نیب نابینا، ملک میں کوئی نظام نہیں

اسلام آباد (آن لائن ) مضاربہ اسکینڈل کے مجرم مفتی ثاقب کی سزاکے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ نیب نابینا ہے ،ملک میں کوئی نظام موجود نہیں، نظام کی ناکامی کے باعث کالعدم جماعتوں کو بھی الیکشن لڑنے کی کھلی چھٹی ہے۔ لاہور میں کالعدم تنظیموں نے بھی الیکشن لڑا ان پر کس کی چھتری تھی ؟انڈیا میں مجسٹریٹ نے گرو کو سزا دی ہم بھی وہی کریں گے جو قانون میں لکھا ہے ۔ منگل کو مضاربہ اسکینڈ کے مجرم مفتی ثاقب کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت مجرم کے وکیل
امجد قریشی نے دلائل دیتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ میرے موکل کو 26.5ملین کے مبینہ فراڈ میں ایک سال ایک لاکھ جرمانے کی سزا ہوئی ہے ،8.1ملین روپے پی بار گین کے ذریعے نیب کو دیدیے ہیں ،رقم واپس دیدی تو جرمانے کی رقم دینے کی ذمہ داری نہیں ہے ،17متاثرین نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ ہمیں پیسے مل گئے ہیں ملزم کی سزا نہیں چاہیے ،اس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ متاثرین نے کہا پیسے مل جائیں تو ملزم کی سزا سے کوئی سروکار نہیں ہے ،لیکن انوسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق متاثرین صرف سترہ نہیں بلکہ زیادہ ہیں۔ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ کسی ملک میں اتنے بڑے گھپلے کی مثال نہیں ملتی ، حیران ہیں اتنی کم سزا سنائی گئی مجرم کو تو چودہ سال کی سزا ہونی چاہیے تھی ،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم پراپرٹی کا کام کرتا ہے ، اس پر عدالت کا کہناتھا کہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے تو پیسے کیسے وصول کرسکتا ہے ، پیسے وصول کرنا تو بنک کا کام ہے ، عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کی کیا آپ مجرم پر لگا داغ ختم کرانے آئے ہیں ؟ اس پر وکیل نے کہا جی میں سزا ختم کرانے آیا ہوںمیرا موکل مفتی ہے اور اس کا معاشرے میں ایک مقام ہے ، اس پر جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں کوئی نظام ہی نہیں ہے ،نظام کی ناکامی کے باعث کالعدم جماعتوں کو بھی الیکشن لڑنے کی کھلی چھوٹ ہے۔ لاہور میںکالعدم جماعتوں نے الیکشن لڑا ان پر کس کی چھتری تھی ؟انڈیا میں گرو کے ساتھ کیا ہوا ؟ایک مجسٹریٹ نے سزا دیدی ، گرو روتا رہا لیکن کسی نے اس کے رونے کی پروا نہیں کی ہم بھی قانون پر عمل کریں گے وہیں کریں گے جو قانون کہتا ہے۔ جسٹس دوست محمد نے مجرم کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس مجرم نے کتنے طلبہ کو پڑھایا؟اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں طلبہ کے لیے ہی یہ کلنک ختم کرانا چاہتے ہیں ،میرے موکل کیخلاف فراڈ کا الزام ثابت نہیں ہوتا ،مفتی ثاقب نے پیسے بھی واپس کیے اور سزا بھی بھگت لی،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ختم کرے تاکہ سزا دھل سکے دوران سماعت نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت کو بتایا کہ مفتی ثاقب نے عام لوگوں سے پیسے لے کر انوسٹمنٹ کر کے منافع دینے کا کہا منافع نہ دینے پر پلاٹ دینے کا لارا لگایا اور کہا کہ پلاٹ نہ دے سکا تو 1کروڑ 88لاکھ دوں گا ،اس پر جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ نیب نابینا ہے۔ ٹرائل کے دوران مفتی ثاقب کے خلاف دوسرا فراڈ سامنے آیا، نیب نے دوسرا مقدمہ نہ بنایا ،ٹرائل کورٹ نے مہربانی کر کے ایک سال سزا دی، بعد ازاں عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم کی درخواست خارج کر دی، واضح رہے کہ مفتی ثاقب نے مضاربت کے لیے عام لوگوں سے اڑھائی کروڑ لیے تھے اور جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ میں نے مجرم کو ایک لاکھ جرمانہ اور ایک سال قید کی سز ا سنائی تھی۔

