ن لیگ کو خوشیاں راس نہ آئیں، این اے 120میں دوبارہ الیکشن،نتائج کالعدم؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیاسی تاریخ کے بڑے انتخابی معرکے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدور کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا گیا، اس سنگین غلطی کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اور بڑی غلطی سامنے آ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن   نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدواروں کے نام شائع کئے جب کہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے۔آزاد امیدوار محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم اگر امیدوار عدالت سے رجوع کرے تو الیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے۔این اے 120 کے نتائج کالعدم ہونے کے امکان کی اطلاعات سے سیاسی جماعتوں میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر الیکشن کا دوبارہ انعقاد کروایا جاتا ہے تو انتخابی نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بڑا تحفہ

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔منصوبے پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ55 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع سے علاقے اور دیگر صوبوں کے عوام کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی اس شاہراہ سے پنجاب آنے جانے کے روابط بڑھیں گے۔مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک سفر کے دوران آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔جنوبی پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی اس اہم منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اتنا بڑا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔میں اس منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار میں کمی نہیں آنے دوں گا۔کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔قیام پاکستان کے بعد اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اس منصوبے کو ایک بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 14نہیں بلکہ کتنے افراد جان کی بازی ہارے ،سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل ٹاون میں تاریخ کا بدترین قتل عام کروایا،ا کی تعداد 14 سےکہیں ز?ادہ تھی، کئی لاشیں غائب کردی گئیں۔ طاہر القادری کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب ، شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظر عام پرلانے کے عدالتی حکام سامنے ا?نے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قانون کو ہر دروازہ کھٹکھٹایا، انصاف نہ ملنے کے باوجود عدلیہ کے خلاف بدگمانی پیدا نہیں کی۔طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانےکا فیصلہ انصاف کی طرف قدم ہے، سانحہ ماڈل ٹاون میں 3سال تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، ہم ناامید نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتےہیں ، ا?پ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی ا?پ کی زبان پر ا?گئی، پتا چل گیا ہے کہ ا?پ کی وفاداری پاکستان سے کیا تھی۔شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دارہیں فوراََ مستعفی ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی تعداد 14 سےکہیں ز?ادہ تھی، کئی لاشیں غائب کردی گئیں۔طاہر القادری نے کہا کہ 126 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہوا مگر کارروائی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے باوجود ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، کبھی کسی ادارے کو برا نہیں کہا۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ جن کا نام ان کی ایف ا?ئی ا?ر میں ہے، فوری طور پر ان سب کو ای سی ایل میں ڈالا جائے، ، ان میں وزرائ اور افسران بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کئی افراد کو ملک سے باہر بھیجا جاچکا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ ظلم و بربریت کےنظام کےخاتمے تک غریبلوگوں کو فتح نہیں مل سکتی، ہمارے خلاف ملک کی اشرافیہ نے ہم پر بےحد الزامات لگائے، ا?ج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔’اگر کمیشن کی رپورٹ میں ا?پکو ذمے دار نہیں بنایا گیا تو ا?پ نے کیوں رپورٹ دبا کر رکھی؟ رپورٹ دبانے کا مقصد کیا ہے؟ کیا ا?پ قاتلوں کوتحفظ دے رہے ہیں؟‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیشن کی رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو دی جائے۔طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہےہیں؟ اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہےکہ ا?پ قاتل ہیں۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو?ن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ا?پریشن کیا گیا تھا۔اس موقع پر پی اے ٹیکے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس ا?