Monthly Archives: November 2017
مریم نواز کا ٹوئیٹ

بلاول اسلام آبادمیں کیا کرنے جارہی ہیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد میں منعقد ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے لوگ دعائیں کررہے ہیں کیونکہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی ہے،6 ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کر نے والوں نے ساڑھے چار سال عوام کو لوڈشیڈنگ کے شدید جھٹکے لگائے ہیں، اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب کر دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بر سر اقتدار لا کر قوم کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔،پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ پیسے بنانا ان کی اولین ترجیح ہے
وزیر اطلات سندھ
مظایرین کو میتشر کرنے کے لیے پولیس کا واٹر کینن کا استمال
“کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف” is locked کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف

بھارت کے انتہاپسند معاشرے کے سامنے ’’پدماوتی‘‘ نے ہتھیار ڈال دیے
بھارتی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز میں مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے راجپوت برادری نے فلم میں تاریخ مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریلیز کی صورت میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا ہے۔دوسری جانب راجپوت برادری نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے دھمکی دینے کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ بھی مقررکر رکھی ہے۔ان تمام تنازعات کو دیکھتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روک دی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی کی ریلیز رضاکارانہ طور پر موخر کردی گئی ہے تاہم فلم کی نمائش کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی۔

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
ملائیشیا(ویب ڈیسک) ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔ افغانستان کے 248 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی.افغانستان کے مجیب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جب کہ محمد طحہٰ 19 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ اس سے پہلے گروپ مرحلے کے میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

کوئی عدالتی فیصلہ میرا اور عوام کا تعلق نہیں توڑ سکتا، نوازشریف
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) ایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو دیکھ کر 2013 کا دور یاد آرہا ہے اس وقت بھی عوام نے اسی محبت کا اظہار کیا تھا اور آج بھی عوام اسی جذبے سے مجھ سے دلی محبت رکھتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدالتی فیصلے میرے اور عوام کے تعلق کو توڑ نہیں سکتے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی امن و امان کی صورتحال بدتر ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب رہی تھی لیکن ہم نے عوام کو امن کا تحفہ دے کر بیرونی سرمایہ کاری لائی اور بجلی کے نئے منصوبے لگا کر عوام کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارا دلایا، پورے ملک بالخصوص ایبٹ آباد میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کرکے عوام کی محبت سمیٹی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں ہار جاؤں گا تو ان کی بھول ہے میں ہارنے والا نہیں، مجھے عہدہ سنبھالتے ہی دھرنوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں لگے رہے پھر پاناما کا تماشا لگا دیا گیا، ایک جے آئی ٹی بنائی گئی جسے تحقیقات کے نام پر دن بھر کے سیرسپاٹے پر بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن کا ثبوت نہ مل سکا اور جب ساری کوششیں ناکام ہوگئیں تو کہا بیٹے سے تںخوا نہیں لی اس لئے نوازشریف کو نااہل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا میں نے عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس چھوڑا اور گھر چلا گیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ 4 ، 5 لوگ کرڑوں عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر میں آمر ہوتا تو بہت پہلے عوام کو چھوڑ کر چلا جاتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کا ساتھ ہمیشہ دوں گا اور یہی امید اس جلسے میں شریک افراد سے بھی رکھتا ہوں کہ مجھے مشکلات حالات میں کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

شہبازشریف کے پاس ویڑن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ، جنرل ہارکنرائیڈر
لاہور: امریکا کے سابق قونصل جنرل ہارکنرائیڈرنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویڑن کے حامی شخص ہیں جو اقدامات کرنا جانتے ہیں ،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا شمار دنیا کے ان چند بڑے لیڈرز میں ہوتا ہے جن کے پاس بہترین خیالات ہیں جن کا وہ اطلاق بھی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پاس ویڑن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ہے۔سابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کی متحرک شخصیت اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوں ،میں نے اپنی تعیناتی کے دوران دنیا یہاں تک امریکا بھی ایسا شخص نہیں دیکھاجس میں مشکلات حالات کے باوجود اپنے ویڑن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کی اور حالات کو بدلا،سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے جس طرح لاہور کو بدلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