سی پیک کے بعد چائنہ اب پاکستان میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟؟ دیکھیں اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے بینک آف چائنا کو شیڈول بینک کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا دوسری جانب دو ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینک آف چائنا کو کمرشل بینکنگ کے بعد شیڈول بینک کا درجہ بھی دے دیا ہے جس کے بعد بینک ا?ف چائنا جلد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنیبرانچیں قائم کرے گا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 155 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو کہ نہایت خوشگوار اضافہ ہے.اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا۔ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا ہے جس کے تحت چین سے 2 ماہ میں 25 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے جب کہ امریکا سے 2 ماہ میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ملائیشیا سے 2 ماہ میں 11 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی.پاک چین اقتصادی راہداری جوں جوں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ویسے ویسے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں.واضح رہے کہ یہ دوسرا چینی بینک ہے جسے پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔اس سے قبل، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) نے 20 مئی 2011 کو اسلام آباد اور کراچی میں اپنی دو برانچز قائم کیں تھیں، آئی سی بی سی مختلف شعبوں میں سروسز فراہم کررہا ہے جس میں کوآپریٹ فنانس، بینکنگ سرمایہ کاری، غیر ملکی سرمایہ، قرضے اور ورکنگ کیپٹل لون شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینکنے بینک آف چائنا کو لائسنس جاری کیا تھا۔بینک آف چائنا پاکستان میں بزنس بینکنگ کے حوالے سے اہم آپریشنل اور ریگولیٹری ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔بینک آف چائنا، چینی حکومت کے تحت سرمایہ کاری کے ادارے چائنا سینٹرل ہیوجن کا ذیلی ادارہ ہے۔

گھر کی صفائی ہونی چاہیے مگر۔۔۔ چودھری نثار نے وزیر اعظم سے اہم مطالبہ کردیا

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ’’گھر کی صفائی‘‘ ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں، ’’گھر کی صفائی‘‘ پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا۔  کیا بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے کبھی اس بات کا اعتراف کیا جب کہ افغانستان میں دن کے اجالے میں دہشت گردوں کے درجنوں کیمپ امریکا کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آگ کی ہولی افغانستان سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں لیکن کیا افغانستان یا امریکا نے افغانستان کے اندر ”گھر کی صفائی” کی ضرورت کا اعتراف کیا، گزشتہ چار سال میں ”گھر ” کے اندر جتنی صفائی ہوئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ہمسایہ ملک دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم بنانے میں کامیاب کیسے ہوا؟, دیکھئے خبر

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں دنیا کے دوسرے اور ملک کے سب سے بڑے سردار سروور ڈیم کا افتتاح کردیا۔ یہ ڈیم 56سال کی مدت میں مکمل ہوا ہے اس سے علاقے کے 10لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل، سابق وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل موجود تھے۔ سردار سروور ڈیم کا منصوبہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی سے قبل 1946ءمیں شروع کیا تھا جبکہ 5اپریل 1961ءکو بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سنگ بنیاد رکھا۔ بعدازاں اس کی تعمیر کا کام 1987ءمیں شروع ہوا۔ اس ڈیم کی لمبائی 1.2کلومیٹر ہے جو ملک کا سب سے طویل ڈیم سمجھا جارہا ہے۔ اس پر 44ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس کی اونچائی138.68میٹر ہے جس میں 4.73ملین کیوبک میٹر قابل استعمال جگہ ہے۔ گجرات کے اس منصوبے سے دیگر ریاستوں کی بہ نسبت زیادہ فائدہ ہوگا۔ قحط زدہ علاقوں میں پانی پائپ لائنوں کے ذریعے پہنچا کر تقریباً 18لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس ڈیم سے 10لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس ڈیم میں نصب 2ٹاورزکے ذریعے 1200میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس کا 57فیصد حصہ مہاراشٹر، 27فیصد مدھیہ پردیش اور 16فیصد گجرات کو ملے گا۔ اس کے ذریعے سالانہ تقریباً 1600کروڑ روپے زراعت سے آمدنی ہوگی جبکہ بجلی اور پانی کی سپلائی سے 175کروڑ روپے حاصل ہونگے۔

ہم جنس پرست وزیر اعظم ،شرمناک انکشافات

سربیا (خصوصی رپورٹ) سربیا کی وزیراعظم بلقان ممالک کے سربراہوں میں ایسی پہلی سربراہ ہیں جنہوں نے ہم جنس پرستوں کی پرائڈ پریڈ میں شرکت کی ہے۔ اینابرنابک پہلی ہم جنس پرست اور پہلی خاتون ہیں جو سربیا کی سربراہی کررہی ہیں۔ اس ملک میں عام طور پر ہم جنس پرستوں کی پرائڈ پریڈ ہمیشہ اچھی طرح منعقد نہیں ہوسکی ہے۔ سات سال قبل بلغراد میں منعقدہ ایک ریلی میں ہم جنس پرست مخالف لوگوں کے ایک حملے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر پولیس والے تھے۔ اس کے بعد پانچ سال تک حکام اس کی اجازت دینے سے قاصر رہے۔ بہرحال 2014ءمیں سخت سکیورٹی کے دوران اسے پھر سے جاری کیا گیا لیکن ملک میں بااثر آرٹھوڈوکس چرچ نے اس تقریب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سول سوسائٹی نے بتایا ہے کہ کئی لوگوں کی اس میں شرکت کرنے کی وجہ سے ملازمت چلی گئی ہے۔

انجنیئربننے کی بجائے شوبز کیوں جوائن کیا معروف اداکارہ نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اداکارہ بننے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ انہوں نے انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ہوا ہے‘ اس کے باوجود اپنے شعبہ سے ہٹ کر انہوں اداکاری کا شعبہ اپنایا اور اس فیصلے پر انہیںکوئی پچھتاوا نہیں۔ ممکن ہے انہیں انجینئرنگ کے شعبہ میں وہ مقام نہ حاصل ہوتا جو اداکاری کے شعبہ میں ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جن کی حوصلہ افزائی ان کی مظبوط ڈھال ہے،ہمیشہ محنت سے اداکاری کا سفر جاری رکھیں گی اور چاہنے والوں کو مایوس ہونے کا موقع نہیں دیں گی۔ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم بریلی کی برفی ہے جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

سوچی کا روہنگیا نسل کشی پرعالمی دباؤ قبول کرنے سے صاف انکار

ینگون: میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کے موجودہ بحران پر بین الاقوامی تحقیقات سے باالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی تنقید اور دباو کے بعدآنگ سان سوچی نے خاموشی توڑتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال پر بالآخربول پڑیں۔ آنگ سان سوچی نے ممکنہ تنقید سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھااورانہوں نے روہنگیا بحران سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے کے لیے قوم سے خطاب کا سہارا لیا۔آنگ سان سوچی نے ریاست رخائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کی لیکن روہنگیا مسلمانوں پر فوجی مظالم کے خلاف بات تک نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کے بعد سے رخائن میں کوئی مسلح تصادم نہیں ہوا۔ رخائن میں تمام گروپوں کی تکلیفیں میانمار بھی محسوس کرتا ہے اور حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرکے قانون کی بالادستی قائم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔سوچی نے کہا کہ ہمیں بنگلادیش نقل مکانی کرنےوالوں پر تحفظات ہیں مسلمانوں کی بڑی تعداد میانمار چھوڑ کرنہیں گئی اور اب بھی لاکھوں روہنگیا یہاں موجود ہیں۔ وہ روہنگیا بحران کی تفتیش کے عالمی دباؤ پر کسی قسم سے خوفزدہ نہیں ہیں اور غیرملکی سفرا میانمار آکر صورتحال کا جائزلے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 21اگست کے بعد سے روہنگیاں مسلمانوں کے قتل عام اور 4لاکھ روہنگیا افراد کی نقل مکانی کرکے بنگلادیش میں پناہ لینے کے انسانی المیہ پر سوچی نے پہلی بار کسی فورم پر آکر حکومتی موقف دیا ہے۔

پاکستان کا اہم شہر دھماکوں سے لرز اٹھا ، اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق

سکھر: روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک  شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔

این اے 120میں بہترین کوریج پر ایڈیٹر خبریں گروپ ،چیف ایگزیکٹو چینل ۵ امتنان شاہد نے پوری ٹیم کو کیش انعامات دئیے

لاہور( خصوصی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ہونےوالے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بہترین کوریج کرنے پر سی ای او چینل فائیو ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے خبریں اور چینل فائیوکی رپورٹنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے چیف رپورٹر خبریں طلال اشتیاق ،چینل فائیو سے کنٹرولر نیوز طارق وسیم ،چینل فائیو اینکرپرسن صدف نعیم جبکہ چینل فائیو سے پورٹر اعظم ملک ،تیمور کبیر، سعید رانا ،خبریں سے رپورٹرز ملک مبار ک ، عامر سلامت ، شعیب بھٹی فوٹو گرافر عمر فاروق کیمرہ مین مبشر اور خالد رمضان میں نقد انعامات تقسیم کیے اس مو قعہ پر سی ای او چینل فائیو ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد صاحب کا کہنا تھا کہ محنت کر نےوالے ورکرز کی حوصلہ افزائی مستقبل میں بھی کی جائے گی ۔