انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن فلم ”پری“ کا پوسٹر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ”پری“ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن فلم ”پری“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔پوسٹر میں انوشکا شرما پارامبرتا چیٹرجی کے کندھے پرخون سے بھرے ناخنوں والا ہاتھ رکھے ان کے پیچھے کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم 2 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

دپیکا کے بعد کنگنا کی فلم بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کے بعد کنگنا رناوت کی فلم ±مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔ بالی ووڈ تاریخ کی سب سے متنازع سمجھے جانے والی فلم’ پدماوت ‘ کو ابتداء سے آخر تک ہندو انتہا پسندجماعت کرنی سینا کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے انتہاپسندوں کی جانب سے فلم میں تاریخی حقائق مسخ کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کا حکم دیا جو کامیابی سے 2 سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے لیکن اب انتہاپسندوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف محاذ کھڑا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور میں ہندو انتہا پسند تنظیم سروا برہمن مہاسبا کے صدر مشرا نے فلم میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ راجھستان کے مختلف شہروں میں فلم ’مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی‘ کی شوٹنگ کی جارہی ہے۔

 

جس کی کہانی ?غیر ملکی مصنف کی کتاب پر مبنی ہے اور اس میں مہارانی لکشمی بائی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر کو جانچ پڑتال کے لئے خط بھی لکھا تھا لیکن ا±ن کی جانب سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔انتہا پسند تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ مہارانی لکشمی بائی کا کسی سے معاشقہ ہو سکتا ہے لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسا دکھایا جارہا ہے جب کہ انہوں نے کم عمری میں برطانوی سامراجوں سے لڑتے ہوئے جان گنوائی تھی اگر فلم ا±ن کی زندگی پر بنائی جارہی ہے تو یہ صرف ا±ن کی مثبت زندگی پر مبنی ہونی چاہئے۔واضح رہے کہ کرش کی ہدایت کاری میں بننی والی فلم ’مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی‘ میں کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فلم جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

شویتا تیواری کی بیٹی کی خوبصورت تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی(شوبزڈےسک)بھارت کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 4 کی فاتح شویتا تیواری کی بیٹی کی انتہائی خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق شویتا تیواری کی بیٹی ابھی صرف 17 سال کی ہیں اور ان کا نام پلک تیواری ہے ،پلک نے اپنی نئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی ،تصاویر میں وہ انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں۔
اور امید کی جارہی ہے اب وہ کسی پروڈیوسر کی نظر میں آ ہی جائیں گی ۔پلک نے کالے رنگ کے کپڑوں میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے بہت تیزی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وائرل کر دیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 17 سالہ پلک جلد ہی بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے جارہی ہیں ۔پلک کی والدہ شویتا تیواری کو اداکاری کی دنیا میں شہرت ایکتا کپور کے ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی ‘میں بطور ’پریرنا‘ کا کردارا دا کرنے پر ملی تاہم ان کی شہرت کو چار چاند بگ باس سیز 4 میں کامیابی نے لگا دیئے ۔شویتا نے کچھ بالی ووڈ فلمز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مدھوشی ‘اور 2011 میں ریلیز کی گئی فلم ’بن بلائے باراتی ‘شامل ہے ۔

 

خواجہ آصف نے ن لیگ کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے تنخواہ لینے کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف سپری کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔اپیل میں اقامے اور خواجہ آصف کا نجی کمپنی سے منسلک ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔گو کہ خواجہ آصف پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کے الزامات کی تردید کر رہے تھے لیکن بالآخر نجی ٹی وی چینل میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی کمپنی سے منسلک ہونے کا اعتراف کر لیا انکا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی ایک نجی کمپنی سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ اقامے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

عدالت نے نواز شریف اور مریم کو طلب کر لیا ، وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور (نیااخبار رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس میں نوازشریف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی
متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں‘ نوازشریف اور مریم نواز نے پشاور اور مظفرآباد میں خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ پانامہ فیصلہ کے بعد ن لیگ کے سربراہ اور دیگر مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عدالت نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی۔
نوٹس جاری

 

اسحاق ڈار لیگی امیدوار ہونگے یا نہیں ،چونکا دینے والا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینٹ امیدواروں کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک سمیت کئی اہم رہنماں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آصف کرمانی اور مصدق ملک کو سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہوں گے۔ ن لیگ نے خواتین کی نشستوں پر نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کامران مائیکل اقلیتی نشست پر سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔شکیل اعوان ، شاہین بٹ ، زبیر گل ، رانا مقبول اور ہارون اختر سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حصہ لیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نصیر بھٹہ ، عرفان ڈاہا ،شاہین بٹ اور زبیر گل کو بھی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

 

درندوں نے ایک اور حوا کی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) زمین پھٹی نہ آسمان گرا تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے علاقہ سے چودہ سالہ لڑکی اغوا پانچ درندوں کی رات بھر جنسی زیادتی غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک کر فرار پولیس نے تمام ملزمان گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیے ورثاءکی وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب ملزم چٹونے جناح روڈ کی چودہ سالہ فاطمہ کو رکشے میں اغوا کر کے تھانہ علی پور کی حدود کوٹ فضلہ لے گئے جہاں ملزم چٹو اور فیضان وغیرہ پانچ ملزمان نے رات بھر شراب کے نشے میں دھت جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان کمسن بچی کے جسم کو سگریٹ سے داغتے رہے پولیس نے لڑکی کی نشان دھی پر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چٹو نے (ف) کو دس ھزار میں بک کیا جو کوٹ فضلہ کے رہائشی فیضان وغیرہ کو سپلائی کر دی اب لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی ہوئی ہے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید تفتیش میں حالات کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے