اضافہ صرف 8.8 فیصد رہ جاتا ہے۔ اس لیے مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں بہتری کا تعلق زیادہ تر حقیقی پیداوار، قیمتوں اور آپریشنل کارکردگی سے دکھائی دیتا ہے، اگرچہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی زیادہ آمدنی نے بھی منافع کو سہارا دیا۔اس کے باوجود مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں سہ ماہی بنیاد پر منافع میں تقریباً 47 فیصد کمی ہوئی، جس کی بڑی وجہ مالی سال 2026 میں ملنے والی ٹیکس کی یکمشت واپسی کا نہ ہونا اور اس کے مقابلے میں تیل کی قیمتوں میں کمی تھی۔ بہتر ریکوری کے باوجود شعبے کے واجبات اب بھی خاصے زیادہ ہیں، بالخصوص او جی ڈی سی اور پی پی ایل کے واجبات۔آئندہ کے حوالے سے تیل کی بلند قیمتیں اور پیداوار میں مزید اضافہ منافع کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ تاہم، اصل امتحان پیداوار میں اضافے کا تسلسل برقرار رکھنے، تجارتی اعتبار سے قابلِ عمل نئی دریافتوں کو تیز کرنے اور نقد رقوم کی وصولی بہتر بنانے کا ہوگا۔ ذخائر اور تلاش کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کے بغیر منافع میں موجودہ بحالی کو برقرار رکھنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
    تیل گیس

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت روڈ سیفٹی یقینی بنائی جائے،IG پنجاب

      نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لئے درخواست جمع کروادی

      مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اہم اجلاس رواں یا آئندہ ہفتے بلائے جانیکا امکان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.