روس کی امریکہ سے کشیدگی خطر ناک حد تک جا پہنچی،تیسری عا لمی جنگ کا بگل بجنے کیلئے تیار

ماسکو (ویب ڈیسک)روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں اس کی خصوصی فورسز اور اس کی حمایت یافتہ کرد عرب ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے روسی فورسز پر حملہ کیا تو پھر جواب میں انھیں بھی فوری حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا۔روس کرد اور عرب ملیشیاو¿ں پر مشتمل اتحاد شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) کا حوالہ دے رہا تھا۔امریکا کی قیادت میںداعش مخالف اتحاد ان فورسز کی حمایت کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہاکہ اس اتحاد نے داعش کے گڑھ الرقہ پر کنٹرول کے لیے لڑائی کا رخ اب دیر الزور کی جانب موڑ دیا ہے جہاں روس کے خصوصی دستے شامی فوج کی داعش کے خلاف لڑائی میں مدد دے رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی ایف نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں امریکی خصوصی فورسز کے ساتھ پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔انھوں نے مارٹروں اور توپ خانے سے شامی فوجیوں کی جانب دو مرتبہ فائرنگ کی ہے۔روسی فوج کے میجر جنرل آئیگور کوناشینکو ف نے ایک بیان میں کہا کہ ” العدید (قطر میں امریکی آپریشنز سنٹر) میں امریکی فوجی کمان کے نمائندے کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ ایس ڈی ایف کے جنگجو جن علاقوں میں موجود ہیں، اگروہاں سے روسی اور شامی دستوں پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تو انھیں تما م فوجی ذرائع سے خاموش کرادیا جائے گا۔روس کا یہ سخت انتباہ شام میں جاری جنگ کے معاملے پر ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان پائی جانے والی سخت کشیدگی کا بھی غماز ہے۔دونوں ممالک اپنی اپنی گماشتہ فورسز کے ذریعے شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ تزویراتی اثرورسوخ اور تیل کے کنووں کی صورت میں مادی وسائل پر قبضےکے لیے بھی کوشاں ہیں۔شام کے مشرقی قصبے دیر الزور میں داعش بیک وقت ایک جانب ایس ڈی ایف سے نبرد آزما ہیں اور دوسری جانب شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔ ایس ڈی ایف کو امریکی اتحادیوں کی فضائی مدد حاصل ہے اور روسی لڑاکا طیارے شامی فوج کی حمایت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار تیار،شمالی کوریا کے اعلان سے دنیابھر میں کھلبلی مچ گئی

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر دفاع نے خدشے کا اظہار کیاکہ شمالی کوریا اس تجربے کے لیے جاپانی فضائی حدود بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ان کے بقولپیانگ یانگ کے پاس درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل پر ہائیڈروجن بم نصب کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس قبل بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کے لیے شمالی جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو کی بالائی فضا استعمال کی تھی۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ تجربہ بحر الکاہل کے اوپر سے کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا اور مشرق بعید کے ممالک میں پیدا شدہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔دریں اثنائ صدارتی حکم نامے سے امریکی وزارت خزانہ کو کوریائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے سے امریکی وزارت خزانہ کو کوریائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ پیانگ یانگ کو اس کےایٹمی میزائل پروگرام سے روکا جا سکے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کے لیے تباہ کن ہے۔ کسی شخص، کمپنی یا مالیاتی ادارے کو شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی صدر کی سختی کی وجہ شمالی کوریاکا ایٹمی پروگرام ہے، جو بار بار انتباہ کے باوجود بند نہیں کیا گیا۔

رنبیرکیساتھ ماہرہ خان کی عریاں تصاویر ، سابقہ محبوبہ ماورا نے ایسی بات کہہ دی کہ شرم سے پا نی پانی ہو گئیں

