شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا ،سیریز ایک ایک سے برابر

آکلینڈ(ویب ڈیسک )پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا ۔ یہ قومی ٹیم کی دورہ کے دوران پہلی کامیابی تھی ۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی ۔ پاکستان نے سیریز ایک ایک سے برابر کر لی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 201 رنز کے جواب میں صرف 153 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔، دونوں ٹیموں دونوںٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائیگا ۔

زینب قتل کیس،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے 7 روز بعد فیصلہ سنانے کے احکامات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے قاتل عمران کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا جس کے بعد اسے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کی درخواست کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے کیس روزانہ چلائے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق زینب کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔نوٹی فکیشن میں احکامات دیئے گئے ہیں کیس کا چالان پیش ہونے کے بعد 7 روز میں فیصلہ سنایاجائے۔

شوبز کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)اداکارہ متیرا کو طلاق ہوگئی، ذرائع کے مطابق اداکارہ متیرا اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے 4 سال قبل گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

خیبر پختونخوا میں جے یو آئی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھننے کا امکان

لاہور: (ویب ٹیسک) جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی میں تیسری پوزیشن پر آ گئی، جے یو آئی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی چھن جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد جے یو آئی کے قائدین نے فضل شکور کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔ تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیکر کر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔ایم پی اے فضل شکور کے جانے سے جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی میں عددی اعتبار سے تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی 61 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ 16ایم پی ایز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جے یو آئی کے ارکان کے تعداد کم ہو کر 15 ہو گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جے یو آئی کے مولانالطف الرحمان کے پاس ہے لیکن ایوان میں ارکان کی تعداد کم ہونے سے اب قائد حزب اختلاف کا عہدہ ن لیگ کے پاس چلے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جے یو آئی اور ن لیگ کے مابین وفاق میں دوریاں بڑھ رہی ہیں جس کے اثرات خیبرپختونخوا میں بھی نظر آسکتے ہیں۔ اور حزب اختلاف کی دونوں جماعتوں کے مابین اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر محاذ آرئی ہو سکتی ہے۔

شاہینوں کی اُونچی اڑان، نیوز ی لینڈ کو بڑا ہدف دے دیا

آک لینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔آک لینڈ کے ایڈن پارک گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے اور پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
94 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جس سے یہ پارٹنرشپ ٹوٹ گئی۔بعدازاں فخر زمان بھی 96 رنز کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔

 

زینب کیس ، سپریم کورٹ نے ملک کے معروف تجزیہ نگار کو بھی طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک):چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں ایک اور نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے زینب قتل کیس مکیں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ اس نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ہی کرے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روزنجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران علی ایک متشدد چائلڈ پورنو گرافی انٹرنیشنل مافیا کا ممبر ہے۔ جسے پاکستان کی اعلیٰ ااور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک وفاقی وزیر کا نام ہے، عمران علی کے کم از کم 37 بنک اکاؤنٹس ہیں۔ جسے یہ پاگل کہہ رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف کو یہ سب نہیں پتا؟ یہ مائیک کیوں بند کروا رہے تھے ؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اسے مروادیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس سب کی تحقیقات عدلیہ اور فوج سے کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں مزید کیا انکشافات کیے تھے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یا سر عرفات کے متعلق امریکی اخبار کا چونکا دینے والا دعوی سامنے آگیا

نیویارک: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے سابق صدر یاسرعرفات کو قتل کرنے کے لیے کئی سازشیں کیں۔امریکی اخبارنیوریارک ٹائمز میں شائع ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون نے فلسطینی مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے یاسر عرفات کو قتل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔آرٹیکل کے مصنف رونین برگ مین نے دعویٰ کیا ہے کہ یاسرعرفات کو ملٹری آپریشن میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کے خدشات کے باعث اس منصوبے کو منسوخ کیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایریل شیرون نے یاسر عرافات سمیت فلسطین کے تمام رہنماو¿ں کو اس وقت بمباری سے قتل کرنے کا حکم دیا جب تمام رہنما بیروت کے اسٹیڈیم میں جشن میں مصروف تھے لیکن اس منصوبے کو اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے تباہ کن قراردیا گیا کیونکہ اس اسٹیڈیم میں موجود شہریوں کی بہت بڑی آبادی بھی ماری جاتی۔اس منصوبے کے مستردہونے کے بعد نومبر 1982 سے جنوری 1983 تک اسرائیل کے4 لڑاکا طیارے یاسر عرفات کے جہاز کو فضا میں تباہ کرنے کیلے تیاررہے تاہم ہربارعرفات کی موجودگی یقینی نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے پر عمل نہیں کیا جاسکا۔واضح رہے کہ یاسرعرفات 11 نومبر2004 میں پیرس کے ایک اسپتال میں 75 سال کی عمر میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے، یاسر عرفات کی موت کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں اس حوالے سے تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں لیکن ان کی اہلیہ اور دیگر قریبی افراد کاماننا ہے کہ یاسر عرفات کو قتل کیاگیا تھا۔

 

زینب کا قاتل پکڑنے کیلئے پولیس والوں نے ایسا بھیس اختیار کیا کہ دیکھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

قصور(ویب ڈیسک) قصور کی معصوم کلی زینب کے قاتل کو تلاش کرنے کے لئے تمام تحقیقات روایاتی طریقوں سے ہٹ کر کی گئیں ، ایک جانب اداروں نے جدید تیکنیک استعمال کی تو دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھی انتہائی جانفشانی کا مظاہر ہ کیا ، اب پنجاب پولیس کی ان گمنام اہلکاروں کی تصویریں بھی سامنے آگئی ہیں جو اس کیس کی تحقیقات میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے زینب کے قاتل کو تلاش کرنے کے لئے روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر انتہائی دلچسپ انداز بھی اپنایا،پولیس اہلکاروں نے بھیس بدل کر قصور کی گلیوں میں زینب کی قاتل کی تلاش جاری رکھی ، ایک پولیس اہلکار کی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں پولیس اہلکار ایک گلی میں کینو کی ریڑھی لگائے ، کینو فروخت کر رہا ہے ، دراصل پولیس اہلکار محلے میں ہرآنے جانے والے فرد پر نظر رکھ رہا تھا۔سی طرح ایک اور پولیس اہلکار موبائل فون کے سمز فروخت کررہا ہے ، ایک مصروف چوراہے پر موبائل فون کمپنی کے نمائندے کے بھیس میں اہلکار کا مقصد مختلف افراد پر کڑی نگاہ رکھنا تھا۔

پاکستان آنا چاہتی ہوں مگر۔۔۔ملالہ یو سف زئی کا اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب

ڈیووس(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے، تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے، ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں، ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جاسکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آسکتی ہے اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا سب سے پہلے ضروری ہے کہ مردوں کو تعلیم دی جائے کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں تاکہ وہ انہیں کم تر نا سمجھیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن فی الحال مستقبل کا کچھ بھی نہیں سوچا ہے۔

بلوچستان میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل

تربت(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ایف سی ہیڈکوارٹر تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے، جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اب تک 18 سو فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔گذشتہ برس دسمبر میں بھی مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