وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باو¿نڈ کیرج وے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے پر10 ارب روپے لاگت آئی ہے، ریمپ سمیت پروجیکٹ کی کل لمبائی 38 کلومیڑ ہے جبکہ اس میں 4 انٹرچینج اور20 پل بھی شامل ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کی وجہ سے شہرقائد میں ٹریفک کے دباو¿میں کمی آئے گی۔ بندرگاہ کی ٹریفک شہرمیں داخل ہوئے بغیر ایکسپریس وے استعمال کرسکے گی، جبکہ سپرہائی وے کی ٹریفک بھی شہرمیں داخل ہوئے بغیر اس سڑک کو استعمال کرے گی۔ ایکسپریس وے کی وجہ سے نواحی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات میں بھی کمی آئے گی۔وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے زیر تکمیل لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ آج مکمل ہوگیا، تجاوزات کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک پر کام تیزی سے جاری ہے، جس سے ہماری معیشت مضبوط ہوگی ، جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے اور جولائی کے ا?خر میں الیکشن ہوں گے جب کہ موٹر وے کے پراجیکٹس بھی پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔کراچی سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے حکومت سندھ کام کررہی ہے اور وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے جب کہ گورنر سندھ نے 25 ارب کا کراچی کیلیے پیکج دیا ہے اورہم شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

 

تیسرا ٹی 20…. پاکستان پر قسمت کی دیوی مہربان

ماؤنٹ مانگنوئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث شامل نہیں ہیں، پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر ہے اور شاہین آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں۔

بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جھنگ(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔تیمور مقصور سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

امریکہ سے پاکستان کیلئے بُری خبر ، جان کر آپ مایوس ہونگے

امریکہ (ویب ڈیسک)امریکی سینیٹر رینڈ پال نے پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے بل سینیٹ میں پیش کردیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کو ٹیکس دہندگان کا پیسہ پاکستان بھیجنے سے روکا جائے۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رینڈ پال نے مؤقف اپنایا ہے کہ ’’جب ہم ان ملکوں کو اپنے ٹیکس دہندگان کا محنت سے کمایا گیا پیسہ دیتے ہیں جو امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور امریکی جھنڈے نذر آتش کرتے ہیں تو ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری میں ناکام ہوتے ہیں‘‘۔

ہمسایہ ملک میں نا قابل یقین واقع ، ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ

افغانستان (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریڈ زون میں ایمبولینس کے ذریعے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 95 افراد جاں بحق اور 158 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کا کہنا تھا کہ دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہے اور 158 افراد زخمی ہیں ۔سرکاری میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر باریالئی ہلالی نے اس سے قبل ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 اور زخمیوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے۔انھوں نے ہسپتال میں موجود چند زخمیوں کی حالت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔کابل میں گزشتہ سال 31 مئی کو ہونے والے کاربم دھماکے کے بعد ریڈ زون میں ایک ایسی جگہ دہشت گرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں یورپین یونین سمیت کئی غیرملکی اور عالمی اداروں کے دفاتر قائم ہیں۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ جائے وقوعہ سے کم از کم دو کلومیٹر دور واقع عمارات بھی ہچکولے کھانے لگیں اور شیشے ٹوٹ کر دور دور تک اس کے ٹکڑے پھیل گئے۔ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔قبل ازیں افغان وزارتِ صحت کے ترجمان وحید مجروح نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اس حملے میں 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 140 زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

خود کشی کے دل دہلا دینے والے مناظر ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی نیشادیوی نے محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ویڈیو بنا کر اپنے سنگدل عاشق کو بھیج دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے قصبے روہینی کی رہائشی نیشا دیوی نے محبت میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کرلی اور اپنی خودسوزی کے لمحات بھی موبائل کے ذریعے محفوظ کرکے اپنے محبوب کو بھیج دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشا دیوی داس نامی لڑکی کو نکھل بورکر نامی نوجوان سے محبت تھی، اور نکھل نے اسے شادی کے خواب بھی دکھا رکھے تھے تاہم سنگدل محبوب نے نیشا کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بعد میں شادی سے مکر گیا جس پر لڑکی نے اپنی شادی سے 10 روز قبل ہی اپنے موبائل کیمرے کے سامنے بیٹھ کر زہر پی لیا اور ویڈیو اپنے محبوب نکھل کے موبائل پر بھیج دی۔نیشا کے بھائی کے مطابق بہن کی تشویشناک حالت دیکھ کر اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور جب نیشا کے موبائل میں محفوظ ویڈیو دیکھی تو سارا معاملہ سامنے آگیا۔ نیشا کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ میری بہن کی موت کا ذمہ دار نکھل ہے جس نے ناصرف نیشا کا غلط استعمال کیا بلکہ اسے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا

ملتان‘ اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 25جنوری 2018ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.81فیصد اضافہ ہو گیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاءکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 8اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ‘ 16اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتہ کے دوران ملک میں بیف پلیٹ‘ خشک دودھ‘ چاول باسمتی (ٹوٹا) مٹن‘ دال ماش‘ بیف‘ گھی (کھلا) اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا کے بعد نیا نعرہ سامنے آ گیا

جڑانوالہ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا مجھے کیوں نکالا کے بعد نیا نعرہ ”کس نے نکالا“ سامنے آگیا۔ہفتہ کو جڑانوالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں میں کس نے نکالا۔جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا، اسے پورا کیا، 7 سال جلاوطنی میں اور 14 ماہ جیل میں گزارے، 13 سال بعد دوبارہ آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ہم نے آ کر لوڈ شیڈنگ ختم کی۔انھوںنے کہاکہ مجھے عوام نے وزیر اعظم بنایا تھا، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، میرا عوام سے محبت کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، عوام کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے، آج کل تمام کیسز میرے خلاف لگے ہوئے ہیں، جب تک عوام میرے ساتھ ہیں، فیصلے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

بلاول کا بھارتی ٹی وی کو دبنگ انٹرویو ، اینکر کی آنکھیں بھی کھل گئی

ڈیووس(اے این این ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستا ن نہیں بلکہ بھارت مسلسل ہمارے ساتھ پنگے لیتا رہتا ہے ، پاکستان نے جواب دیا تو پھرآنکھیں کھل جائینگی، اپنی بہادر افواج پر کسی بھی صورت تنقید نہیں کرسکتا، پاکستان آرمی دہشت گردوں کےساتھ لڑ رہی ہے ، ہمیں انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ایسی ہی مضبوط و باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے،بھارت سمیت ہر جگہ انتہا پسند لوگ موجود ہوتے ہیں اسے اسلام سے نہیں جوڑا جاسکتا ،بی جے پی میں ایسے لیڈر بھی ہیں جو صرف الیکشن جیتنے کیلئے نفرت کی دیواریں کھڑی کررہے ہیں ، بھارت لاکھ چھپائے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”انڈیا ٹوڈے“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان بھارت کے معاملات میں نہیں بلکہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے اور مسلسل ہمارے ساتھ پنگے لیتا رہتا ہے اور جب ہماری مسلح افواج نے جواب دیا تو آپ لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہمیں مضبوط اور باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف لڑا جاسکے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ میں اپنے بہادر سپاہیوں پر اس وقت تنقید کروں جب وہ پاکستان میں جاری انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم نے نیشنل ایکشن پلان بھی بنایا ہے جو ہر طرح کی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہے یہاں تک کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوئی نفرت انگیز تقریر بھی نہیں کرسکتا۔ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو کیا دے رہے ہیں، کسی بھی شخص کو معاشرے میں نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اور اگر ہم یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر انتہاپسندوں کیلئے کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی صرف اسلام کے ساتھ ہی نہیں جوڑی جاسکتی کیونکہ میانما، بھارت، امریکہ اور پاکستان سمیت ہر جگہ انتہا پسند موجود ہیں ، دنیا کے ہر مذہب میں انتہا پسند لوگ ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے لیڈر ایسے ہیں جو صرف الیکشن جیتنے کیلئے نفرت کی دیواریںکھڑی کر رہے ہیں، کیا الیکشن جیتنا بہتر ہے یا کچھ مثبت کرجانا اچھا ہے؟۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ بھارت اپنے سکیولر تصور سے انتہاپسندی کی جانب بڑھ رہا ہے ، گجرات فسادات کے بعد مودی جی کی شخصیت کو پاکستان میں متنازع طور پر دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی پاکستان آمد پر لوگ پر امید تھے لیکن وہ صرف شادی کی تقریب میں شرکت کرکے چلے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ میں اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ملنے والا کوئیلشن فنڈ دہشت گردی سے جنگ میں ان خدمات کے لئے تھا جو پاکستان پہلے ہی لڑ چکا تھا ۔بھارتی صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں ،میں نے سن رکھاہے کہ آپ تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ بھی رہ چکے ہیں ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے ،سیاست میں آنے سے پہلے تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ تھا لیکن اب میں تمام وقت سیاست میں ہی گزارتا ہوں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور عمران خان اپنے انداز میں سیاست کرتے ہیں مگر میں اپنی والدہ کی سیاست کو آگے بڑھاﺅنگا۔

پیر سیالوی اور شہباز شریف ملاقات کی وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

لاہور (حسنین اخلاق) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور پیر حمید الدین سیالوی کے درمیان ہونے والی ملاقات اویس شاہ نورانی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے انہوں نے پیر آف سیال شریف کو ایک عرصہ سے قائل کر رہے تھے جس کے بعد یہ ملاقات ہوئی لیکن اس بارے میں اصل کردار پنجاب بھر کے تیس سے زائد اہم مزارات کے سجادہ نشین کرام اور مشائخ عظام کی جانب سے دباﺅ نےا کیا کیونکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مزارات کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کردیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پیر حمید الدین سیالوی نے وزیراعلیٰ پنجاب کوصوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے دئیے گئے متنازعہ بیان کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں بتایا کہ اس بیان کے حوالے سے انہوں نے خود بھی وزیرقانون سے جواب طلب کیا تھا لیکن انہوں نے اسے ”ایررآف انڈرسٹینڈنگ“ قرار دیا اور ختم رسالت پر اپنے مکمل ایمان کا برملا اظہار کیا۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس ملاقات میں پیر آف سیال شریف کی طرف سے وفاقی وزارت مذہبی امور کے لیے اپنے نامزد کردہ امیدوار کی تقرری اور اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کے حوالے سے شہباز شریف کو کہا کہ آپ آئندہ ممکنہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے اس بات کی گارنٹی دیں جس پرشہباز شریف کی طرف سے مکمل یقین دلوایا گیا کہ اس بارے میں پارٹی سے اجازت طلب کرکے آپ کو آگاہ کردونگا مگر پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد انہیں اس بارے میں ضمانت دینا پڑی۔