اظہر کی لنکا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ، جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے گھٹنے کی پرانی تکلیف دوبارہ ابھر آئی ہے، جس کے سبب وہ خاصی مشکل سے دو چار ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اظہر علی مکمل فٹ نہیں۔سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں ابھی دس دن ہیں۔ امید ہے کہ وہ فٹ ہو جائیں گے لیکن فی الحال ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے ۔مینجمنٹ کی تجویز ہے کہ اظہر علی سمیت اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17کردی جا ئے، ٹریننگ کیمپ منگل سے شروع ہو گا۔

کلثوم نواز کو دھکا دینے پر میرے ساتھ افسوسناک سلوک ہوا۔۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کیشن کو 25پٹیشنز ویں لیکن ایک پر بھی الیکشن نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا الیکشن میں پری پول رگنگ ہوئی قانون توڑنے والے کو سزا ملنی چاہیے نوٹس نہیں یاسمین راشد کنے اس بات کا اعتراف کیا کہ الیکشن میں فوج کی تعیناتی سے ماحول پرسکون رہا لیکن جو پری پول رگنگ ہوئی مجھے اس کا جواب چاہیے قواعد کے مطابق الیکشن کا اہم اعلان ہونے کے بعد حلقے میں ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکتے لیکن اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے پیچھے 50گاڑیاں چلتی تھیں اور تین سو سے زائد اہلکار ساتھ ہوتے تھے یہ سرکاری وسائل میں تو ہیں لیکن یہ لوگ بھولے بنے ہوئے ہیں علاقے میں زکوة کمیٹی کے چیئرمین نے اس لئے استعفیٰ دے دیا کیونکہ ان سے زکوة وصول کرنے والے خاندانوں پر ووٹ لینے کیلئے ن لیگ کی جانب سے دباﺅ ڈالا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا ایک الیکشن میں میں نے کلثوم نواز کو دھکا دیا جس کی شکایت انہوں نے شہبازشریف سے کروں اور میرا تین سال سے تبادلہ کردیا گیا اور لاہور ٹرانسفر نہیں ہونے دیا گیا انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں مجھے 50ہزار سے زائد ووٹ ملنے چاہیے تھے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ یہ الزام کہ میرے ساتھ اسٹیبلشمنٹ تھی غلط ہے۔ انہوں نے بتایا وہ آرمی سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن جب بھی مارشل آیا سب نے پہلے مخالفت میں باہر نکلیں۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی اچانک رونے لگے ،وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (آن لائن ) بیٹی کے ساتھ جنسی بداخلاقی کا الزام دوران سماعت والدہ کے سچ اگلنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے دوران سماعت لڑکی کی جانب سے نزیراں ملک ایڈووکیٹ جبکہ بچی کے والد مجرم جو کہ اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا کی جانب شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تفیصلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے بیٹی سے بداخلاقی کے الزام میں ماتحت عدالت سے 25سال قید کی سزا دئیے جانے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی دوران سماعت والدہ کی جانب سے عدالت میں سچ اگلنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی اس وقت آبدیدہ ہوگئے جب بچی کی والدہ نے عدالت کو بتایاکہ وہ اپنے دوست کے ساتھ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی اس لئے اپنے شوہر کے خلاف جھوٹا الزام لگایا جس پر شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو شرم نہیں آئی اپنے شوہر پر اتنا بڑا جھوٹا الزام لگایا جس سے نہ صرف اس کی نوکری چلی گئی بلکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جل رہا ہے جس پر خاتون کی جانب سے عدالت سے معافی کی استدعا کی گئی بعدازاں عدالت نے سچ سامنے آنے کے بعد پولیس کانسٹیبل کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا واضع رہے نجی ٹی وی پر پروگرام نشر کئے جانے کے اسلام آباد کے تھا نہ کورا ل پولیس نے باعزت بری ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