پریشن کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 90 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاو?ن کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ خان کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔جے ا?ئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ چھان بین کے دورانیہ ثابت نہیں ہوا کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر قانون فائرنگ کا حکم دینے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب اس واقعے کی جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات بھی کرائی گئی لیکن اب تک جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر نہیں لائی گئی تھی۔جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاو?ن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاو?ن کے متاثرین کی درخواست پر جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم، منظور کاکا، اویس مظفر ٹپی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، صرف ایک بٹن دبایا جائے گا تو باہر گئے وطن واپس آجائیں گے اور فرفر بولنے لگیں گے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ وزیراعظم بننے سے سکیورٹی فورسز کے پاس گئے، اپنے8 سالہ بطور وزیر خزانہ کام کی تفصیلات بتائیں، بتایا کہ کس طرح پیسہ باہر بھیجا جاتا ہے، سارے معاملات کون چلاتا ہے، مراد علی شاہ وعدہ معاف گواہ بنے اور یہ سارا معاملہ کور ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا، آصف زرداری کو پتہ ہے کہ مراد علی شاہ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، تمام وعدہ معاف گواہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے چکے ہیں، سندھ میں سخت آپریشن بلکہ جھاڑو پھرنے والا ہے، عوام کو بد معاشیہ کی چیخیں سنائی دینگی، منظور کاکا28 مئی2015 ءکو بیرون ملک گیا اور اسی سے48 گھنٹے قبل سکیورٹی اداروں کے سامنے کانپتے ہوئے آصف زرداری اور ادی فریال کے ملکی وغیر ملکی اکاو¿نٹس کی تمام تر تفصیل بتا چکا تھا، یہی معاملہ ڈاکٹر عاصم کا بھی ہے، وزیر خزانہ کے گھر نیب کاچھاپہ پڑا، اب انٹر پول کے ذریعے وفاقی وزیر کو چوہے کی طرح پکڑ کر لایا جائے گا، ن لیگ لندن اور ن لیگ پاکستان میں ہے، پی ایس پی بھی نکلے گی جسے غالباً سعد رفیق لیڈ کرینگے، آنے والے دنوں میں قوم بڑے زبردست مناظر دیکھے گی، خبریں سنے گی اور محظوظ ہوگی۔

چودھری نثار بارے تشویشناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چوہدری نثار کے گھٹنے میں تکلیف ، ہسپتال میں ایکسرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گھٹنے میں تکلیف کے باعث ہسپتال آمد، ڈاکٹروں نے تشخیص کیلئے گھٹنے کا ایکسرے کیا جس کی رپورٹ نارمل آنے پر انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار دو دن سے گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ آج درد ناقابل برداشت ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ایکسرے کے بعد ڈاکٹروں نےرپورٹ دیکھ کر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ گھٹنے میں تکلیف کیلئے دوائیں بھی تجویز کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار کمر میں تکلیف کے باعث بھی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئے تھے اور زیادہ وقت گھر میں آرام کر کے گزارا تھا ، کمر میں تکلیف کے باعث اپنی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کو انہیں کئی بار ملتوی کرنا پڑا اور جب پریس کانفرنس کی تو کھڑے ہو کر کی تھی کیونکہ کمر میں تکلیف کے باعث وہ بیٹھ نہیں سکتے تھے۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی مخالف مہم کے پیچھے کونسی پاکستانی تنظیم؟آپ بھی حیران رہ جائینگے

لاہور (حسنین اخلاق/وقائع نگار) سوئیٹزر لینڈمیں پاکستان مخالف مہم کے پیچھے بلوچستان ہاﺅس نامی تنظیم کا ہاتھ ،تنظیم کے پنجابی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا بلوچستان سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی اور بھارتی نژاد کینڈین شہریوں نے تنظیم کو اب تک ساڑھے تین ارب ڈالرز دئیے ۔تنظیم کا ایگزیکٹو ڈائریکٹرطارق فتح نامی کینیڈین شہری،خود کو سلمان رشدی کی روحانی اولادکہتا ہے،اغلام بازی اور ہم جنس پرستی کا حامی اور شرعی قوانین کے دنیا سے خاتمے کا داعی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنیوا میں پاکستان مخالفت میں چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے پیچھے بلوچستان ہاﺅس نامی ایک گم نام تنظیم کام کررہی ہے جس کے متعلق کچھ زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں ۔انٹرنیٹ پر موجود انکی ویب سائٹ کے بھی اکثر پیجز یا تو ہٹائے گئے ہیں اوریا انہیں کھولنے پر آپ کے کمپیوٹر کو ہیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ اس پر موجود معلومات بھی بے بنیاد اور بغیر ثبوت کے دی گئی ہیں جس سے یہ ویب سائٹ بنانے والوں کا مقصد بالکل واضع ہوجاتا ہے۔