طنزیہ مذاق پر رشی کپورنجی اخبار پربرہم

ممبئی(شوبزڈیسک) معروف اداکار رشی کپورنے نجی اخبار سے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زند گی میں ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں پڑھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق “آر کے سٹوڈیو” میں آگ لگنے پر نجی اخبار نے مذاحیہ کارٹون چھاپے تھے جس میں لکھا تھا آگ اچھا شگون ہوتی ہے میں نے اپنی زندگی کی شروعات بھی آگ سے ہی کی تھی۔رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں دیکھا۔لہذا انہوں نے سٹوڈیو میں آگ لگنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈیو تو دوبارہ بنا یا جا سکتا ہے لیکن اس میں موجود یادگار ملبوسات دوبارہ تیار نہیں کیے جا سکتے۔

فواد خان دنیا کی 100پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹی سی کیلنڈرکی جانب سے 2017 کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے ، فہرست میں فواد خان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن، ہالی ووڈ اداکارجارج کلونی ،رابرٹ پیٹنسن ودیگرکے نام بھی قابل ذکر ہیں،کیلنڈر نے ابتدائی طور پردنیا بھر کے اداکاروں کا نام لسٹ میں شامل کرکے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم ابھی انہوں نے ظاہر نہیں کیا کہ کس اداکار کو لسٹ میں کون سا نمبر دیا جائیگا ، لوگوں کی جانب سے دئیے جانیوالے ووٹوں کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے ،حتمی فہرست رواں سال دسمبر میں شائع کی جائیگی۔

چلڈرن ہسپتال میں پہلے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی کامیابی سرجری

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے پہلے بون میروٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباددی ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں بچوں کاپہلی مرتبہ کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ ایک بڑی کامیابی ہے۔ کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ پر ڈاکٹروں،نرسوں اوردیگر عملے کو شاباش دی ۔وزیراعلیٰ کی کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ پر بچوں کے والدین کو بھی مبارکباد دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا یہ ہی حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔دکھی انسانیت کی دل و جان سے خدمت کرنے والے ڈاکٹرہمارے سروں کے تاج ہیں۔آج چلڈرن ہسپتال لاہور میں وہی علاج معالجہ عام آدمی کے بچوں کو فری مل رہا ہے جو اشرافیہ بیرون ملک سے کراتی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

قطر کا پاکستانیوں کیلئے زبر دست اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قطر نے پاکستانی شہریوں کیلئے بلا معاوضہ30دن کے ویزے کا اعلان کیا ہے ۔اسلام آباد میں قطر کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ پاکستانیوں کے قطر پہنچنے پر انہیں 30دن کا سیاحتی ویزا بغیر پیسوں کے فوری طورپر جاری کیا جائیگا جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر نے پاکستانیوں کو قطر پہنچنے پر ویزا دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھااور اب قطر کی حکومت نے بغیر پیسوں کے ویزے کا اعلان کیا ہے سفارتخانے کے بیان کے مطابق قطر سفر کر نے والے پاکستانیوں کے پاس چھ ماہ کیلئے کار آمد پاسپورٹ ہونا لازمی ہوگا اس کے علاوہ مسافروں کے پاس ریٹرن ٹکٹ پانچ ہزار ر یال کے برابر رقم یا کار آمد کریڈٹ کارڈ ہونا چاہیے ۔بیان میں کہاگیا کہ تیس دن کے ویزے کیلئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائیگی ،اس ویزے میں ریٹرن ٹکٹ کی کنفرمیشن کے بعد توسیع بھی ہوسکتی ہے ۔بیان کے مطابق پاکستان سے براہ راست قطر جانے والے مسافروں کے پاس پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہو نا چاہیے ۔پولیو سرٹیفکیٹ کا طریقہ کار حالیہ دنوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کل دن اور رات میں کوئی فرق نہیں رہے گا

میلسی(تحصیل رپورٹر) کل 21 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائیگا ۔31 مارچ کو دوبارہ دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائیگا 21 ستمبر کے بعد رات کا دورانیہ بڑھنے والا اور دن کا دورانیہ گھٹنے لگے گا 21 ستمبر کے بعد موسم سرما کا آغاز ہو جائیگا۔

