عمران خان نے نئی ویڈیو شیئر کردی, سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان عام طورپر مخالفین کے خوب بیان بازی کرتے ہیں اور اس کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ابھی لیتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ سوشل میڈیا پرطوفان امڈ آیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک موٹرسائیکل پر آٹھ بچوں کے سوار ہونے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’جہاں خواہش ہوتی ہے ، وہاں راستہ نکل ہی آتاہے‘۔عمران خان کی یہ ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنے جذبات کے اظہار کاموقع مل گیا، اظہر نے لکھاکہ ”تحریک انصاف کے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے جارہے ہیں،عائشہ گلالئی کے نام سے موجود اکاو نٹ سے ایک صارف نے لکھاکہ ” نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے، ویسے بھی رات کو آپ ہوش میں نہیں رہ سکتے، نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے، ویسے بھی رات کو آپ ہوش میں نہیں رہتے،عینی نے ایک تصویرساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”قانون کی پاسداری کریں اور موٹربائیک چلاتے ہوئے ہیلمنٹ ضرور پہنیں“،نیوز پیروڈی نے لکھا کہ ”ٹرپل سواری پر چالان کاٹنے پر پشاور کے شہری نے ٹریفک پولیس والے کو کہا اور موٹر سائیکل بھگا دی“،عینی نے ایک اور تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”ہاہاہا، اسے دیکھئے، اس کا کریڈٹ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاتاھے،ایشال زینی نے لکھا کہ ” بلیک بیری بابا جاو¿ تو پنجابی پشتو فلمیں میں ڈائئلاگ مارو تیرا کام یہی ہے شکل دیکھو اوروزیراعظم سے پڑھے لکھے جاہل پھر کوئی کین سونگھ لیا ہے“،انوارالاسلام نے لکھاکہ ”مولوی بھی دل رکھتے ہیں، پاکستان میں تو ضرورت ایجاد کی گرینڈ ماں ہے ،رابعہ خالد نے ذرانرالے انداز میں اس ویڈیو کو ریسپانڈ کیا اوراستفسار کیاکہ ”خان صاحب آپ کا اکانٹ ہیک تو نہیں ہوگیا؟“۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے مندرجات, شہباز شریف بارے چونکا دینے والی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر قائم کیے گئے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے مندرجات نجی ٹی وی چینل نے حاصل کرلیے-لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے جسٹس مظاہر نقوی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی اور عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل پر 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات میں کہا گیا ہےکہ پولیس اور انتظامیہ نے مو¿ثرطریقے سے کنٹرول نہیں کیا، ہجوم کو کنٹرول کرنے کا طریقہ پیشہ ورانہ نہیں تھا۔کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نامہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا، شہبازشریف کے حلف نامے اور پریس کانفرنس میں تضاد لگتا ہے، حلف نامے میں وزیراعلیٰ نے اپنے سیکرٹری کو حکم جاری کیا، سیکریٹری کو حکم دیا کہ معاملہ ختم کرایا جائے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس اورمظاہرین کے درمیان پتھراو¿ کا معاملہ سامنے آیا، حکومت تحقیقات کرکے واقعے کے اصل محرکات کا پتا چلائے۔

بینظیر کے گارڈ خالد شہنشاہ کو کس نے سفاک طریقے سے قتل کیا؟ قاتل کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتل کو اگر پکڑنا ہے تو خالد شہنشاہ کے قاتل کو پکڑا جائے کیونکہ وہی بینظیر بھٹو کا بھی قاتل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد شہنشاہ کا قتل کس نے کیا اور کس جگہ پر ہوا؟ اس کا قاتل ٹریس ہوا اور کیسے پکڑا گیا؟ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منگوائیں اور رپورٹ میں تفصیلات پڑھیں کہ عزیر بلوچ نے خالد شہنشاہ کو مارا اور کس کے کہنے پر مارا۔ پی پی کی حکومت پانچ سال رہی تو قاتل کیوں نہیں پکڑے‘ آج کہا جا رہا ہے کہ پرویز مشرف ملزم ہے جبکہ دو بیگناہ پولیس والوں کو پکڑلیا گیا جن کا اس قتل سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