بی ایچ کے نام سے بنائی گئی یہ تنظیم غیر سرکاری ہے جس کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق فتح نامی شخص ہے جس کا نہ تو بلوچستان سے کچھ لینا دینا ہے بلکہ اس کے بقول وہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہندوستانی ہے جو کراچی میں ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوا۔ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے مذکورہ شخص کینیڈین ہے اور اس سے قبل بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں شریک رہ چکا ہے جبکہ اس کا ایک پروگرام ”فتح کا فتویٰ “ کے نام سے ایک انڈین نیوز چینل پر باقاعدگی سے ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے جس میں صرف پاکستان مخالف جماعتوں اور افراد کو بلوایا جاتا ہے جو خود ہندوستانی مسلمانوں میں خاصہ متنازعہ پروگرام سمجھا جاتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ طارق فتح ہی وہ آدمی ہے جس نے براہمداغ کو انڈین خفیہ ایجنسی سے ملوایا تھاجبکہ اب تک ” را “ اسے براہ راست اور بالخصوص امریکہ و کینیڈا میں کاروبار کرنے والے ہندوستانی بزنس مینوں سے اربوں ڈالرز دلواچکی ہے جبکہ صرف حالیہ مہم کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالرز کا فنڈ اکھٹا کیا گیا۔جس سے سوئیٹزر لینڈ بالخصوص جنیوا شہر میں چلنے والی تقریبآ تمام بسوں پر پاکستان مخلاف نعرے درج کئے گئے اسی طرح سٹریٹ لائٹس پولز پر موجود ہورڈنگز کو بھی اس مقصد کے لیے ہائر کیا گیا۔اس تنظیم کی جانب سے اس کام کے لیے جنیوا شہر کے مئیر کو پندرہ کروڑ ڈالرز کرائے کی مد میں ادائیگی کی گئی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دُکھ ہے اب تک انصاف نہ مل سکا

کراچی(این این آئی) میرمرتضی بھٹو کی21 ویں برسی کے موقع پر ا ن کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی تصویر کے ہمراہ پیغام شیئر کیا ہے،جس میں کہاہے کہ دکھ یہ ہے کہ انصاف نہیں ملا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کی21 ویں برسی بدھ کو منائی گئی۔ وہ 42سال کی عمر میں20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔برسی کے سلسلہ میں مرحوم کی بیوہ غنوی بھٹواور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد کیاگیااور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاگیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں فاطمہ بھٹونے کہاکہ 21 سال قبل میرے والد کو ہمارے گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔ ہمیں ان کی عدم موجودگی کا صدمہ اٹھائے 21 سال گزر گئے اور ساتھ ہی یہ ہمیں یہ دکھ بھی سہنا پڑا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قتل ہونے والے ساتھیوں کو انصاف نہیں ملا۔ لیکن ان تمام عرصے میں میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے تصور میں ان کا ہنستامسکراتا چہرہ ہی آتا۔

بلاول کی عمران پر تنقید, نام نہاد تبدیلی جھانسہ قرار دیدی

ساہیوال (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غریب آج مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، آمروں کی سیاسی اولاد جمہوری لبادا اوڑھ کر غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے بڑے بڑے برج گرا دئیے، ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 4 سال میں کچھ نہیں کر سکی، نااہل حکمرانوں نے قدم قدم پر عوام کو دھوکہ دیا ان کی نظریں عوام کے مسائل پر نہیں اپنے کاروبار پر رہتی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا۔ مہنگائی غربت اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ساہیوال بھٹو کا قلعہ تھا میرا آپ سے جدوجہد کا رشتہ ہے۔ حکمرانوں کی سیاست صرف اپنا کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے۔ اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا استحصال جاری ہے۔ مزدوروں کسانوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ 30ایکڑ سے کم مالک کوکسان کارڈ دیں گے۔ مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے ماحولیاتی مسائل جنم لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف آئی جے آئی بنائی گئی، مخالف سیاستدانوں کو پیسا دیاگیا، میرا یہ پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہے، سیاست کو سرمایہ داروں کے گھرکی کنیز بنا دیا گیا ہے، نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں، ہم نوجوانوں کو روزگار دینگے چاہے ترقیاتی پروگراموں میں کمی کرناپڑے مگر ہم آپ کو روزگار دیں گے، روزگار دینا ریاست کاحق ہے، یقین دلاتا ہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا، سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اورمفت علاج کو یقینی بنایا جائےگا، سیاست آج سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے، ساہیوال سے کچھ فاصلے پر بابا فرید کا مزار ہے جنہوں نے امن کا پیغام پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے لئے باردانہ کے حصول کےلئے طریقہ کاربنائیں گے۔ غریب خواتین کےلئے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم دگنی کریں گے۔ہم کسان سپورٹ پروگرام بنائیں گے اور کسانوں کوبلاسودقرضے دیں گے۔