سپریم کورٹ نے منرل واٹر کمپنیوں پر بجلی گرا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی کی تسلی تک فروخت کی اجازت نہیں دیں گے، قوم اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کمپنی کے وکیل بڑی فیس لیتے ہیں، بڑی فیس لے کر ریلیف لینا ان کا حق نہیں، کمپنیوں کو ادراک ہونا چاہیئے کہ گندا پانی فروخت نہیں کرنا، کمپنیاں بڑی لیکن پانی صاف نہیں ہے، عدالت کی تسلی تک پانی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وکیل منرل واٹر کمپنی نے کہا پی سی ایس کیو اے کی رپورٹ منگوالیں جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ ہم خود ہی منگوا لیں گے، کمپنی اس زعم میں نہ رہے کہ بڑا وکیل کرنے سے ریلیف ملے گا۔ سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

گوادر میں 80ہزار ایکٹر پر ایسا منصوبہ بنانے کا اعلان جس نے ہر پاکستانی کو خوش کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پروجیکٹ کے تحت گوادر میں 80 ہزار ایکڑ پر میگا آئل سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اس میگا آئل سٹی کے ذریعے گوادر سے چین تک درآمد شدہ تیل بھجوایا جائے گا, یہ تیل خلیجی ممالک سے درآمد کی جائے گا اور گوادر آئل سٹی میں ذخیرہ کیا جائے گا۔ چین تک فاصلہ کم ہو جائے گا اور گوادر سے چینی سرحد تک پہنچنے میں صرف سات دن لگیں گے جبکہ مغربی چین تک درآمدی سامان پہنچنے میں 40 دن لگتے تھے اور ساتھ ہی فاصلہ بھی دگنا ہوجاتا تھا۔ گزشتہ ہفتے گوادر کا دورہ کرنے والے اسلام آباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد ایچ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے وزارت پٹرولیم کو 80 ہزار ایکڑ زمین کے حصول کیلئے پی سی ون بھجوا دی ہے تاکہ یہاں میگا آئل سٹی بنایا جا سکے، جس کی اندازہ مالیت 10 ارب روپے ہوگی۔ یہاں سٹوریج اور دیگر متعلقہ سہولتوں کی تعمیر کیلئے اضافی رقم درکار ہوگی جو سرمایہ کاری کی مدد سے کی جائیں گی۔صحافیوں کے اس دورے کا اہتمام پلاننگ کمیشن کی جانب سے کیا گیا تھا تاکہ سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں کو نمایاں کیا جا سکے۔ سجاد بلوچ کا کہنا تھا کہ میگا آئل سٹی میں پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز اور اسٹوریج قائم کیا جائیگا, گوادر آئل سٹی میں تیل ذخیرہ کیا جائے گا جہاں سے یہ آئل چین بھجوایا جائے گا۔ عموماً تیل بردار بحری جہازوں کیلئے چین تک تیل پہنچانے کیلئے 40 دن درکار ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے ذریعے یہ تیل سات دن میں چین پہنچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ماڈل سٹی کا مجموعی رقبہ 2 لاکھ 90 ہزار ایکڑ ہے جس میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر رہائشی علاقہ محیط ہوگا جبکہ باقی علاقہ صنعتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔ چینی کمپنی ماڈل سٹی پلان پر کام کر رہی ہے اور یہ 14 اگست 2018ئ تک مکمل ہوجائے گا۔گوادر میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے حوالے سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر سجاد کا کہنا تھا کہ پانی کی موجودہ یومیہ ضرورت 60 لاکھ گیلن ہے اور علاقے کیلئے براہِ راست پانی کی سپلائی کا کوئی ذریعہ نہیں۔ 20 لاکھ گیلن پانی دو چھوٹے ڈیموں سے ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے اور قریب ترین فاصلہ 70 کلومیٹر ہے, یومیہ 40 لاکھ گیلن کی قلت کا سامنا ہے، 2020ئ تک پانی کی یومیہ ضرورت ایک کروڑ 20 لاکھ گیلن تک پہنچ جائے گی جسے اضافہ اقدامات سے ایک کروڑ گیلن تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں، صحافیوں نے گوادر کیلئے نئے ایئرپورٹ کیلئے مختص کردہ علاقے کا دورہ کیا۔

