ہوائی جہاز پر سفر کرنیوالوں کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی

دوحہ، قطر(ویب ڈیسک) قطر ایئرویز نے اپنی بزنس کلاس میں آرام دہ ڈبل بیڈ کا اضافہ کرکے دنیا کی پہلی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس میں درمیانی دو سیٹیں مکمل بستر میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور اطراف میں پارٹیشن اسے پرائیوٹ کمرہ بنادیتا ہے جبکہ دو ٹی وی اسکرین بھی لگائے گئے ہیں۔اگر چار مسافر ایک ساتھ سفر کررہے ہیں تو بھی وہ اپنی نشستوں کو بیڈ کی صورت دے سکتے ہیں اور اسے ایک نجی اور ذاتی علاقہ بناسکتے ہیں۔ اس طرح اہلِ خانہ اور دوست آرام سے پرائیویٹ جگہ بناسکتے ہیں۔ قطر ایئرویز نے اسے ’کیوسویٹس‘ کا نام دیا ہے۔ ایئرلائن کے یورپی سینئر نائب صدر جوناتھن ہارڈنگ نے کیوسویٹس کو بزنس کلاس کی بھی فرسٹ کلاس پروڈکٹ قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ آسمان پر بھی ڈبل بیڈ فراہم کررہے ہیں جو ایک نئی اور انقلابی سروس ہے۔ اس میں سفر کرنے والے افراد ایک بالکل نیا اور خوشگوار تجربہ حاصل کرسکیں گے۔فی الحال کیوسوئٹس کو لندن کی پروازوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اگلے مرحلے میں نیویارک سے پیرس کی پروازوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

باربی ڈول کترینہ کیف کی نئی مختصر ویڈیو سو شل میڈیا پر چھا گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی حال ہی میں جاری کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں کترینہ تولیے کے ساتھ مختلف کرتب دکھاتی نظر آرہی ہیں۔کترینہ کیف بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو متناسب رکھنے کے لیے جم میں کڑی محنت کرتی ہیں، حال ہی میں کترینہ کی پرسنل ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور کترینہ کیف تولیے کے ساتھ مختلف ورزش کرتی نظرآرہی ہیں۔

سعودی عر ب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھی سٹیڈیم میں جانے کی اجا زت مل گئی

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تاہم خواتین کو یہ اجازت کسی کھیل کا میچ دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ قومی دن کی تقریبات کو دیکھنے کے لیے دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ سعودی حکومت ا?ہستہ ا?ہستہ قوانین تبدیل کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین کو بھی داخلے کی اجازت ہو گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواتین اپنے مرد سرپرست کے ساتھ اسٹیڈیم میں ا?سکیں گی لیکن انہیں خواتین کے لئے مخصوص سیکشن میں بیٹھنا ہو گا۔ شاہ فہد اسٹیڈیم میں 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور یہاں مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کا بندوبست کیا جائے گا۔ عام طور پر اس اسٹیڈیم میں فٹبال میچز ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین سختی سے نافذ ہیں اور خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کرنے اور دیگر سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔ البتہ اب سعودی حکومت ”وڑن 2030“ کے تحت معاشی اور سماجی اصلاحات کر رہی ہے

بینظیر بھٹو کا قتل کس نے کروایا ؟ سابق سپہ سالار کا چونکا دینے والا ویڈیو بیان!