وکلاءمیں کروڑوں روپے بانٹنے کا انکشاف،خبر نے مقتدر حلقوں کو حیران کردیا

اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون وانصاف کی جانب سے وکلاءکو8.63ملین روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون وکلاءکے ساتھ سازباز کرکے مذموم مقاصد کیلئے وکلاءبرادری سے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی رقوم دینے میں ملوث ہے اور اس وزارت نے 2015-16ءمیں مختلف کاموں کے لئے ہائر کردہ وکلاءکو اشتہارات کے بغیر خطیر رقوم فراہم کیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون وانصاف نے576 وکلاءکی خدمات حاصل کیں اور انہیں اپنے پینل میں شامل کیا اور انہیں کیسز بھی حوالے کئے اور ساتھ ساتھ2015-16ءمیں انہیں8.63روپے کی خطیر رقم بھی دی،حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے ہائرنگ کے وقت وکلاءکا نہ تو تجربہ دیکھا اور نہ ہی ان کی اہمیت دیکھی اور نہ ہی اس نے اشتہارات کے ذریعے دیگر وکلاءکو موقع فراہم کیا اور یہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔دریں اثناءقانونی ماہرین نے مذکورہ وزارت کی جانب سے مخصوص وکلاءکے چنا¶ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وضع کردہ معیار اور قواعد وضوابط کو نظر انداز کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے انڈیلے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس کرپشن عمل میں ملوث عہدیداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے۔

امریکہ میں پاکستانی طالبعلموں نے نئی تاریخ رقم کردی

نیو جرسی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کی رٹگرز یونیورسٹی کے 4 پاکستانی نژاد امریکی طالب علموں نے اہم ترین عالمی ایوارڈ ہلٹ پرائز جیت لیا۔ پاکستانی نژاد امریکی طلبہ نے اپنے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس روشنی رائڈز پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کا نقد انعام بھی حاصل کیا۔ دنیا بھر کے طالب علموں میں طویل عرصے اور بڑے مقابلے کے بعد ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی طلبہ جیا فاروقی، حنا لاکھانی، حسن عثمانی اور منیب میاں کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ہلٹ پرائز ایوارڈ دیا۔ ہلٹ پرائز فانڈیشن دنیا بھر میں سوشل چیلنج سے نمٹنے کے لیے جدید نظریات پر مبنی آئڈیاز پر توجہ دیتی ہے، اور اس حوالے سے طلبہ کے درمیان عالمی مقابلہ منعقد کرتی ہے، جس کے بعد جیتنے والے کو ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا جاتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم، وزیراعلیٰ بلوچستان بھی پھٹ پرے

کوئٹہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹرز اوربینروں کی تنصیب کے عمل کی سختی سے مذمت کرت
ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف حملہ قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کسی خودمختاراورآزاد ریاست کے خلاف دوسری ریاست میں اس قسم کی غیراخلاقی مہم بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے سراسرمنافی ہے اورسوئٹزرلینڈ کی حکومت کواس کا فوری نوٹس لیناچاہیے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نا م نہاد آزادی کا نعرہ لگانے والے بلوچستان کے عوام سے مایوس ہوکر پاکستان کے دشمنوں کے اشاروں پر اب بین الاقوامی سطح پر بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے توجہ حاصل کرناچاہتے ہیں تاہم انہیں اس میں بھی ناکامی ہوگی بلوچستان اورپاکستان ایک دوسرے کےلئے لازم وملزوم ہیں اوربلوچستان کو پاکستان سے کوئی جدانہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے محب وطن اورباشعورعوام نے آزادی کے نام نہاد نعرے کوسختی سے مسترد کرکے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کےلئے بیرون ممالک عیش وعشرت کی زندگی گذارنے والے را کے ایجنٹوں کوواضح طورپرپیغام دے دیاہے کہ وہ کسی کے بہکانے اورورغلانے میں نہیں آئیں گے ،وزیراعلیٰ نے پاکستان مخالف مہم پر سوئزرلینڈ کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی اورپاکستان کے شدید احتجاج پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اوردوست ممالک کے ساتھ اس مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ اُٹھائے گا ۔

