پی سی بی سے انکم ٹیکس وصولی پر عملدرآمد روک دیاگیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے انکم ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیلوں کے فروغ کا قومی ادارہ ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 اے کے تحت ٹیکس کا نفاذ افراد کی آمدن پر ہوتا ہے، ایف بی آر نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد پر40 کروڑ ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس بھجوایا۔عدالت نے نوٹسز پر عمل درآمد روکتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔

قیمتی ریکارڈ جلانے میں کس کا ہاتھ ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے پلازہ‘ نندی پور سمیت دیگر اہم مقامات میں موجود انتہائی اہم ریکارڈ کرپشن فائلیں اور انکوائری رپورٹیں جلانے میں ملوث گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایک کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایسی تحقیقات قابل تحسین ہیں کیونکہ ان واقعات میں صرف نقصان عمارتوں کا نہیں ہوتا بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اہم ترین ریکارڈ بھی جل کر خاکستر ہو جاتا ہے۔ ماضی میں اس حوالے سے کئی مرتبہ سوالات اٹھائے گئے بالخصوص لاہور ایل ڈی اے پلازہ کے جلنے کے بعد یہ صورتحال پیچیدہ ہو گئی۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے عوامی مرکز میں آگ بھڑکنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ قیمتی ریکارڈ جل جانے کی خبریں بھی آئی تھیں۔ عمارتوں میں ہنگامی سیڑھیوں اور آگ بجھانے والے آلات کی غیرموجودگی ایک الگ المیہ ہے تاہم ایسی مذموم کارروائیاں اگر جان بوجھ کر کی جا رہی ہیں تو ایسے کرداروں تک پہنچنا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا از حد ضروری ہے کیونکہ اہم ریکارڈ جل جانے اور انسانی جانوں کے ضیاع سے جو نقصان ہوتا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور:الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ۔سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز 61,745ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ۔تفصیلات کے مطابق 17ستمبر کو این اے 120میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا۔اضمنی انتخاب کا غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز 61,745ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47,099ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے امیدوار اظہر حسین نے 7130ووٹ حاصل کئیے۔آزاد امیدوار شیخ یعقوب نے 5882ووٹ حاصل کئیے ۔جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 1441ہے ۔جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری نے 592ووٹ حاصل کیے۔37امیدواروں کو 100سے بھی کم ووٹ ملے۔3لاکھ 21ہزار ووٹوں میں سے 1لاکھ 25ہزار 29ووٹ کاسٹ کئیے گئے۔جبکہ 1717ووٹ مسترد ہوئے۔

نیشنل ٹی20کپ کاانعقاد پھرخطرے میں پڑگیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی منسوخی کی وجہ ورلڈ الیون کی آمد اور اس کے بعد پاکستان کے پلیئرز کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ دو مراحل میں کھیلا جانا تھا، پہلا مرحلہ ملتان جبکہ دوسرا فیصل آباد میں کھیلا جانا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان سیریز کھیلنے آ رہی ہے جس کی وجہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے شیڈول پر کافی فرق پڑے گا۔اکتوبر میں سری لنکا سے سیریز کے باعث ایونٹ کو نومبر تک لٹکایا مگر اب یہاں بھی اس کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ آزادی کپ کا تیسرا میچ دیکھنے کیلئے لاہور آنیوالے ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون نے نومبر میں اپنی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کیلئے پاکستان بھیجنے کا اشارہ دیا ہے جس کے باعث قومی ٹی 20 کپ کے ایک بار پھر التوا کا خدشہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اچانک ملاقات

لاہور : سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اچانک وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں لاہور کے حلقہ این اے 1120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے پارٹی امور سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز آرمی چیف سے ہوئے رابطے سے متعلق سابق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا ۔ملاقات میں چوھدری نثار علی خان نے مختلف حلقوں سے ہوئے روابط کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات اچانک ہوئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اس ملاقات میں چودھری نثار علی خان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اہم اور خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔واضح رہے کہ شہباز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی چودھری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے نواز شریف کو شہباز شریف کے ہاتھوں مبینہ طورپر ایک پیغام بھجوایا تھا ۔

چینی لڑکی پاکستانی ”گھبرو “ پر مر مٹی ۔۔۔!

سکھر(خصوصی رپورٹ)چین کی چنگشا یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ڈاکٹر عبدالغفار شر اور ان کی کلاس فیلو چینی لڑکی ڈاکٹر یوشن کی دوستی محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بدل گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں 4 سال تک ایک ساتھ زیر تعلیم رہنے کے بعد چینی دوشیزہ ڈاکٹر یوشن نے پاکستان کے شہر سکھر کے علاقے ٹھری میر واہ آکر اسلام قبول کیا اور ڈاکٹر عبد الغفار شر سے نکاح کرلیا۔چینی دوشیزہ کا اسلامی نام مصباح رکھا گیا ہے اور شادی کی تقریب روایتی انداز میں ہوئی جس میں دولہا کے عزیز و اقارب سمیت گاو¿ں والوں نے شرکت کی۔دلہن مصباح کا کہنا ہے کہ عبد الغفار کے خلوص سے متاثر ہوکر شادی کا فیصلہ کیا اور سسرالیوں نے بھی بے حد محبت اور پیار دیا ہے۔سسرالیوں کا کہنا ہے کہ اس رشتے سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔نوبیاہتا جوڑے کی چین میں ہاو¿س جاب چل رہی ہے جو مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان میں رہائش اختیار کریں گے۔