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ امریکہ سے منظر عام پر آنے والی تصاویر کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے اداکارہ پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ماہرہ خان کی انتہائی قریبی دوست اور مبینہ طور پر رنبیر کپور کی سابقہ محبوبہ ماورہ حسین بھی میدان میں آگئیں اور دبے لفظوں میں بڑی بات کہہ گئیں۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماہرہ خان کی نیو یارک سے پاپا رازی فوٹوگرافراز کی کھینچی ہوئی تصاویر منظر عام پر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد شوبز کی شخصیات نے ماہرہ خان کا ساتھ دیا لیکن حیران کن طور پر ان کی قریبی ترین دوست ماورہ حسین اس معاملے پر خاموش رہیں اور جب بولیں بھی تو دبے لفظوں میں بڑی بڑی باتیں سنا گئیں۔ماہرہ خان امریکہ میں رنبیر کپور کے ساتھ ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑی گئیں ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔
ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی انتہائی افسردہ قسم کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں شعر داغ دیا کہ ” اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا۔۔۔ تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے“۔ ماورہ حسین نے اس میں واضح تو نہیں کیا کہ انہوں نے یہ شعر کس نشانے پر داغا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ماہرہ خان ہی ہیں۔
اس شعر کے بعد ماہرہ خان نے ایک قول بھی شیئر کیا ” وقت نہ ہی گزارا جاتا ہے اور نہ ہی ضائع ہوتا ہے، یہ کوئی چیز نہیں ہے، صرف لمحات ہوتے ہیں اس لیے ان میں ڈوب جا?“۔ اس قول کے ساتھ ماورہ نے معنی خیز انداز میں ” افسوسناک لمحات“ بھی لکھا۔اس کے بعد ماورہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہیں کار میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جمعہ کی مبارکباد دی لیکن یہاں بھی مسئلہ پہلی تصویر والا ہی نظر آتا ہے، جھکی ہوئی نظریں اور افسردہ چہرہ لوگوں کو بہت سی باتیں کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

دنیا کے 7 بڑے شہروں کی تباہی، صرف 24 گھنٹے باقی

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سات بڑے شہر آوارہ سیارے نبیرو کی زد میں ہیں، تفصیلات کے مطابق آوارہ سیارہ نبیرو، جسے پلینٹ ایکس بھی بولا جاتا ہے، کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور ظاہر ہونے کے بعد تباہی پھیلا دے گا اس کی پیش گوئیاں کئی عرصے سے کی جاتی رہی ہیں ہیں مگر اب بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 کو کرہ ارض سے ٹکرانے جا رہا ہے، اور اس سے امریکہ کے سات بڑے شہر متاثر ہوں گے،واضح رہے کہ شہر تباہی کا زیادہ سامنا کریں گے۔