ہم اپنی پارٹی کا منشور بنا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ زرداری صاحب نے گندم کی قیمت 600سے1200روپے کی۔بےنظیر بھٹو نے آپ سے روزگار کا وعدہ کیا، جسے پورا کیا۔پنجاب کے کمیشن خورحکمرانوں نے زرعی زمین اونے پونے خریدکرپلانٹ لگایا۔یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے۔چیرمین تحریک انصاف کا 23ستمبر کو گومل یونیورسٹی کا مجوزہ دورے میں کیا پنشن میں بھی اضافہ کیاجائےگا ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ فصل اترنے سے پہلے امدادی قیمت کااعلان کیاجائےگا۔ 30 ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو کسان کارڈ دیاجائےگا۔ بلاول نے کہا کہ سیاست آج سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے اور نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ہے اور ان کی سیاست اپنے کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کی اولاد جمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے جب کہ مہنگائی یہاں تک پہنچ گئی کہ پیاز ،ٹماٹر کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست آج سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے اور نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ روزگاردیناریاست کاحق ہے لہذا یقین دلاتاہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا چاہے ترقیاتی پروگراموں میں کمی کرناپڑے مگر ہم آپ کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے کیوں کہ پنجاب کے کمیشن خور حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مہنگا منصوبہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے۔ کسی بھی ریاست میں عوام کو روزگار سمیت تمام سہولتیں دینا اس کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے، ایسا کرکے ریاست کے حکمران صرف اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں کسی پر کوئی احسان نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے سیاسی نہیں تہذیب کا رشتہ ہے، یہا ں کے لوگ پرامن تہذیب کے مالک ہیں، ہڑپہ کے آثار قدیم سے کوئی بھی ہتھیار نہیں ملے، غیور عوام سے مخاطب ہو کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ،لیکن یہاں آپ کے حقوق صلب کئے جارہے ہیں ،کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے آپ کو دھوکا دیا۔ حکمرانوں نے کاروباربڑھانے کی سیاست کی ہے، یہ جب اقتدار میں آتے ہیں ان کو اپنے کاروبار کی فکر ہوتی ہے ،عوام کی نہیں۔ ن لیگ کی حکومت پچھلے چار سالوں سے کیاکرتی آئی ہے؟ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ساہیوال ذوالفقار بھٹو کا قلعہ تھا، شہید بھٹو نے جو دعدے کئے وہ پورے کئے، پی پی نے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کیا، اپنے منشور میں کسان کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارٹی کا منشور بنا رہے ہیں، جس میں ہم سب سے زیادہ کسانوں کا خیال رکھیں گے۔

میثاق جمہوریت, زرداری ،نواز مُک مکا تھا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ پیپلزپارٹی یا (ن) لیگ سے نہیں بلکہ نوازشریف اور آصف زرداری سے ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب تک ہماری نظر کرپشن کے گارڈ فادر نوازشریف پر تھی، کوئی بھی انصاف کا نظام ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، ان لوگوں نے ہر طرف رشوتیں دے کر اپنے کرپٹ لوگ بٹھائے ہیں جو ان کی کرپشن بچاتے ہیں، انہوں نے پیسہ بنانے کے لیے ملک کے نظام اور ادارے تباہ کردیئے۔عمران خان نے کہا کہ اداروں میں باقی چوروں کو پکڑنے کی قابلیت نہیں، نوازشریف کا خاندان پیسہ باہر بھیجتا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا، جب نوازشریف اور آصف زرداری کی پارٹنرشپ ہوئی تب ہر پاکستانی 33 ہزار کا مقروض تھا جو اب ایک لاکھ 20 ہزار تک مقروض ہوگیا ہے، ان لوگوں نے ملک کو مقروض کردیا اور ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ہم پورا زور لگائیں گے، کسی جماعت کی بات نہیں کررہا، آصف زردری اور نوازشریف ملک کو یہاں پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، میری جنگ ان دونوں کے خلاف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کو اپنے سے دور کریں، ملک اب کرپشن برداشت نہیں کرسکتا، اب کوئی چیز چھپی نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم اب ان کو برداشت نہیں کرے گی، ہم پوری قوم اور خاص کر سندھ کے لوگوں کو تیار کریں گے کیونکہ جتنی کرپشن سندھ میں ہے، پاکستان کے کسی حصے میں نہیں۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی فنڈز چوری ہورہے ہیں، 400 ارب کے ترقیاتی فنڈز کہاں چلے گئے، آصف زرداری اور فریال تالپور کمیشن بنارہے ہیں، یہ لوگ اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے ہیں، دبئی میں اکاو¿نٹ کھلوا کر پیسہ وہاں منتقل کرتے ہیں جس کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا ہے، اب ایک طرف قوم اور دوسری طرف کرپٹ ٹولہ ہے، ملک کو اگر اس دلدل سے نکالنا ہے تو نوازشریف اور آصف زرداری کو شکست دینا پڑے گی۔