Monthly Archives: February 2018
مشاہد حسین سید نے سینیٹ کی رکنیت استعفیٰ دے دیا
سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو جواب جمع کرانے کیلئے 19فر وری تک مہلت دے دی
صرف ایک خون کے قطرے سے پولیس نے کیس حل کر لیا ،عمران خان
مشال قتل کیس میں ناقص تفتیش سے ملزموں کی مدد کی گئی،رانا ثناءاللہ

اشتہاری سابق انسپکٹرعابدباکسرگرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عابد باکسر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق انسپکٹر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کو قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری مجرم سابق انسپکٹر عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو جلد پاکستان لا کر اسے کے خلاف کیس چلایا جائے گا۔عابد باکسر پر قتل اور اقدامات قتل کے مقدمات درج ہیں ،سابق انسپکٹر مبینہ پولیس مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر تھے۔ ملزم عابد باکسر کے دو ساتھی افضال گھوٹو اور شہباز سائیں روپوش ہیں، افضال گھوٹو مسقد جبکہ شہباز سائیں اومان فرار ہوئے تھے۔

پنجاب سے ن لیگی سینٹ امیدواروں کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینٹ امیدواروں کے لئے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک سمیت کئی اہم رہنماوئں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ” مسلم لیگ(ن) نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ مسلم لیگ(ن ) کی جانب سے آصف کرمانی اور مصدق ملک کو سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہوں گے۔ ن لیگ نے خواتین کی نشستوں پر نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کامران مائیکل اقلیتی نشست پر سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔شکیل اعوان ، شاہین بٹ ، زبیر گل ، رانا مقبول اور ہارون اختر سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حصہ لیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نصیر بھٹہ ، عرفان ڈاہا ،شاہین بٹ اور زبیر گل کو بھی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

معروف ترین اداکار پر مقدمہ درج ،47سال بعد ایسا شرمناک ترین الزام عائد کہ جس نے سناسب کو بڑا جھٹکا لگ گیا
ممبیئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار جیتندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ’می ٹو #MeToo‘ کی تحریک بالی وڈ میں بھی پہنچ گئی جہاں اس کا سب سے پہلا نشانہ ماضی کے اداکار جیتندر بنے ہیں۔جیتندر پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت ا?ئی ہے۔75 سالہ اداکار کے خلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جیتندر نامور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔

معمولی گولی میں مَردوں کیلئے سب سے بڑی خوشی بند ہے ،انکشاف نے ہلچل مچا دی
انقرہ(ویب ڈیسک) مردوں میں مخصوص کمزوری کے مسئلے کی بڑی وجہ دوران خون کی خرابی ہوتی ہے اور یہ مسئلہ بسااوقات مہنگے علاج سے بھی رفع نہیں ہوتا، تاہم اب ترک سائنسدانوں نے ہر گھر میں پائی جانے والی ایک عام سی گولی کے ذریعے اس کا انتہائی آسان علاج بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ گولی ”اسپرین“ ہے، جس کے متعلق استنبول کی میڈی پول یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مردانہ کمزوری کے مسئلے سے دوچار مرد اسپرین کی روزانہ ایک گولی مسلسل6ہفتے تک کھائیں تو انہیں اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 184ایسے مردوں پر تجربات کیے جن کی عمراوسطاً48سال تھی اور وہ اس مرض کا شکار تھے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے سائنسدانوں نے ایک گروپ کو 6ہفتے تک روزانہ اسپرین کی ایک گولی کھلائی جبکہ دوسرے گروپ کو ڈمی گولی دی جاتی رہی(ڈمی گولی سائنسی تجربات میں دوا کے نفسیاتی اثرات کو برابر کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ اس سے دوسرے گروپ کے لوگوں کو بھی یہ احساس رہتا ہے کہ وہ بھی گولی کھا رہے ہیں لیکن گولی کا کوئی منفی یا مثبت اثر نہیں ہوتا۔چھ ہفتے بعد ماہرین نے دوبارہ ان کے مرض کے ٹیسٹ کیے تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ڈمی گولی کھانے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا جبکہ جو لوگ روزانہ اسپرین کی گولی کھا رہے تھے ان کا 50سے 88.3فیصد تک مرض ختم ہو گیا تھا۔ جنسی تقویت کی گولی ’ویاگرا‘ کھانے سے یہ شرح 48سے 81فیصد ہوتی ہے۔ چنانچہ اس تحقیق میں اسپرین کے نتائج ویاگرا سے بھی بہترسامنے آئے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زیکی بیراکتر کا کہنا تھا کہ ”بعض لوگوں کے خون میں موجود پلیٹ لیٹس بہت بڑے ہوتے ہیں جو دوران خون میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اسپرین کی گولی ان سمیت دوران خون میں رکاوٹ کی دیگر وجوہات کو دور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مردوں کا یہ جنسی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔“

عسکری بڑوں کی بڑی بیٹھک ”بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب “ کور کمانڈرز کا نفرنس میں دبنگ فیصلے
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس جس میں ملک و خطے کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، مو¿ثر جواب دیا جائے گا، انسداد دہشت گردی مہم میں حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا۔کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، مو¿ثر جواب دیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کئی برسوں کی کوشش سے انسداد دہشتگردی مہم میں حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا، فوائد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیرپا امن و استحکام حاصل کیا جائے گا، خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