آرمی چیف نے درد دل سے بیان دیا 4سال مستقل وزیرخارجہ نہ لگانے سے نقصان پہنچا چینل ۵ پر قلم کاروں کا اظہار خیال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بیان اس لئے دیا کہ اب یو این او ان کیلئے اتنی کارآمد نہیں رہی، امریکہ اس سے جو کردار چاہتا ہے وہ یو این او ادا نہیں کر پا رہی، امریکہ نے یو این سے جتنا کام لینا تھا لے لیا اب مقاصد پورے ہونے کے بعد وہ اس پر پیسہ خرچ کرنا اسے ضائع کرنا سمجھتا ہے، ٹرمپ اپنی مقبولیت کو ہر صورت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ 4 سال وزیرخارجہ نہ لگایا اب بھی نہ بناتے تو زیادہ بہتر تھا اسی لئے کہ وزیرخارجہ نے عجیب باتیں شروع کر دی ہیں۔ آرمی چیف نے دل کا درد بیان کیا کہ چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگایا گیا جو ایک مجرمانہ غفلت تھی۔ وزارت دفاع اور داخلہ تو پہلے ہی فوج سنبھال رہی تھی اب وزارت خارجہ بھی اسی کی ذمہ داری بن گئی ہے کیونکہ سول حکومت کی اس جانب توجہ ہی نہیں ہے۔ کلثوم نواز کی بیماری پر عیادت کا پیغام بھیجا گیا جبکہ اس سے قبل گیلانی کا بیٹا اغوا ہوا، گورنر سلمان تاثیر قتل ہوا تو ان واقعات پر تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ فوج اب بھی نوازشریف خاندان کو اپنے لئے کارآمد سمجھتی ہے اس لئے ان سے تعلقات بالکل ہی ختم نہیں کرنا چاہتی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاید خطبہ الٰہ آباد مکمل نہیں پڑھا اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ معروف تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ طاقتور ممالک کی سنی جاتی ہے فلسطین، کشمیر جیسے بے شمار مسائل ہیں جن پر آج تک کچھ نہیں کہا گیا۔ بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے تحت چلتی ہیں۔ اقوام متحدہ جس مقصد کیلئے وجود میں آئی اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ عالمی سیاست تبدیل ہو رہی ہے، امریکہ میں عدالتی نظام بڑا مضبوط ہے۔ آرمی چیف کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے، انہیں کسی کو مبارکباد یا عیادت کا پیغام دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ میڈیا پر اب ایک خاص ادارے کے تجزیہ کار ہر موضوع پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نصاب پر نظرثانی کی سخت ضرورت ہے جس سے انتہا پسندی جنم لے رہی ہے۔ میرے نزدیک نجم سیٹھی نے ایسی کوئی غلط بات نہیں کی جسے متنازعہ بنایا جائے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار رحمت علی رازی نے کہا کہ یو این نے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں کیا اس کا بند ہو جانا ہی بہتر ہے، مفادات میں شاید ٹکراﺅ آ رہا ہے جس کے باعث امریکہ بھی خلاف ہو گیا ہے۔ ن لیگ فوج پر الزام لگا رہی ہے کہ اس کے بندے اٹھا رہی ہے، عدالتوں پر بھی دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے شخص کی ہدایت پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیان دے رہے ہیں۔ امریکہ تو ہم پر پہلے ہی الزام لگا رہا تھا ہمارے اپنے وزراءہی الزامات لگائیں گے تو کیا نتائج نکلیں گے۔ ن لیگ فوج کی تضحیک کرتی ہے۔ نجم سیٹھی کی ذہنی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اسے علاج کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس سے ہمدردی کرنی چاہئے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ یو این او کا رویہ مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ غیر مساوی رہا ہے۔ یو این نے ابھی اپنی افادیت مکمل نہیں کھوئی اور اس کا متبادل بھی نظر نہیں آ رہا۔ امریکہ بجٹ کی آڑ میں اس کا خاتمہ چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ 4 سال بعد اب خواجہ آصف کو وزیرخارجہ لگا دیا گیا جو ایک جونیئر بنکر تھے۔ باہر کے ممالک میں تمام اداروں سے مشاورت کے بعد خارجہ پالیسی بنتی ہے۔ نجم سیٹھی کا بلوچستان میں کردار پاکستان کی سالمیت کے خلاف تھا۔ آج بھی ان کی ہمدردیا بھارت کے ساتھ ہیں، بے سروپا باتیں کرتے ہیں۔

سپاٹ فکسنگ، خالد کی قسمت کا فیصلہ آج

لاہو(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ آج ہوگا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل آج خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا، کرکٹر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے کئی بار اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان کو ایک ماہ معطلی کی سزا دے چکی ہے جب کہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور سہولت کاری کے ملزم ناصرجمشید کے معاملات ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں۔شرجیل خان کی طرح خالد لطیف پر بھی چار سے پانچ الزامات ثابت ہوئے ہیں اور ان پر 10 سال کی پابندی کا خدشہ ہے۔رواں سال پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں اسپٹ فکسنگ کی باز گشت سنائی دی اور شرجیل خان اور خالد لطیف کو بورڈ نے معطل کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق خالد لطیف کی جانب سے بار بار عدالت میں پٹیشن دائر کرنے اور عدم تعاون پر ان کے خلاف شرجیل خان سے زیادہ سخت سزا لاگو کی جاسکتی ہے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق خالد لطیف کے ساتھ کرپشن کے لیے روابط کیے گئے، جب کہ ان پر پی سی بی کے محکمہ نگرانی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔خالد لطیف اور ان کے وکلا نے ممکنہ پابندی کی صورت میں شرجیل کی طرح فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری کررکھی ہے۔دوسری جانب خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان کو ایک ماہ معطلی کی سزا دی چکی ہے، جب کہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور سہولت کاری کے ملزم ناصرجمشید کے معاملات ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں۔