عمران خان نے کہا کہ محرم کے بعد پھر سندھ میں اگلا جلسہ کریں گے، پہلے پورا سندھ کور کریں گے اور پھر دسمبر میں کراچی میں مزار قائد پر بڑا جلسہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے انصاف ڈھونڈنا ہے تو عدلیہ کے علاوہ کس کے پاس جائیں گے، پہلے ہم سڑکوں پر جاتے تھے تو کہتے تھے عدلیہ میں آو¿، اب عدلیہ کے پاس گئے تو بھی بولا جارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ پر مقدمہ کرایا گیا جس پر خوشی ہے، میری جنگ باہر محلات بنانے والوں کے خلاف ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی چیز ہیں، اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہے، 9 سال سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ بھی خود ہی لگا لیا اور نگراں حکومت بھی خود بنالیں گے، کوشش ہے کہ ایسا اپوزیشن لیڈر آئے جو ملک کے مسئلوں پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں سنا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کرتا ہے، مجھے میرا جرم بتایا جائے، مجھے پتا ہی نہیں کس بات پر وارنٹ جاری کردیئے، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے اور توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں پیسے چل رہے تھے تب الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں آیا، سارے قوانین توڑے گئے کسی کو نوٹس نہیں ملا، یہ زرداری اور نوازشریف کا کمیشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر فوج کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہیں، اب پتا چل گیا کون ڈان لیکس کے پیچھے تھا، کوئی ملک میں اپنی فورسز کو ایسے بدنام نہیں کرتا جیسے (ن) لیگ کررہی ہے، یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے عدلیہ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ان سے زیادہ کوئی بڑا مجرم اور ملک دشمن نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف بار بار کہہ رہے ہیں وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، فوج اس سے بہتر اور کیا کرسکتی ہے، یہ لوگ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں جو وہ نہیں بنی اس لیے فوج کے پیچھے پڑ گئے، یہ لوگ اپنی ذات کے پیچھے ملک کو تباہ کررہے ہیں لیکن ہم ان کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور الطاف حسین دونوں لندن میں بیٹھ کر خطاب کریں گے اور فوج کو برا بھلا کہیں گے جب کہ دونوں کے دوست مودی ہیں۔

دبئی میں قیمتی اثاثے, شیخ رشید نے اسحاق ڈار کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صفائی گھر کی نہیں بلکہ حکومت میں موجود چوروں کی ہونی چاہئے، 4ماہ اہم ہیں ملک لوٹنے والے 2018ءکے شروع میں ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، حدیبیہ پیپر ملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے، مریم نواز مسلم لیگ ن انڈر 19کی لیڈر ہے نثار کے علاوہ اور لوگ بھی باتیں کریں گے مریم (ن) کو دفن کرے گی، شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت4سال تک وزیر خارجہ نہیں ملا اور اب جو ملا اسے اداروں کا اعتماد حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ4ماہ بہت اہم ہیں2018ءکے شروع میں ملک کو لوٹنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کا سفر شروع ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس جرائم کی ماں ہے، صفائی گھر کی نہیں بلکہ حکومت میں موجود چوروں کی ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کا کردار بہت اہم ہے، نواز شریف ایک نیا این آر او مانگ رہے ہیں ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ این اے 120نواز شریف کا خاندانی حلقہ ہے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم الیکشن جیتیں گے یہ کہا تھا اپ سیٹ ہو سکتا ہے تحریک انصاف کی خاتون ان کی نوٹوں کی بوریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مریم نے اس حال تک پہنچایا ہے مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی انڈر 19ٹیم کی لیڈر ہے ابھی نثار نے منہ کھولا ہے تھوڑے دنوں بعد اور لوگ بھی باتیں کریں گے، اب (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان صرف حدیبیہ کیس سے ڈرتا ہے اور کسی چیز سے نہیں ڈرتا یہ نیا این آر او کرنا چاہتے ہیں، شریف خاندان کے خلاف21مقدمات میں طیارہ شازش اور ایک اور مقدمہ کے علاوہ کسی بھی مقدمہ کا آج تک فیصلہ نہیں ہوا ابھی نواز شریف ملک سے باہر ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز این اے120سے انتخابات لڑنا چاہتی تھی مریم اگر ابھی تو مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار کے اصل اثاثے دبئی میں ہیں، انکی دولت ایل این جی میں200 ارب کی کرپشن ہے، محرم کے بعد کاغذ حاصل کرکے قوم کو خوشخبری دونگا، شیخ رشید احمدنے کہا کہ دولت چوری کرنا آسان لیکن چھپانا مشکل ہے، انہوںنے کہا شاہد خاقان عباسی کے فوج کیخلاف اچھے تعلقات ہیں، نواز شریف کا مشن فوج کو تباہ کرنا ہے، یہ مودی کے یار ہیں جو فوج اور عدلیہ کے خلاف ہے وہ ملک کا دشمن ہے، یہ ایجنڈا ہے کہ فوج اور عدلیہ کو بدنام کیا جائے۔