مسلم لیگ (ق) اور (ن )کے بعد اب تحریک انصاف (گ)

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا تحریک انصاف سے تختہ الٹ گیا ہے، تحریک انصاف ہماری جماعت ہے ہم اسی جماعت کے منشور کو تبدیل کریں گے،ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا
علان کریں گے، این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا عوام کا پیسہ اس طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے،نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں،عمران نیازی الیکشن کمیشن کی بجائے ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں،پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو سوچنا چاہیے کہ وہ لاہور کا ضمنی انتخاب کیوں ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ارب پتیوں اور وڈیروں کو ملا کر کیسے غریب اور مڈل کلاس کی بات کرسکتے ہیں، عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں مشورہ دیتی ہوں کہ وہ ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں۔عائشہ گلالئی نے کہا عمران نیازی مڈل کلاس والوں پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں جس طرح مجھ پر کرپشن کا مقدمہ کیا لیکن عدالت نے مجھ پر کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کردار سے عاری شخص ہیں اور ان کا خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں، عمران نیازی پاکستان کی خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حاسد شخص ہیں، وہ جس شیخ رشید کو کچھ سال پہلے چپڑاسی رکھنے پر راضی نہیں تھے اب اس شخص کو ہی وزیراعظم نامزد کردیا، کیا انہیں جہانگیر ترین اور شاہ محمود سمیت کسی پارٹی کے شخص پر اعتماد نہیں جو کسی اور جماعت والے کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر گوندل، بابر اعوان، فردوس عاشق اور علیم خان جیسے لوگ جماعت پر قبضہ کرچکے ہیں۔

ن لیگ میں دھڑے بندی, سینئر قیادت کی مریم کیخلاف بغاوت

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)میں دھڑے بندی کو رواں ماہ ہی منظر عام پر لانے کے لیے فہرست کو حتمی ترتیب دی جارہی ہے ۔30سے زائد ناموں کو فائنل کر دیاگیا جبکہ دیگر پر مشاورت جاری ہے ۔مسلم لیگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ایل این میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملناشروع ہو گئی ہے ،رواں ہفتہ میں قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاسوں کے دوران لیگی ارکان کی عدم دلچسپی اور پارلیمنٹ کی راہداریوں میں گروپ کی شکل میں کھڑے ارکان اپنی جماعت کے مستقبل پر ہی بات کرتے نظر آتے ہیں ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بااعتماد دوست کی ذمہ داری لگائی کہ پارلیمنٹ اجلاسوں میں ارکان اور وزرا کی عدم دلچسپی کیوں ہے تو انہیں بتایا گیا کہ جماعت کو توڑنے کے لیے حتمی کام شروع کر دیا گیا ہے ،بہت جلد 30سے زائد ارکان پارلیمنٹ اور وزرا ء ”شہباز شریف “کی قیادت میں ایوان میں داخل ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حیرت کا اظہار کیا اور خاموشی اختیار کر لی۔مسلم لیگ کے ایک معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کی سینئر قیادت کسی صورت مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور انہوں نے شہباز شریف کو اپنا نیا قائد قبول کر لیا ہے ۔میاں نواز شریف کی جانب سے جیسے ہی مریم نواز کو پارٹی قیادت کا عندیہ دیا گیا تو پھر فوری طور ایک سینئر رہنما میں نہ مانوں کی آواز بلند کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی نئے گروپ میں شامل ہونگے اور ان سے متعلق مریم نواز اور میاں نواز شریف کو بھی معلوم ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد سے دو ٹوک میں بات کر لی ہے کہ پارٹی مزید دس سا ل تک نہیں سنبھل سکتی تو ٹھیک ہے مگر قیادت کسی اور کو نہیں سونپی جانی چاہیے ۔پنجاب اسمبلی میں بھی نواز اور شہباز گروپ کے ارکان نے لاہور میں ڈیرے لگا رکھے ہیں اور ایک دوسرے کو قائل کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ شروع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نئے گروپ کا اعلان متوقع ہے اور یہ اعلان لاہور میں کیا جائیگا۔

