Monthly Archives: January 2018
پولیس ڈی این اے سے باہر نکل کر روایتی طریقے اپنائے،چیف جسٹس
حکو مت ہمیں بتائے کہ نقیب کا جر م کیا تھا ، سراج الحق

معذور بھائی کو پیٹھ پر لاد کر اسکول جانے والی باہمت لڑکی
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایسی باہمت بچی بھی ہے جو اپنی عمر سے بڑے بھائی کو اپنی پیٹھ پر سوار کرکے روزانہ اسکول لاتی اور لے جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا بھائی اسکول کا سب سے باقاعدگی سے ا?نے والا طالب علم بھی ہے۔چاہے دھوپ ہو، اوس پڑے یا بارش برسے لیکن 9 سال کی ڈنگشوانگ اپنے بھائی ڈِنگ فو کو صبح جگاتی ہے اسے تیار کرتی ہے اور اپنی پیٹھ پر سوار کرکے اسکول پہنچاتی اور چھٹی پر دوبارہ گھر لاتی ہے۔ صرف یہی نہیںڈنگشوانگ اپنے گھر کا سارا کام بھی خود کرتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ میں اپنے بھائی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گی اور ہمیشہ اس کی چھڑی بن کر رہوں گی تاکہ وہ چل پھر سکے اور کسی دوسرے کا محتاج نہ بنے۔فسوس ناک امر یہ ہے کہ اس کے والدین بھی پیچیدہ قسم کی معذوری کے شکار ہیں اور وہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔ اس لیے گھر کی دیکھ بھال اور کفالت کی پوری ذمے داری اس چھوٹی بچی کے کاندھوں پر ا?پڑی ہے۔وہ بچی ہر روز صبح اٹھ کر جانوروں کے اصطبل کی صفائی کرتی ہے انہیں چارہ ڈالتی ہے اور اس کے بعد اپنے بھائی کو جگاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اسے پیٹھ پر لاد کراسکول پہنچاتی ہے اور دوبارہ اسے لے کر گھر کی جانب لوٹتی ہے۔فسوس ناک امر یہ ہے کہ اس کے والدین بھی پیچیدہ قسم کی معذوری کے شکار ہیں اور وہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔ اس لیے گھر کی دیکھ بھال اور کفالت کی پوری ذمے داری اس چھوٹی بچی کے کاندھوں پر ا?پڑی ہے۔وہ بچی ہر روز صبح اٹھ کر جانوروں کے اصطبل کی صفائی کرتی ہے انہیں چارہ ڈالتی ہے اور اس کے بعد اپنے بھائی کو جگاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اسے پیٹھ پر لاد کر اسکول پہنچاتی ہے اور دوبارہ اسے لے کر گھر کی جانب لوٹتی ہے۔دونوں بہن بھائی ایک ہی اسکول کی ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں۔ یہ بچی ایک طویل فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچتی ہے اور اپنے بھائی کو 500 میٹر کی سیڑھیاں چڑھ کر کمرہ جماعت میں پہنچاتی ہے تاہم اس مشکلات میں اس کا عمل اور عزم متزلزل نہیں رہتاگھر ا?نے کے بعد ڈنگ شوانگ اپنے بھائی کی مدد بھی کرتی ہے اور اسے کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ ہوم ورک بھی کراتی ہے۔ علاوہ ازیں وہ گھر کی صفائی، برتن دھونے اور کھانے پکانے کا کام بھی کرتی ہے اور چار افراد کی کفالت کررہی ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ایک دن بھی اسکول کی چھٹی نہیں کرتی اور باقاعدگی سے اپنے بھائی کو اسکول لے جاتی ہے۔۔

فلم فیئر ایوارڈز، پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ”ہندی میڈیم“بہترین بھارتی فلم قرار
ممبئی (ویب ڈیسک )میں 63 ویں بھارتی فلم فیئر ایوارڈز کی محفل سجی، جہاں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
تقریب میں بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی، جن میں کاجول، عالیہ بھٹ، پریتی زینٹا، ودیا بالن، شاہ رخ خان، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، عرفان خان اور رنویر سنگھ شامل تھے۔ فلم فیئر ایوارڈز تقریب کی میزبانی بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور فلم ساز کرن جوہر نے مل کر کی اور سب کو اپنے چٹکلوں سے لطف اندوز کیا۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تو اپنے نام نہیں کرسکیں لیکن ان کی ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم’ بالی وڈ کی بہترین فلم قرار دی گئی جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ عرفان خان کو دیا گیا جو فلم میں صبا قمر کے ساتھی اداکار تھے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ودیا بالن کو فلم ’تمہاری سلو‘کے لیے دیا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ایشون ایئر تیواری کو فلم ’بریلی کی برفی‘ کے لیے دیا یا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ راج کمار راو نے موصول کیا جب کہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مہر وجی نے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے لیے حاصل کیا۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز مالا سنہا اور بپی لہری کو دیا گیا۔63ویں فلم فیئر ایوارڈز کی جھل مل کرتی تقریب کی کچھ تصاویر یہاں دیکھیا

مال روڈ پر سیاسی مسخروں کے ناٹک کو لاہوریو ں نے مسترد کردیاتھا،شہباز شریف
وزیر اعلیٰ (ویب ڈیسک )پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کو منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے۔شہباز شریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باب پاکستان ایک عظیم منصوبہ ہوگا جس پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جب کہ یہ منصوبہ تحریک پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ پربہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک جواب نہیں آیا بلکہ میرے نوٹس پر وہ ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیے تو کیا انہیں حکمرانی کا حق ہے؟ اور عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےبجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتےرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما ا?صف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ زرداری نےعوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نےانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی ڈانس کرتے ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ایک سوشل میڈ یا صارف نے ڈانس کے دوران ان کے لباس پر تنقید کی تو ریحام خان خود بھی میدان میں آگئیں۔تفصیل کے مطابق ریحام خان آج کل پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور وہ مشرقی لباس زیب تن کرتی ہیں لیکن ماضی میں جب وہ برطانیہ میں مقیم تھیں تو اس وقت وہ مغربی لباس بھی پہنتی تھیں اورانہوں نے اپنا رہن سہن برطانیہ کے تہذیب و تمدن کے لحاظ سے ڈھالاہوا تھا۔ریحام خان جب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں نوکری کرتی تھیں تو وہ جینز کی پینٹ اور شرٹس زیب تن کرتی تھیں اور سکرٹس بھی پہنتی تھیں۔ایسے ہی سکرٹ زیب تن کیے ہوئے ان کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں وہ ڈانس کر رہی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈانس کے دوران ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹینگو ڈانس کے دوران سکرٹس پہنتی ہیں ؟جس پر ریحام خان بھڑک اٹھیں .انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بھی ماضی میں کیا اور جو کام بھی اب کرتی ہوں ٹی وی چینلز پر سب کے سامنے آکر کرتی ہوں ،بند دروازوںکے پیچھے کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے دوسروں کی طرح۔یہ تصاویر بی بی سی کی ہیں ،میں اپنے ماضی اور حال کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں ،میں ریا کار نہیں ہوں۔

نقیب اللہ قتل؛ راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ
کراچی(ویب ڈیسک )اعلیٰ سطح اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو ان کی پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راو¿ انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راو¿ انوار کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اسپیشل برانچ کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تحقیقاتی کمیٹی اور محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو ان کی پوری پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاو¿ن میں مشکوک پولیس مقابلے میں کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں راو¿ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

نواز شریف عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جلسوں کا مقصد نااہلی کے فیصلے کے خلاف دباو¿ بڑھانا ہے، وہ جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں جن پر دباو¿ ڈال کرا پنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ان کو دھچکا پہنچایا ہے۔ہری پور: تین دن پہلے نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات دیکھ لی، نوازشریفعمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد نوازشریف نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف نے پری پور میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ نہیں اور تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ ’نوازشریف کو صرف ایک اقامے پر نکال دیا، عوام بتائیں کیا میں نااہل ہوگیا ہوں عوام بتائیں انہیں یہ فیصلہ منظور ہے یا نا منظور یہ عوامی ریفرنڈم ہے۔‘نوازشریف نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں، آپ نے نوازشریف کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہیے، عوام بتائیں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی یا نہیں، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔

سمگلر حسینہ نے سب پول کھول دئیے
لاہور(خصوصی رپورٹ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 9کلو ہیروئن کیساتھ پکڑی گئی غیر ملکی خاتون سے تفتیش کیلئے جے آئی جی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور تمام حساس اداروں سے ایک ایک قابل افسر کا نام شامل کرنے کیلئے فہرستیں طلب کرلی گئیں جبکہ خاتون کے موبائل ڈیٹا نے تفتیش کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی تفتیش کرے گی کہ گوجرانوالہ اور گجرات کے رہائشی اور اس غیر ملکی خاتون سے روابط رکھنے والے دیگر ملزم ابھی تک کیوں گرفتار نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب کسٹمز انویسٹی گیشن ٹیم نے مافیا کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گوجرانوالہ سے پکڑے گئے ملزم شعیب کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس نے ملزمہ ٹریسا کے لئے کرائے کا گھر لے رکھا تھا اور دو دن تک ملزمہ وہاں پر رہی تاہم ٹریسا کو ہیروئن سے بھرا بیگ لاہور کے ایک شہری نے دیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے کسٹمز حکام چھاپے مار رہے ہیں۔ دوسری جانب کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ ٹریسا کیلئے اس کے ملک چیک ری پبلک کے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ نے کسٹمز حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ملزمہ کے حوالے سے جو کیس درج کیا گیا ہے اس کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