پی آئی اے سکیورٹی رسک بن گیا پروازوں پر پابندی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

کراچی(ویب ٹیسک) پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سافا ریٹنگ میں مسلسل اضافہ سے یورپ اور مشرق وسطیٰ جانیوالی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔سیفٹی انڈیکس سے متعلق سافا کی رپورٹ جس میں پی آئی اے کا سافا انڈیکس خطرناک حد 2.31 تک تجاوز کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ 777 طیاروں، مشرق وسطیٰ جانیوالے طیارے ایئر بس 320 کی مینٹیننس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، سافا کے ریمپ انسپیکشن نے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پی آئی اے سافا انڈیکس کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پی آئی اے کا سافا انڈیکس 2.1 تک جا پہنچا ہے، اوسلو میں پی آئی اے کے طیارے کی رپورٹ بہتر آئی ہے

دوسرا ٹی 20 ، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی

آک لینڈ(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آج آخری موقع ہے۔پاکستان ٹیم میں آج محمد نواز کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی دھمکی،دوسرا ڈرون حملہ،پاکستان بھی چپ نہ رہا

ہنگو، پشاور ( نمائندگان خبریں) اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان مہاجرین کی بستی پر امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک گھر تباہ ہو گیا ہے ،امریکی جاسوس طیارے نے اسپن ٹل ڈپہ ماموزئی میں افغان مہاجرین کے زیر استعمال گھر کو دو گائیڈڈ میزائل داغے، پولیٹیکل انتظامیہ نے کمانڈر احسان عرف خورئے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں ود افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیر ستان سے ملحقہ سرحدی علاقے اسپن ٹل ڈپہ ماموزئی میں افغان مہاجرین کی بستی کو نشانہ بنایا۔ڈرون حملے میں ایک گھر پر دو گائیڈڈ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک کی شناخت حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈ احسان عرف خورئے کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت ناصر محمود کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کمانڈر احسان کا محافظ تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے حقانی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر ہوا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے دعوی کیا کہ حملے میں احسان عرف خورئے، جو مبینہ طور پر حقانی گروپ کمانڈر تھا، اور اس کا ساتھی ناصر محمود ہلاک ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق ڈرون حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔ ایس ایچ او ٹل امیر زمان نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ناصر محمود عرف خاوری کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ دریں اثناءپاکستان نے افغانستان میں امریکی اتحاد ریزولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کی جانب سے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو دھچکا لگے گا۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلسل خاص کارروائی کے لیے خفیہ معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتا رہا ہے تاکہ ہمارے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہماری اپنی فورسز کریں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان مہاجرین کی فوری واپسی پر بھی زور دیتا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں ان کی موجودگی سے افغان دہشت گردوں کو ان میں گھل ملنے میں مدد ملتی ہے۔بغیر اطلاع کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روح کو دھچکا لگے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ میں کوئی بھی قدم اٹھاسکتا ہے، امریکہ کواجازت نہیں کہ پاکستان کی سرحدکاتقدس پامال کرے۔وزیر خواجہ آصف کا کر م ایجنسی پرڈرون حملے کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف کادورنہیں امریکہ جب چاہے ڈ رون حملہ کردے،اسے اجازت نہیں کہ پاکستان کی سرحدکاتقدس پامال کرے۔انہوں نے کہاکہ ایسے منفی اقدامات سے پا ک امریکہ تعلقات مزیدخراب ہوں گے، امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ اورمعلومات کا تبادلہ کرنے ، نہ کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اپنی سرزمین پردہشتگردنیٹ ورک کوپکڑنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں، امریکہ ایسی کارروائیاں وہاںکیوں نہیں کرتا؟ ڈرون حملوں کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ماضی میں بھی ایسے حملے خودمختاری کیخلاف سمجھتے ر ہے ہیں،ہمارے پاس یہ حملے ر وکنے کی فضائی صلاحیت موجودہے۔ خیال رہے امریکہ نے اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

راﺅ انوار کے گرد گھیرا تنگ ،نئے انکشافات

کراچی (این این آئی)نقیب اللہ محسود کے ساتھ جعلی مقابلے میں جاں بحق دوسرے نوجوان کی شناخت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسو د کے ساتھ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے دوسرے نوجوان کی شناخت 26سالہ نظر جان کے نام سے ہوئی ہے ۔ نظرجان بھی محسود اور وزیرستان کا رہائشی اور بحریہ ٹاو¿ن کراچی میں لوڈر کا کام کرتا تھا۔نوجوان کی میت اس کے بھائی اور چچا نے وصول کی ۔نظر جان کی نماز جناہ جرگے میں ادا کی گئی ۔

ملک میں ترقی کس نے روکی ،سعد رفیق کی دھواں دار تقریر

کوہاٹ (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیاست کا علم نہیں، مشرف اور زرداری نے ملک کو نقصان پہنچایا، نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کرنے والے ججوں اور آمروں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں، سیاست میں دشمنیاں رکھنے والا سیاستدان نہیں بیوقوف ہوتا ہے، الیکشن قریب آ رہا ہے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے رکھنا ہو گا، آئندہ الیکشن میں نون لیگ کو موقع دیں، وعدہ کرتے ہیں پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا کی حالت بھی بدلیں گے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پاڑا چنار تک ریلوے ٹریک لے کر جائیں گے۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب ابھی نئے ہیں، انہیں سیاست کا کوئی علم نہیں، ہم نے اپنی عوام سے کئے ہوئے بہت سے وعدے پورے کئے، لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اب کافی بہتر ہو گئی ہے، نیا پاکستان بنانے والوں نے پشاور شہر کو کھنڈر بنا دیا، جب ڈینگی نے حملہ کیا تو بھائی صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے، یہ کیسا لیڈر ہے؟ کوئی قتل ہو جائے، بینک لوٹا جائے مگر ووٹ لینے والوں کے پاس نہیں جاتا۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ ایک ارب درخت کدھر ہیں؟ کیا انہوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے کہ نظر نہیں آتے، میٹرو کا مذاق اڑانے والوں سے پشاور میٹرو نہیں بن رہی، ہم بغیر ثبوت کے کسی پر کرپشن کا الزام نہیں لگاتے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گالی دینا مسلم لیگ کا کلچر نہیں، کسی کو لعنتی نہیں سمجھتے ¾کوئی گالی دیتا ہے تو جواب دلیل سے دیں، پتھر کا جواب اینٹ سے نہیں دینا، کام سے دینا ہے، گالی کا جواب گالی سے دینا بہادری نہیں ¾عمران نیازی صاحب دھرنے نہ دیتے تو آج صورتحال مزید بہتر ہوتی، سی پیک کامیابی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے ، پرویز مشرف کے دور میں ملک میں تباہی پھیری گئی ¾رہی سہی کسر آصف زرداری صاحب نے پوری کردی، مسلم لیگ (ن) اور مولانا فضل الرحمان چاہتے تو کے پی کے میں حکومت بناسکتے تھے ۔بدھ کو کوہاٹ سے راولپنڈی تک ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چائنہ کی ترقی خیرہ کن ہے مگر قیام پاکستان کے بعد ہمیں چلنا نہیں دیا گیا، مارشل لاءلگانے والے جرنیلوں اور قلم فروش صحافیوں کے پاکستان کو آگے نہیں جانے دیا گیا مگر اپنے ہم نے آگے کا سفر نہیں روکنا ہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کہ میری بات مانو ورنہ میں شہربند کردوں گا ¾میں کسی پر لعنت نہیں بھیجتا چاہتا۔ انہو ں نے کہا کہ جو جہالت عمران خان اور شیخ رشید کرتے ہیں وہ ہمیں نہیں کرنی گالی دینا مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہم کسی کو لعنتی نہیں کہتے ہم نے اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں کام سے دینا ہے انتشار پھیلانے والے یا تو اصلاح کرلیں گے یا فلٹر ہوجائیں گے میں اپنے ایسے ساتھیوں کی آواز واپس لیتا ہوں جس نے گالی دی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ انگریز نے جو ریلوے کا سسٹم بنایا ہم نے 70سال میں اسکا بیٹرا غرق کردیا، 2013میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نواز شریف کی مدد سے اور ریلوے کے تعاون سے ہم نے ریلوے کو اپنے پہیوں پر واپس لائے ہم نے ریلوے میں اصلاحات کیں اور جن چیزوں میں مرمت کی ضرورت تھی اس کی مرمت کی ہمیں چیزوں کو کارپٹ کے نیچے نہیں چھپانا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹرین کے اس ٹریک کو پارا چنار تک لے جائیں گے نواز شریف نے کوہاٹ اور ڈی آئی خان روڈ کی منظوری ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم نے خواتین یونیورسٹی بھی بنائی ہے تعلیم کے ذریعے ہی غریب خاندان کے خوشحالی کے راستے کھل جاتے ہیں جو سیاست میں دشمنی پالے وہ سیاسی کارکن نہیں پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت سے نوازا ہے مسلم لیگ (ن) کا منشور عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ ایکسپریس وے کو بحال کیا آج سی این جی کےلئے لگنے والی قطاریں ختم ہوچکی ہیں، لوڈ شیڈنگ کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے، اگر عمران خان نیازی صاحب دھرنے نہ دیتے تو آج صورتحال مزید بہتر ہوتی آج سی پیک کامیابی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ملک میں تباہی پھیری گئی رہی سہی کسر آصف زرداری صاحب نے پوری کردی، ہم وزیرستان میں امن لائے مسلم لیگ (ن) اور مولانا فضل الرحمان چاہتے تھے کہ کے پی کے میں حکومت بنالیتے ، پشاور میں ڈینگی حملہ کرتاہے تو عمران خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ جاتے تھے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے کہ خیبر پختونخوا میں جیل پر حملہ ہوتا ہے خیبر بینک لوٹ لیا جاتا ہے، کاش عمران خان اس صوبے کے لوگوں کی فریاد سنی ہوتی وہ ایک ارب درخت کدھر ہیں جو کے پی کے میں لگائے گئے، پشاور میں بنائی جانے والی میٹرو بس پردگنے اخراجات آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کام کرکے نظام بدلتے ہیں وہ کرپٹ نہیں ہوتے آپ مسلم لیگ (ن) کو بھی آزما کر دیکھیں ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کا انفراسٹرکچر کو پنجاب کے برابر لائیں گے شہباز شریف کے پاس بھی وہی فنڈز ہیں جو پرویز خٹک کے پاس ہیں، شہباز شریف کی پنجاب سپیڈ کی دھوم چائنہ اور ترکی تک مشہور ہے ہم نے عمران خان کی طرح دعوے نہیں کرتے بلکہ کام کرکے دکھاتے ہیں انہوں نے کے پی کے میں ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا۔

 

چیف جسٹس اور چئیرمین سینیٹ کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں آئینی وقانونی امور پر بات چیت کی گئی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں آئینی وقانونی امور پر بات چیت کی گئی ۔

خواجہ آصف کی منی لا نڈرنگ ثابت ،اہم رہنما نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅجنگ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر چینی سفیر کاکہنا تھاکہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں ، ان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی۔تحریک انصاف پاکستان کی سب سی بڑی سیاسی جماعت ہے۔گزشتہ روز یہاں ہونے والی ملاقات میں جہانگیر ترین ، علیم خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، شاہ فرمان، عامر کیانی اور اسحق خاکوانی بھی موجودتھے۔اس موقع پرچینی سفیر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے۔ پاکستان چین دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں۔ اس دوستی کی تمام جہتیں عوامی بنیادوں پر ہیں۔ سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے۔تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ افغانستان کا امن پاکستان کے امن میں پنہاں ہے۔تحریک انصاف افغانستان میں امن کے لیئے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ وہ مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں عثمان ڈار نے عمران خان کو بتایا کہ خواجہ آصف کے بے نامی ٹرانزیکشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی عثمان ڈار نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے کے لئے خواجہ آصف کی اہیلہ کے کا¶نٹس بھی استعمال ہوئے ہیں اب خواجہ آصف کی نااہلی اوپن اینڈشٹ کیس بن چکا ہے عمران خان نے عثمان ڈار کو ہدایت کی کہ دستاویزاتی شواہد عدالت کے روبرو پیش کئے جائیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی اب یقینی ہوچکی ہے جس پر عثمان ڈار نے عمران خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کے فرنٹ مین بن کر منی لانڈرنگ کی جس کے اب ناقابل تردید ثبوت اور شواہد سامنے آچکے ہیں جنہیں خواجہ آصف نہیں جھٹلا سکتے ۔

 

ایف بی آر کے تمام دعوے ٹھس , حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لاہور ( عامر سلامت سے)صوبائی دارلحکو مت مےں فےڈرل بورڈ آف رےونےو کی جانب بڑی پےمانے پر کاروبار کر نےوالوں کو ٹےکس نےٹ مےں لانے کے دعویٰ دھر ے کے دھر ے رہ گئے، شہر کے اہم تجارتی مقامات پر کروڑوں روپے سے کاروبار کر نےوالے کاروباری افراد ٹےکس سے بچنے کےلئے پےسوں کا لےن دےن کر نے کےلئے مڈل مےن رکھ لئے پر چےوں پر کاروبار معمول بن گےاذرائع کے مطابق اےف بی آر کی جانب سے ٹےکس چوروں کے خلاف کاروائےوں کے دعویٰ کئے جاتے ہےں مگر شہر لاہور کے اہم تجارتی مقامات جن مےں شاہ عالمی مارکےٹ ،صرافہ مارکےٹےں ،شو مارکےٹ ،اکبری منڈی ،لبرٹی مارکےٹوں کے بڑ ے تاجر جو کہ کروڑوں روپے مالےت کا کاروبار کر تے ہےں اور روزانہ کی بنےاد پر بڑ ی رقم کا لےن دےن کےا جاتا ہے پر ٹےکس سے بچنے کےلئے بےنکوں سے لےن دےن بندکر دےا گےا ہے اور بڑی تعداد مےں کاروبار ی لےن دےن کر نے کےلئے بااثر افراد جو کہ کےش کی صورت مےں پےسوں کی آواز دےتے ہےں جن کو رقم ادا کی جاتی ہے اور لےن دےن پر چےوں پر لکھتے ہوئے کےا جا رہا ہے جسکے لئے اےف بی آر حکام نے کاروائےوں کےلئے احکامات دے رکھے ہےں مگر عملہ احکامات کو نظر انداز کر تے ہوئے صرف زبانی جمع خر چ تک محدود ہو گئے ہےں اور سروے رپورٹس کو سر د خانے کی نظر کر رکھا ہے ذرائع نے مزےد انکشاف کےا ہے کہ ٹےکس ادا کر نےوالے کاروباری افراد جو کہ مکمل ٹےکس کے کوائف اور تفصےلات جمع نہےں کرواتے انکے متعلقہ ٹےکس عملے سے تعلقات ہوتے ہےں جو کہ انکو ٹےکس سے بچنے کےلئے مشورے دےتے ہےں اور سہولےات بھی فراہم کر تے ہوئے ذرائع نے مزےد بتاےا کہ اعظم کلاتھ مارکےٹ ،سوا بازار سمےت دےگر اہم مارکےٹےں جہاں پر بھاری رقم کا لےن دےن ہو تا ہے انکم ٹےکس اور سےلز ٹےکس کو کم ظاہر کر تے ہےں تاکہ ٹےکس سے بچا جا سکے اس حوالے سے اعلیٰ حکام کی جانب سے خفےہ رپورٹس مر تب کر نے پر غور شروع کر دےا ہے تاکہ اےسے افراد کو ٹےکس نےٹ مےں لاےا جا سکے محکمہ اےف بی آر کے بی ٹی بی سےکشن کا عملہ کاروائےوں کی بجائے خانہ پوری کی حد تک کام کر تے ہوئے اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ کر تے دےکھائی دےتے ہےں جسکی وجہ سے ٹےکس چوری مےں اضافہ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