کیویز کا کوئی جادو کام نہ آیا …. پاکستان کی دھماکے دار جیت

ماؤنٹ مانگنوئی(ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔ اوول میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 رنز کے مجموعی اسکور پر کیویز کپتان 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔مارٹن گپتل شاندار 59، انارو کچن 19، کولن ڈی گرینڈ ہوم ایک، روس ٹیلر 25، ٹوم بروس 22 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔

آصف زرداری کا بھلا ہو، پیپلز پارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا بھلا ہو جنہوں نے خود پیپلزپارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا، جب کہ آج شہر قائد کباڑ خانہ اور لاہور مثالی شہر بن گیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 4 سال محنت اور دیانتداری سے ملک کی خدمت کی، ترقیاتی منصوبے بلا تفریق مکمل کیے، کراچی کا امن بحال کیا، بلوچستان میں لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر قومی دھارے میں شامل ہونے پر مجبور کردیا لیکن کچھ مفاد پسند عناصر کو پاکستان بالخصوص مسلم لیگ(ن) کی کامیابیاں ہضم نہ ہوئیں۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال میں مسلم لیگ (ن) پر ہر طرح کے حملے کیے گئے، کبھی دھرنے دیئے گئے کبھی کینیڈا کے مولوی کو بلالیا گیا، ہم کسی ادارے یا شخصیت کے مخالف نہیں، ججز بحالی تحریک میں نواز شریف ہی سب سے آگے تھے، مگر عوام کے منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا اور جب ہم نے عدالتوں سے انصاف کے لئے احتجاج کیا تو ہم پر اداروں پر حملوں کے الزام لگائے گئے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ اور لوگ ہیں جو مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، ایسے نہیں ہوتا کہ ڈینگی پشاورپرحملہ کرے تو آپ پہاڑوں پر چڑھ جاو¿، جب وقت گزر جاتا ہے آپ باہر نکل آتے ہو، جو چوہوں اور مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ شیر کا مقابلہ کیا کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آتے بھی نہیں، ساری مراعات اور تنخواہیں بھی لیتے ہیں اور پھر اسی پارلیمنٹ پر لعنتیں بھی بھیجتے ہیں، کسی کو لعنت دینا اچھی بات نہیں ہے، آپ کا لاہورکا جلسہ اسی لیے ناکام ہوا کہ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دور میں کراچی ملک کے تمام شہروں میں سب سے آگے تھا لیکن آج شہرقائد کباڑ خانہ اور لاہور مثالی شہر بن گیا ہے، آصف زرداری کا بھلا ہو جنہوں نے پیپلزپارٹی کا سوا ستیا ناس کردیا۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں صرف مخالف ہیں، پاکستان موجودہ وقت میں کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک خطرے میں ہے امریکا اور بھارت ہمارے خلاف ہیں، بھارت کوسی پیک ہضم نہیں ہورہا افغانستان سے ٹھنڈی ہوا نہیں آرہی، ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرکے ملک کے لیے سوچنا ہوگا، دانشمند لوگوں کوچاہیے کہ وہ ہوش مندی سے معاملات کوٹھیک کریں۔

 

زینب قتل کیس …. اینکر کے دعووں اور زینب کے والد کے حوالے سے چیف جسٹس کا اہم حکم

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نے گرفتار ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی۔عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں جے آئی ٹی اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔دوسری جانب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مقتولہ زینب کے والد اور وکیل کے میڈیا پر بیان پر بھی پابندی لگا دی اور مقتولہ کے والد کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل 3 رکنی بینچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔سپریم کورٹ نے قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکرپرسن کے علاوہ کیس میں معاونت کے لیے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پیپر نیوز پیپر ایسوسی ایشن ( اے پی این ایس) کے عہدیداروں، میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

