وزیر اعظم شاہد خاقان !قوم کے جذبات کی ترجمانی پر مبارکباد:ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں زبردست تقریر کی، مبارکباد پیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے باتیں کر کے پاکستانی عوام و فوج اور کشمیری حریت پسندوں کے دلوں کی ترجمانی کی۔ لوگوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ اگر نوازشریف بھی ہوتے تو اتنی امید نہیں تھی۔ نوامشریف نے کبھی بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ڈٹ کر آواز نہیں اٹھائی۔ جس طرح آصف زرداری مفاہمت کی پالیسی کا تڑکا لگاتے رہتے ہیں، اسی طرح نوازشریف بھی انڈیا کے ساتھ اپنا کوئی نہ کوئی دروازہ کھلا رکھتے تھے۔ شاہد خاقان عباسی سے گزارش ہے کہ چاہے سابق وزیراعظم آپ کے لیڈر ہوں لیکن مہربانی کر کے جب آپ یو این او میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں تو ان کے حوالے سے دنیا کوئی موقف نہ رکھیں۔ بھارت کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی پالیسی نوازشریف کی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاکستان میں بھارتی سفیر سے مذاکرات پر لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ عنقریب ہی جو سفیر بن کر آیا ہے اس سے کیا مذاکرات کر رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف مستقبل میں پارٹی کے صدر بننا چاہتے ہیں تو ان کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ نوازشریف کی پالیسیوں کا تسلسل رہے گا کیونکہ اسی کی وجہ سے سابق وزیراعظم آج اس حالت میں ہیں۔ انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جتوئی کے دور میں نوازشریف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ نگران وزیراعظم بننے کے بعد الیکشن لڑا اور وزیراعظم بنے۔ مجھے بھی حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کیا گیا۔ جب میں اسلام آباد پہنچا تو پتہ چلا کہ مقامی ہوٹل میں میٹنگ ہو رہی ہے۔ میں ہوٹل میں گیاتو مجھے کیا گیا کہ وہ باہر ہی آ رہے ہیں اتنی دیر میں ہال کا دروازہ کھلا، نوازشریف، شہباز شریف اور غلام مصطفی جتوئی باہر آئے۔ میں نے نواز شریف کو مبارکباد دی، انہوں نے دعا کرنے کے لئے کہا کہ اب ذمہ داری بڑھ گئی ہے آپ بھی کوئی مشورہ دیتے رہنا۔ میں نے کہا ایک مشورہ تو ابھی لے لیں آپ اپنے تمام اثاثے کلیئر کر دیں، بہت لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ اعلان کر دیں کہ اب وزیراعظم بن گیا ہوں لہٰذا اپنے کاروبار میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے شہباز شریف کو جواب دینے کیلئے کہا، انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے ہمارا فیملی بزنس ہے اور یہ مستقل ہے۔ میں نے کہا کہ اب اگر آپ جائز طریقے سے بھی اپنا کاروبار بڑھائیں گے تو لوگ یہی سوچیں گے کہ حکومت میں ہونے کی وجہ سے ہوا۔ آپ کو پیسوں کی کوئی کمی نہیں اب بڑا عہدہ بھی مل گیا ہے۔ دونوں بھائیوں نے کوئی جواب نہیں دیا البتہ جتوئی صاحب ہنس دیئے اور کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کرنا۔ میرے علاوہ بہت سارے لوگوں کی یہ سوچ تھی۔ سکالرز کہتے رہے ہیں کہ کاروباری حضرات کو حکومت اور حکمرانوں کو کاروبار نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات بل میں نوازشریف کی کامیابی ہوئی، سینٹ میں بھی ان کی حمایت بڑھ گئی۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سینٹ میں ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے حکومت کی جیت ہوئی۔ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے کہ ہر مرتبہ خود کو کیش کروانا ہے۔ 24 ووٹ دے دیئے تو اس وقت بھی سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اتنے ارب روپے لئے، فلاں شخص نے لندن بھجوانے اور اتنا حصہ بانی متحدہ کو پہنچایا گیا۔ اگر یہ الزام جھوٹا ہے تو عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتے، خاموش بیٹھے ہیں تو اس کا مطلب کہ اس میں سچائی ہے۔ چلتے پھرتے ہر جگہ اپنی قیمت وصول کرتے ہیں۔ پرویز مشرف وطن واپس آ بھی جائیں تو شاید وہ خود کو بکاﺅ نہیں بنائیں گے لیکن فاروق ستار نے تو انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ نجم سیٹھی کو نواز حکومت کے دوران اچانک ایجنسی نے اٹھا لیا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ اسلام آباد میں کسی محفوظ ٹھکانے پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ نے اے پی این ایس کے اجلاس میں آ کر ان کی رہائی کے لئے کوشش کرنے کی درخواست کی۔ ہم نے اے پی این ایس اور سی پی این ای کے سٹیج پر مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ آف دی ریکارڈ ہمیں بتایا گیا کہ ان پر وطن دشمنی، بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فروخت کرنا یا بھیجنا اور بھارت سے رابطوں کے سنگین الزامات تھے۔ ہم نے بڑی کوشش کی، بھاگ دوڑ کی، لاہور و کراچی میں جلوس نکالے پھر ان کو رہائی ملی۔ آج وہی نوازشریف اور وہی نجم سیٹھی ہیں جن کی بغل گیری ہی ختم نہیں ہوتی۔ سابق سیکرٹری جنرل الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کلثوم نواز باقاعدہ رکن قومی اسمبلی رہیں گی، ان کی الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ قانون کے مطابق انہیں21 دنوں کے اندر اندر حلف اٹھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر میں جس امیدوار کے نام نہ ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے، اس امیدوار نے الیکشن سے چند روز پہلے کاغذات نازمدگی واپس لینے کی درخواست تو واپس نہیں لی لیکن چونکہ امیدوار درخواست دے چکا تھا اس لئے بیلٹ پیپر میں ان کا نام نہیں آیا۔ ریٹرننگ افسر سے ٹیکنیکل غلطی ہوئی ہے لیکن اس پر الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ سے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر میں ترمیم کر کے نوازشریف، بانی متحدہ اور مشرف سمیت سب کیلئے راستے کھول دیئے ہیں۔ دوہری شہریت کے حامل جو سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے آئندہ وہ بھی سیاسی پارٹیوں کی رہنمائی کر سکیں گے۔ انتخابات بل پر سب خاموش رہے صرف اعتزاز احسن نے آواز اٹھائی لیکن ایک ووٹ سے حکومت کامیاب ہو گئی۔ بڑی حکمت عملی کے ساتھ آئینی اصلاحات میں ترمیم کے ذریعے سب کے لئے راستہ ہموار کر دیا گیا ہے۔ متحدہ نے اپنے قائد کیلئے راستہ صاف کر دیا۔

محرم الحرام کی آمد ،بڑی پابندی لگا دی گئی

لاہور (نیااخبار رپورٹ)لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18 آج ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔مارکیٹوں اور بازاروں سمیت شاہراہ ایوان تجارت کے دونوں اطراف امیدواران کے بینرز اور ووٹ کی اپیل کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔لاہور چیمبر کے انتخابات لاہورکی صنعتی و تجارتی برادری کا سب سے بڑا ایونٹ ہوتا ہے جس دن ممبرز بڑی تعداد میں جوق در جو ق آتے ہیں اور لاہور چیمبر میں ایک جشن سا سماں ہوتا ہے ۔ آج ہو نے والے انتخابات میں پیاف فا نڈر الائنس اور لاہور بزنس مین فر نٹ کے مابین مقابلہ ہوگا جس میں ایسو سی ایٹ کلاس کے سات امیدوران کو لاہور چیمبر کے 8808ممبران اپنے حق رائے دہی سے لاہور چیمبر کی نئی قیادت کا چنا کر یں گے ۔ واضح رہے کہ لاہور چیمبر کے کارپوریٹ کلاس کے آٹھ امیدوران بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں کیو نکہ اپوزیشن گروپ لاہور بزنس مین فر نٹ کارپوریٹ کلاس کے لیے کوئی امیدوار مد مقابل نہ کھڑا کیا ۔ پاکستان سروے رپورٹ کے مطابق لاہور کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں تاجر تنظیموں کی جانب سے پیاف فا نڈر الائنس کے قائدین عرفان اقبال شیخ ، افتخار علی ملک اور ان کی مشترکہ امیدوران کے اراکین کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے اور ایسے دکھائی دیتا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیاف فاﺅنڈر الائنس کے امیدوار کلین سویپ کر لیں گے تاہم لاہور بزنس مین فرنٹ کا دعوی ہے کہ وہ اس سال لاہور چیمبر کے انتخابات میں نتائج تبدیل کر دیں گے اور اپوزیشن گروپ کو کامیابی حاصل ہو گی۔دوسری جانب انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ جو کہ لاہور چیمبر کی ایسو سی ایٹ کلاس کے لیے آزاد امیدوار تھے انہوں نے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔فاﺅنڈر کے بانی رہنما افتخار علی ملک ،پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ اورپیاف فاﺅنڈر الائنس کے صدارتی امیدوار طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ چودہ سال سے پیاف فاﺅنڈر الائنس لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیاب ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیاف فاﺅنڈر الائنس نے لاہور چیمبر کو ایک پریمیم چیمبر بنا دیا ہے اور ہمیشہ کاروباری کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج لاہور کی تاجر برادری پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ لاہور بزنس مین فر نٹ کے سر پر ست اعلی امجد چوہدری اور آزاد گروپ کے چیئر مین راجہ حسن اخترنے کہاہے کہ لاہور چیمبر کے انتخابات میں اس بار بر سر اقتدار گروپ کا قبضہ چیمبر سے چھڑادیں گے ۔

سینٹ سے پاس ہو نے وا لی تر میم کیخلاف سپر یم کو رٹ جاﺅ گا

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے ملک میں جھاڑو پھیڑنے کا وقت آگیا، انڈر19کرکٹ ٹیم ملک نہیں چلاسکتی، یہ ماما جی کی دکان نہیں، پاکستان اور نوازشریف اکٹھے نہیں چل سکتے، نہ ہی ملک میں اسحاق ڈار کی پالیسیاں چل سکتی ہیں، پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں الیکشن قانون کے خلاف سپریم کورٹ جاو¿ں گا، شاید ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ پرویزمشرف سے رابطے میں نہیں ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا حکم مظلوموں کی آواز ہے، بدبودار قسم کے رانا جیسے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف، نوازشریف کی نااہلی پر خوش ہیں، مریم نواز شہباز کوآگے نہیں آنے دیں گے، مریم نے باپ اور چچا کو آپس میں لڑایا اور اپنے باپ بھائی کو ملک سے نکالا، انڈر19کی ٹیم اس ملک کو نہیں چلاسکتی، یہ ماما جی کی دکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لندن میں بیٹھ کر قانونی چیکر چلائے جارہے ہیں، عدلیہ کو گالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے،شائد ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔ اب اس ملک میں اسحاق ڈار کی پالیسیاں نہیں چل سکتی اور نوازشریف پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ حدیبیہ کیس نہیں کھلے گا، حدیبیہ کیس کھلے گا میں ایل این جی کی ڈیل کو چینلج کرنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہٰں، یہاں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں، بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی نے دھوکے سے جو قانون منظور کیا وہ غیرآئینی ہے، اگر کوئی سپریم کورٹ نہ گیا تو میں جاو¿ں گا، قانون ایک شخص کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی خود کو مارچ تک وزیراعظم سمجھ رہے ہیں شاہدخاقان کے اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لاکھوں کے چور تھے اب اربوں کے ہوگئے‘ نوازشریف کے انیس میں سے ابھی دو مقدمے کھلے ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالیں گے تو صولی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لوٹی ہوئی دولت خطرے میں ہے، یہ لندن فلیٹس بھی بیچ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی دولت ٹھکانے لگادی ہے اور آدھی باقی ہے، ایک سوال پرکہا کہ بے نظیرکے جنازے کو جس سٹریچر پر لایا گیا اس کے تین پہیے تھے چوتھا نہیں بے نظیر کے قتل کا مقدمہ 9سال تک چلا مگرکوئی بھی بیٹا، بیٹی یا اور عدالت نہیں گیا اب نوسال بعد پیپلزپارٹی کو بے نظیر کا کیس کا خیال آگیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدحزب اختلاف کا امیدوار نہیں، عمران خان جس کو قائدحزب اختلاف نامزد کریں گے اسے ووٹ دوں گا، عمران خان سے میری دوستی ہے اوررہے گی۔

Erotic massage near me with happy ending.

کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سےجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں  انتخابی اصلاحات کاجو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ کوئی نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتاہے۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ن لیگ نے الیکشن بل میں ترمیم کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کیریئر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کیریئر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ لٹیروں کو بے نقاب کرنا تحریک انصاف کی اولین ذمہ داری اور کرپشن کے خلاف جدوجہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ بہت بڑے بڑے نام بہت جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے زرداری گروپ کو ان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا تو پوری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ یہ تو صرف چار جلسوں پر آپ کی چیخیں نکل گئیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پی پی کارکنان چیئرمین عمران خان کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے اپنی قیادت پر ماتم کریں۔

