نوازشریف آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہری پور (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے ¾ مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سمجھایا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کےلئے ہزارہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے لیگی کارکن ضلعی قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

 

قطری شہزادہ عبدالرحمن جاسم شکار کیلئے نور پور تھل پہنچ گیا، کسانوں کا شدید احتجاج

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری شہزادہ شیخ عبدالرحمن جاسم بن عبدالعزیز جاسم شکار کے لئے ایک بار پھر نور پور تھل پہنچ گیا۔ ان کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ نواحی گاﺅں کا تیمار پہنچایا گیا۔ نور پور تھل کے کسانوں محمد بخش، امیر عمر، محمد رمضان، محمد امیر، اللہ دتہ، غلام محمد، سیف اللہ، راجہ صفدر، محمد فیروز، محمد عمران ودیگر نے ان کی آمد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں روپے فی بوری بیج خرید کر ہم بجائی کرتے ہیں لیکن یہ شہزادے ہماری فصلوں کو روندنے کیلئے ہر سال یہاں چلے آتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بھارتی فوج کی شکر گڑھ سے سماہنی تک مسلسل 48گھنٹے گولہ باری

برنالہ، کوٹ جیمل آہی، چوکی سماہنی( نمائندگان خبریں) بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نالی کا رہائشی65 سالہ بزرگ زندگی کی بازی ہارگیا، تفصیلات کے مطابق غلام نبی ولد محمد نور قوم اعوان ساکن باغ ہریاں نالی اپنے ہی گھر کے صحن میں کام کاج کررہا تھا کہ اچانک بھارتی افواج کی شدید بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، بزرگ غلام نبی کے فو ت ہونے کی خبر سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا، نالی باغ ہریاں و دیگر مقامات جو ورکنگ باو¿نڈری کے قریب ہیں وہاں کوئی فصل کاشت نہیں کرسکتانہ ہی معمولات زندگی سے کام کاج کرسکتا ہے، عوام علاقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، عرصہ دراز سے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری نے غریب لوگوں کا بے حد نقصان کیا ہے، جن میں مال مویشی بھی شامل ہیں، ادھر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں سرحدی گاو¿ں چاہی نہالہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نہالہ تحصیل سماہنی کی پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی گولی کا نشانہ بن گئی، گولی کمر میں لگی، طالبہ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے سکول جاتے ہوئے چاہی نہالہ کے بچوںکو نشانہ بنایا جس سے پانچویں جماعت کی طالبہ چمن نیاز دختر نیاز علی سکنہ نہالہ تحصیل سماہنی کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی لایا گیا فرسٹ ایڈ کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کردیا گیا، بچی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔واضح رہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے ا?ج جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کوگزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

 

مونس الہی ،علیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو 23 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ایف بی آر کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں عبد العلیم خان اور چوہدری مونس الہیٰ کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔نیب نے علیم خان کی اوورسیز کمپنی” ہیکم“ اور مونس الہی کی کمپنی ” اولیو گروایسٹ لیمٹیڈ“ سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ہیں۔نیب نے اپنے مراسلے میں اس سوال کا جواب بھی طلب کیا ہے کہ چوہدری مونس الہیٰ اور ان کی اہلیہ نے بیرون ملک ترسیلات کس طرح بھجوائیں ؟۔

سائبر کرائم کے نام پر استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے

سےالکوٹ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان نے کہا کہ سائبر کرائم کے نا م پراستحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ سائبر کرائم قانون میں موجود پیچیدگیوں کو ختم کر کے عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائےں گے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی رہنما عمر ڈار سے ٹیلیفون پر با ت چیت کرتے ہو ئے چیئرمین عمران خان کو بتا یا کہ ایف آئی نے میرے نا م سے منسو ب ایک تصویر کے لیے مجھ سے تین گھنٹے تحقیقات کی ہے جبکہ اس سے میرا کو ئی تعلق نہ ہے۔میرے کیس میں خود ایک ادارہ مدعی بن رہا ہے،جس پر چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے واقعی قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ الیکٹرانک جعل سازی، فراڈ، ہیکنگ اور کردار کشی سمیت مختلف جرائم کا تدارک کیا جا سکے۔ لیکن حکومت اس ضرورت کی آڑمیں اپنے سیا سی مقاصد کا استعما ل کرنا شروع کر دیا ہے ہما رے کارکنا ن کو بلاوجہ سیا سی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا یا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں کریں تمام حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواران جلد نامزد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار این اے95 علی اشرف مغل سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی اشرف مغل نے گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بریفنگ دی اور ملکی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے مسلم لیگ ن نے جمہوری نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی نے حکمرانوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور مستقبل میں بھی جمہوریت کے استحکام کیلئے پی ٹی آئی اپنا اہم کردارادا کرے گی۔

 

زینب قتل کیس ،مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا

لاہور‘قصور (نمائند گان خبریں)معصوم پری زینب کی ہلاکت کو پندرہ دن گزر جانے کے باوجود پولیس مرکزی ملزم کے متعلق کوئی سراغ نہ لگا سکی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے پولیس افسران اور ڈی پی او قصور زاہد علی مروت کی طرف سے صحافیوںاور مقتولہ کے ورثاءکو اس طرح کا عندیہ دیا جارہا تھا کہ جیسے مرکزی ملزم اور اسکے مبینہ ساتھیوںکو گرفتار کیاجاچکا ہے اور ڈی این اے ٹیسٹ آنے کے بعد پولیس ان ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دے گی تین روز قبل لاہور سے عمر فاروق نامی شخص کی گرفتاری کو پولیس نے دانستہ طور پر اس طرح پیش کیا کہ جیسے مرکز ی ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق پولیس ورثاءاور عوامی حلقوںکی طرف سے بڑھتے ہوئے دباﺅ کے بعد یہ حکمت عملی اپنائے ہوئے تھی کہ لوگوںکا غم وغصہ کم کرنے کے لیے اس طرح کی خبروںکو دانستہ جاری کیاجائے معصوم زینب کے قتل کے پندرہویں روز جب میڈیا نے ڈی پی او قصور سے سوال کیا کہ کیا پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کر چکی ہے تو ڈی پی او قصور کا جواب نفی میںتھا انہوںنے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ہماری تفتیش درست سمت میں جارہی ہے مگر یہ درست نہیں ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے انہوںنے اس امر کی بھی تردیدکی کہ ایسا کوئی ملزم پولیس کی حراست میں ہے تاہم ڈی پی او کا یہ کہنا تھا کہ بہت جلد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ڈی پی او قصور کا یہ روائتی بیان مقتول زینب کے والد امین انصاری کے اس دعویٰ کو عین سچ ثابت کرتا ہے کہ پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی اور ورثاءکے ساتھ ساتھ قصور کے مکینوںکو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھاجارہا ہے محمد امین انصاری کے مطابق پولیس کا ورثاءسے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے اور اسکے گرفتاریوںکے متعلق کیے گئے دعوﺅںمیں سرے سے کوئی صداقت نہیںہے دریں اثناءپولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اب تک دو ٹیموںنے ساڑھے پانچ سو کے قریب افراد کے ڈی این اے لیے ہیں اور ان ڈی این اے میںسے کوئی ڈی این اے مرکزی ملزم کا نہیں ہے علاوہ ازیں آئی جی پنجاب عارف نواز نے گزشتہ شام ایک اہم اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اس لیے میڈیا کے ساتھ ہم کئی ایک چیزیں شیئر نہیں کر سکتے کیونکہ اس طرح معلومات عام آدمی تک جاسکتی ہیں ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا اصل ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے تو انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں تو ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا بہر حال یہ درست ہے کہ ہماری تفتیش کا عمل صیح سمت میںجارہا ہے جبکہ قصور بچاﺅںکمیٹی کی طرف سے مقتولہ زینب کی وفات کے پندرہ دن پورے ہونے پر جائے وقوعہ اور زینب کی قبر کے علاوہ اس کے گھر کے باہر شمعیں روشن کی گئیں قصور بچاﺅ کمیٹی کی طرف سے سول سوسائٹی کے تمام حلقوںسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروںمیں زینب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے شمعیں روشن کریں۔قصورمیںزیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم بچی زینب کے کیس میں لاہور سے گرفتار ملزم عمر امین کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل بھجوا دیئے گئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زینب قتل کیس میں لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک سے گرفتار ملزم عمر امین نے دوران تفتیش بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا تھا ۔ تاہم ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول نہیں ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے بھائی کو بھی حراست میں لیکر ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

 

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تمام تیاریاں مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 سے 4 روپے تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک امپورٹڈ تیل کی قیمت اور ڈالر میں اضافے کے تحت تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات

داتا دربار یا وار زون ؟ جگہ جگہ کنٹینرز ، راستے بند ، عوام بلبلا اٹھے

لاہور (کرائم رپورٹر) ختم نبوت کانفرنس کے لئے پنڈال سج گیا۔ داتا دربار کے سامنے کنٹینر لگا کر سٹیج تیار کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے کے لئے ڈیڈلائن کا اعلان۔ پولیس کا رات بھر داتا دربار کے گرد سرچ آپریشن۔ تفصیل کے مطابق آج داتا دربار ؒ کے سامنے ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پیر سیال شریف ۔ حامد رضا کاظمی سمیت مذہبی علماءاکرام شر کت فرمائینگے اس سلسلہ میں رات گئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے جبکہ آج صبح تک تیار یاں آخری مراحل میں تھیں اس حوالے سے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے رات گئے داتا دربار کے گرد ونواح میں گھر گھر تلاشی ۔ ہوٹلوں ۔سراﺅں اور کرائے داروں کے کوائف چیک کیے پولیس نے دوران چیکنگ مختلف افراد کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے بھی چیکنگ کی اس دوران پولیس نے نامکمل کوائف اور کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 3افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں معزین علاقہ کی تصدیق پر رہا کر دیا گیا اس بارے ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پنڈال میں داخل ہونے والوں کی میٹل ڈکٹیٹر کے زریعے چیکنگ کی جائے گی اور واک تھر و گیٹ کےذریعے گزارا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہو گی ۔ دریں اثناءجوہر ٹاﺅن کے علاقہ علی پارک میں واقع ایک گھر میں رات بجلی کا سر کٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں موقع پر موجود کپڑے ،الیکٹرونکس کا سامان اور دیگر اشیاءجل گیں آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ ٹبی سٹی کے علاقہ سید مٹھا بازار کے قریب گھر میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا۔ ِِِِِِِِِِِِِ

 

کس کس کا استعفیٰ چاہیے ، پیر سیالوی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور، حیدرآباد ٹاﺅن، چنیوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد (نیا اخبا ر رپورٹ) دربار آف سیال شریف کے گدی نشین سابق سنیٹر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور میں ہونے والے آج20جنوری کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ عاشقان رسول لاکھوں کی تعداد میں قافلے احتجاج اور دھرنے میں شریک ہونگے۔ پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا ہے کے داتا کی نگری میں سینکڑوں کی تعداد میں علما ومشائخ کے علاوہ اہلسنت والجماعت کی 30 تنظیموں کے عہدیداران کارکنان کے علاوہ ملک بھر سے مریدین آج داتا کی نگری میں ھونے والے 20جنوری کے احتجاجی مظاہرہ/دھرنا میں تمام رکاوٹیں توڑکر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر متحدہیں اور کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو مستعفی ہو ناہوگا اور ہم رانا ثنااللہ کے استعفی تک و ہاں بیٹھے ر ہیں گے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق آج 12 بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہو گی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔ اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکنان شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف ااصف جلالی، صاحبزادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہو گا۔ پیر حمیدالدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کر چکے ہیں۔ داتا دربار لاہور میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس و مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں چنیوٹ، تونسہ شریف، پاک پتن، چورہ شریف، علی پور، سرگودھا، جھنگ اور پنجاب بھر کے دیگر ضلعوں سے قافلے آج مورخہ 20 جنوری کو داتا دربار لاہور پہنچیں گے اس مارچ میں جماعت اہل سنت، جمعیت علماءپاکستان، تحریک لبیک یا رسول اللہ، سنی تحریک، جانثاران تاجدار ختم نبوت کے مرکزی و صوبائی قائدین اور شمع رسالت کے پروانے شرکت کریں گے۔شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، شیرا کوٹ اور دوسرے کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ داتا دربار کے سامنے چوک میں سٹیج بنایا جا رہا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ہفتہ 20 جنوری کو دن ایک بجے جلسہ شروع ہو گا اور رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے دو سو بسوں پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ سرگودھا سے پیر سیال خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں، فیصل آباد سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں، پاکپتن سے پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی، تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی، گوجرانوالہ سے علامہ پیر عبدالعزیز چشتی، گولڑہ شریف سے پیر نظام الدین جامی کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔ تمام قافلے مختلف راستوں سے لاہور داخل ہوں گے۔ اجتماع کے انتظامات کے لئے ایک ہزار افراد پر مشتمل پچاس مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ 20 جنوری کے اجتماع کی تائید و حمایت اور شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماءپاکستان نورانی، جماعت اہل سنت، پاکستان سنی تحریک، تحریک لبیک یا رسول اللہ، نظام مصطفی پارٹی، تحریک فیضان اولیائ، انجمن طلباءاسلام، نظام مصطفے متحدہ محاذ، جے یو پی نیازی، پاکستان مشائخ کونسل، جماعت الصالحین، پاکستان فلاح پارٹی، سنی علماءبورڈ، تحریک فدایان ختم نبوت، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن خدام الاولیائ، تحریک فروغ اسلام، تنظیم المساجد پاکستان، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام اور دوسری اہل سنت جماعتیں شامل ہیں جبکہ گولڑہ شریف، تونسہ شریف، پاکپتن شریف، کیلیانوالہ شریف، شرقپور شریف، دربار حضرت سلطان باہو، بارو شریف، علی پور شریف، سندر شریف، کوٹلہ شریف، معظم آباد شریف، لکھیوال شریف سمیت ہزاروں روحانی درگاہوں کے گدی نشینوں نے پیر سیال شریف کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے 20 جنوری کے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی تو ہر شہر میں دھرنے دے کر ملک جام کر دیں گے۔کارکنان تیاری کر کے لاہور آئیں گے۔

 

 

پاکستان ریلوے نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ، چلتی ٹرین میں ملازمین نے چونکا دینے والا کام کر دیا

ساہیوال،لاہور(خصوصی رپورٹ)کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام میں دوران سفرریلوے ملازمین نے مسافر خاتون کو مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا، اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔ ملزم امجد اورآصف نے ٹرین منیجر پربھی تشدد کیا،ڈی جی ریلوے نے کہا کہ کسی سےکوئی رعایت نہیں ہوگی،بتایا گیا ہے کہ ایک عورت زاہدہ اپنی نند اور بھانجی کے ہمراہ کراچی سے لاہور جارہی تھی، ٹرین میں جگہ نہ ملنے پر پلانٹ آپریٹر امجد اسے پلانٹ میں لے گیا، پلانٹ میں ملزم ورغلا کر زاہدہ کو علیحدہ لے گیا جہاں پر مبینہ طور پر اس کوزیادتی کانشانہ بناڈالا،صبح ہونے پر خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی اطلاع ٹرین منیجر اور پولیس کو دے دی، جس پر ایس پی ریلوے حسن رضا نے فوری طور پر ڈی ایس پی امجد خان کو ملتان سے ساہیوال بھیج دیااور انھیں ہدایت کی کہ شکایت کرنے والی عورت کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، ڈی ایس پی ریلوے خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے لیے اسے ہسپتال لے گئے ۔ تینوں خواتین کے پاس ٹکٹ موجود نہیں تھے، ٹرین میں موجودنچلے درجہ کے عملے نے انہیں بغیر ٹکٹ سفر کروانے کیلئے ڈائینگ کار میں بیٹھنے کو کہا جہاں موجود ڈائینگ کار منیجر نے پاور وین اٹینڈنٹ کے ساتھ ملکر ان کو پاور وین میں بیٹھا دیا ،ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں نے خواتین کو ٹرین اسے اتار نے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر پکڑوانے کی دھمکی دےکرایک خاتون زاہدہ سے مبینہ طو رپر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ٹرین منیجر نے گارڈز کے ہمراہ پاور وین کو چیک کیا تو وہاں تین خواتین موجود تھیں جن کے پاس ٹکٹ نہیں تھے،ٹکٹ طلب کر نے پر خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی سے ٹرین منیجر کو آگاہ کر دیا،ٹرین منیجر نے مذکورہ عملے کے خلاف کارروائی کرنا چاہی تو امجد ندیم اور آصف علی وغیرہ نے ٹرین منیجر کو بھی زدو کوب کیا اور دھمکی دی کہ اس کی اطلاع پولیس کو نہ کی جائے، تاہم بعد ازاں ٹرین میں موجود پولیس اہلکاروں نے ٹرین منیجر کی ہدایت پر واقعہ میں ملوث پاور وین کے اٹینڈنٹ امجد ندیم ڈائینگ کار کے منیجر آصف علی اور ویٹر صابر کو ریلوے پولیس تھانہ ساہیوال کے سپرد کر دیا جہاں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر تے ہوئے انہیں گرفتا رلیا گیا ۔ زیادہتی کا شکار متاثرہ خاتون نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے کہا کہ واقع کے وہ ذمہ دار ہیں کیونکہ اکثر وہ محفوظ سفر کے دعوئے کرتے ہیں دنیا کے کسی ریلوے کی ایسی صورت حال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملزموں کو فوری کیفے کردار تک پہنچایا جائے ورنہ میں وفاقی وزیر کے دفتر کے سامنے خود کشی کر لونگی۔