اعتزاد احسن نے بھی زرداری بارے میں ناقابل یقین بات کہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ہیں‘ پی پی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوس ناک ہے۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی کی مقبولیت میں کمی کا بڑا سبب اور بڑی غلطی یہ ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے این اے 120 میں بدترین شکست کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہیں۔ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کا صرف 1414 ووٹ لینا افسوسناک ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءخوفناک فضائی حادثہ سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے دیر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھر گیا تاہم پائلٹ نے کمال محارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرالی، ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین اور مرادسعید سمیت دیگر رہنماءموجود تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے تصدیق کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایاکہ ”دیر میں آج زبردست جلسہ تھا جس سے خطاب کرنے کے لیے میں جارہاتھا لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس گیا اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہم محفوظ رہے ، اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے ، دیر میں موجود عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انشائ اللہ ، بہت جلد واپس آئیں گے“۔دوسری طرف ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب رانا ندیم احمد نے ٹوئیٹرپر لکھاکہ ”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے جہانگیر ترین اور مراد سعید کو آج محفوظ رکھا، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ، اللہ رحم کرے “۔

پاکستان ٹیلی ویژن کا بھارتی وزیر خارجہ کو ایسا کرارا جواب کہ دن میں تا ر ے دکھادئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیان کے جواب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بعد پاکستان ٹیلی ویڑن نے بھی بھارتی حکام کو کرار جواب دے دیا، پی ٹی وی سشما سوراج کے انجینئرز کی تصاویر جاری کرکے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں جبکہ مودی سرکار کو بھی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مودی ذہنیت کے دفاع اور پیروی میں اپنی غلطیوں اور حماقتوں کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور اپنے ملک میں سب اچھا ہے کی گردان کرتے ہوئے زمین اور آسمان ایک کر دیا ، مگر بھارتی ذہنیت اور سازشوں سے ساری دنیا پوری طرح واقف ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بھارت کا اصل چہرہ ہے، چائے کا ڈھابہ چلانے والے نریندر مودی کو بھارت اور پوری دنیا میں گجرات کے قصاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ نریندر مودی نے آر ایس ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کیسے مسلمانوں کے خون کی ندیاں بھائی تھیں۔ مودی سرکار کی وزیر خارجہ اعلان کرتی ہیں کہ وہ تو انجنیئرز اور آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کرتے ہیں مگر پاکستان دہشت گردپیدا کر رہا ہے۔ یہ بات کسی بھی ذی شعور انسان کو ہضم نہیں ہوتی، کیوں کہ سب کو معلوم ہے کہ شیوسینا اور آر ایس ایس میں شامل نوجوان کیا کیاگل کھلاتے ہیںاور آپ گارکھشکوں سے بھی تو واقف ہوں گے کہ ان کے کارہائے نمایاں کیا ہیں۔ انہی کارہائے نمایاں کو پاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے بھی بے نقاب کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں پی ٹی وی نے شیوسینا کے ہتھیار بند دہشت گردوں کو گجرات میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے، ہاتھوں میں چھریاں اور لاٹھیاں لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ ہی پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ ہیں وہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین جن کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بات کی تھی۔پی ٹی وی کا یہ ٹوئٹ مودی سرکار کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہیں لیکن آئینہ انہیں دکھاتے ہیں تو وہ برا بھی مان جاتے ہیں۔ بہرحال ساری دنیا کو دہشت گردی کی ماں بھارت کے بارے میں علم ہے اور بھارتی حکام کے پاکستان کو بدنام کرنے کے تمام تر ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

سیاسی بھونچال ،بھٹو خاندان کو بڑا جھٹکا،فاطمہ بھٹو کس پا رٹی میں جارہی ہیں،دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سندھ میں تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کو مرکزی قیادت کی جانب سےپاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کومضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کو پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی پہلی کوشش یہ ہے کہ غنویٰ بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مند کیا جائے جس میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی جونیئر کی تحریک انصاف میں شمولیت اور سیاست میں فعال کرنے میں مدد ملے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ سندھ میں بہتر انتخابی نتائج کے لیے بھٹو خاندان کی اہم شخصیات کا پارٹی میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔روزنامہ خبریں کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تاہم اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آئندہ دورہ سندھ کے دوران بہت سی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں