گیل کی انگلینڈ کےخلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

لندن (اے پی پی) کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم اس وقت ان کی تیسرے میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ گیل جلد ہی سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اور سیریز کے بقیہ تمام میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں

جاویدآفریدی کامیران شاہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید فریدی نے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے میران شاہ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کامیاب میچ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں جاوید آفریدی کا کہنا ہے فاٹا وزیرستان اور میران شاہ میں امن کی بحالی پاک فوج کی محنت اور قربانیوں سے ممکن ہوئی۔ کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور قبائلی عوام کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے پشاور زلمی پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور یہاں کے با صلاحیت کرکٹرز کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے اب بھی کریں گے۔ حسین نواز

لندن :سابق نا اہل وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھیراپی ابھی شروع ہونی ہے۔ انہیں آپ سب کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ کی تین سرجریاں ہو چکی ہیں اوراب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ حسین نواز نے لندن میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے آگے بھی کرتے رہیں گے۔

حسین خانوالہ میں 300بچوں سے زیادتی ہوئی،ایک بھی ملزم نہیں پکڑا گیا :ضیا شاہد

قصور (جاویدملک / تصاویر بوبی) چیف ایگزیکٹیو خبریں ضیاشاہد نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریںکی اشاعت کا پہلا اور بنیادی مقصد درمیانے طبقے اور عام آدمی کے مسائل کو پیش کرنا تھا اور میں نے ہمیشہ اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل پر انہی طبقات کی مشکلات کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات انہوںنے روزنامہ خبریں، نیا اخبار، چینل ۵اور ورکنگ جرنلسٹ کونسل پریس کلب قصور کے زیر اہتمام منعقدہ بعنوان قصور کے عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ قصور ایاز احمد خاں، وائس چیئرمین احمد لطیف ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن قصور ملک ریاض احمد خاں، جنرل سیکرٹری بار میاں منور حیات ایڈووکیٹ، ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بھائی میاںیوسف ثقلین، تحریک انصاف کے رہنماءقیصر ایوب شیخ، سینئر صحافی الحاج ڈاکٹر فضل رحیم شیخ محمد حسین، محمد شفیق سہجریا، محمد افضل انصاری، میاں محمود احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلیم الرحمن، قصور ٹریڈر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شیخ اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شہر کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاشاہد کی قصور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ضیاشاہد نے اس موقع پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر میں سمجھتا ہوںکہ اخبار مالکان اور صحافی کو نہ تو کسی کےخلاف ہونا چاہیے اور نہ ہی کسی کی خوشامد کرنی چاہیے بلکہ اخبار کو اپنا کام کرتے رہنا چاہیے اور وہ کام یہ ہے کہ عوام کے مسائل کو متعلقہ اداروں اور حکمرانوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میںکافی دیر پہلے قصور آنا چاہتا تھا یہ پرامن لوگوںکا شہر ہے ٹیکسٹائل اور لیدر یہاںکی بڑی انڈسٹریاںہیں۔ میں پہلے کی طرح عوام کے پاس جاکر انکے مسائل سننے پر یقین رکھتا ہوںکیونکہ اجتماعی مسائل کو ہم مضامین اور خبروںکی صورت میں شائع کر سکتے ہیں۔ میرا قصور میں آنے کا ایک بڑا مقصد اس بات کا پتہ چلانا ہے کہ آخر قصور میں ہی معصوم بچوںکو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے یا بچوں کے قتل کرنے کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں ایسے واقعات سرگودھا اور پھر ملتان بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں مگر جس تسلسل سے قصور سے گاﺅں حسین خانوالہ میں معصوم بچوںکو جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے اس سے بھی زیادہ شرم کی بات یہ ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے قصور میں معصوم بچوںکو بھیڑ بکریوںکی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ان بچوںکو زیادتی کا شکار بنایا جاتا اور پھر قتل کرکے ویرانوںمیں پھینکا جاتا ہے ایسی خبریں پڑھ کر انسان کا دل دہل جاتا ہے اب تک ان واقعات میں ملوث کسی ملزم کا بھی نہ پکڑے جانا متعلقہ اداروں اور پولیس کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ضیاشاہد نے کہاکہ اس مجلس میں عوامی نمائندہ ایازاحمدخاں احمد لطیف اور ملک ریاض احمد جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں یہ ذہین لوگوںکی مجلس ہے اور ہمیں اس حوالے سے عوامی سطح پر بھی اپنی ذمے داری کو ادا کرنا چاہیے انہوںنے کہاکہ جب قصو رمیں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات کے متعلق سنتا ہوںتو لگتا ہے کہ قانون یہاںمظلوموںکی بجائے مجرموںکی مدد کررہا ہے ہمیں اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ضیاشاہد نے کہاکہ گزشتہ چند دھائیوںسے معاشرے کے اندر رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور انفرادیت نے سماج کو بکھیر کر رکھ دیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ عام آدمی اپنی اجتماعی ذمے داری کو ذمہ داری ہی نہیں سمجھتا اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں برے آدمی کا احتساب کریں اس کا حقہ پانی بند کریںتو ماضی قریب کی طرح نہ صرف ذاتی احتساب ممکن ہوگا بلکہ ہم گلی محلے اور گاﺅںشہر میں رہنے والے برے لوگوںکو بھی عبرت کے قابل بنا سکیںگے۔ اسی طرح ہمارا معاشرہ ایک بہتر اور قابل برداشت معاشرہ بن سکتا ہے انہوںنے کہاکہ اگر ہم اپنی سوسائٹی کو چھوٹے پیمانے پر درست نہیں کریںگے تو یہ بڑے پیمانے پر بھی درست نہیں ہوگی انہوںنے کہاکہ ہم سب کو ایک دن خدا کے حضور پیش ہونا ہے اور ہر کسی نے اللہ کو حساب دینا ہے ہمیں اپنی سماجی ذمے داریوںکو ادا کرنا چاہیے میںبھی سوچ سکتا ہوں کہ میں آرام سے اپنا اخبار اور چینل چلاﺅںمجھے کیاضرورت پڑی ہے کہ میں شہر شہر جاکر اپنی بات رکھتا ہوںمیںنے کسی سے ووٹ نہیں لینے میرا کوئی مفاد نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہو ں کہ یہ میرا فرض ہے کہ مظلوم کی آواز کے ساتھ آواز ملائی جائے اور ظالموںکو احتساب کرنے کے لیے دوسرے لوگوںکو ساتھ ملایاجائے قبل ازیں ضیاشاہد قصور کی حدود میں داخل ہوئے تو مصطفی آباد/للیانی میں خبریں کے نمائندہ سارنگ جاوید ،چیئرمین بلدیہ مصطفی آباد میاںعبدالخالق ،منیر احمد زیلدار وائس چیئرمین صدر انجمن تاجراںاور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ مصطفی آبا د میاںعبدالخالق جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے نے چیف ایگزیکٹیو خبریںکو مصطفی آباد کے مسائل سے آگاہ کیا ضیاشاہد نے عوامی نمائندگان کی گفتگو کو غور سے سننے کے بعد کہاکہ وہ مصطفی آباد کے مسائل اور مشکلات پر تسلسل سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کروائیںگے لوگوںکی بڑی تعداد نے اس موقع پر ضیاشاہد زندہ با د کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں قصور کے لیے روانہ کر دیا ضیاشاہد قصور کے مقامی ہال میں پہنچے تو ڈسٹرکٹ بار کے صدر چیئرمین بلدیہ ،تاجر رہنماءسینئر وکلاء،صحافیوں سماجی تنظیموںکے عہداداروںسمیت سینکڑوں افراد نے انکا استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میںمتعلقہ ہال میں لیکر گئے جہاںپر بھرے ہال میں موجود لوگوںنے ضیاشاہد زندہ باد اور روزنامہ خبریں زندہ با د کے نعرے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے نام شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر راجگال میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”بائیس سالہ لیفٹیننٹ ارسلان شہید نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں زندگی کے مقصد کا سبق سکھایا ہے۔اِس نوجوان کی شہادت پر اظہار فخر کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں اور نہ ہی ایسے الفاظ ہیں جس سے میں اپنی دل کا غم بیان کرسکوں کیونکہ جب جواں سالہ مکمل پھلنے پھولنے سے پہلے نظروں سے اوجھل ہوجائے تو اِس کا مطلب ہے کہ کہیں ہماری دنیا میں کچھ تو ایسا ہے جو غلط ہے۔“واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔تین بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی جب کہ راجگال میں جس پوسٹ پر فائرنگ کی گئی اسے حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سالگرہ۔۔۔کتنے برس کے ہوگئے ،دیکھیں خبر

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف چھیاسٹھ برس کے ہو گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرشہبازشریف کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحات میں#HBDShehbazSharif ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔انیہا انم چوہدری اپنے پیغام میں لکھتی ہیں کہ انہوں نے کینسر کو ہرایا، ڈینگی کو ہرایا، میٹرو بنائی، اورنج لائن بنائی، یہ ہمیشہ ا±ن کے ساتھ نظر آتے ہیں جن کو اِنکی ضروت ہوتی ہے
https://twitter.com/anihachaudhary/status/911313843271405569
ابو بکر کا کہنا ہے کہ وہ شخص جسکی انرجی، کمٹمنٹ مجھے روزانہ متاثر کرتی ہے وہ شہبازشریف ہیں۔ اللہ انکا حامی و ناصر ہو
https://twitter.com/abubakarumer/status/911312684288823298
ماریہ چوہدری نے اپنے پیغام میں شہبازشریف کو پاکستان کا اصل سپاہی قراردیتے ہوئے ،لمبی زندگی کی دعا دی ہے
https://twitter.com/ambrinmaria/status/911305545906343936
خرم بھٹی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہتے ہیں کہ ہم ہردلعزیز شخصیت خادم پنجاب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں

https://twitter.com/KhurramBhatti01/status/911307618299334656
تیمور ملک نے شریف برادان کو آرکیٹکٹ آف ماڈرن پاکستان قرار دیا ہے
https://twitter.com/Taymurmalik/status/911310364993867777
پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،جو دن بھر جاری رہے گا،اِس موقع پر چاہنے والے صوبہ پنجاب میں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اِس خواہش کا بھی اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شہبازشریف نے اپنے ویڑن کے مطابق جیسے صوبہ پنجاب کو ایک آئیڈیل صوبہ بنا دیا ہے ،دعا گوہ ہیں کہ اِن کے عزم،جرات،جفاکشی،دل جوئی کو مزید تقویت ملے،عمردراز ہو اور انہیں پاکستان کی خدمت کا بھی بھرپور موقع ملے۔گزشتہ برس بھی دوست احباب کے علاوہ سیاست،کھیل،شوبز،سفارتکاری سمیت ہرشعبہ فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی جانب سے شہبازشریف کی سالگرہ کے موقع پر مبارکبادوں کے ڈھیروں پیغامات سوشل میڈیا ،اخبارات اور خبروں کی زینت بنے تھے۔ ٹوئٹر پر اپنی والدہ محترمہ شمیم اختر کا ویڈیو پیغام شیئربھی کیا جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ ” شہباز صاحب ، آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو، آپ سب بھائیوں اور عزیزو اقارب کو اللہ لمبی زندگیاں عطا فرمائے۔ اور آپ کو اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی لمبی زندگی تک توفیق عطا فرمائے“۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنی والدہ کی جانب سے ملنے والے انتہائی خوشگوار سرپرائز ویڈیو پیغام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا” اپنی بہت ہی پیاری ماں جی کی جانب سے نہایت خوشگوار پیغام موصول ہواجوباعث مسرت ہے۔ میری زندگی ، میری دنیا ، میرا سب کچھ ، ماں جی میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں“۔ دریں اثنائ مریم نواز شریف نے بھی اپنے چچاشہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کیلئے دعائیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے ملک کو اور بھی شہباز شریف ملیں۔ میں بیٹی اور بھتیجی کے طور پر آپ کیلئے دعاگو ہوں۔

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کا آخری پیغام ،ہر آنکھ اشکبار

لاہور (ویب ڈیسک)شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے آپریشن پر جانے سے قبل کیا جذبات تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا اوکے بائے ،آپریشن پر جا رہا ہوں کیا معلوم پھر ملاقات ہو نا ہو۔اور پھر کیا ہوا اس کے بعد ارسلان شہادت کے مرتبہ پر فائز ہو گئے ۔