پرتعیش گھر،ہیلی کا پٹر اور500گاڑیاں رکھنے والے کی پہلی تنخواہ صرف پچا س روپے، تر قی کیسے کی ،جا ن کر سب د نگ رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)مشہو ر ا د ا کا رشاہ رخ نے پہلے تو آننت کی شخصیت میں حیران کن تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی ، انہوں نے آننت امبانی سے پہلی تنخواہ کے بارے میں سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ رہنے دیں آپ کو شرم آ جائے گی۔ شا ہ رخ نے مذید بتا یا کہ مکیش امبانی کے بیٹے کے شادی کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی۔یاد رہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اس کی مثال مکیش امبانی کا پرتعیش گھر بھی ہے، جس میں دنیا کی ہر جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی 500 گاڑیاں اور ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی ہے۔

سعودی شہزادوں کے ساتھ سا تھ پا کستا نی شہزادوں(شریف برادران)کوبھی نہ بخشا گیا ،پیسے کیسے نکلوائے گئے ،تہلکہ خیز انکشافا ت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پچھلے برس سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مہم کے سلسلے میں طلال بن ولید سمیت کئی شہزادوں،وزراء کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے بیشتر کوڈیل کے بعد رہا کردیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے سادے طریقے سے ان افراد سے پیسے نکلوائے ،ان کا تخمینہ 100ارب ڈالر کا تھا لیکن انہوں نے 106ارب ڈالر نکلوائے،ہمارے شہزادوں(شریف برادران)کو بھی اپنے ہاں ملاقات کیلئے بلایا اور اس بہانے سے ان سے پیسے وصول کئے ،پروگرام کے پینل میں شریک ایک اور مہمان نے کہا کہ ان پیسوں کی وصولی کیلئے باقاعدہ ایک سال تک منصوبہ بندی کی ،لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو بھی بلایااور انہیں اپنے ہاں روک لیا او ر رقم کی ادائیگی کے بعد انہیں جانے دیا گیا، اس مہم کے دوران شاہ عبداللہ کے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔جو کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے کون،مسلم لیگ کے امیدواروںکے نام سامنے آئیں گے خواجہ آصف کا دبنگ انکشاف

وزیر خارجہ (ویب ڈیسک )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو سب جانتے ہیں۔وزیرخارجہ خواجہ آصف کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کل تک سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہارس ٹریڈنگ کر رہا ہے اسے سب جانتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کو پہلی حکومت نواز شریف نے ہی دی تھی اور آصف زرداری کو پہلی حکومت دینے کا میں عینی شاہد ہوں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

فاروق ستار ایم کیوایم میں بارہویں کھلاڑی ،رضاہارون کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں ‘بارہواں کھلاڑی’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ایم کیو ایم کون سی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ‘ملک میں کہیں بھی جہموریت نظر نہیں آرہی، فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں، اس کا کردار مشکوک ہے’۔رضا ہارون نے کہا کہ ‘کل کی ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس نومبر کی لینڈکروزر کی طرح تھی، اگر کراچی کے مسائل پر آپس میں لڑتے تو اچھی بات تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سندھ مسائل کا شکار ہے اور کراچی کے لوگ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، ایم کیو ایم نے کارکردگی نہیں دکھائی لیکن سینیٹ کے ٹکٹ پر لڑ رہی ہے’۔رضا ہارون نے مزید کہا کہ ‘آگے تو عام انتخابات ہیں، کل کو تو یہ ایک دوسرے کے گھر پر حملے کریں گے۔پی ایس پی رہنما نے کہا کہ ‘ایم کیو ایم کے موجودہ رہنما قیادت کے اہل نہیں، پاک سرزمین پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، ایم کیو ایم سے جو آنا چاہے آجائے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایم کیو ایم کی متبادل جماعت کراچی میں آچکی ہے’۔رضا ہارون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے انہیں 6 ماہ کے لیے معطل کردیا تھا تاہم اس فیصلے کی پارٹی کنوینر فاروق ستار نے مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو ’غیر آئینی‘ قرار دے دیا تھا۔رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کو معطل کرنے اور رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فاروق ستار ہر حال میں کامران ٹیسوری کو سینیٹ کی رکینیت کا امیدوار بنانا چاہتے تھے۔تاہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ‘کامران ٹیسوری کا تو صرف بہانہ ہے اصل مسئلہ میری قیادت کا ہے، انھیں کمزور سربراہ چاہیے اور میں اس طرح پارٹی نہیں چلا سکتا’۔جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں میں تبدیل ہوگئی اور دونوں گروپوں نے آج علیحدہ علیحدہ اجلاس بلا لیے۔عامر خان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے دوپہر 2 بجے کی کال دی گئی ہے جبکہ فاروق ستار نے سہ پہر 3 بجے جنرل ورکرز اجلاس پی آئی بی کالونی میں طلب کر رکھا ہے۔

