میاں بیوی کے جھگڑے کا افسوسناک انجام،2 نومولود شاپر میں ہلاک،پولیس نے کیس کو کیسے دبایا؟،اہم خبر

شاہدرہ (تنویر جٹ سے)ہم کس کے ہاتھ پر اپنا خون تلاش کریں، نومولود جاں بحق معصوموں کا سوال ، ماں نے شاپر میں ڈال کر شوہر کی چوکھٹ پر پھینک دیا، باپ کے گھروالوں نے پروا نہ کی ، پولیس نے کیس داخل دفتر کردیا ، اہل علاقہ کاپولیس کے رویئے پر شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر ریاست کی مدعیت میں ملزموں کی خلاف کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی عروسہ اور اس کے خاوند شہباز میں گھریلوناچاقی کی سزاءدومعصوم بچوں کو بھگتا پڑی جن کو ماں باپ کی انتہائی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے دنیا میں آتے ہی موت کا شکا ر ہونا پڑا ، بچوں کے چچا شوکت نے روز نامہ ”خبریں “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عروسہ حاملہ ہونے کے بعد لڑ جھگڑ کر ماںباپ کے گھر چلی گئی تھی اور ہماری کوئی بات نہیں مانتی تھی ، بچوں کی پیدائش پر ان کو شاپر میں ڈال کر ہمارے دروازے پر پھینک گئی جس کی وجہ سے بچے دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ اس درناک واقعہ پر پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ عروسہ اور شہباز کا خاندان بھی باہمی شیر و شکر ہو چکا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار کون ہے کیا ان کاخون ہمیشہ کیلئے رائیگا ں چلا جائے گا ، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معصوم نومولود بچوں کے قتل کا مقدمہ ریاستی مدعیت کا درج کروا کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزاءدی جائے اور ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔

”لوٹی لوٹی لوٹی “۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی رکن فردوس عاشق اعوان کے خلاف پےپلزپارٹی کے کارکنوں کے ”لوٹی لوٹی“ کے نعرے۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز فردوس عاشق جب لاہور کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تحرےک انصاف کی خاتون امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کی سپورٹ کےلئے آئیں تو وہاں پےپلزپارٹی کے امےدوار فےصل مےر کے کےمپ مےں موجود کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کو دےکھتے ہی ان کے خلاف لوٹی لوٹی کے نعرے لگائے مگر فردوس عاشق اعوان نے اس سارے معاملے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دےا جبکہ مےڈےا سے گفتگو مےں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کی جیب میں ہے، ضمنی انتخاب میں نادرا کا کردار بھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا۔ نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے۔ الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

یاسمین راشد کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار ،الیکشن کمیشن پر بھی انگلی اٹھا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) حلقہ این اے 120 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ یہ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے‘ وہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائیں گی اور انتیس ہزار ووٹوں کی بات ضرور کریں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر انتیس ہزار ووٹوں کا سایہ ہے۔ جب تک الیکشن کمیشن خودمختار نہیں ہوجاتا اور کھیلنے کیلئے سب کو ایک جیسا میدان نہیں دے گا ہم اس ادارے کے پیچھے پڑے رہیں گے۔ جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتی ہے اور اگر بنیاد ہی کمزور ہو تو پھر؟ پولنگ سے قبل دھاندلی کی پچیس پٹیشن داخل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو صرف نوٹس کیوں دیئے حالانکہ ان کے پاس سزا دینے کا بھی اختیار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے یہ الیکشن ایکلے نہیں لڑا تمام وزرائ‘ اراکین اسمبلی‘ پٹواری سب اس کے ساتھ تھے اور حلقہ میں گھوم رہے تھے جس وجہ سے اسمبلی میں کورم پورا نہیں ہوتا تھا۔ ضمنی الیکشن مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ حکومت کیخلاف ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ آپ ایک نیا ٹرینڈ سامنے لے کر آئے ہیں کہ ہمارے جیسے مڈل کلاس کے لوگ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ن لیگ والوں کو تو منہ چھپانا چائے کہ اتنی پری پول رگنگ کے باوجود ان کی لیڈ بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر میڈیا ساتھ نہ دیتا تو جتنی زیادتیاں ہمارے ساتھ اس موجودہ حکومت نے کی ہیں وہ اجاگر نہ ہوتیں اور لوگوں کے سامنے نہ آتیں اور نہ ہی ان کے ووٹ بینک میں کمی آتی۔

42امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور کے حلقہ این اے 120 میں انتخابات میں پیپلز پارٹی جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ سمیت 42 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ انتخابات کے قواعد و ضوابط کے مطابق امیدواروں کا ضمانت ضبط ہونے سے بچنے کیلئے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے 8 ویں حصے کا حصول لازمی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی کامیاب امیدوار کلثوم نواز اور دوسرے نمبر پر رہنے والی تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ دیگر تمام امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شادی،خاتون نے10شوہروں کو کیسے چُونا لگایا،دیکھیئے خبر

بنکاک (ویب ڈیسک) محبت اور شادی کے نام پر کئی دل پھینک حضرات اپنی جمع پونجی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے ذریعے محبت اور شادی کے جال میں حسینائیں اپنی اداﺅں سے حسن پرست افراد کو پھنسانے لگیں۔ تھائی لینڈ پولیس بھی ایک ایسی خوبصورت لڑکی کو ڈھونڈنے میں سرگرم ہے جس نے اپنی زلفوں کا دس مردوں کو اسیر کر لیا ہے اور ان سے دولت سمیٹ کر رفوچکر ہو چکی ہے۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بتیس سالہ جاریاپورن بویائی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ فیس بک پر عورتوں میں دلچسپی رکھنے والے حضرات سے دوستی کرتی ہے اور پھر میل ملاقاتوں کے بعد سب کچھ لوٹ کر فرار ہو جاتی ہے۔ مذکورہ عورت سے متاثرہ ایک شخص نے بتایا کہ اس کی ملزمہ سے دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی جس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا۔ متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کے ملزمہ کے ساتھ قربت کے تعلقات بھی رہے۔ جس کے باعث کچھ عرصے بعد ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے اس لئے اسے اب اس کے ساتھ شادی کرنی پڑے گی جس کے باعث متاثرہ شخص شادی کرنے پر مجبور ہو گیا اور اس دوران ملزمہ نے متاثرہ شخص سے بھاری رقم بھی وصول کی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اسے جذباتی اور مالی طور پر بہت بڑا دھچکا دیا ہے اور اب اس متاثرہ شخص کا مذکورہ ملزمہ سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا ایس ایم ایس پیغام آیا تھا جس میں اس نے کہا کہ وہ اب اس کے بچے کی ماں نہیں رہی ہے اس لئے اسے پریشان نہ کیا جائے۔ متاثرہ شخص نے جب پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے تحقیق کی تو پتہ چلا اس کے علاوہ بھی کئی افراد کے ساتھ یہ فراڈ ہو چکا ہے۔ اب تک کی تفتیش میں دس ایسے متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو ملزمہ کے چکر میں بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔ پولیس ملزمہ کی تلاش میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔

صوبائی وزیر رانا مشہود نے قانون کی دھجیاں کیسے بکھیریں ،دیکھیئے خبر

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر تعلیم نے ہی قانون کو مذاق بنا دیا۔ مسلح گارڈز کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ پابندی کے باوجود رانا مشہود کے گارڈز اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔

ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارحجا م کی دکان پر فلمیں دیکھتے رہے،ایک معطل دوسرے بارے بھی اہم خبر

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار وں نے میڈیا ٹیم کو دیکھ کر دوڑ لگا دی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساندہ کے علاقہ میں واقع الائیڈ یونیک سکول سے متعلق پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے ایک حجام کی دکان میں فلم دیکھ رہے تھے میڈیا کے لوگ جیسے ہی حجام کی دکان میں داخل ہوئے تو پولیس اہلکار وہاں سے بھاگ نکلے اسی قسم کے واقعات اسلامیہ کالج سول لائنز کے باہر اور دیگر پولنگ سٹیشنوں پر دیکھنے میں آئے جہاں پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر گپے ہانکتے رہے اور موبائل فون استعمال کرتے رہے اسی طرح سی سی پی او لاہور نے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو موقع پر معطل کر دیا اس پر الزام تھا کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے موبائل فون پر فلم دیکھ رہا تھا۔

