لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آزاد کشمیر مسعود خان مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے لندن آمد، ہوٹل میں لڑکیوں کے ڈانس سے لطف اندوز ہوتے رہے، نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسعود خان سرکاری دورے پر برطانیہ گئے، گزشتہ رات بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، اسی رات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جانے والے مسعود خان لندن کے ایک ہوٹل میں دوشیزاو¿ں کا ہوشربا ڈانس دیکھتے نظر آئے، نجی ٹی وی نے صدر آزاد کشمیر کی ڈانس سے محظوظ ہوتے ہوئے فوٹیج بھی دکھائی۔