سنسر بورڈ کا اعتراض‘ سنجے دت کی فلم بھومی مشکلات کا شکار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی سنسر بورڈ کی طرف سے فلم کے کچھ سین نامناسب قرار دینے کے بعد بالی ووڈ کے سنجے دت کی فلم بھومی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ۔بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم بھومی کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجےدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بھومی کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت باپ اور آدیتی را حیدری ان کی بیٹی کاکردار نبھارہی ہیں تاہم فلم میں کچھ مکالمے اور سینز پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے انہیں فلم سے خارج کرنے کا حکم دیاہے۔ ، کل ملا کر سنسر بورڈ نے فلم میں 12 سینز کاٹے ہیں جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھومی 22 ستمبر کو ریلیز کی جانی تھی۔

نواز شریف کی نا اہلی ختم کروانے کیلئے آئینی ترمیم،تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (صباح نیوز) آئےن و قوانےن مےں اہم ترامےم کے معاملے پر رواں ہفتے حکومت کی طرف سے چےدہ چےدہ پارلےمانی جماعتوں سے رابطوں کا امکان ہے ۔ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بارے مےں سبکدوش وزےر اعظم محمد نواز شرےف سے مشاورت مکمل کر لی ۔ سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق بھی اس مشاورت مےں شرےک تھے ۔ ذرائع کے مطابق وزےر اعظم نے اہم آئےنی و قانونی معاملات پر پارٹی کے سرکردہ اراکےن پارلےمنٹ کو سےاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دےا ہے ۔ آئےن و قوانےن مےں ترامےم کے لےے پارلےمنٹ مےں چےدہ چےدہ جماعتوں سے رواں ہفتے رابطوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلی سطح پر آئےنی پےکج کی تےاری کے لےے مشاورت شروع ہوگئی ہے ۔ محمد نواز شرےف کی نا اہلی کے معاملے مےں حتمی طور پر پارلےمنٹ سے رجوع کرنے کا اصولی فےصلہ کر لےا گےا ہے ۔ پہلے مرحلے مےں مشترکہ دوستوں کے ذرےعے اپوزےشن کی بڑی جماعت پاکستان پےپلز پارٹی کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اسے مےثاق جمہورےت کی طرز پر آئےنی پےکج سے آگاہ کےاجائے گا ۔ ذرائع نے ےہ بھی دعویٰ کےا ہے کہ پارلےمنٹ کے ذرےعے اہم آئےنی تبدےلےوں پر پےپلز پارٹی سے مشاورت کی جائے گی ۔ مستقبل کے حوالے سے حکمران جماعت سے اس بارے مےں ےقےن دھانیاں حاصل کی جائےں گی ۔ چےئرمےن سےنٹ مےاں رضا ربانی کی معاونت اور مشاورت سے اس آئےنی پےکج کی تےاری کا امکان ہے ۔

اگر امریکہ نے حملہ کردیا تو کیا کرینگے ،افغان طالبان کا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو یکسر فراموش کر کے امریکہ کی بھارت کے ساتھ بڑھتی قربتیں بڑھ رہی ہیں اور پاکستان کے ساتھ اس کا رویہ مخاصمانہ ہوتا جا رہا ہے، جس پر چین اور روس کے بعد افغان طالبان بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ تفصیل کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کو امریکہ کی طرف سے کسی بھی طرح کا خطرہ لاحق ہوا تو ہم پاکستان کا دفاع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی طرح کے جارحانہ منصوبے پر عملدرآمد کیا تو ہم امریکیوں کے خلاف لڑیں گے۔ حیران کن طور پر یہ بیان افغان طالبان نے اپنی حکومت امارات اسلامی افغانستان کی طرف سے جاری کرنے کی بجائے مولانا سمیع الحق کے ذریعے جاری کیا ہے، جو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد علمائے افغانستان کا گزشتہ دنوں ایک اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے پر امریکہ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں افغان طالبان کے علاوہ دیگر افغان مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے بیان تحریر کی اور وہ مولانا سمیع الحق کو بھجوا دیا۔ بیان میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکہ یا بھارت اگر پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ہم اسی طرح پاکستان کے لیے لڑیں گے جس طرح ہم اپنے ملک (افغانستان) کے لیے لڑ رہے ہیں۔ بیان میں انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو اپنے اختلافات دور کرکے متحدہ ہونے کی نصیحت بھی کی ہے۔