علم النجوم واعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ کا ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیارہ نبیرو پہلی دفعہ 23 ستمبر کے روز ظاہر ہوگا جس کے بعد زمین پر تباہی و بربادی کا خوفناک سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی کی پیشگوئیاں کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ زمین سے براہ راست نہ بھی ٹکرایا تو اس کی کشش ثقل اتنی زیادہ ہوگی کہ زمین کے قطبین کا رخ تبدیل ہوجائے گا اور دنیا بھر میں زلزلے اور سونامی آئیں گے جبکہ آتش فشاں بھی پھٹ پڑیں گے۔ زمین کی جانب بڑھتے ہوئے اس تباہ کن سیارے کی تباہی کا دعوٰی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے کچھ حصے زیادہ متاثر ہوں گے اور خصوصاً نیویارک، شکاگو، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، اوکلینڈ اور سیاٹل اس تباہی کا نشانہ بنیں گے۔ ڈیوڈ میڈ نے سیارے نبیرو کی وجہ سے آنے والی تباہی سے بچنے کے لئے بھی کچھ مشورے دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آفت نازل ہونے سے پہلے آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کسی بھی بڑے شہر کے آس پاس نہ ہوں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصاً لاس اینجلس، نیویارک یا شکاگو جیسے شہروں میں رہنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈیوڈ میڈ نے دیگر خطرناک شہروں میں سان فرانسسکو اور واشنگٹن کو بھی شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ سیارے نبیرو کے ظہور کے متعلق اس سے پہلے بھی کئی تاریخیں دی جا چکی ہیں مگر اب تک وہ ظاہر نہیں ہو سکا اس کے علاوہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اس سیارے کے وجود کی کبھی تصدیق نہیں کی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی متعدد پیش گوئیاں کی جاتی رہیں کہ جن پر ضعیف العتقاد لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے، ایسی پیش گوئیوں پر یقین رکھنے والے افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ان شہروں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔۔۔نواز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد: سینٹ نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءکثرت رائے سے منظو رکرلیا اور شق 203 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد کردی گئی، ترمیم کے حق میں 37 ووٹ پڑے جبکہ 38 سینیٹرز نے اس ترمیم کی مخالفت میں رائے دی،  جس کے بعد نااہل قراردیئے گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے شق 203ءکی ترمیم سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے پیش کی گئی جس کے بعد  اس ترمیم کے حق میں37اور اس کی مخالفت میں 38ووٹ پڑے ، یوں اس شق میں پیپلز پارٹی کی ترمیم مسترد ہونے کے بعد  اب نوازشریف نااہلی کے باوجود  ایک مرتبہ پھر پارٹی کے صدر بن سکتے ہیں۔۔ اعتزاز احسن کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگرکوئی ایم این اے نہیں بن سکتا وہ پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا جب کہ کوئی دہشتگردی اورشہریت چھوڑنے والا پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا۔لیکن اب صرف ایک ووٹ سے اعتزاز احسن کی ترمیم مسترد کردی گئی ہے، جبکہ سینٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری دے دی ہے۔ انتخابات بل کے مطابق کسی شہری کو سیاسی جماعت سے وابستگی کا اختیار ہوگا، شہری جوسرکاری ملازمت میں نہ ہو، اسے اختیارہوگا کہ کوئی سیاسی جماعت بنائے۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر الیکشن اخراجات کی جانچ پڑتال کرسکے گا، مقررہ وقت میں پڑتال نہ کی گئی تو جمع کرائے گئے اخراجات درست تسلیم کیےجائیں گے جب کہ اثاثوں اور ذمے داریوں کی تفصیلات غلط ثابت ہوئیں تو 120 دن کے اندرکارروائی ہوگی۔یادرہے کہ قومی اسمبلی پہلے ہی الیکشن اصلاحات بل 2017ءکی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب سینٹ سے بھی منظور ہوگیا، صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد یہ بل بھی قانون کا حصہ بن جائے گا۔

ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کیساتھ عریاں تصاویر کے بعد ۔۔۔

لاہور :پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے سے تو ہنگامہ برپا ہوا ہی مگر اب انہیں تصاویر میں سے ایک تصویر میں ان کی کمر اور کندھے پر نظر آنے والے نشان نے بھی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے اور پاکستانیوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔

رنبیر کپور اس وقت نیو یارک میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ماہرہ خان کو بھی ان کے ساتھ دیکھا اور ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔
ان تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہن رکھا ہے جبکہ رنبیر کپور بھارتی اداکار سنجے دت کی لک میں نظر آ رہے ہی اور دونوں کو ان میں تمباکو نوشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی صارفین حیران بھی ہوئے اور اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگے لیکن اب چند لوگوں نے ایک تصویر، جس میں ماہرہ خان کی کمر نظر آ رہی ہے، میں کچھ ایسا دیکھا ہے کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی کمر اور کندھے پر ایسے نشان ہیں جیسے انہیں کوئی زخم آیا ہو جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نشان ’حجامہ‘ کا بھی ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نشان زخم کا ہے جو ان کی کمر اور کندھے پر بھی موجود ہے۔

 

پلیز مجھے معاف کردیں

نیو یارک(خصوصی رپورٹ) پاکستانی نژاز برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور ان کے گھر والوں سے معافی مانگ کر اپنی شادی بچانے کی آخری کوشش کی ہے۔ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے معافی مانگنا چاہتی ہوں۔

