فنکار کا کام عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ میگھاکا کہنا ہے کہ تھیٹر پر معیاری کام کرنیوالے فنکار اب بھی موجود ہیںجو بےہودہ فرفارمنس کے بغیر فحش مکالموں کے بغیر اپنی صاف ستھری پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگت کے سخت خلاف ہوں ،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ فنکار کا کام فحاشی اور بیہودگی پھلانا نہیں ،فنکار کا کام تو اعوام کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کے سینئر فنکاروں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور تھیٹر کی مزید بہتری کیلئے اپنی سفارشات پیش کر کے تھیٹر کو اچھا اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

سعدیہ خان کوبالی و ڈ فلم میں ہیروئن کے کردار کیلئے پیشکش

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹی وی ڈر ا مو ں سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کو بالی ووڈفلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل اور ٹی وی سٹار سعدیہ خان کو بھارت میں بڑے بینر تلے بننے والی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہوگی۔اداکارہ آئندہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے فلم میں کام کرنے بارے تصدیق کریں گی اور فلم کے ہیرو کا بھی اعلان کریں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان ،صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں بالی ووڈ فلموں میں بطور ہیروئن اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں جبکہ سعدیہ خان بھی بھارتی فلم میں کام کرچکی ہیں۔

 

نیلم منیر فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بننے کی خواہشمند

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے بھارتی فلموں مےں کام کر نے اور سلمان خان کی ہےروئن بننے کی خواہش کا اظہار کر دےا ۔میڈےا رپورٹس کے مطابق پاکستان مےں اپنے منفردا نداز کی وجہ سے شہرت حاصل کر نےوالی ماڈل واداکارہ نےلم منےر نے کہا کہ مجھے بھی بھارتی فلموں مےں کام کر نے کی خواہش ہے اور چاہتی ہوں کہ سلمان کی ہےر وئن کے طور پر بھارتی فلم مےں کام کر وں اےک سوال کے جواب مےں نےلم منےر نے کہا کہ مجھے کوئی جلدی نہےں جب بھی موقعہ ملے مےں اس کےلئے تےارہوں ۔

 

کپڑوںکے بغیر تمھاری تصور دکھاﺅں ،لڑکی کی کرکٹر اسامہ کو دھمکی ،دونوں کے درمیا ن ٹو ئیٹر پر جنگ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ ہنگامہ ضرور ہوا رہتا ہے ، کبھی کسی سلیبرٹی کی کوئی تصویر یا ویڈیو زیر بحث ہوتی ہے تو کبھی کسی کا کوئی سکینڈل صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوتا ہے۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی کس بات پر معاملہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے اور کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ سب کی توجہ آپ کی طرف ہو جائے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے معروف کرکٹر اسامہ میر کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تو ایک لڑکی نے انہیں طعنہ دیا کہ یہ تو اچھی بات ہے لیکن اس معاملے میں آپ نے کچھ نہیں کیا۔لڑکی کی بات اسامہ میر کو شائد بری لگ گئی اور دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی جو بعد میں ”انکشاف“ میں بدل گئی اور لڑکی کے جواب میں سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ لڑکی نے اسامہ میر سے کہا ”کیا تم اپنی وہ تصاویر دیکھنا چاہو گے جس میں تم نے کپڑے نہیں پہنے ہوئے؟“یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب اسامہ میر نے پاکستان کو سیریز جیتنے اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا ”ٹی 20 کی دنیا میں نمبر ون ٹیم، ہم نے کر دکھایا۔ سرفراز احمد سمیت کھلاڑیوں اور پوری قوم کو بہت بہت مبارک ہوں۔یہ بہت فخریہ لمحہ ہے۔“

 