دبئی (ویب ڈیسک) سابق  صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری ملوث ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام الزام لگایا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو ان کے شوہر آصف علی زرداری نے قتل کرایا، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر سب پاکستانیوں کو تشویش ہے ایس پی سعود اور خرم شہزاد جیسے اچھے افسران کو 17 ، 17 سال کی کی سزا سنادی گئی لیکن جیل میں بند اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے مجھے للکارا ہے جو میری برداشت سے باہر ہے، میں خاموش تھا لیکن آصف زرداری نے پہلی بار میرا نام لے کر بی بی کے قتل کا الزام مجھ پر لگایا اس لئے اب میں اس بات کا جواب ضرور دوں گا، میرا تجزیہ ثابت کرے گا کہ بے نظیر کا قاتل کون ہے جب کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرانے اور بھٹو خاندان کو تباہ کرنے کے ذمہ دار بھی آصف زرداری ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کسی بھی قتل کیس میں دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ یا نقصان کسے ہوا، بی بی کے قتل سے مجھے تو نقصان ہوا اور فائدہ آصف زرداری کو ہوا، آصف زرداری نے اپنے 5 سالہ دور صدارت میں مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر کے قتل کی تحقیقات نہیں کروائی۔  یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ اس سازش کے پیچھے کون تھا، بیت اللہ محسود نے مجھ پر حملے کروائے وہ میرا دشمن ہے، میں اور حکومت پاکستان اسے ختم کرنا چاہتے تھے میں اس سے رابطہ نہیں کرسکتا تھا، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی خاد، افغان صدر حامد کرزئی یا طالبان کے ذریعے بیت اللہ محسود سے یہ کام کروایا گیا ہو تاہم افغان صدر حامد کرزئی سے بھی میرے تعلقات کشیدہ تھے اور میرے پاس ایسے لوگ نہیں تھے جن کے ذریعے میں اس پر اثر انداز ہوسکتا لیکن آصف زرداری اور ایک اہم شخصیت کے کرزئی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بہترین سیکیورٹی تھی اور بے نظیر نے 2 گھنٹے تک عوام سے خطاب کیا اور محفوظ طریقے سے اپنی گاڑی میں سوار ہوگئیں، میں تحفظ کا ذمہ دار نہیں تھا مگر تحقیقات کی جائیں کہ بلٹ پروف گاڑی کی چھت کٹوا کر اس میں کھڑکی کس نے بنوائی اور پھر کس نے بے نظیر کو فون کرکے اس کھڑکی سے سر باہر نکالنے کا کہا ، وہ فون بعد میں غائب کردیا گیا اور 2 سال بعد ثبوت ختم کرکے منظرعام پر لایا گیا۔ گاڑی کے اندر محفوظ بیٹھے صفدر عباسی، ناہید خان اور مخدوم امین فہیم جیسے چشم دید گواہوں کو بیانات کے لئے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری کے جیل کے ساتھی خالد شہنشاہ اور رحمان ملک کو کس تجربے کی بنیاد اور ایما پر بے نظیر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی، رحمان ملک سیکیورٹی انچارج ہونے کے باوجود اسلام آباد کیوں بھاگ گئے تھے، بے نظیر کی واپسی کو روٹ کیوں اور کس نے تبدیل کروایا تھا ان تمام پہلوؤں پر نظر دوڑائی جائے تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ قاتل آصف علی زرداری ہیں۔ میں بلاول، آصفہ، بختاور، بھٹو خاندان اور تمام سندھی بھائیوں سمیت تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں کہ آصف زداری عوام کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں لیکن اگر شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو پتہ چل جائے گا کہ آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو قتل کروایا اس لئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں، سربراہ پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تاریخی اور کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، میڈیا اور فاٹا کے بہادر لوگوں کا تاریخی میچ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے اور یہ نیا پاکستان اور نیا شمالی وزیرستان ہے۔

 
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ باحوصلہ قومیں کس طرح مشکل حالات پر قابو پاتی ہیں، آج کے ایونٹ کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابوپانے والی قوم ہیں۔

ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگیا اور اب ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون جیسے واقعات کی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمارے خلاف ملک کی اشرافیہ نے ہم پر بے حد الزامات لگائے لیکن آج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمے تک غریب لوگوں کو فتح نہیں مل سکتی، عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے لیکن ابھی انصاف کے بہت مرحلے باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کمیشن نے جو بھی تجویز دی اس پر عمل درآمد ہوگا مگر یہاں تو رپورٹ ہی منظر عام پرنہیں لائی گئی، انسانیت کا قتل کیا گیا،انکوائری رپورٹ کودبا کر رکھا گیا یہ کہاں کا انصاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن کی رپورٹ میں آپکو ذمہ دار نہیں بنایا گیا تو آپ نے کیوں رپورٹ دبا کررکھی، رپورٹ دبانے کا مقصد کیا ہے، کیا آپ قاتلوں کوتحفظ دے رہے ہیں اور اگر رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی تو توہین عدالت کیلیے رجوع کریں گے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں 3 سال تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی لیکن ہم ناامید نہیں ہوئے جب کہ شہدا کی تعداد 14 سےکہیں زيادہ تھی مگر کئی شہدا کی لاشیں غائب کردی گئیں تاہم ہم نے کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، ہم نے کسی بھی صورتحال میں صبر اور قانون کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی اداروں کو تباہ کرنے میں لگے ہیں، نوازشریف نے نااہل ہونے کے بعد عدلیہ کے خلاف بہت کچھ کہا جب کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتے ہیں، آپ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی آپ کی زبان پر آگئی۔

طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہے ہیں، اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ قاتل ہیں جب کہ اب نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگا، اسحاق ڈار بھاگے ہوئے ہیں،ان کو منایا جارہاہےکہ وہ واپس نہ آئیں، نوازشریف کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔

سعودی شاہ کا برمی مسلمانوں کیلئے حیران کُن اعلان

ریاض (آئی این پی) سعودی شاہ سلمان کا روہنگیا مہاجرین کے لیے 1.5 کروڑ ڈالر کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دفتر کے مشیر اور کنگ سلمان سینٹر فار ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریسکیو کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرکز کو 1.5 کروڑ امریکی ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ رقم جو میانمار میں نسل کشی اور تشدد کے سبب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین پر خرچ کی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے بیان میں الربیعہ نے بتایا کہ حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی

حدیبیہ کیس سپریم کورٹ نے اہم حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرملز کیس کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ جبکہ عدالت عظمی نے اپیل ابتدائی سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے اسے نمبر بھی لگا دیا ہے اور جلد سماعت کےلئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر نظرثانی اپیلوں کے فیصلے میں نیب کو ایک ہفتے کے اندر حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی ہدایت دی تھی جس پر نیب حکام نے عدالت کو کیس پر اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب نے حدیبیہ پیپرملز کیس کو دوبارہ کھولنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ۔نیب کی جانب سے دائر اپیل میں حدیبیہ پیپر ملز نوازشریف، شہبازشریف، حسین نواز، حمزہ شہباز، عباس شریف (مرحوم)، صبیحہ عباس، شمیم اختر، مریم نواز ،وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں ان پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کارروائی کرے جس میں عدالت عالیہ کے دو ججوں کے درمیان اس کیس پر فیصلہ ٹائی ہوا تھا اور تیسرے ریفری جج نے کیس ختم کرنے کا کہا تھا۔ نیب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں کچھ چیزیں ضروری ہے جن کی نیب تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔دریں اثناءعدالت نے حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اپیل پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا اور ابتدائی سماعت کےلیے منظورکرتے ہوئے اسے نمبر لگادیا ہے اور درخواست سماعت کےلئے مقرر کرنے کی غرض سے فکسیشن برانچ کوبھجوادی گئی۔اپیل میں نیب حکام کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر فیصلے دیے۔اس درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔اس درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے مقررہ وقت میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے سے متعلق قانونی قدغن کو بھی ختم کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت عظمی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کارروائی کرے جس میں عدالت عالیہ کے دو ججوں کے درمیان اس کیس پر فیصلہ ٹائی ہوا تھا اور تیسرے ریفری جج نے کیس ختم کرنے کا کہا تھا۔نیب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں کچھ چیزیں ضروری ہے جن کی نیب تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران نیب کے حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ حدیبہ پیپرز ملز کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے جبکہ اس سے پہلے نیب کے چیئرمین نے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کو واضح الفاظ میں بتایا تھا کہ وہ حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کریں گے۔حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان بھی قابل ذکر ہے جس میں انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ شریف بردران کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آتے ہی حکومت نے نئی حکمت عملی بنالی

لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم سنائے جانے کا بعد  پنجاب حکومت نے  اپنی حکمت عملی بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اہم اجلاس طلب کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ اور رانا مقبول سمیت اہم قانونی مشیر اس اجلاس کا حصہ ہوں گے ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحالمیں پنجاب حکومت نے تفصیلی فیصلہ ملتے ہی انٹرا کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔ عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لا نے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی ۔ عوامی تحریک کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نے فیصلہ سناتےہوئے رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا حکم دے دیاہے ۔واضح رہے کہ 17جون 2014کو پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس میں کارکنان کی مزاحمت کرنے پر پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے تھے ۔سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ جسٹس باقر نجفی نے تیار کی تھی مگر حکومت نے اسے منظر عام پر لانے سے انکار کر دیا تھا اور اس رپورٹ کی عوام تک رسائی سے گریزاں رہی ہے۔

آنکھوں کا رنگ کچھ بھی ہو مگر آنسو ۔۔ترک صدرکے بیان نے عوام کے دل جیت لئے

انقرہ (خصوصی رپورٹ)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عراق کی کرد علاقائی انتظامیہ کو ایک بار پھر 25ستمبر کو خود مختاری ریفرنڈم سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے اس معاملے میں واضح مﺅقف کو نظر انداز کرنا شمالی عراق کی انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرد علاقے میں ہونے والا ریفرنڈم علاقے میں نئی جھڑپوں کا موجب بن سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ترکی کے اس معاملے میں واضح مﺅقف کو نظر انداز کرنا شمالی عراق کی انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔ ترک صدر نے کہا کہ 6 برسوں سے خانہ جنگی میں پھنسے شامی عوام کو عالمی برادری کی جانب سے تنہا چھوڑنے کے باوجود ترکی اس بحران کے حل کی خاطر تمام تر سیاسی و انسانی امکانات کو بروئے کار لایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم 30 لاکھ شامی اور 2 لاکھ عراقی مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں جس پر ترکی اب تک 30 ارب ڈالر کی رقم خرچ کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے وعدہ کردہ امداد فراہم نہیں کی لہٰذا 3.2 ملین مہاجرین کے بوجھ کو ترکی کے کندھے پر ڈالنے والے تمام ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ترک صدر نے کہا کہ قطری عوام پر سے پابندیوں کو ہٹایا جانا چاہیے اس حوالے سے ہم کویت کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے نسلی امتیاز کے بارے میں بھی عالمی برادری کا کردار مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ اور بعض ترک وزراء نے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مظلوموں کو انسانی امداد کی ترسیل کے لیے سرکاری اداروںاور شہری تنظیموں کے ساتھ مل کر کوششیںکی ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس المیہ کا حل تلاش نہ کیا گیا تو تاریخ انسانی پر مزید ایک کالا دھبہ لگ جائے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان پر مشتمل موجودہ ڈھانچے کے متبادل کے طور پر، انہی جیسے حقوق اور اختیارات کے حامل 20 ملکوںکے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔ترک صدرِ نے کہا کہ ہماری آنکھوں کا رنگ الگ ہو سکتا ہے لیکن ہمارے آنسووں کا رنگ یکساں ہوتا ہے۔