لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرآف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔ بولے لاہور میں جلسے سے پہلے فون کال پر دھرنا دینے کیلئے کہا گیا۔ خفیہ طاقتیں پیر سیال شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کے بھتیجے، نظام الدین سیالوی نے نجی ٹی وی کو تہلکہ خیز انٹرویو میں سننسنی خیز انکشافات کردیے۔ انٹرویو میں خفیہ طاقتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں جلسے کے بعد دھرنا دینے کیلئے کہا گیا۔ خفیہ طاقتیں پیر سیال شریف کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ نظام الدین کے مطابق مجھے بھاری رقم کی بھی پیشکش کی گئی جس پر میں نے جواب دیا ”آپ کوئی اور گھر دیکھیں” ۔نظام الدین سیالوی نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ مذہبی معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش میں نے ناکام بنائی، پیرآف سیال شریف کے بیٹے قاسم سیالوی کو بھی خفیہ طاقتوں نے غلط گائیڈ کیا۔ ختم نبوت قانون میں متعلق ترمیم کے حوالے سے نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی وضاحت پرمطمئن ہیں۔ کچھ عناصر چاہتے ہیں ہم مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہوں۔ ایک کوشش ناکام ہونے پر اب مزید کوششیں ہو رہی ہیں۔