اجے دیوگن کی فلم ’گول مال اگین‘ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ ایکشن اسٹار اجے دیوگن کی فلم ”گول مال اگین“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”گول مال“ کا چوتھا سیکوئل ہے جس کی کاسٹ میں کرینہ کپور کی جگہ تبو اور پرینیتی چوپڑا کو شامل کیا گیا ہے۔فلم کی مرکزی کاسٹ وہی رکھی گئی ہے جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشال کپور، کنال کھیمو اور شہریاس تلپاڈے شامل ہیں اور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے سر انجام دیے ہیں۔کامیڈی فلم کے چوتھے سیکوئل کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر 36 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔فلم کے ٹریلر سے لگتا ہے کہ کامیڈی فلم کی کہانی کو بھوت اور چڑیل سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں کامیڈی کے بے شمار مناظر دیکھنے کو ملیں گے جب کہ فلم میں جنوبی بھارت کے مشہور ولن پرکاش راج اور نیل نتین مکیش کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم میں ہدایت کار روہت شیٹھی اپنے مخصوص انداز میں مہنگی ترین گاڑیوں کو شامل کرنا نہیں بھولے ہیں اور اس کامیڈی فلم میں بھی انہوں نے مہنگی و لگڑری گاڑیوں کا تڑکا دیا ہے۔روہت شیٹھی نے ”گول مال اگین“ میں بھی اینیمیٹڈ مناظر ڈالے ہیں اور اس مرتبہ بھی ٹریلر میں کئی جگہوں پر اینیمیٹڈ مناظر نظر آئے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم میں ایسے مناظر کی کتنی بھرمار ہوگی۔فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدایت کار نے فلم میں کامیڈی کے علاوہ ایکشن، گلیمرس، خوبصورت لوکیشن اور ڈانس کے ساتھ ساتھ ہر رنگ ڈالنے کی کوشش کی ہے لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ اس فلم کی کامیابی میں کتنا سود مند ثابت ہوگی۔فلم کا ٹریلر فلم بینوں کو پسند آرہا ہے لیکن فلم کی کامیابی کا اندازہ فلم رواں سال 20 اکتوبر کے بعد ہی ہو گا جب یہ فلم ریلیز ہو گی۔

5شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ، فوج کی متعدد کمپنیاں الرٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاق نے محرم الحرام میں پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی 34کمپنیوں کی صوبہ میں تعیناتی کے لئے منظوری دے دی۔ کمپنیوں میں 25 فوج اور اور بقیہ 9کمپنیوں کا تعلق رینجرز سے۔ ان 34 کمپنیوں 5ہزار جوان شامل ہوں گے۔ پولیس موبائل گاڑیوں پر بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ امام بارگاہوں میں جانے والے مرد و خواتین کو 4 سکیورٹی حصاروں سے گزرنا ہو گا جہاں فقہ جعفریہ کے متعلقہ انتظامیہ کے افراد بھی چیکنگ اور شناخت کیلئے موجود رہیں گے۔ جلوس کے راستوں کی سکریننگ 24 گھنٹے پہلے مکمل کی جائے گی جس کے بعد وہاں ہونے والی نقل و حرکت کو محدود کر دیا جائے گا۔ حساس علاقوں کو مکمل طور پر بند کر کے متبادل روٹ پلان جاری کیا جائے گا۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت انتہائی حساس قرار دیئے گئے شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ حساس شہروں اور دیگر علاقوں میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر جیمر نصب کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے شہروں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ اس پابندی سے صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے مستثنیٰ ہوں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، راولپنڈی، جھنگ، رحیم یار خان اور بھکر کو انتہائی حساس شہر قرار دیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ان پانچ شہروں میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے تھریٹ الرٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں خوف و ہراس اور فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سیاسی و سماجی شخصیات، فقہ جعفریہ کے علماءاور ذاکرین کو بھی دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ حساس قرار دیئے گئے شہروں میں مظفرگڑھ، ملتان، چنیوٹ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، قصور، شیخوپورہ، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، اٹک، پاکپتن اور بہاولنگر شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی کے لئے پولیس فورس‘ خفیہ پولیس، ایف سی، پولیس قومی رضاکار، سپیشل پولیس، قومی رضاکار، انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاران شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب کی ٹاپ 10 سکیورٹی ایجنسیوں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ علاوہ ازیں دفعہ 144کے تحت ماسوائے عزاداری مجالس اور ماتمی جلوسوں کے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع جبکہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت یا لائسنس کے بغیر ماتمی جلوس نکالنے، عزاداری مجالس کے انعقاد اور جلوسوں کے راستے پر واقع عمارتوں کے اوپر کسی قسم کی مورچہ بندی پر پابندی لگا دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ یکم تا 10ویں محرم تک نافذالعمل ہوگا۔ دریں اثنا صوبائی دارالحکومت لاہور مےں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے مطابق 16ہزار سے زائد اہلکار اور افسران کے ساتھ ساتھ رےنجرز اور پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو وقت کا پابند بنایا جائے گا۔ 14 ایس پیز، 36 ڈی ایس پیز، 102 انسپکٹر اور ایس ایچ اوز سمیت 16 ہزار سے زائد نفری سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کی جا رہی ہے۔ شہر میں 5 ہزار 3 سو سے زائد مجالس اور ساڑھے چھ سو جلوس نکالے جائےںگے۔
محرم الحرام‘ سکیورٹی

لنکا کیخلاف کرکڑرز کا پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم

لاہور(نیوزایجنسیاں) سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جب کہ پلیئرز کی دو ٹیمیں تشکیل دے کر میچ کھیلا گیا جو ڈرا ہو گیا۔گزشتہ روز پی سی بی وائٹس نے چائے کے وقفے تک 27 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 82 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔ اسد شفیق کی قیادت میں پی سی بی وائٹس نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اوپنر سمیع اسلم 50 اور شان مسعود 43 ریٹائرڈ ہو گئے، محمد رضوان 25 رنز پر ناقابل شکست رہے، اسد شفیق 13 رنز بنا سکے۔ وائٹس نے 55 اوورز میں 3 وکٹ پر 144رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔گرینز کی جانب سے محمد عامر، محمد عباس اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پی سی بی گرینز کھیل کے اختتام تک 37.4 اوورز میں 6 وکٹ پر 91 رنز بنا سکی۔ احمد شہزاد 30، حارث سہیل 20 جبکہ عرفان جونیئر11 رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد 5، عثمان صلاح الدین 4 اور محمد اصغر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ وائٹس کی جانب سے حسن علی نے 8 اوورز میں 19 رنز کے عوض 3 شکار کئے، یاسر شاہ، بلال آصف اور سیف الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

رچرڈزکوئٹہ گلیڈی ائیٹرزکے تاحیات رکن بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز “کوئٹہ گلیڈیئٹر” کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں سرویوین رچرڈز کا کردار ختم ہوگیا بلکہ وہ تاحیات کوئٹہ گلیڈیئٹر کے رکن رہیں گے۔پی ایس ایل ” تھری” کی شروعات سے قبل ہی یہ خبریں منظر عام پر آرہی ہیں کہ ریٹائرڈ کھلاڑی کی حیثیت سے کیون پیٹرسن کو گلیڈیئٹر کا مینٹور بنایا جاسکتا ہے اور بحیثیت ” مینٹور ” سر ویوین رچرڈز کا اس فرنچائز کے ساتھ کردار ختم سمجھا جائے۔اس بارے میں فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈیئٹر خاندان کا حصہ نہیں رہیں گے ۔کیوں کہ جو ایک بار خاندان میں شامل ہو جائے اسے چھوڑ دینا ہماری تربیت کے خلاف ہے۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سر ویوین رچرڈز ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ان کا ساتھ میسر آیا اور اس بات پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ندیم عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ سر ویوین رچرڈز کے ساتھ ہمارا تعلق ٹوٹ جائے، اب وہ تاحیات کوئٹہ گلیڈیئٹر خاندان کے فرد رہیں گے۔ویسٹ انڈیز کے لئے 50 ٹیسٹ اور 105 ون ڈے میچوں میں بطور کپتان کھیلنے والے سر ویوین رچرڈز پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈیئٹر سے وابستہ رہے اور بحیثیت “مینٹور” ان کے کردار کو خوب سراہا گیا۔خیال رہے کہ سر ویوین رچرڈز نے اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹو فائنل کے لئے لاہور آنے پر آمادگی ظاہر کی جب کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے کیون پیڑسن اور لوک رائٹ جیسے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

بورڈ نے بھی شرجیل کی سزابڑھانے کا مطالبہ کردیا

لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان کو پانچ سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔ جسے شرجیل خان اور ان کے وکیل نے مسترد کردیا تھا۔ شرجیل خان نے پابندی کیخلاف پی سی بی گورننگ بورڈ میں اپیل کردی ہے۔ بورڈ چودہ روز میں آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے ثالث کا تقرر کرے گا۔شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو سزا مفروضوں کی بنیاد پر دی گئی۔ ہم نے شرجیل پر لگائے گئے پانچوں الزامات کو چیلنج کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹریبونل کی جانب سے شرجیل کو کم سزا دینے کیخلاف اپیل کردی۔ بورڈ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل خان نے کوڈ آف کنڈکٹ کی پانچ خلاف ورزیاں کی جن کی سزا زیادہ بنتی ہے شرجیل خان کی سزا کو بڑھایاجائے۔