برما میں 8ہزار محور مسلمانوں بارے افسوسناک خبر

استنبول (خصوصی رپورٹ) رخائن کے علاقے جنوبی راتھوڈانگ میں محصور آٹھ ہزار روہنگیا مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ بودھ دہشت گردوں کی جانب سے محاصرے کے باعث پانچ دیہات میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برما کے صوبے رخائن کے علاقے راتھوڈانگ میں 21 دیہات اور تین کیمپوں کو برمی فوج اور بدھ انتہا پسند صفحہ ہستی سے مٹا چکے ہیں اور وہاں کے تقریباً 28 ہزار مکین ہجرت کرکے بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔ اس علاقے میں پانچ دیہات ابھی تک حملوں سے محفوظ رہے ہیں۔ جن کی آبادی آٹھ ہزار سے زائد ہے۔ سمندر کے قریب واقع ان دیہات کے مکین بھی محفوظ مقام پر منتقل ہونا چاہتے ہیں، لیکن ان کے پاس کشتیاں نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بودھ دہشت گردوں نے ان دیہات کا محاصرہ کر رکھا ہے اور نذر آتش کرنے کی دھمکی دے دی ہے ، جبکہ خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ جنوبی راتھوڈانگ میں فوج، انتظامیہ، پولیس بدھ دہشت گردوں سے ملی ہوئی ہے جس کے باعث لوگ انتہائی خوفزدہ ہیں۔ دو دیہات نوک پین اور نانگ مین گائی کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے جہاں رات کو فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی برمی افواج کی خون کی پیاس نہیں بجھی۔ پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیشی سرحدوں کا رخ کرنے والے روہنگیا مرد، خواتین اور بچوں کو موت کے جال میں پھنسانے کیلئے 32 پوائنٹس پر تین ہزار سے زائد بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ برمی سرحدوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں شہید ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 17 ہوچکی ہے اور دو درجن سے زیادہ روہنگیا مردو خواتین اور تین بچوں کو بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے باعث شدید زخمی حالت میں بنگلہ دیشی ہسپتالوں میں داخل کرایا جا چکا ہے۔ جبکہ بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہاتھ پاﺅں سے محروم ہونے والے سات روہنگیا مسلمان اس وقت چٹاگانگ میڈیکل کالج ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب روہنگیاﺅں کو طبی امداد دینے والی عالمی تنظیم ”میڈیسنز سائنس فرنٹیئرز“ نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیشی سرزمین پر کیمپوں میں پہنچنے والے ساڑھے تین لاکھ روہنگیاﺅں کی اکثریت بیمار خواتین اور بچوں پرمشتمل ہے۔ تقریباً ڈیڑھ لاکھ پناہ گزین شدید بیمار اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3ہزار سے زیادہ روہنگیاﺅں نے زخمی حالت میں سرحد پار کی‘ جن کو تلواروں‘ چاقوﺅں اور بندوقوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں موجود ترک میڈیا کے نمائندوں نے انکشاف کیا ہے کہ برمی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے ایک تازہ دھماکے کے نتیجے میں 3مزید روہنگیا مسلمان پناہ گزین شدید زخمی ہو کر شہید ہوئے ہیں‘ جبکہ ایک ہی خاندان کے دو نوجوان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں‘ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس تازہ دھماکے کے بعد اب تک بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں شہید روہنگیاﺅں کی تعداد 17ہو چکی ہے۔ ترک خبر ایجنسی اناطولیہ نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ٹیکناف سرحد سے چند کلومیٹر فاصلہ پر بندربن روڈ پر نیگو ناچری بارڈر پر پیش آیا۔ اس دوران روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کا ایک گروہ سرحد پار کرنے کے قریب تھا کہ ایک ساتھ بچھائی جانے والی کئی بارودی سرنگیں ایک ساتھ پھٹ گئیں اور وہ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”ایمنسٹی انٹرنیشنل“ نے مقامی نمائندوں کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ میانمار افواج نے 270کلومیٹر طویل سرحدوں کے 23پوائنٹس پر 3ہزار سے زائد بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں تاکہ بنگلہ دیش جانے والے روہنگیاﺅں کو روکا جا سکے۔ بنگلہ دیشی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر مفضل حسین چودھری کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام بارودی سرنگوں کی زد میں آنے والے روہنگیاﺅں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ادھر چٹاگانگ کے ہسپتال میں زیرعلاج 15سالہ نوجوان عزیزالحق کی والدہ راشدہ حق نے بتایا ہے کہ ان کا خاندان ایک ہفتے قبل بنگلہ دیش‘ میانمار بارڈر سرحد کراس کر رہا تھا کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا اور ان کا بیٹا عزیزالحق شدید زخمی ہو گیا‘ اس کی دونوں ٹانگیں چیتھڑے بن کر اڑ گئیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انفیکشن کے سبب اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ برمی ضلع مونگ ڈاﺅ ہجرت کرنے والی 55سالہ روہنگیا خاتون سابق النہار بھی چٹاگانگ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی بھی دونوں ٹانگیں اڑ چکی ہیں اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ سابق النہار کے بیٹے جان میاں نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ میانمار سرحد کے اندر تقریباً ایک کلومیٹر پہلے بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوئیں‘ جن کو بانسوں کی ٹوکری میں بٹھا کر بنگلہ دیش لایا گیا۔ برطانوی براڈکاسٹنگ ادارے کے نمائندے نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی ہسپتالوں میں اس وقت زیادہ تر بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے زخمی لائے جا رہے ہیں۔ برمی افواج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 21سالہ روہنگیا نوجوان ظفر عالم نے بتایا ہے کہ ٹولاٹولی گاﺅں میں ان کے خاندان کے 11ارکان کو برما افواج نے شہید کر دیا۔ ظفر کے مطابق ٹولاٹولی گاﺅں میں برمی افواج نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے ان کی والدہ‘ والد اور 9بہن بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ حملے میں ظفر عالم کو بھی ایک گولی لگی لیکن وہ دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا‘ تاہم اس کو اندازہ نہیں تھا کہ جس قافلے کے ساتھ وہ بنگلہ دیشی سرحد کی جانب جا رہا تھا وہاں بھی ان کا قافلہ بارودی سرنگوں کا نشانہ بن جائے گا۔ قافلے میں شریک ایک نوجوان کا پیر جب بارودی سرنگ پر پڑا تو زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ظفر عالم بھی زمین پر گرا اور اس کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوا۔