آزاد بلوچستان مہم بھارتی خفیہ اداروں کی سرپرسرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) سوئٹزرلینڈ میںآزاد بلوچستان سے متعلق مہم بھارتی خفیہ ادارے کی پشت پناہی پر ایک این جی او کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ براہمداغ بگٹی سمیت دیگر پاکستان مخالف لابیوں کو بھی مہم میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں بلوچستان کی علیحدگی سے متعلق بینرز اور مہم ایک بھارتی این جی اوز چلا رہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ پاکستان مخالف لابیوں اور بھارتی این جی اوز سمیت برہمداغ بگٹی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے بھارتی خفیہ اداروں کی مہم کی حکومت پاکستان کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی حکومت کو دیگر ذرائع سے بھارتی کارستانیوں سے متعلق علم ہوا،جس پر جنیوا میں پاکستانی سفیر کی سرزنش کی گئی اور پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا اور اب بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے ایشو پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر تفصیلی بحث اور اس کے تدارک کےلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کی سر گرمیوں سے متعلق عالمی برادری کو ڈوزیئر ارسال کئے جائیں گے جس کےلئے دنیا میں موجود پاکستانی مشنز کو اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج کونسی؟ جان کر آپ بھی آرمی چیف کی تائید کرینگے

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پا ک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرز انٹرسینٹرل پیسز چیمپئن شپ کا معائنہ کیا ۔ آرمی چیف نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ چیمپئن شپ میں 23رجمنٹلسینٹرز کے کل 532کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔انجینئر سینٹر ٹیم چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائی جبکہ بلوچ سینٹر دوسرے نمبر پر رہا ۔ سپاہی ثنات اللہ چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 2798نمبر حاصل کئے جبکہ سپاہی محمد عدیل نے مجموعی طور پر2785نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔انفرادی میچز میں سپاہی محمد رضوان عباس نے 3.2کلومیٹر کا فاصلہ 10.7منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد یعقوب نے پل اپس میچ میں 102پل اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی ماجد علی نے سٹ اپ میچ میں 1133 سٹ اپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد عدیل نے 1457پش اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ریکروٹ محمد اسیس اقبال نے 49.22سیکنڈز میں کومبیٹ ایفی شینسی ٹیسٹ مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 50.07سیکنڈز کا سابقہ انٹرنیشنل چینی ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیار اورپیشہ ورانہ مہارت پر چیمئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاءاور ٹرینرز کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کور کا کردار قابل فخر ہے، پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کےلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنگ کے بیجز لگائے ۔لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو پی ایم اے کورس کے دوران بہترین کیڈٹ قرار پانے پراعزازی تلوار سے نوازا گیا ۔جنرل جاوید محمود بخاری بریگیڈ کمانڈر اور جی او سوات کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کورز کا کردار قابل فخر ہے ۔ پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کےلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔

نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کیخلاف کس کے کہنے پر اہم قدم اُٹھایا؟ معروف تجزیہ کار کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے آصف زرداری کے کہنے پر امریکہ میں ایک بڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں، لابنگ فرم کے ذریعے فوج اور عدلیہ کو براہ راست نشانہ بنایاجائے گا۔ 5 آئینی ترامیم کے ڈرافت تیار کر لیے گئے، کسی بھی وقت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر منظور کر لی جائں گی۔ نواز شریف مکمل استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے صدارت کے بھی امیدوار بن گئے۔ الطاف حسین نے نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایک بہت بڑی لابنگ فرم ”رابرئی گلوبل“ ہائر کر لی گئی ہے۔ نواز شریف کی ڈیمو کریٹک اور ری پبلکنز پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرائے گی۔ نواز شریف ان ملاقاتوں میں وہی بیانیہ دہرائیں گے جو بیانات میں دیا جا رہا ہے۔ متحدہ بانی نے گزشتہ روز تقریر میں نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز فوج کے خلاف کھڑے ہوئے۔ اچکزئی نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا کہ میں نے کیا زبردست کام کیا ہے کہ نواز شریف اور فوج کو آپس میں لڑا دیا ہے۔ نیب کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے اور تمام اختیارات ایف آئی اے کو دیئے جائیں۔ رکن قومی وصوبائی کو گرفتار کرنا ہے تو وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ سے اجازت لازمی ہو گی۔ آئین کے آرٹیکل 62-63 کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ 62-63 کے تحت ماضی کے نااہل افراد کی صورت 6 ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کا تمام بجٹ آڈیٹر جنرل کے پاس پیش ہے جسے وہ پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مشرف دور میں ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی پاورز کو برابر کیا جائے وہ ڈرافٹ بھی منظور کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اس وقت صدر بننے کے بھی خواہش مند ہیں تاکہ مکمل استثنیٰ حاصل ہو جائے۔ آئینی ترامیم کیلئے آصف زرداری بھی آن بورڈ ہیں۔

