روہنگیا ئی مسلمانوں کیلئے بنگلا دیشی کسان نے وہ کام کر دکھایا کہ سب حیران

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) انسانی خدمت کا جذبہ دولت یا حیثیت کی بناءپر پروان نہیں چڑھتا بلکہ یہ ایک خداداد خاصیت ہوتی ہے جو کہ چند افراد کو عطا کی جاتی ہے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہوا تو وہ لوگ خلیج بنگال کے پانیوں میں گمنام منزلوں کی جانب چل پڑے، لٹے پٹے قافلے بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیاگیا، جس کے بعد سینکڑوں روہنگیا خلیج بنگال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، مگر ایسے حالات میں بنگلہ دیش کا ایک غریب کسان ان کی مدد کو پہنچ گیا ، غیر ملکی صحافیوں نے ” مقامی ہیرو“ کے نام سے ایک بنگلہ دیشی کسان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص گھر کا سارا سامان لیکر دریاے ناف پر لٹے پٹے روہنگیا مسلمانوں کے قافلے کی مدد کو پہنچ گیا ہے ، اس کسان نے اپنے کندھوں پر سامان سے بھرے ہوئے تھیلے اٹھا رکھے ہیں جبکہ اس کے دونوں ہاتھوں میں بھی سامان دیکھا جاسکتا ہے ، یہی نہیں بلکہ اس کسان نے اپنی بنیان کے اندر بھی پانی کی بوتلیں اور کھانے کی اشیاءاٹھا رکھی ہیں، اس بنگلہ دیشی کسان نے ایثار کی لازوال داستان رقم کرکے عالمی دنیا اور خود اپنی حکومت کو شرمندہ کردیا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر دشمنوں کا بڑا وار،دھماکے میں 3افراد جاں بحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)یوم دفاع پاکستان کے دن دہشتگردوں کی مذموم کارروائی، کوہلو کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں تین افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے دن دہشتگردوںکی مذموم کارروائی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہلو کے قریب بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں مین 3خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے اہم ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے ۔پیپلزپارٹی کے صوبہ پنجاب سے اہم رہنما جن میں فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ ،ندیم افضل چن، بابر اعوان اور صمصام بخاری تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔ روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے پر تول رہے ہیں ۔

یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کا ارادہ کر لیا

جمیکا (آن لائن)یوسین بولٹ کا اتھلیٹکس سے جی بھر گیا ، اولمپک چیمپئن نے پروفیشنل فٹبالر بننے کی ٹھان لی ، جمیکن اتھلیٹ ان دنوں جاپان میں بچوں کو رننگ کے گر بھی سکھا رہے ہیں ۔دنیا کے سابق تیز ترین انسان یوسین بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے ۔ یوسین بولٹ ان دونوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے ۔ جمیکن اتھلیٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور شروع کر دیا ۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ۔ وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں ۔ جمیکن اتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ اتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔ #/s#

کوہلی نے تین عظیم پاکستانی کھلاڑیو ں کو بھی اپنا استاد تسلیم کرلیا

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن ویرات کوہلی نے تین عظیم پاکستانی کھلاڑیو ں کو بھی اپنا استاد تسلیم کرلیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ” دنیا بھر کے اساتذہ اور بالخصوص کرکٹ سے وابستہ استادوں کے لیے ’ہیپی ٹیچرز ڈے “۔ کوہلی کے اس پیغام کے پیچھے دنیا کے عظیم کرکٹر کے نام لکھے ہوئے تھے اور ان کے ان استادوں کی فہرست میں پاکستان کے عمران خان ، جاوید میانداد اور انضمام الحق کا نام بھی شامل تھا۔

عبدالرزاق کی قسمت بھی جاگ اُٹھی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ عبدالرزاق افغان لیگ کی ٹیم آمو شارک کی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ افغان لیگ میں حصہ لیں گے۔تاہم ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آفریدی کے فیصلہ سے خوش نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے آفریدی کو اس حوالے سے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ جن کرکٹرز نے این او سی طلب کیے انہیں انکار کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے افغان لیگ کے این او سی کے لیے تاحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ بگ بیش کے این او سی کے لیے رابطہ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔آفریدی کے علاوہ افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز کابل میں ہوں گے جبکہ اس کا آغاز 11 ستمبر سے ہوگا۔

آئی سی سی وفد کی قذافی سٹیڈیم آمد

لاہور(نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خصوصی سکیورٹی ٹیم نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی سی سی کی دو رکنی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی جہاں آزادی کپ کے تینوں میچ 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے فول پروف انتظامات پر سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں آنے والی 14 رکنی ٹیم کو صدارت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس کے ساتھ ورلڈالیون کے دورے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کا بھی اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامات حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔ورلڈ الیون میچز میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں 9 تا 16 ستمبر تک کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انڈیپنڈنس کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12،13اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں۔ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوصی قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دو رکنی اسپیشل سکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور امین وینس کی صدارت میں ورلڈ الیون میچز کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے سکیورٹی ممبران اور فیکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز کا قتل, سنسنی خیز خبر, ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ابدالی چوک میں خطاب کے دوران سکیورٹی اداروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 پستول اور 20 گولیاں برآمد کر کے اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی حلقہ این اے 120 میں الیکشن مہم کے دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور 20 گولیاں برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

ملک بھر میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  ملک بھر میں 52واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں 52 واں  یوم دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں  21، 21، توپوں  کی سلامی سے ہوا، مساجد میں  نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقارتقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔کراچی میں بابائے قوم  قائد اعظم محمدعلی جناح اور لاہور میں لعلامہ اقبال کے مزاروں  پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد پوا۔   یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پشاور میں  پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