ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کی کمی آپ میں ذہنی دبا اور پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ان لوگوں میں منفی سوچ یا برے خیالات آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو8 گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔ یہ بات انسان میں نیند اور دماغی صحت کے آپس کے گہرے تعلق کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔محققین کے مطابق، کم نیند کی وجہ سے انسان کے دماغ میں منفی سوچ پیدا ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوسرے لوگوں کی زندگی کو بدمزہ کرنے کا باعث بنتی ہے ۔ امریکہ کی نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن کے مطابق بے خوابی کے مریضوں کو اچھی نیند لینے والوں سے 10 گنا زیادہ ذہنی دبا ﺅجیسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے اگر کم سونا پریشانی اور ذہنی دباﺅ کا باعث بنتا ہے تو نیند کی کمی کو پورا کرنا ان وجوہات کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے ۔

 

زینب قتل کیس ،پولیس کی رپورٹ ، چیف جسٹس کا عدم اعتماد

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے قصور میں7 سالہ معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران متاثرہ بچوں اور بچیوں کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ محمد ادریس اور پنجاب فرانزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف جسٹس کوملٹی میڈیا پر بریفنگ دی۔جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2015 کے بعد سے یہ آٹھواں واقعہ ہے اور 800 کے قریب مشتبہ افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے ہیں۔تاہم چیف جسٹس نے پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف ایک ہی رخ پر تفتیش کر رہے ہیں، پولیس ڈی این اے سے باہر نکل کر روایتی طریقے اپنائے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھاجو پولیس کر رہی ہے، اس طرح تو 21 کروڑ لوگوں کا ڈی این اے کرنا پڑے گا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2 تھانوں کی حدود میں مسلسل واقعات ہوئے، کسی نے انکوائری کیوں نہیں کی؟ اتنے واقعات پر پولیس کیا کر رہی تھی؟جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اگر پولیس 2015 میں اتنی سنجیدہ ہوتی تو آج 8 بچیاں زیادتی کے بعد قتل نہ ہوتیں۔سماعت کے دوران پنجاب فرانزک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر اشرف بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ جو ویڈیو ہم نے دیکھی، یقین نہیں ہے کہ یہ اسی بچی کی ہے۔

شریف فیملی کو ایک اور دھچکا

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر سے فوری طور پر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیریئرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کی سخت سرزنش کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے گھر کا راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا اور اب صرف بیریئرز لگائے گئے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا”کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا“ آپ نے بیریئر کیوں نہیں ہٹائے؟’چیف سیکرٹری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ”حمزہ شہباز ایم این اے ہیں“ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ”میں کسی کو نہیں جانتا، حمزہ کو ابھی طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کی جان کو کیا خطرہ ہے“۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے تو وہ اپنی رہائش گاہ تبدیل کرسکتے ہیں، یہ لوگ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے جہاں ان کی جانوں کو خطرہ نہ ہو۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ”میں چیف جسٹس ہوں، لیکن میرے گھر کے باہر کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں“۔جس پر چیف سیکریٹری نے عدالت کو بیریئر ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی میں مذکورہ جگہ کا دورہ کریں گے اور جائزہ لیں گے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا گیا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی رہائش گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن کے ایچ بلاک میں واقع ہے جبکہ ان کے والد شہباز شریف کی رہائش گاہ بھی قریب ہی واقع ہے۔

اقوام متحدہ کی ٹیم اچانک پاکستان میں ، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور : (ویب ڈیسک)بھارت اور امریکا کے مسلسل دباو¿ کے بعد پاکستان میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ذرائع کیمطابق سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی 1267 کی مانیٹرنگ ٹیم برائے حافظ سعید 25 اور 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ٹیم جماعت الدعوہ پر عائد پابندیوں کا جائز لینے آرہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ روز مرہ کے امور پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرو نوریٹ نے جمعہ (19 جنوری) کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا نے حافظ سعید سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کا نام اقوام متحدہ کی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔حافظ سعید کے حوالے سے امریکا کا ردعمل اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں حافظ سعید کے خلاف کوئی کیس موجود نہیں ہے تاہم اگر کیس ہوتا تو بھرپور کارروائی کی جاتی۔پابندی کمیٹی کے دورے کے اعراض و مقاصد تاحال سامنے نہیں آئے تاہم سینکشن کمیٹی 1267 کے جنرل مینڈیٹ میں شامل ہے کہ وہ مطلوبہ افراد یا اداروں کے منجمد مالی اثاثوں اور پر نظر رکھنے کے علاوہ ان کو دستیاب وسائل کی جانچ پڑتال کرتی ہے۔ٹیم جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ کے ذریعے مختلف امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور اس دوران رکن ریاستوں کو مشورے بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ خطے میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا سکیں۔پاکستانی حکام نے مذکورہ دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی۔واضح رہے کہ فروری 2017 میں اقوام متحدہ میں ایک مفصل رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، جس میں پاکستان نے غیر قانونی نقل و حرکت، اسلحہ اور خام تیل کی ترسیل پر پابندیوں کے علاوہ سلامتی کونسل کے تحت نامزد دہشت گرد یا کالعدم اداروں کے فنڈز، مالی اثاثے اور تجارتی وسائل پر عائد پابندیوں کا جائزہ تھا۔

مریم کے بعد بلاول بھی بول پڑے

لاہور : (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہارِخیال کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں بلکہ ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے، ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔

لندن فلیٹس ، شریف فیملی کیلئے شکنجہ تیار ، اہم شواہد بھی مل گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) لندن فلیٹس ریفرنس کے سلسلے میں نیب لاہور نے نواز شریف کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ سے ملنے والی اہم معلومات، نواز شریف اور بچوں کے خلاف نئے گواہان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ اس سے پہلے نیب احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے ریفرنسز میں جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی واپس لے چکا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

 

عامر ، شاہ رخ اور سلمان کا اسرائیلی وزیراعظم کو صاف انکار ، وجہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان‘ سلمان خان اور عامر خان نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ ان کا مو¿قف ہے کہ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں پر ان کے اس اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
انکار

بچو ں سے جنسی درندگی ، شرمناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ2016-17 کے دوران پنجاب کے تمام شہروں میں سامنے آنے والے بچوں کے ریپ کیسز میں لاہور سرفہرست ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کی جمع کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو برسوں میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں 2017 میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 107 واقعات پیش آئے۔قومی اسمبلی کی کمیٹی میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کہ پنجاب میں دو برسوں میں مجموعی طور پر 1297 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 میں 645 اور 2017 میں 652 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 17-2016 کے دوران جنسی زیادتی کے شکار بچوں میں 252 بچیاں اور ایک ہزار45 بچے شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 43 بچوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں قصور میں 66، شیخوپورہ میں 38 اور خوشاب میں50 بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے۔ صوبائی حکومت لاہور شہر میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی جہاں رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تین بچوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا جاچکا ہے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کے حوالے سے ایک ہزار 446 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 21 کو سزائیں سنائی جا سکیں۔ گرفتار ملزمان میں سے 166 کو شواہد کی عدم دستیابی کے باعث رہا کردیا گیا۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ رپورٹ قصور میں کم سن بچی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تھی جن کی لاش کو 9 جنوری کو قصور میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد کرلیا گیا تھا۔ قصور میں 6 سالہ زینب کو 4 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا جنھیں ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس پر ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ قصور شہر میں شدید احتجاج کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے ڈیرے میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

 

پاکستان دشمن نصاب ، حکومت لاعلم ، خطرناک حقائق سے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام سکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی ہے، یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری سکول قائم کیے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا جس پر وفاقی حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے ذریعے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریے کیخلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت، بلتستان اور متنازعہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے، پاک افغان بارڈر کو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

 

چودھری نثار اور پرویز رشید کی لڑائی ، نواز شریف کے فیصلے نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ کے دو سینئر رہنماو¿ں چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ میں اپنا وزن سینیٹر پرویز رشید کے پلڑے میں ڈال دیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مفاہمتی پیغام کے باوجود نوازشریف نے ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات نہیں کی جبکہ شہباز شریف نے چوہدری نثار علی کو راضی کرلیا تھا کہ وہ نواز شریف سے ملاقات کرکے اپنے پرویز رشید بارے تحفظات سے انھیں آگاہ کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز رشید کے حالیہ بیانات پر نواز شریف خوش ہیں اسی لیے ان کی راولپنڈی میں چوہدری نثار سے ملاقات منسوخ ہو گئی زرا ئع نے بتایا کہ اس ملاقات کا اہتمام بھی شہباز شریف نے کیا تھامگر نواز شریف پرویز رشید کو لے کر ہری پور پہنچ گئے اور انہوں نے پرویز رشید کو نثار کے معاملے پر ہتھ ہولا رکھنے کے لیے تو کہا ہے مگر منع نہیں کیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اب نواز نثار ملاقات کسی اور وقت میں ہو گی مگر کوئی نیا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