مردان(ویب ڈیسک ) پولیس نے مردان میں اسماءقتل کیس میں رشتہ دارعبد القادراورنبی گل کوگرفتارکرلیا ہے،دونوں رشتہ داروں کوفرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کے بعد پولیس نے اب تک تین رشتہ داروں کوحراست میں لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس نے اسماءقتل کیس کی فرانزک رپورٹ ملتے ہیں ملزمان کی گرفتاری کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گوجر گڑھی میں کاروائی کرتے ہوئے اسماء کے قتل میں ملوث ان کے تین قریبی رشتہ داروں کوبھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم ابھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ رشتہ دار وہی ملزم ہیں جنہوں نے اسماء کوقتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ان 2 رشتہ داروں میں ا یک کانام عبدالقادر ہے اور اس کی عمر 24سال ہے۔عبدالقادرشادی شدہ اور اسماء کا چچا زاد بھائی ہے۔اسی طرح دوسرے ملزم کا نام نبی گل ہے۔ابھی یہ کہنا بھی قبل ازوقت ہے کہ ان افراد کورپورٹ کی روشنی میں ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اسماءقتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے200 سے زائد افراد کوگرفتارکیا اور 145افراد کے ڈی این اے بھی کروائے گئے۔ یاد رہے کہ مردان کی 4 سالہ بچی اسمائ کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔