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریزجیت لی

پرتھ(آئی این پی) انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا کو12 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 260رنز ہدف کے تعاقب میں 48.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز 87، میکسویل اور پینی34،34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام کوررن نے5،معین علی نے3 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کے ٹام کوررن کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو پرتھ کر کٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے47.4اوورز میں259رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ62، جیسن روئے49،برسٹو44، ڈیوڈ ہیلز35 اور جوش بٹلر21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلوی فاسٹ بالر اینڈریو ٹائے نے پانچ شکار کئے جبکہ مچل مارش نے2، مچل سٹارک اور زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 260رنز ہدف کے تعاقب میں48.2اوورز میں247رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز 87، میکسویل اور پینی34،34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام کوررن نے5،معین علی نے3 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کے ٹام کوررن کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لیں گے

لندن(بی این پی )کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے سال کے آخر میں جنوبی افریقہ میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بھی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کی کوچنگ میں بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

 

بگ بیش کاتجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا

مانٹ مانگانوئی(آئی این پی) قومی ٹیم کے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی میں حاصل ہونےوالا تجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا ۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد شاداب خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پر وہ اللہ کے بعد اپنے والدین کے شکر گزار ہیں ۔

،یہاں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیااور بگ بیش سے حاصل کردہ تجربہ انہوں نے یہاں استعمال کیا ۔شاداب کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاپ آرڈ ر نے ون ڈے میں زیادہ سکور نہیں کیا تاہم ٹی ٹونٹی میں عمدہ کھیل پیش کیا جس نے ٹیم کی پرفارمنس پر بہت فرق ڈالا ، نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیا ، اب پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی تیاری کریں گے ۔

 

احمد شہزاد نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

ویلنگٹن (اے پی پی) احمد شہزاد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 19 رنز بنا کر سابق ہم وطن کھلاڑی شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

، آفریدی نے 1405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شہزاد نے ایک سنچری کی مدد سے 1416 رنز بنا رکھے ہیں، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، عمر اکمل 1690 رنز کے ساتھ دوسرے اور محمد حفیظ 1658 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

خالد لطیف اور پی سی بی کی آنکھ مچولی کے جلد خاتمے کا امکان

لاہور(بی این پی ) خالد لطیف اور پی سی بی کی آنکھ مچولی جلد ختم ہوجائے گی تاہم 5سالہ پابندی کیخلاف اوپنر کی اپیل کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ ٹو کے ساتھ ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا طوفان اٹھا تھا، جس میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام سامنے ا?ئے، پی سی بی نے کیس کی سماعت کیلیے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل تشکیل دیا جس نے شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی۔اوپنر نے معطلی جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

، ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر نے دونوں کی درخواستیں مسترد کردیں، خالد لطیف پر ٹریبیونل نے 5 سال کی پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، اس فیصلے کیخلاف اوپنر نے درخواست دی تاہم پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپنی اپیل واپس لے لی تھی، اس کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ایڈجوکیٹر نے اپنا فیصلہ8 جنوری کو محفوظ کیا جو31جنوری کو دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے امید ظاہر کی شکہ فیصلہ اوپنر کے حق میں آئے گا،انھوں نے کہاکہ خالد لطیف کوئی میچ ہی نہیں کھیلے،ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہوتا ہو۔یاد رہے کہ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال پابندی کی سزا سنائی جاچکی،بکی کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے پر محمد عرفان 6ماہ کیلیے معطل ہوئے تھے، شاہ زیب حسن کا کیس ابھی چل رہا ہے۔

کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کشتیاں جلا کر میچ کھیلنا ہے

ماﺅنٹ مانگانوئی(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ ہمیں تمام کشتیاں جلا کر تیسرا میچ کھیلنا ہے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ فتح کا تمام تر کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے ، سیریز میں 6-0سے نیچے جانے کے بعد واپسی آسان نہیں تھی، میں نے کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے ، زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ہم 8-0پر ٹور کا اختتام کریں گے ، فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میںفخر زمان بہت اچھا کھیلااور وکٹیں ہاتھ میں رکھنے سے آخری اوورز میں مدد ملی،حارث اور عامر یامین نے جیسی بیٹنگ کی وہ بہت شاندار تھی ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کی پیچھے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت شامل تھی ،کراوڈ نے جس طرح ہماری سپورٹ کی اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