نور ولی حامد کے بعد اب پیش ہے احمد بٹ اور حمیرا ارشد ،کیا کرنیوالے ہیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار)گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علےحدگی کے لئے خلع کی درخواست دائر کر دی ہے فیملی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کو چار اکتوبر کے نو ٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے حمیر ا ارشد نے خلع کے دعویٰ میں موقف اختےار کیا کہ اس نے احمد بٹ کے ساتھ گھر بسانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئیں گزشتہ گیارہ سال سے ان کے گھریلو حالات خراب ہیں احمد بٹ اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے طرح طرح کے الزامات لگاکر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے وہ اب مذید اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کو خلع کی ڈگری جاری کی جائے فیملی کورٹ نے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں طلاق اور خلع لینے کا رجحان عام ہوگیا، گزشتہ کچھ عرصے میں کئی شوبز جوڑوں نے شادیاں عدالتون مین ختم کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کے ستارے گردش میں ہیں، پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں طلاق اور خلع لینے کا رجحان ایک سال میں کافی زیادہ دیکھنے میں آیا۔بےباک اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ،،،،تو شوبز کےحلقوں میں ہلچل مچ گئمی دوسری طرف پایچ ماہ قبل معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید نے بھی لاہور کی فیملی عدالت میں اپنی راہیں جدا کر لی، میاں بیوی کے تعلقات ایک سال میں ہی ختم ہوگئے۔اس سے پہلے حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زینت بنی رہیں اور حمیرہ ارشد نے صلح کے بعد دوبارہ خلع کا دعویٰ دائر کیا اور شوہر پر جائیداد ہڑپنے کے الزام بھی لگایا۔اداکارہ نورنے شوہر ولی حامد دے خلع لے کر اپنی چوتھی شادی بھی ختم کر لی جبکہ معروف اسٹیج اداکارہ نرگس اور پروڈیوسر زبیر شاہ کے درمیان بھی علیحدگی ہو چکی ہے۔