نقیب کے ساتھ قتل چچا بھتیجے کو ایک سال قبل اوچ شریف سے گرفتار کیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک )جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کے ساتھ ہلاک ہونے والے دو افراد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ا?پس میں چچا بھتیجے تھے جنہیں ایک سال قبل اوچ شریف سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلے میں راو¿ انوار اور ان کی ٹیم نے نقیب اللہ محسود، نذرجان، محمداسحق اور محمد صابر کو ہلاک کردیا تھا لیکن مارے جانے والے چاروں افراد بے گناہ ثابت ہوئے۔دونوں شہریوں کی شناخت مولوی اسحٰق اور محمد صابرکے نام سے ہوئی جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ مقتولین کے ورثا کے مطابق مولوی اسحاق ایک مدرسے میں معلم اور بے اولاد جب کہ صابر ایک مسجد میں مو¿ذن اور غیرشادی شدہ تھا، نومبر 2016 میں مولوی اسحاق اور ان کے بھتیجے صابر سمیت 8 افراد کو ان کے گھروں سے پولیس کی وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے برے انجام کی دھمکیاں دیں تاہم تقریباً 8 ماہ بعد 6 افراد کو رہا کردیا گیا اور وہ اپنے گھر واپس آگئے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے نیوز چینلز پر اسحاق اور صابر کی موت کی خبر سنی جنہیں راو¿ انوار نے ماورائے عدالت قتل کیا اور بعد میں کالعدم تنظیموں کا دہشت گرد قرار دے دیا، جبکہ لاشیں سرد خانے میں رکھوا دیں، چچا اور بھتیجے کے خلاف اوچ شریف سمیت پورے ملک میں کہیں بھی ایک مقدمہ درج نہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دونوں مقتولین بے گناہ تھے ہم حکومت سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

تیسرا ٹی 20…. پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

ماؤنٹ مانگنوئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔بے اوول میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فخر زمان اور احمد شہزاد اووپنگ کے لیے آئے اور اچھا آغاز کیا لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بعدازاں 66 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فخر زمان نے شاندار 46 رنز بنائے اور 106 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔آج کے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث شامل نہیں ہیں، پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہے، پچ پر گھاس ہے لہذا اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیپو سلطان کی تصویر سے نیا ہنگامہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی جدوجہد آزادی کے مسلمان ہیروز اور غیر منقسم ہندوستان کی معروف و نمایاں مسلم شخصیات کے کردار اور اہمیت کو مسلسل زک پہنچارہی ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی شخصیت حالیہ برسوںمیں وجہ تنازع بنی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اب نئی دہلی میں اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے نئی دہلی اسمبلی میں ٹیپو سلطان سمیت دیگر 70 نمایاں شخصیات کی تصاویر کی نقاب کشائی کی جن میں اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ برسا منڈا اور سبھاش چندربوس کی تصاویر شامل ہیں تاہم ان میں ٹیپو سلطان کی تصویرکاشامل کیا جانا بی جے پی کو ناگوار گزرا۔ بھارتی حکمراں جماعت نے ٹیپو سلطان کو متنازع شخصیت قرار دیا۔ بی جے پی نے بھگت سنگھ کو تو بھارت کا وقار قراردیا لیکن ٹیپو سلطان کو عزت اور وقار دیئے جانے کو قومی وقار کے خلاف قرار دیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم پرکاش شرما نے کہا کہ اس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 

سابق سفیر کیخلاف مقدمہ , ٹرمپ بھی مدد کو آ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) کوہاٹ میں غدار حسین حقانی کے خلاف درج ہونے والی دو ایف آئی آرز پر ملک کے اندر اور باہر امریکی لابیز کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ملکی سلامتی کے اداروں نے اس مقدمہ کے اندراج کے ساتھ یہ پیغام دیدیا ہے کہ غداری کرنے والے کہیں بھی ہوں انہیں نہیں بخشا جائیگا، اطلاعات کے مطابق ان دونوں ایف آئی آرز پر کارروائی ہوگی مقدمہ عدالت میں جائیگا اور اگر غدار نے گرفتاری نہ دی تو اسے اشتہاری قرار دیکر ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کوشش کی جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق غدار کے خلاف کوہاٹ میں دو مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف جنگ شق 121-A اور مجرمانہ سازش کی شق 120-B کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حسین حقانی عرصہ ایک دہائی سے پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں نفرت اور سازش کی مہم چلارہے ہے، اسی مقصد کی خاطر وہ ایک کتاب ”Pakistan Caught between Mosque and Military “ بھی لکھ چکا ہے، اس نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے امریکہ سے پیسے لیکر پاکستان کے خلاف کتاب لکھی ہے۔ حسین حقانی کی ماضی غداریوں کی تفصیل کو اگر سردست ایک طرف بھی رکھ جائے تو وہ اس وقت بھی پاکستان کی جڑیں کاٹنے کے مشن پر کاربند ہے اور کراچی میں کئی مقدمات میں مفرور اور پاکستان مخالف سازشوں کے ایک مستقل کردار الطاف حسین کو امریکہ شہریت لے کر دینے کی کوشش میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کئی ایک مقدمات کی وجہ سے الطاف حسین کو برطانیہ سے شکاگو امریکہ لے کر سیٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کیلئے گرین کارڈ یا شہریت کے حصول کی گفتگو جاری ہے۔ امریکہ میں بھارتی ایجنسی ”را“ اور امریکی سی آئی اے کی مدد سے پاکستان مخالف تشکیل دئیے گئے گروپ کی سربراہی بھی یہی حسین حقانی کررہا ہے، اس گروپ کے دیگر کرداروں میں BRUCE RIEDEL CHRISTINEFAIR، عائشہ صدیقہ اور طارق فتح شامل ہیں اور انہیں امریکی سینیٹر لیری پرسلر کی لابی کی مدد بھی حاصل ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملکی اداروں کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی پے رول پر بلوچ دہشت گردوں کے نمائندوں کو عالمی سفارتی مراکز تک رسائی دلوانے اور امریکی تھنک ٹینکس میں متعارف کروانے میں بنیادی کردار اسی شخص کا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد حسین حقانی ہی ہے جس نے خود کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان کے خلاف مشورے دینے شروع کئے اور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، حسین حقانی ان دنوں امریکہ میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے اور پاکستان کے خلاف امریکی فوج واردات کے لیے مہم چلارہا ہے۔ ماضی میں یہی شخص سابق صدر آصف علی زرداری سے مل کر امریکہ کو پاکستانی افواج کے خلاف کارروائی کا مشورہ دے چکا ہے، میموا سکینڈل کے نام سے اس مقدمہ میں مفرور ہے ،۔ اسی طرح یکم اگست 2008ءکو سابق صدر سے ملکر غداری کی اور بھارت کو ایٹمی کلب کے دروازے تک پہنچانے کا بندوبست کیا ،اطلاعات کے مطابق اب ماضی کی غداریوں کا حساب لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور مزید ایسے مقدمات بھی سامنے آنے والے ہیں۔

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری

کراچی (نیا اخبار رپورٹ) ڈیجیٹل کرنسی کی تاریخ میں سب سے بڑی ہیکنگ میں 55ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور بینکوں کے نظام سے آزاد اس آن لائن کرنسی میں بٹ کوائن کرنسی نے اپنا نام بنایا جس کی قدر میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ڈیجیٹل کرنسیز اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ حال ہی میں جاپان میں پیش آنے والے آن لائن کرنسی کی ہیکنگ کے واقعے کو کرپٹو کرنسیز کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کہا جا رہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کس سیاستدان کی مداح ، جان کر آپ بھی حیران ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ ماہرہ خان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول کی مداح بن گئیں۔ ماہرہ خان نے بلاول کے بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا اور کہا کہ بلاول بھارتی چینل کے ساتھ بہت اچھا بولے‘ انٹرویو سن کر فخر ہوا۔
ماہرہ‘ مداح

تیسرا ٹی 20….پاکستان کا اہم کھلاڑی اَن فٹ

ماؤنٹ مانگنوئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہوگئے۔حسن علی اب نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج ہونے جا رہا ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر ہے اور شاہین میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں۔اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پاکستان کو وائٹ واش کرچکا ہے۔