 

جنگی جنو ن میں مبتلابھارت کا ایٹمی میزائل اگنی ون کا تجربہ، انتہائی تشویشنا ک خبرسے ہتھیارو ں کی نئی دوڑ کا خدشہ

ممبئی(ویب ڈیسک)جنگی جنو ن میں مبتلابھارت نے ایٹمی میزائل اگنی ون کا تجربہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے ایٹمی میزائل تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا ہے۔میزائل اگنی ون 700کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہزار کلو وزنی وار ہیڈ لے جاسکتا ہے،اس سے قبل نومبر 2016میں تجربہ کیا گیا تھا۔

نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے بارے سپریم کورٹ نے حقائق واضح کر دیئے،لیگی حلقوں میں بھونچال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نوازشریف خود فریق نہیں بنے بعد میں حصہ بنے تو کارروائی نئے سرے سے شروع نہیں کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہمیں یہ بتائیں کہ پارٹی صدر بننا آئین سے متصادم کس طرح سے ہے، جس پر شیخ رشید کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر پارٹی سربراہ رکن اسمبلی کو نااہل کر سکتا ہے، آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی سربراہ پارلیمانی سیاست اور وزیر اعظم کے انتخاب و قانون سازی پر اثر انداز ہو سکتا ہے، پارلیمانی سیاست میں پارٹی سربراہ کا بڑا کردار ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے مطابق آئندہ کے وزیراعظم کا انتخاب بھی پارٹی صدر کرے گا، جس کے پاس بہت زیادہ اختیارات ہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ جو شخص غیر امین اور غیر ایماندار ہے وہ امین اور ایماندار اراکین کو کنٹرول کرے گا، ایک طرح سے پارٹی سربراہ کنگ میکر ہوگا۔فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ یہ قانون سازی آئین اورعدالتی فیصلے کے خلاف ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھنا ہوگا کن بنیادوں پر قانون کالعدم ہوسکتاہے، فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوعدالت نے نااہل قرار دیا، نواز شریف کوعدالت نے غیرصادق اور غیر امین قراردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ صادق کا لفظ آپ کدھر سے لے آئے، صادق کا لفظ تو میرے نبی کے لیے ہے، لفظ ایماندار ہے جب کہ غالباً اس قانون سازی سے نااہلی کو ختم کرنا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا کوئی قانون سازی آئینی قدغن پر بالاتر ہوسکتی ہے، فروغ نسیم نے کہا کہ نوازشریف کی نظرثانی عدالت مسترد کرچکی ہے، غالباً یکم اکتوبر کو صدر مملکت نے قانون کی منظوری دی جب کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کے ساتھ (ن) لیگ کے آئین کی ترمیم بھی کی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف خود دفاع نہیں کرناچاہتے، قانون کے مروجہ اصولوں کے مطابق کسی بھی وقت کارروائی میں شامل ہوسکتے ہیں، ان کے کارروائی کاحصہ بننے پر کارروائی دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔

بھارتی فلم دیکھ کر گیس سلنڈر ،ہتھوڑا اور اوزار لیکر اے ٹی ایم سے رقم چرانے والاپھل فروش نا کا م کیوں ہوا ،دیکھئے خبر

کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم دیکھ کر اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والاپھل فروش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
عزیزآباد پولیس نے کریم آباد پر بینک کیاے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضے سے گیس سلنڈر ،ہتھوڑا اور اوزار برآمد کرلیے، ملزم کی شناخت نثار شیخ کے نام سے کرلی گئی ہے جوسبزی منڈی پرپھل فروخت کرتااورجنجال گوٹھ کارہائشی ہے ،ایس ایچ او جمال لغاری نے بتایا کہ بینک کی جانب سے ون فائیو پر اطلاع ملی تھی کہ کوئی شخص اے ٹی ایم میں گھسا ہوا ہے اورمشین کے ساتھ زورا?زمائی کر رہا ہے اطلاع ملنے پرپولیس بروقت پہنچ گئی بینک کوگھیرے میں لیکر اے ٹی ایم سے نثارشیخ کوگرفتا ر کرلیا جبکہ اسکا بھانجاالارم بجنے کے بعد فرارہوگیا تھا جس کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم نثارنے بتایا کہ کاروبارمیں نقصان کے باعث اس پر3لاکھ روپے کاقرض تھا جسے اتارنے کے لیے اس کے ذہن میں اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کا خیال آیاتھاجس کے بعد اس نے اے ٹی ایم کوتوڑنے کیلیے شیرشاہ اور صدرسے ہتھوڑا، گیس سلنڈر اور اورزار10ہزارروپے میں خریدے، واردات سے قبل وہ اور اس کا بھانجا موسی کالونی کے ہوٹل پرجاکر بیٹھ گئے اوررش کم ہونے کاانتظار کرنے لگے اورپھررات کواے ٹی ایم میں گھس کر کارروائی شروع کی مگرسی سی ٹی وی کیمرے کو توڑنے پر اس کاالارم بج گیا جس کے بعد بینک کے گارڈ نے کال کرکے پولیس کو بلوالیا جس نے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کا خیال اس کے دماغ میں بھارتی فلم دیکھ کر آیا تھا اور اس نے کئی روز تک اس کام کے لیے منصوبہ بندی کی اوربینک کھلنے اوربند ہونے کی اوقات کاربھی نوٹ کرتا رہا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم کے کرمنل ریکارڈکی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ وہ اکیلاہی واردات کرنے ا?یا تھایا اس کاتعلق کسی گروہ سے ہے۔

برطانوی ادارہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹیکس چوروں کی محفوظ پناہ گاہ والے 2ملک

لندن(ویب ڈیسک )دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے سمجھے جانے والے ملکوں پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے ”ٹیکس جسٹس نیٹ ورک“ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سوئٹزرلینڈ اور امریکا کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دےدیا۔فہرست میں تیسرے نمبر پر کیمپین آئی لینڈ کا نام آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا میں ٹیکس چوروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والا ملکوں کا دادا، دنیا کا سب سے بڑا آف شور مالیاتی مرکز اور دنیا کا سب سے بڑا اور خفیہ ملک ہے۔فنانشل سیکریسی انڈیکس 2018 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ خود چاہے تو امیر ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا رہتا ہے لیکن غریب ممالک کے شہریوں کو اپنی ٹیکس سے جڑی ذمہ داریوں سے بچنے کا موقع فراہم کرتا رہتا ہے۔

مقابلہ حسن کی فاتح کو ئی حسینہ نہیں بلکہ ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ جج بھی منہ دیکھتے رہ گئے

قا زقستان (ویب ڈیسک)حسین اور پر کشش نظر آنے کے لیے آج کی خواتین میک اپ پر انحصار کرتی ہیں تاہم 22 سالہ الی دیاگلیو نامی نوجوان لڑکے نے خواتین کے مقابلہ حسن میں حصہ لے کر اس بات کو غلط ثابت کردیا۔الی دیاگلو نے مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے دوستوں کے درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ پہلے لڑکیاں میک اپ کے بغیر بے حد دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں تاہم اب میک اپ اور فیشن کے ذریعے حسن پیدا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کرکے مرد بھی کسی خوبصورت خاتون کی طرح خوبرو لگ سکتا ہے حتی کہ وہ خواتین کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے جس پر ان کے دوست نے اختلاف کیا۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے منفرد کاسمیٹکس اور ڈیجیٹل ایڈیٹنگ فوٹو شاپ ایپس استعمال کرتے ہوئے پہلے اپنی تصاویر میں لڑکی کا روپ اپنایا اور اپنا نام ارینا الیوا رکھا جس کے بعد انہیں قازقستان میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔اس مقابلے میں انہوں نے میک اپ کی تیکنیک استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر اپنا روپ تبدیل کیا اور پھر تمام خواتین امیدواروں کے ساتھ شرکت کی۔

دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لڑکی ملنے کا اعلان’ کرکے سب کو حیران کردیا،تصاویر بھی وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک)سلمان خان بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اب تک شادی کا لڈو نہیں چکھا ہے اور وہ یہ لڈو کب کھائیں گے، کسی کو علم نہیں ہے۔اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’لو راتری‘ کے لیے لڑکی ملنے کا اعلان کردیا۔سلو میاں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گے، سب کے سامنے اس کا اعلان کریں گے تاہم دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لڑکی ملنے کا اعلان’ کرکے سب کو حیران کردیا۔