خورشید شاہ نے عایشہ گلالئی کو بڑی خوشخبری سُنادی

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمیننیب کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے بات ہوئی ہے ایسے آدمی کو لانا چاہتے ہیں جو غیر سیاسی ہو اور اس پر سب راضی ہوجائیں این اے 120 میں پیپلزپارٹی کے ورکروں نے آخری دن میں نواز شریف کر ہرانے کیلئے ووٹ تبدیل کیا پاکستانی عوام نے دہشت گردی کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن پہلے کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا جو دنیا کو جا کر بتاتے کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کون کروارہا ہے ہر جماعت کا حق ہے کہ وہ اپنا اپوزیشن لیڈر لائے لیکن اپوزیشن لیڈر اس جماعت کا ہوگا جس کے پاس اسمبلی میں اکثریت زیادہ ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہونے نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہا¶س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہونے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے بات ہوئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو چل رہی ہے حکومت بھی نام د ے گی ہوسکتا ہے کہ ایسا نام سامنے آجائے جس پر سب راضی ہوں اور چیئر مین نیب ایسا آدمی ہوگا جو غیر سیاسی ہوگا ،ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ایسا چیئرمین لائیں جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہو۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اپنا لانا ہر جماعت کا حق ہے لیکن 18ویں ترمیم کے بعد جس جماعت کی اسمبلی میں اکثریت ہوگی اس کا اپوزیشن لیڈر ہوگا انہوںنے کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی 1970میں جیتی تھی اس وقت ذولفقار علی بھٹو نے الیکشن لڑا تھا ان کے سیٹ چھوڑنے کے بعد ایک اور پیپلزپارٹی کا امیدوار جیتا تھا اس کے بعد یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا رہا ہے لیکن پہلے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی دونوں کے ووٹ کم ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اگر اسمبلی توڑی گئی تو پھر یہ ٹوٹتی چلتی جائے گی عائشہ گلائی کے حوالے سے کمیٹی بنی تھی لیکن تمام پارٹیوں نے اس میں جانے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اس سے معاملات خراب ہوں گے لیکن میں تیار تھا عائشہ کے پاس عدالت جانے کا راستہ ہے وہ جاسکتی ہے انہوںنے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں بہت قربانیاں دی ہیں ہمارے سکول تباہ اور مسجدیں شہید ہوگئیں اور ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوگیا اسی جنگ میں 60سے70 ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں اگر ہمارے وزیر خارجہ ہوتے تو دنیا کو بتاتے کہ ہم نے اسی جنگ میں کتنی قربانیاں دی ہیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن لاہور میں پارٹی ورکرز نے نوا ز شریف کو ہرانے کے لئے آخری دن ووٹ تبدیل کیا آرمی چیف نے کہا کہ نظام چلتا رہنا چاہیے ہم بھی اس حق میں ہیں کہ ملک ترقی کرے پاکستان کو طاقتور بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ نظام چلتا رہے انہوںنے کہا کہ جب پاکستان کے قوانین کو ماننے سے انکار کیا جائے گا یہ ادارے کمزور کرنے کی کوشش ہے اس سے ادارے کمزور ہوں گے تو پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے گھر کو ٹھیک کرنے کے بیان پر کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وزراءکی نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تائید کی ہے، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ محمد آصف اور احسن اقبال شامل تھے تو انہوں نے اس وقت گھر کو ٹھیک کرنے کی بات کیوں نہیں کی، اداروں کے درمیان تصادم دن بدن بڑھتا جارہاہے جو انتہائی خطرناک بات ہے ۔