انڈین سیکیورٹی اداروں کی شرمناک حرکت ،آئی ایس آئی پر بھونڈا الزام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیکیورٹی ادارے آئے روز پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے نت نئی کہانیاں گھڑتے رہتے ہیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ہر مرتبہ بھارتیوں کو انکی بھونڈی کوششوں پر منہ کی کھانا پڑتی ہے تاہم ہٹ دھرمی پر تلے انڈین سیکیورٹی اداروں کو پھر بھی جھوٹی کہانیاں گھڑتے شرم محسوس نہیں ہوتی، اب بھارتی سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی ”آئی ایس آئی“ کے ایک ایسے مبینہ جاسوس کو دہلی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کہ جو ہندوستانی فوج کی ایک خاتون کرنل کو اس کی ایڈٹ کی ہوئی ” ننگی تصویروں “ کے ذریعے بلیک میل کرکے خفیہ معلومات حاصل کرنا چاہتا تھا، ناکامی پر اس نے ہندوستانی خاتون کرنل کی ”برہنہ تصویریں“ اس کی بیٹی کو بھیج دیں، جس پر سیکیورٹی اداروں نے اسے گرفتار کر لیا۔ نجی خبر رساں ادارے ”ون انڈیا“ کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے دہلی کے چاندنی محل کے علاقے سے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک ایسے مبینہ جاسوس کو گرفتار کیا ہے جو بھارتی فوج کی ایک خاتون کرنل کو اس کی ایڈٹ کی ہوئی ”ننگی تصویریں“ مختلف نمبروں سے وٹس ایپ پر بھیج کر خفیہ معلومات کے حصول کے لئے بلیک میل کر رہا تھا، معلومات نہ دینے پر محمد پرویز نامی خفیہ جاسوس نے خاتون کرنل کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے 13 ستمبر کو دہلی کے علاقے چاندنی محل کے قریب چھاپہ مار کر پرویز کو گرفتار کر لیا تاہم اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارے کے مبینہ ایجنٹ محمد پرویز نے الگ الگ طریقوں سے انڈین فوج کی خاتون کرنل سے رابطے کئے، کبھی وہ فرضی ناموں سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاو¿نٹس سے خاتون کرنل سے رابطہ کرتا، کبھی فیس بک پر ایکتا سنہا کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاو¿نٹ سے پیغام بھیجتا تو کبھی الگ الگ موبائل نمبروں سے فون کرتا اور خاتون کرنل کو ان کی ایڈٹ کی ہوئی جعلی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دیتا۔

”چوہدری صاحب گھونگھٹ اُٹھادیں“

حیدر آباد (خصوصی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار گھونگھٹ اتارو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے جبکہ لیاقت جتوئی کہتے ہیں کہ اب زرداری کا سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔ حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات رنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی، یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہوا، میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 63,62 میں نواز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب خاقان کی باری ہے، خاقان عباسی تم نے مجھے چیلنج کیا ہے اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، سندھ کے لگوں اٹھو۔

نواز شریف کی عارضی بحالی بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی روکنے اور بطور وزیر اعظم عارضی طور پر بحال کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے منگل کے روز د ائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے میں بنیادی حقوق کی آڑ میں وفاقی نظام کودرہم برہم کر دیا گیا ہے ، اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوگئی ہیں۔

وزیر اعظم کا وفد سمیت مہنگے ترین ہوٹل میں قیام،ایک رات کا کرایہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فور سیزن میں قیام،جس کا ایک رات کا کرایا 30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ اقوام متحدہ کے لئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں بھی بڑی تعداد میں حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے 24گھنٹے باوردی ڈرائیوروں سمیت ہمہ وقت موجود ہونگی اس کے علاوہ سابق امریکہ وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے،ہینری کسنجر مختصر سی ملاقات کیلئے بھی ہزاروں ڈالر فیس لیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیں،جہاں ان کا قیام نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فورسیزن میں ہوگا،جس میں ایک رات کے قیام کا کرایہ30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں جب ہوٹل کے استقبالیہ سے صدارتی سویٹ کے کرائے بارے پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ وی آئی پی صدارتی سویٹ،جس میں پاکستانی وزیراعظم قیام پذیر ہیں دستیاب نہیں تاہم 22ستمبر کے بعد 20ہزار ڈالر یومیہ والے نسبتاً چھوٹے سویٹ دستیاب ہوسکتے ہیں۔فورسیزن ہوٹل میں عر ب شیوخ اور رئیسوں کا قیام ہوتا ہے،پاکستانی وفد کے لئے صدارتی سویٹ کے علاوہ دیگر لگژری سویٹس بھی حاصل کئے گئے ہیں جن کی تعدادایک درجن سے زائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ اقوام متحدہ کیلئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں اور ایس یو وی بھی بڑی تعداد میں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے ہمہ وقت باوردی ڈرائیوروں سمیت موجود ہوں گی،ان میں ایک ایسی لیموزین کی مبینہ طور پر موجودگی کا امکان ہے جسپر QNIKALAکی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے،سیکورٹی حکام اس خصوصی گاڑی پر کڑی نظر لگائے ہوئے ہیںاس سے قبل وزیراعظم ایک خصوصی جیٹ طیارے میں لندن سے نیویارک پہنچے جو21ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں امریکہ کے سابق وزیرخارجہ اور معروف عالمی مدبر ہینری کسنجر سے بھی ملاقات کریں گے،تاہم ملاقات کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ہینری کسنجر جو ذوالفقار علی بھٹو کو عبرتناک سزا کی دھمکی کیلئے مشہور ہیں ایک مختصر ملاقات کیلئے ہزاروں ڈالر کی فیس لیتے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی ان سے ملاقات کے لئے 10ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔

بڑی سیاسی پارٹی میں شمولیت کیلئے” ترلے“

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے ، پارٹی میں باضابطہ شامل ہونے کے لیے بات چیت ، تا ہم شمولیت کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملا ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