Monthly Archives: November 2017
ّٓآرمی چیف کا روالپنڈی میں دورہ
دھرنے والوں سے اپیل ہے دھرنا ختم کر دیں

انڈر19 ایشیا کپ کا فائنل ، پاکستان اور افغانستان اتوار کو مد مقابل
کوالا لمپور(ویب ڈیسک )ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ایونٹ کا فائنل اتوار (19 نومبر) کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔کوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 103 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔جس کے بعد افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 اوورز میں حاصل کرلیا اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز بنگلا دیش کوڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایل او سی پر ہر خطرے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں،سپہ سا لار کا دبنگ بیان
راولپنڈی (ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد بشمول ایل او سی پر ہر خطرے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں آپریشنل تیاریو ں اور فارمیشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے سیز فائر کے جواب میں کارروائی پر اطمنان کا اظہار کیا۔

انتخابات ایکٹ ترمیمی بل 2017 بارے بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انتخابات ایکٹ ترمیمی بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔دوسری جانب ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش نہیں کیا جاسکا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر قانون زاہد حامد نے انتخابات ترمیمی بل 2017 منظوری کے لیے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم نے آصف علی زرداری سے معذرت کر لی ،سبکدوش ہو گئے
کراچی(ویب ڈسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی اور ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں، انہیں رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا جب کہ نیب نے ان کے خلاف کرپشن ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔مذکورہ کیسز میں ضمانت کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پی پی پی کراچی ڈویڑن کا صدر مقرر کیا تھا۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ِڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی کی تھی۔ڈاکٹر عاصم کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی جانب سےبیان دیا گیا ہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین کی پارٹی کے لیےخدمات ہیں، انہیں بیرون ملک علاج کے بعد ذمہ داریاں دیں گے۔ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ان کے وکیل نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک ہے جب کہ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کے لیے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔واضح رہےکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

کرپشن کیخلاف وزیر اعظم کا ایکشن ،بڑے بڑے نام بھی آگئے
اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں نااہل اور بدعنوان افسران کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہےکہ جس میں گریڈ 18، 19اور 20کے چند افسران کے نام بھی مثال کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔خط کے مطابق ان افسران کاتعلق کسٹم سروسز ان لینڈ ریونیواور ایف بی آر کیڈر سے ہے، افسران پرکرپشن، بوگس ریفنڈاور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت کاری کا الزام ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ ان افسران کے خلاف 2013 میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائریوں کاحکم دیاگیاتھا۔

”کرپشن کا شور شرابا “شاہ سلمان نے اب تک کا سب اہم فیصلہ کر لیا ؟
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی شاہ سلمان کا بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے اوروہ اگلے ہفتے ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ سکتے ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی بادشاہ اگلے ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سونپ دیں گے۔ 81 سالہ سعودی فرمانروا اپنے پاس صرف خادم الحرمین شریفین کی ذمہ داریاں رکھیں گے۔برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان مشرقی وسطی میں ایران اورلبنان کی طرف مبذول کرلیں گے اوراگرضرورت پڑی تو جنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔دو ہفتے قبل ہی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلافکمیٹی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔واضح رہے کہ 5 ماہ قبل ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقررکردیا تھا۔

پاناما لیکس بارے پھر تہلکہ خیز خبر،436پاکستانیوں بارے سپریم کورٹ تیار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ پیپرز لیکس میں انکشاف کئے گئے آف شور کمپنیوں کے مالک 436 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے دائر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور ایڈووکیٹ طارق اسد کی درخواستوں پر سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ 23 نومبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی اور طارق اسد کی پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی کا معاملہ نواز شریف کے کیس سے الگ کرتے ہوئے پہلے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