آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

کراچی(ویب ڈیسک )کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مدد مانگ لی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث راو¿ انوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے حساس اداروں کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ملزم راو¿ انوار کی نشاندہی، تلاش اور گرفتاری میں مدد کی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ راو¿ انوار کی گرفتاری کیلئے ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیادوں پر ہر ممکن مدد کی جائے، راو¿ انوار 20 جنوری کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد گیا، 23 جنوری کو ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن نے اسے باہر جانے سے روکا۔آئی جی سندھ نے خط میں کہا کہ راو¿ انوار ملک سے فرار ہونے کی سر توڑ کوششیں کررہا ہے، ملزم کو جلد سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہے، لہذا گرفتاری میں مدد کی جائے۔واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ اور پولیس مقابلے کو جعلی قراردیا ہے . راو¿ انوار تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش نہیں ہورہے اور روپوش ہوچکے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کے لیے ہفتے کے روز پولیس کو 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔

راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو قتل کرواتے ہیں،عمران خان

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کے قتل میں ملوث راﺅانوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل کرواتے ہیں۔کراچی میں نقیب اللہ کے تعزیتی کیمپ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ پہلے بھی علاقے میں ایسے جعلی پولیس مقابلے ہوتے رہے ہیں، راو¿ انوار جیسے قاتلوں کو کڑی سزا دینی چاہیے، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل اور عوام پر ظلم کراتے ہیں، راو¿ انوار کے خلاف سب کچھ سامنے آچکا ہے، اب اس کی پشت پناہی کرنے والوں کو سامنے لانا چاہیے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کو سیاست دانوں نے خود تباہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میں پولیس غیر سیاسی ہے، ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، جب قوم کی حفاظت کرنے والے ہی جرم کرنا شروع کردیں تو اس کا مطلب ہے کہ معاشرے میں بہت بڑی خرابی ہے، اس لئے ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے، راو¿ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس نے 440 بے گناہ لوگوں کو مقابلے میں قتل کیا، اس کو سخت سزا ملنی چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ راﺅانوار نے بہت سے بے قصور لوگوں کو قتل کیا، مگر نقیب اللہ کے خاندان نے اپنے بیٹے کے قتل کے خلاف آواز بلند کی اور چیف جسٹس پاکستان نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا تاکہ نقیب کو انصاف فراہم کیا جائے، راو¿ انوار کو سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کے والد کو پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت کی خبر نہ ملے۔قبل ازیں عمران خان معروف شیف مرحومہ زبیدہ آپا اور ڈیفنس میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے گھر بھی گئے اور تعزیت کی۔

فرانس میں لگی ‘چاکلیٹ سیل’ پر لوگوں نے دھاوا بول دیا

فرانس (ویب ڈیسک )چاکلیٹ اسپریڈ کسے پسند نہیں، ہر کوئی ہی چاکلیٹ کا دیوانہ ہوتا ہے ایسے میں فرانس میں لگنے والی نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ پر 70 فیصد سیل کا سن کر لوگوں نے وہاں دھاوا بول دیا۔فرانس کی سپر مارکیٹ میں نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ پر لگنے والی 70 فیصد سیل کے موقع پر خریداروں کا رش دیکھ کر سپر مارکیٹ کی انتظامیہ خود پریشان ہو کر رہ گئی۔سیل کا سن کر شہری سپر مارکیٹ پر یوں ٹوٹے جیسے اس کے بعد دوبارہ انہیں خریدنے کا موقع نہیں ملے گا۔سپر مارکیٹ میں دھکم پیل اور چھینا جھپٹی کا عالم دیکھ کر انتظامیہ نے پریشان ہو کر پولیس بلوانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔متعدد شہریوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور سپر مارکیٹ میں ہونے والی چھینا جھپٹی اور بدنظمی کے مظاہرے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔کچھ لوگوں نے سپر مارکیٹ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ نے خریداروں کے برتاو¿ کو غلط قرار دیا۔سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے جانوروں نے حملہ کردیا ہو’۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے کافی مرتبہ لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن خریداروں نے ایک نہیں سنی’۔

لاہور کے راؤ انواروں کیخلاف کب کارروائی ہوگی، طاہرالقادری

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لاہور میں بھی بہت سارے راو¿ انوار ہیں ان کے خلاف کب کارروائی ہوگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا کہ لاہور میں بھی کثیر تعداد میں راو¿ انوار ہیں، ان پر کب ہاتھ ڈالا جائے گا، ان پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی سا لمیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ان کی نااہلی سے ڈرون حملوں کا کیا تعلق ہے؟ نواز شریف اب جانے والے ہیں اس لئے خوفزدہ ہیں، کوئی تو خطرہ ہے جبھی نوازشریف کو ہر طرف طاہرالقادری نظر آتا ہے، میں ان کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، ان پر مارچ چڑھتا ہوا نہیں دیکھ رہا، اگر میرا اندازہ غلط نہ ہوا تو یہ نہیں رہیں گے، سیاسی حکمت عملی منزل کے قریب پہنچ چکی ہے اور ان کا ہٹنا ٹہر گیا ہے، پھر ان کی فرعونیت کا خاتمہ ہے۔سربراہ عوامی تحریک کا کہن تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر احتجاج کے حق کو محفوظ کرلیا، جب اور جہاں چاہیں گے احتجاج کریں گے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اس مسئلے پر پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اور اب بھی ساتھ ہیں، اجتجاج کا فیصلہ مشترکہ حمکت عملی سے طے ہوگا، اس ملک کے حکمران درندے ہر روز جلسے کر رہے ہیں، انتظامیہ اور پارلیمنٹ فیل ہوجائے تو عدلیہ کو اپنا کردارادا کرنا پڑے گا۔

کانگو میں عسکریت پسندوں کا حملہ، امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی شہید

کنشاسا(ویب ڈیسک )کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں ایک مسلح گروپ کے جنگجوو¿ں نے گھات لگا کر اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اقوام متحدہ نےواقعے کی تصدیق کردی ہےعلاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا شہید اور سپاہی بلال زخمی ہوگیا۔ پاکستانی اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمے داروآں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کانگو کی حکومت کے ساتھ تناو¿ کے باوجود ملک کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔
گزشتہ روز کانگو کے صدر جوزف کابیلا نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر 20 سال گزرنے کے باوجود مقامی عسکریت پسندوں سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دیواروں کے آر پار دیکھنے والا حیران کن سمارٹ فون

لندن (ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کے مختلف ماہرین نے کہا کہ اگلی نسل کے سمارٹ فون لیزر کے ذریعے دیواروں کے پار دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے انکے مطابق چہرہ پہچاننے اور سلوموشن ویڈیو بنانیوالے کیمرے تو صرف شروعات ہیں۔ کمپیوٹر پروگرام اور الگورتھم سے کیمرے کی صلاحیت حیرت انگیز طور پر بڑھ چکی ہے ۔ بہت جلد کیمرے انسانی جسم میں جھانکنے ، دیوار کے آرپار دیکھنے اور دھویں میں دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے ۔ اگر ان کیمروں کو سمارٹ فون میں لگادیا جائے تو ان سے باقاعدہ جاسوسی کا کام لینا آسان ہوجائیگا۔ ان میں سے ایک ایجاد سنگل پکسل کیمرہ ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرتا ہے ۔ سنگل پکسل عمل میں روشنی کے ایک ماخذ (سورس) کی مدد سے روشنی دینے والے کئی ماخذات (سورسز) کی معلومات اور ڈیٹا کو جمع کیا جاسکتا ہے لیکن اس عمل میں سنگل پکسل کو بار بار کئی مقامات پر ڈالنا ہوگا تاکہ وہاں سے منعکس ہونیوالی روشنی جمع ہوتی رہے اور دھیرے دھیرے پورا منظر تخلیق کیا جاسکے لیکن ایسے کیمرے گہرے دھویں اور مکمل اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بھی ہونگے ۔