سانڈھ ذبح کر نے کے بعد کتنی دیر زندہ رہتا ہے،جان کر ہو ش گم ہو جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) آپ سب نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ”سانڈے کا تیل“ تو ضرور سنا ہو گا لیکن یہ سانڈے کہاں رہتے ہیں، انہیں ذبح کر کے تیل کیسے بنایا جاتا ہے اور کیا واقعی ان کا تیل ادویاتی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے؟ آئیے آپ کو وہ تمام مفید اور دلچسپ معلومات بتاتے ہیں جو بہت کم لوگوں کو پتہ ہے۔سانڈے جنگلوں، صحراﺅں اور وسیع و عریض ویرانوں میں پائے جانے والے غیر موزی مگر مفید جانور ہیں۔ گھاس اور مختلف جڑی بوٹیاں کھا کر زندہ رہنے والے یہ سانڈے عمر بھر پانی نہیں ہوتے اور یہ اس قدر طاقتور ہوتے ہیں کہ ذبح کئے جانے کے بعد بھی آٹھ گھنٹوں تک زندہ رہتے ہیں۔

کوہاٹ میں قتل ہو نیوالی میڈیکل سٹو ڈنٹ عا صمہ نے دم تو ڑنے سے قبل کونسا انکشا ف کیا ،تفصیلا ت سامنے آ گئیں

کوہاٹ(ویب ڈیسک) رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کردیا گیاتاہم واقعے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ ایبٹ آباد میں بی ڈی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھی، گزشتہ روز اسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، عاصمہ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔مقتولہ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں مجاہد آفریدی نامی شخص کا نام لیا تاہم پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ پولیس کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے اور عاصمہ کو رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔عاصمہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ مجاہد آفریدی پہلے سے شادی شدہ اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ملزم دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور حال ہی میں وہ واپس آیا تھا۔ اس نے عاصمہ سے شادی کے لیے رشتہ بھی بھجوایا تھا تاہم شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اسے انکار کردیا گیا تھا۔

بااثر امیر نوجوان اداکارہ نیلم منیر پر فدا ،شادی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان اداکارہ نیلم منیر کے سامنے دل ہار بیٹھا۔ نوجوان نے جلد نیلم منیر کے گھر باضابطہ رشتہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر سے تعلق رکھنے والے بااثرخاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک تھا جس میں اداکارہ نیلم منیر کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم نوجوان نے جلد نیلم منیر کے گھر باضابطہ رشتہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب نیلم منیر کی طرف سے مو¿قف سامنے نہیں آسکا۔

مردوں کیلئے عورت کی امامت شر عی یا غیر شرعی ۔۔۔علماءبھی میدان میں آگئے،سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال

اسلام آ با د(ویب ڈیسک) خاتون کی جانب سے مردوں کی امامت کے معاملے پر پاکستان میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے عورت کی امامت کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک گاو¿ں کی رہائشی 34 سالہ خاتون جمیٹھا نے جمعے کی نماز کی امامت کرائی جس میں خواتین اور مردوں سمیت 50 نمازی شامل تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے عورت کی امامت کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ امامت کا حق صرف مرد کو ہے، خواتین کو نہیں۔علامہ شبیر میثمی کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتا کہ کسی عورت نے مردوں کی نماز کی امامت کرائی ہو اور خواتین کو امامت کی کبھی اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ اگر نماز پڑھنے والی صرف خواتین ہوں تو خاتون ان کی امامت کرسکتی ہے۔جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم مفتی راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ خاتون ایسی جماعت کی امامت نہیں کرسکتی جس کے مقتدی مرد اور خواتین ہوں اور شریعت نے جماعت کی امامت کا اختیار مرد کو دیا ہے۔خاتون جمیٹھا قرآن و سنت سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری ہیں جنہیں ‘استانی جمیٹھا’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔واضح رہے کہ خاتون کو اس سے قبل بھی ان کے نظریات و خیالات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ایوان بالا ، 52سینیٹرزرخصتی کو تیار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) 11 مارچ 2018ءکو سینیٹ کے کئی بڑے نام گھر چلے جائیں گے۔ مختلف جماعتوں کے کل 52 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے جن کی خالی نشستوں پر 3 مارچ کو مقابلہ ہو گا۔3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ الیکشن میں 6 سالہ مدت پوری کرنے والے 52 سینیٹرز کی 11 مارچ کو ہونے والی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کی نشستیں پ±ر کرنے کیلئے کانٹے کے مقابلوں کا امکان ہے۔11 مارچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کل 26 سینیٹرز میں سے 18 گھر چلے جائیں گے جن میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، لیڈر آف اپوزیشن اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، خالدہ پروین اور دیگر شامل ہیں۔حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے کل 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان میں سینیٹر اسحاق ڈار، آصف کرمانی، سینیٹر حمزہ، سردار ذوالفقار کھوسہ، کامران مائیکل اور دیگر شامل ہیں۔سینیٹ الیکشن مسلم لیگ ق پر بھاری پڑے گا کیونکہ اس کے چاروں سینیٹرز کامل علی آغا، مشاہد حسین سید، روبینہ عرفان اور سعید الحسن مندوخیل ریٹائر ہو رہے ہیں۔جے یو آئی ف کے مولانا حافظ حمد اللہ، سینیٹر طلحہ محمود اور مفتی عبد الستار بھی عہدے سے فارغ ہو جائیں گے۔ایم کیو ایم کے کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، محمد فروغ نسیم اور نسرین جلیل کی بھی 6 سالہ مدت پوری ہو رہی ہے۔اے این پی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز باز محمد خان، محمد داو¿د خان اچکزئی، شاہی سید، زاہدہ خان اور الیاس احمد بلور ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر اسرار اللہ زہری اور نسیمہ احسان بھی اپنی مدت پوری کرنے والے سینیٹرز میں شامل ہیں۔سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 7 میں سے صرف 1 سینیٹر محمد اعظم سواتی ریٹائر ہوں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے بھی 1 سینیٹر سید مظفر حسین شاہ ریٹائر ہو جائیں گے۔10 آزاد سینیٹرز میں سے 5 سینیٹرز اپنی مدت پوری ہونے پر گھر جائیں گے جن میں محمد صالح شاہ، محمد محسن خان لغاری، ملک نجم الحسن، ہلال الرحمان اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے میمو گیٹ کیس کی فائل طلب کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے میمو گیٹ کیس کی فائل طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے فاضل بنچ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ تارکین وطن کے دلوں میں پاکستان دھڑکتا ہے۔ جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے، حسین حقانی کہاں ہیں، کیا حسین حقانی کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی، کیوں نا انہیں نوٹس کر کے بلا لیں، حسین حقانی پاکستان آکرمیمو گیٹ کا سامنا کریں۔

سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کے اعلان نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔(ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلیے درخواستیں طلب کر لیںاسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔

عدلیہ مخالف تقاریر , نواز شریف اور مریم نواز کیلئے نئی مشکل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، دونوں نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