جیکولین کی سلمان خان کےساتھ فلم ”جڑواں 2 “کی تشہیر

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ فلم ”جڑواں 2 “کی تشہیر شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انسٹاگرام پر فلم ”جڑواں 2 “ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ لندن اور برمنگھم میں سلمان خان کے دبنگ ٹور میں پرفارم کرنے کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے ”جڑواں 2“ کے گانوں ”اونچی ہے بلڈنگ “ پر ڈانس کیا۔فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون جبکہ پیشکش ساجد نادیہ والانے دی ہے۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ جڑواں ٹو کی کاسٹ میں سلمان خان شامل نہیں ہیں،ان کا کردار ورون دھون نے ادا کیا ہے۔

کرینہ کپور کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ ، کیلئے ڈانس ریہرسل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ویرے دی ویڈنگ کے لئے ڈانس ریہرسل شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ویرے دی ویڈنگ کی عکسبندی نئی دہلی میں جاری ہے، فلم میں گانے کے لئے کرینہ کپور کی ڈانس ریہرسل کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ گانے کی کوریو گرافی فیروز خان جبکہ کرینہ کی سٹائیلنگ ابو جانی اور سندیپ کھوسلا دیں گے۔ فلم میں سونم کپور اور سوارا بھاسکر بھی شامل ہیں، فلم کی پیشکش ریا کپور دیں گی۔

نور اور ولی حامد کے درمیان طلاق کا فیصلہ کل متوقع

لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار نور اور گلوکار و اداکار ولی حامد کے درمیان طلاق کا فیصلہ کل ( بدھ ) متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور نے ولی حامد کے ساتھ 14فروری 2016ءکو پسند کی شادی کر کے اپنا گھر بسایا تھا مگر شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے جو بڑھتے بڑھتے اس نوعیت پر پہنچ گئے کہ اداکارہ نور نے اپنے شوہر ولی حامد سے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ گزشتہ سماعت 13ستمبر کو مقام عدالت میں ہوئی جس میں فاضل عدالت نے دونوں کو سوچنے کے لئے سات دن کا وقت دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور نے ولی حامد سے طلاق لینے کے لئے حتمی فیصلہ کر رکھا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ کل ( بدھ ) کو ہونے والی سماعت میں نور اور ولی حامد کے درمیان طلاق کا فیصلہ ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ نور اس سے قبل تین ناکام شادیاں کر چکی ہیں اور اب کی ولی حامد کے ساتھ چوتھی شادی بھی طلاق کی صورت میں ختم ہو جائے گی ۔

سوشل میڈیا سے دوررہنا پسند کرتی ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک)زندگی میں ہنسی مذاق اورموج مستی کرنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ کاجول کو سوشل میڈیا پسند نہیں۔کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ہنس مکھ اورزندہ دل اداکاراں میں ہوتا ہے کاجول فلم کے سیٹ پرہوں یا میڈیا سے گفتگو کررہی ہوں ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہتی ہیں تاہم زندگی سے بھرپورکاجول کو سوشل میڈیا پسند نہیں، کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر لوگوں سے باتیں کرنے سے سخت کوفت ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیسے سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں میں اس حد تک حاوی ہوگیاکہ انہیں کسی بھی چیز کا ہوش نہیں رہتا،۔ تاہم خود انہیں سوشل میڈیا ایک حد تک پسند ہے۔ کاجول نے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں یہ مداحوں سے رابطے میں رہنے کا اچھا ذریعہ ہے لیکن وہ اسے روزانہ استعمال نہیں کرتیں کیونکہ انہیں سوشل میڈیا کا روزانہ استعمال ایک بوجھ لگتا ہے اور روزانہ ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر لوگوں سے بات کرنے میں انہیں بہت کوفت محسوس ہوتی ہے۔کاجول نے مزید کہا کہ پہلے لوگوں کو اداکاروں کے بارے میں ہر بات جاننے کا تجسس ہوتا تھا لیکن انہیں صرف وہ ہی بات پتہ چلتی تھی جو ہم چاہتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے اداکار لوگوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اب اداکاروں کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہوگئی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