بائیو میڑک نظام کا تجربہ کامیاب ،2018 کے الیکشن بارے بھی بڑی پیش رفت کا امکان

لاہور (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک ووٹنگ کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اس سلسلے مےں این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات پر پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم نصب کےا گےا انتالیس پولنگ اسٹیشنز پر اس سسٹم کی آزمائش کی گئی۔ سیاسی جماعتوں کے بار بار مطالبات کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک سسٹم آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر انتالیس پولنگ اسٹیشنز پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کئے گئے۔ پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد نے اس کا طریقہ کار بھی بتایا۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی کوشیں اپنی جگہ لیکن ووٹرز اس پورے عمل سے لاعلم ہیں۔ بائیو میٹرک سسٹم کی آزمائش آج اگر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے تو امکان ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں الیکشن اسی سسٹم کے تحت ہوں گے۔

بلاول بھٹو کیلئے ساہیوال میں میدان سج گیا،اہم اعلان متوقع

ساہیوال(نمائندہ خبرےں) ساہےوال مےں بلاول بھٹو کے جلسہ عام کے سلسلہ مےں تنظےم کے عہدےداروں اور ٹکٹ ہولڈروں نے الگ الگ جلسہ کی تےارےاں عروج پر ہنچ گئےں شہر بھر کو خوبصورت بےنروں اور ہولدنگ بورڈوں سے سجا دےا گےا ساہےوال مےں ضلعی صدر زکی چو ہدری ،شفقت جا وےد اور پےلز سٹوڈنٹ فےڈرےشن کے سابق جنرل سےکرتری پنجاب چو ہدری سر مد شفقت اور سابق تحصےل نا ظم رانا عامر شہزاد طاہر اور دےگر رہنامﺅں نے الگ الگ شہر بھر مےں بےنر لگا دئے ہےں اور الگ الگ جلسہ کی تےاری شروع کر دی ہے دونوں گروپ اےن اے 160کے امےدوار کے دعوےدار ہےں ۔زکی چو ہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ساہیوال 20ستمبر کے جلسہ میں عوام کا سمندر نظر آئے گا بلاول زرداری بھٹو نے یوتھ کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی میں نیا ولولہ پیدا کررہاہے۔ شےخ ظفر علی سٹےڈےم میں ہونیوالے جلسہ عام کے لئے تمام کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے ارانا عامر شہزاد طاہر نے کہاکہ یہ موقع ہے کہ اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلسہ عام میں بھرپور شمولیت کی جائے اور یہ ثابت کیا جائے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل کی طرح آج بھی وہی نعرے بلند ہونگے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ‘ گلی میں شور ہوگا بھٹو بھٹو ۔ےاد رہے کہ گز شتہ روز پنجاب کے صدر قم زمان کائرہ ،جنرل سےکرٹری ندےم افضل چن اور سابق وزےر اعلیٰ پنجاب و صدر مےاں منظور احمد وٹو ،ڈوےژنل صدر خرم وٹو کی زےر صدارت زکی چو ہدری اور رانا عامر شہزاد کی رہا ئش گاہوں پر الگ الگ کارکنوں سے خطاب اور الگ الگ صحافےوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہےوال کا جلسہ تارےخی جلسہ ہوگا اور اس سلسلہ مےں پنجاب بھر کی قےادت بلاول بھٹو کی سر براہی مےں ساہےوال ظفر علی سٹےڈےم مےں 20سال کے بعد پےپلز پارٹی کی اتنی بڑی قےادت عوام سے خطاب کرے گی۔

غیر ملکی سفیروں کی ضمنی الیکشن میں بھر پور دلچسپی ،رپورٹس بھی بنا ڈالیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے کنٹری منیجرز نے اتوار کی شب این اے 120لاہور تین کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی 14ہزار 188ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کی رپورٹیں اپنے اپنے دارالحکومت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کو بھجوا دیں۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کے خطاب کے اہم نکات بھی اپنی رپورٹوں میں شامل کئے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 220پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق61ہزار 254 تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47ہزار 066ووٹ حاصل کئے۔ ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب نے 4174جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 2520ووٹ حاصل کر سکے۔ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد امیدوار کے مساوی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جماعت اسلامی سمیت دوسرے تین درجن امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ اسی کے ساتھ غیرملکی سفیروں نے لاہور کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر اپنی تجزیاتی رپورٹیں بھی ارسال کی ہیں۔