لاہور پہنچ کر کیا کرنیوالے ہیں ،جیالوں میں کھلبلی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر انہیں لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہا کہ لاہور ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو ملنے والے ووٹ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے لیکن اس کے نتائج پیپلزپارٹی کیلئے کچھ زیادہ ہی پریشان کن ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول آج شام چھ بجے ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

آج حیدر آباد میں اہم اعلان متوقع ،میدان سج گیا

حیدرآباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آج حیدراباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گے،جبکہ جلسے سے قبل تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی،پی ٹی آئی کے رہنما خاوند بخش جہجو اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے کھل کر اختلافات سامنے آگئے اور عمران خان کا جلسے کا بایئکاٹ کردیا، جنگ کے رابط کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ڈویزنل صدر خاوند بخش جہجو نے تصدیق کی کہ وہ منگل کو حیدراباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کرینگے اور اس کا بایئکاٹ کرینگےان کا کہناتھا کہ ان کا عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں ہے تاہم پارٹی کی پالیسوں پر شدید اختلا فا ت ہے چند لوگوں نے پارٹی کویرغمال بناکر پارٹی کا بیڑا غرق کردیا ہے اور بدستور پارٹی سے رابستہ ہیں دوسری جانب ، خاوند بخش جہجو کے بایئکاٹ کی اطلاع ملنے پر پیر کی شب سابق وزیراعلی سندھ پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی حلیم عادل نے ان کے گھر پنچے اور انہیں منانے کی کوشش کی تاہم خاوند بخش جہجو نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی معزرت کرلی زرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پسند نا پسند کے باعث حیدراباد میں عمراں خان کے جلسے کے حوالے سے گہماگہمی دیکھنے میں نظر نہیں آئی،،شہر حیدراباد لطیف اباد میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے عمران خان،، سمیت دیگر قائدین کی تصویرں جھنڈے لگادیئے گئے لیکن عوام کو متحرک کرنے میں ناکام نظر آئی اسی طرح قاسم اباد میں حالیہ دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے حیدر اباد جیم خانہ کلب کے سیکرٹری ریٹائرڈ بیوروکریٹ جاوید جونیجو کے بھی عمران خان کے ہمراہ لگائے جانے والے بنیرز یا تو پھاڑ دیئے گئے یا پھر ان کے تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی ،،دریں اثنا حیدراباد بائی پاس پرہونے والےجلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گیئں، پی ٹی آئی کی جانب سے پچاس ہزار لگانے کا دعوی کیا جارہا ہے،،،اور ایک لاکھ افراد کے شرکت کا دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، کا کہنا ہے کہ جلسے سے عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین، اسدعمر، شیخ رشید بھی خطاب کرینگے۔

سوئزر لینڈ میں ”آزاد بلوچستان“ کے قیام بارے شرمناک اقدام،جنیوا میں جگہ جگہ اشتہار ،بسوں میں بھی مہم ،کون چلا رہا ہے؟

اسلام آباد‘ جنیوا (این این آئی) جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر سوئٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ انہیں دیا اور کہا ہے کہ اشتہاری مہم پاکستانی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے جو کہ عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔ پیر کو دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کر کے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کو پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو مراسلہ بھیج کر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ سوئس حکام کو بھجوائے گئے اپنے مراسلے میں فرخ عامل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جسے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمائندگی حاصل ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ’آزاد بلوچستان‘ کا نعرہ پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے۔ جنیوا میں جگہ جگہ اشتہاروں اور بسوں پر جاری اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اپنے مراسلے میں سوئس حکومت سے شدید احتجاج کیا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاجی مراسلے کے مطابق ’پاکستان کے خلاف سوئس سرزمین کا استعمال تشویش کا باعث ہے جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ برطانیہ اور امریکہ میں بی ایل اے کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دئیے جا چکے ہیں اور یہ کالعدم دہشت گرد تنظیم ¾ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ پاکستانی سفیر نے مو¿قف اختیار کیا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد بچوں، خواتین، مسیحی برادری اور شیعہ آبادی کے قاتل ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے سوئس سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی سفیر کے بھیجے گئے احتجاجی مراسلے کے مطابق اقوام متحدہ کا دفتر رکھنے والے پرامن شہر جنیوا میں دہشت گرد سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے لیے جنیوا کا استعمال کیا۔ اپنے مراسلے میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے سامنے پاکستان دشمن عزائم کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے لہذا سوئٹزرلینڈ حکومت پوری قوت اور سنجیدگی سے ان اشتہاروں کے معاملے سے نمٹے ¾جنیوا شہر کے حکام کو کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کر کے آئندہ ایسا ہونے سے روکا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں اور اشتہاری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت کاروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

محمد عرفان کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (آئی این پی)قومی کرکٹر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی نے فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر فاسٹ باﺅلر کو کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ محمد عرفان ٹریک پر واپس آگئے ، پیسر کو چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے ۔ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ کیس میں قانون کی گرفت میں آئے تھے ۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اوپنر نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ محمد عرفان پر دبئی میں بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا، انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی تھی جس پر 14 مارچ کو انہیں 6 ماہ کی معطل سزا سمیت ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی معطل سزا 14 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ لازمی پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