بھارتی وکٹ کیپر دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سوگئے

کولکتہ (آئی این پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں خصوصی پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پیر کو کولکتہ پہنچ گئیں، جہاں میزبان کھلاڑی ایئرپورٹ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ ایم ایس دھونی کو سونے کیلئے بہانہ اور موقع چاہیے، وہ بیگ سرہانے رکھ کر لیٹ ہی گئے۔ بعدازاں کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچادیا گیا۔خیال رہے کہ دھونی گزشتہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں گراﺅنڈ میں تماشائیوں کے پتھراﺅ کے سبب کھیل روکے جانے کے دوران پچ پر بھی سوگئے تھے۔چنئی کے پہلے میچ میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کافی ریلیکس ہے۔ دوسرا ایک روزہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اس لیے کھلاڑیوں نے پیر کے روز آرام کیا۔ ث

آملہ کا پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

کیپ ٹاون(آئی این پی) ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے عمدہ اقدام اٹھایا جس کے لئے تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے دورہ پاکستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ شاندار رہا جب کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا اور ورلڈ الیون کے میچز کیلئے کیے گئے انتظامات سے پوری طرح مطمئن رہا۔ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے عمدہ کام کیا ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بھی بحال ہو جائے گا ۔جب کہ پی ایس ایل سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں مصروف ہوں گا، اگر فارغ ہوا تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سپر لیگ نہ کھیلوں۔ہاشم آملہ نے کہا کہ جنوبی افریقا لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ بن کر اچھا لگا ہے، لاکھوں کھلاڑیوں کیلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرنا آسان کام نہیں لیکن اس کے باوجود لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیا جس سے نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا مواقع میسر آئیں گے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے مستقبل کی تیاریاں شروع کردیں

ممبئی (بی این پی )انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب وہ ان قربتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔لیکن اپنے رشتے کو نام دینے سے متعلق نہیں بلکہ مشترکہ جائیداد خریدنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اپنے شعبوں میں سپر اسٹارز کا جوڑا پہلے ہی ایک ساتھ کاروبار کرچکا ہے دونوں نے مشترکہ طور پر ممبئی میں جائیداد خریدی ہے لیکن اب اسے مزید فروغ دینے کے لیے دونوں نے نئی دلی میں بھی بھی ایک ساتھ سرمایہ کاری کی ہے یہی نہیں بلکہ دونوں نے شراکت داری میں ایک ریسٹورینٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ہمیشہ انوشکا کے لیے اپنے جذبات ظاہر کیے ہیں لیکن انوشکا نے کبھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

سہواگ پاکستانی صارف کے ہاتھوں بے عزت ہوگئے

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ عمومی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر دیگر کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں تاہم گزشتہ روز وہ خود ایک ٹویٹ کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے ہاتھوں ”ذلیل “ ہوگئے۔وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” ہر کسی کو صفائی مت دو، آپ انسان ہو ،واشنگ پاﺅڈر نہیں“۔وریندر سہواگ کے اس ٹویٹ پر ایک پاکستانی صارف نے ان کا ”توا “ بجاتے ہوئے لکھا کہ ” ہر وقت اچھی باتیں مت کرو،آپ سہواگ ہو انسان نہیں “۔

عزت‘ شہرت کسی شارٹ کٹ سے نہےں بلکہ محنت سے حاصل کی‘

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار مےرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو مےرے سےکنڈلز بنانے کا شوق ہے ‘مجھے جو عزت اور شہرت ملی ہے وہ کسی شارٹ کٹ سے نہےں بلکہ محنت سے حاصل ہوئی ہے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں مےرا نے کہا کہ مےں کسی سے لندن مےں ملوں ےا دوبئی مےں ےہ مےرا ذاتی مسئلہ ہے مجھے سمجھ نہےں کچھ لوگوں کو کےوں مجھ سے ہر وقت تکلےف رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےری اپنی زندگی ہے مےں اس کو اپنی مر ضی سے گزاروں گی کسی کو مےری ذاتی زندگی مےں مداخلت کا حق نہےں اےسا کر نےوالوں کو منہ توڑ جواب دوں گی ۔

کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی پرانا وقت یاد ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس ےاد رکھتی ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رےشم نے کہا کہ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پےچھے تھی وہ کیا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔

ثناءکی لندن میں ایوارڈ شو میں شاندار پرفارمنس

لاہور (شوبز ڈیسک)فلمسٹار ثناءکی لندن میں اے پی پی ایل ایوارڈ شو میں شاندار پرفارمنس ، شرکاءنے تالیاں بجا کر بھرپور داد دی ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناءکو لندن میں ہونے والے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی ۔ ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاروں بیروز سبزواری ، عائشہ خان ، ماروا حسین ، عروہ حسین اور نور بخاری سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔ شو میں ثناءنے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے ایوارڈ شو کا میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ ثناءمزید چند روز لندن میں قیام کریں گی جہاں وہ ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ میں بھی حصہ لیں گی ۔

صائمہ نورکی کراچی میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں شرکت

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صائمہ نور نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز اداکارہ صائمہ نور نے شاہراہ فیصل پر واقع مقامی ہوٹل میں اداکار ساجد حسن کے ساتھ اپنی نئی ڈرامہ سیریل کے سین عکسبند کروائے ۔ اس موقع پر غیر ملکی ملکی سیاح بھی بڑی دلچسپی سے ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ دیکھتے رہے ۔ اداکارہ صائمہ نور اور ساجد حسن نے تین گھنٹے تک اپنے سین کی عکسبندی میں حصہ لیا۔