مسلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ،اقوام متحدہ پر سوالیہ نشان ، ملیحہ لودھی

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرامد نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا چاہیے، قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی دستے پاکستان فراہم کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے۔

ویلنٹائن ڈے بارے پیمرا نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ،خبر پڑھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے ویلنٹائن ڈے کی خبر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق کوئی خبر شائع نہ کی جائے ۔خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے کی تقریبات منانے پر پابندی عائد کی تھی جس کی روشنی میں پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہداےات جاری کیں جس کا نو ٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

صرف ایک خون کے قطرے سے کیس حل کرلیا۔۔۔کپتان کی کے پی کے پولیس کوشاباش

بنی گالہ(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ننھی اسما کے قاتل کی گرفتاری پر خیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک خون کے قطرے سے پولیس نے کیس حل کرلیا۔مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ ننھی اسما کے کم عمر سفاک قاتل محمد نبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاسما کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو خون کا صرف ایک قطرہ ملا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی خیبرپختونخوا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ کے پی پولیس جدید سائنسی اور فرانزک طریقے سے کام کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔

فلم میں کام نہیں کروں گی ،معرو ف اداکارہ کے بیان نے ہلچل مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک)فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف نے ایک مرتبہ پھر فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ بابرہ شریف کو کراچی میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لئے پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اب فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں اور میں نے اپنے حصے کا جتنا کام کرنا تھا وہ میں کر چکی ہوں۔ بابرہ شریف نے کہا کہ میرے پرستار مجھے جس انداز میں دیکھ چکے ہیں اب میں شاید اس طرح کے کردار ادا نہ کر سکوں اور اسی وجہ میں بلا وجہ فلموں میں کام کرکے اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتی۔۔

زینب کے قا تل کو سر عا م سزائے موت ۔۔۔اسلا می نظر یا تی کو نسل نے بڑااقدام کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کے قاتل عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے معاملے پر شرعی رائے طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے کل اجلاس طلب کیا جس میں سر عام سزائے موت سے متعلق اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد ہی عمران کو سر عام سزائے موت دینے سے معاملے پر حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بھی سینیٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جس میں زینب کے قاتل عمران کو سر عام سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایشا گپتا کی پلٹن بارے چہ میگو ئیاں

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی وڈ داکارہ ایشا گپتا ارجن رامپال کے ساتھ فلم پلٹن میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پلٹن کی اداکارہ کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے فلم میں ایشا گپتا ارجن رامپال کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ ارجن رامپال فلم پرڈیوسر جے پی دتا کے ساتھ فلم پلٹن کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم کی کہانی 1962 کی انڈو چین لڑائی پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال3 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مصنوعی سیاروں سے لے کر جدید جوہری ہتھیار بردار بیلسٹک میزائلوں کی تبا ہی ،چین پھر چھا گیا،ایسا ز بر دست تجربہ کر ڈالا کہ امریکہ کو بھی دن میں تا رے دکھا دئیے

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق چین نے میزائل شکن مدافعتی نظام کاایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت سے اسے دفاعی نوعیت کا اور کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے سے تعبیر کیا ہے۔یہ تجربہ جزیراہ کوریا پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کےپیش نظر کیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ امقانی تنازع کے بارے میں واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان متعدد حریفانہ بیانات کے بعد کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ چین صدر شی جن پھنگ کے زیر نگرانی اپنی زبردست جدید بنانے کی سکیم کے طور پر ہر قسم کے میزائلوں کی تحقیق کو تیز کررہا ہے۔ جن میں ایسے میزائل بھی شامل ہیں جو خلائ میں مصنوعی سیاروں سے لے کر جدید جوہری ہتھیار بردار بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔وزارت دفاع نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ چین کی سرحدوں کے اندر گزشتہ روز زمین پر قائم درمیانے راستے کی میزائل شکن مدافعتی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ میزائل اپنے متوقع کے ہدف تک پہنچا یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھااور کسی ملک کے خلاف نہیں تھا۔تاہم وزارت نے اس ضم میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ اگرچہ چین نے اپنےحلیف ملک روس کے ساتھ جنوبی کوریا میں میزائل شکن دفاعی نظام “تھارڈ“کی امریکی تعیناتی کی بارہا مرتبہ مخالفت کی ہے۔ تاہم اس نے اس قسم کی ٹیکنالوجی کی چینی تحقیق کو ترک نہیں کیا ہے۔ چین اور روس نے بھی حال ہی میں گزشتہ سال مشابہ میزائل شکن شقیں کی ہیں۔یک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت سے اسے دفاعی نوعیت کا اور کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے سے تعبیر کیا ہے۔یہ تجربہ جزیراہ کوریا پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کےپیش نظر کیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ امقانی تنازع کے بارے میں واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان متعدد حریفانہ بیانات کے بعد کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ چین صدر شی جن پھنگ کے زیر نگرانی اپنی زبردست جدید بنانے کی سکیم کے طور پر ہر قسم کے میزائلوں کی تحقیق کو تیز کررہا ہے۔ جن میں ایسے میزائل بھی شامل ہیں جو خلاء میں مصنوعی سیاروں سے لے کر جدید جوہری ہتھیار بردار بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔وزارت دفاع نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ چین کی سرحدوں کے اندر گزشتہ روز زمین پر قائم درمیانے راستے کی میزائل شکن مدافعتی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ میزائل اپنے متوقع کے ہدف تک پہنچا یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھااور کسی ملک کے خلاف نہیں تھا۔تاہم وزارت نے اس ضم میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ اگرچہ چین نے روس کے ساتھ جنوبی کوریا میں میزائل شکن دفاعی نظام “تھارڈ“کی امریکی تعیناتی کی بارہا مرتبہ مخالفت کی ہے۔ تاہم اس نے اس قسم کی ٹیکنالوجی کی چینی تحقیق کو ترک نہیں کیا ہے۔ چین اور روس نے بھی حال ہی میں گزشتہ سال مشابہ میزائل شکن مشقیں کی ہیں۔