بچوں سے زیادتی کے بعد قتل ، ویڈیو فلمیں ، سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت میں عدالت کی معاونت کیلئے عامر محمود، ضیا شاہد، مجیب الرحمن شامی، عارف نظامی، نسیم زہرا، حامد میر، کاشف عباسی، عاصمہ شیرازی، چودھری غلام حسین، سہیل وڑائچ سمیت دیگر صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کو طلب کیا۔ جہاں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے کہا جہاں تک قاتل عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس کے بارے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزام کا تعلق ہے تو مجھے ملزم عمران کے اکاﺅنٹس کے بارے میں علم نہیں۔ اس سوال کا جواب تو ڈاکٹر شاہد مسعود دے سکتے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن شک ہے کہ بچوںکے ساتھ زیادتی اور قتل کے پس پردہ ایک منظم گروہ ہے۔ شبہ ہے کہ زینب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کی بھی ویڈیو فلم بنی ہو گی اور ممکن ہے کہ اسے ویب سائٹ پر لائیو دکھایا گیا ہو۔ دوسرا یہ کہ 300 بچوں سے زیادتی کی خبریں آئیں تو میں ذاتی طور پر قصور کیا تو اس وقت صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ یہ اراضی کا معمولی تنازعہ ہے ایسے کوئی واقعات رونما نہیں ہوئے۔ بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنتی ہیں اور بکتی ہیں۔ ممبئی کی رادھا نامی لڑکی کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہوا تھا۔ 4,3 سال بعد ہیکرز نے فلم تلاش کی۔ اسی طرح میرے پاس سرگودھا کے ایک بندے کا کیس ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے کیس کی تفتیش کی ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے 6 سو بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنائی تھیں اور ناروے کی ویب سائٹ کو بیچی تھیںاور فی فلم 300 یورو کمائے۔چونیاں میں ایک شخص کو لوگوں نے بتایا کہ تمہارے بیٹے کی یو ٹیوب پر فلم چل رہی ہے۔ دیکھا تو زیادتی کی فلم تھی۔ باپ نے بچے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے میرے ساتھ ہو رہا ہے اب میں انکار کر دیا ہے تو فلم اپ لوڈ کر دی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بچوں سے زیادتی کی فلمیں بنتی ہیں اور خریدوفروخت ہوتی ہے جس میں منظم گروہ ملوث ہے جو بااثر بھی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے قصور میں احتجاج کے بعد پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کی تردید کی اور کہا کہ وہاں نہ کوئی احتجاج ہوا نہ گولی چلی۔ میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو مشورہ دیا تھا کہ لوگوں سے غلطی ہوتی رہتی ہے آپ بھی تسلیم کر لو لیکن انہوں نے عدالت میں تسلیم نہیں کیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ ممبئی کی رادھا کی طرح زینب سے زیادتی کے بعد اس کے جسم کو کاٹا گیا، بازو کاٹے گئے اور لاش کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا۔ رادھا کے واقعہ کا ہیکرز نے 4,3 سال بعد کھوج لگا لیا تو پتہ چلا کہ اس سارے واقعہ کی مکمل ویڈیو فلم بنی اور اس کو ڈارک ویب سیٹ پر لائیو بھی دکھایا گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ دونوں واقعات کا سکرپٹ ایک جیسا ہے زیادتی کے بعد قتل، ہاتھ کاٹنے اور لاش کوڑے میں پھینکنے کے واقعات میں یکسانیت ہے لہٰذا انکوائری کرائی جائے کہ زینب کی فلم تو نہیں بنائی گئی اور لائیو چلائی تو نہیں گئی۔ میں ایک بار بچوں کے ساتھ زیادتی کی خبریں سامنے کے بعد قصور گیا اور ایک مذاکرہ میں تقریر میں کہا کہ قصور کے عوام متحد ہو جائیں اوراس کے خلاف مل کر مہم چلائیں۔ تقریر کے بعد میں گاڑی میں بیٹھا تو ہمارے نمائندے اور دو اور افراد نے مجھے کہا کہ آپ کے ایک طرف جو ایم پی اے بیٹھا تھا وہی ملزموں کی سفارش کر کے تھانے سے چھڑواتا ہے اور دوسری طرف جو وکلاءکا لیڈر بیٹھا تھا وہی زیادتی کے ملزموں کے کیس لڑتا ہے۔

اے ٹی ایم فراڈ کیس ، سٹی کورٹ نے دو چینی باشندوں کو سخت سزائیں سنا دیں

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی سٹی کورٹ میں اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت میں عدالت نے دو چینی باشندوں کو سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں چینی باشندوں کو ایک ، ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے بطور ج±رمانہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ایف آئی اے نے دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