تھر سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کی سیٹ حاصل کرسکیں گی یا نہیں،دیکھئے خبر

کراچی (ویب ڈیسک)تھر سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری نے آج سینیٹ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے کرشنا کوہلی کو سندھ سے جنرل نشست کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔کرشنا جب اپنے کاغذات جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہوئیں تو وہ الگ سی نظر آ رہی تھیں۔کرشنا کوہلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلی تھری خاتون ہیں جس کو ایوان تک پہنچنے کا موقع مل رہا ہے۔ میں اس وقت بلاول بھٹو اور ادی (فریال تالپور) کا جتنا شکریہ کروں کم ہوگا‘کرشنا کوہلی کا تعلق تھر کے ضلع نگرپارکر کے ایک گاو¿ں سے ہے۔ ان کے دادا روپلو کوہلی نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف ہونے والی آزادی کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جنگ آزادی کے خاتمے کے چند ماہ بعد ان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ نگرپارکر میں زندگی بہت مشکل سے گزرتی ہے کیونکہ وہاں سالہا سال خشک سالی رہتی ہے جو بہت کچھ سکھا دیتی ہے ۔کرشنا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کے والد جگنو کوہلی ایک زمیندار کے ہاں مزدوری کرتے تھے اور کام نہ ہونے کے باعث اکثر مختلف علاقوں میں کام کی تلاش میں جایا کرتے تھے۔

پورے کا پورا کشمیر ہمارا ہوتا اگر۔۔۔ مودی کے انکشافات نے سب کو ہلا کے رکھ دیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہوتا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب کانگریس کے بوئے ہوئے زہریلے بیج کی وجہ سے ملک کو نقصان نہ پہنچا ہو، اگر جواہر لال نہرو کی بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر ہمارا قبضہ ہوتا اور ایک حصہ بھی پاکستان کے پاس نہ ہوتا۔نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد سے کانگریس نے غلط پالیسیاں اختیار کیں اور وہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی بجائے ایک ہی خاندان کے گن گاتی رہتی ہے اور اپنی ساری توانائی گاندھی خاندان کی خدمت کے لیے وقف کردی ہے، انتخابی وجوہات اور معمولی فائدے کے لیے کانگریس نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 سال پہلے ملک تقسیم کردیا۔مودی نے کہا کہ آج بھی بھارت میں 20 کروڑ افراد کو بجلی میسر نہیں اور انہیں بجلی فراہم کرنے سے ہم کوسوں دور ہیں، بھارت کو نہرو کی وجہ سے جمہوریت نہیں ملی جس کا کانگریس راگ الاپتی رہتی ہے بلکہ ہندوستان میں کئی صدیوں سے جمہوریت تھی،جبکہ کانگریسی وزیراعظم راجیو گاندھی نے حیدرآباد ائرپورٹ پر اپنے دلت وزیراعلیٰ کی توہین بھی کی تھی۔مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے جھوٹا بھاشن بند کرو کے نعرے بھی لگائے اور ایوان میں شور شرابا ہوا۔ دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پارلیمنٹ میں رافیل طیاروں کی خریداری کے سودے میں کرپشن پر کیوں خاموشی اختیار کی۔

واضح رہے کہ تقسیمِ ہند کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہا پسند ہندو اور مسلمان دشمن تھے جنہوں نے تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں کا خون بہانے کا حکم دیا تھا۔

دنیا کے پہلے مکمل طور پر خودکار مسافر بردار ڈرون کی پہلی پرواز نے دیکھنے وا لو ں کو ششدر کر دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک)دنیا کے پہلے مکمل طور پر خودکار مسافر بردار ڈرون ‘ای ہینگ 184’ نے چین کے شہر گوانگڑو سے اپنی پہلی کامیاب اڑان بھری۔چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ای ہینگ انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ہواڑی کے مطابق ڈرون کی کامیاب پرواز کے بعد سائنس فکشن فلموں کے مناظر بہت جلد روزمرہ انسانی زندگی کا حصہ ہوں گے۔بجلی سے چلنے والا ای ہینگ ڈرون 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کے اوپر ایک سو کلو وزنی مسافر کو لے کر 23 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